Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 17 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 17 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 17 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 17 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2165 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زائد ہوگئی کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار109 ہو گئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہوگئی۔ اس سے قبل جولائی میں ایک دن میں 2 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 873 ، پنجاب میں ایک لاکھ9 ہزار 309، خیبرپختونخوا 41 ہزار 723 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 533، بلوچستان میں 16 ہزار 328 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 261 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 434 تعداد ہوگئی ہے

  • کرونا وائرس پھربے قابو:اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک بار پھر بند

    کرونا وائرس پھربے قابو:اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک بار پھر بند

    بہاولپور:اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک بار پھر بند ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس نے پھرپنجے گاڑنے شروع کردیئے ہیں، ملک اس وقت پھرکرونا کے حملوں‌کی زد میں اورابھی ابھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک بار پھر کرونا کے پھیلاو سے بچاوکے پیش نظر بند کردی گئی ہے

    ادھرذرائع کے مطابق اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے دیگرکیمپس بھی بندکردیئے گئے ہیں تاکہ طلبا وطالبات اوردیگرعملہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہے

    باغی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اوریہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ فیصلہ ایک مہینے کےلیے کیا گیا ہے ، ادھرذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاوکے پیش نظراس فیصلے میں‌ترمیم بھی کی جاسکتی ہے

    یاد رہےکہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے بڑے بڑے تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں اورجوبند نہیں ہوئے ان کو بند کرنے پرغورکیا جارہا ہے

  • پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ، اہم شخصیت کی ہوئی کرونا سے موت

    پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ، اہم شخصیت کی ہوئی کرونا سے موت

    پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ، اہم شخصیت کی ہوئی کرونا سے موت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، سندھ سے رکن اسمبلی کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں

    پیپلزپار ٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ،جام مدد علی کورونا وائرس کا شکار تھے اور وہ کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ، کچھ دن سے ان کو وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا جا چکا تھا ،

    جام مدد علی کو حالت تشویشناک ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا ۔ جام مدد علی سندھ کی قائمی کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین بھی رہے ہیں ، وہ سانگھڑ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےرکنِ سندھ اسمبلی جام مدد علی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے.بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جام مدد علی کی ناگہانی رحلت کے بارے میں جان کر نہایت افسردہ ہوں ،مرحوم معتدل مزاج اور سرگرم رہنما تھے، ہمیشہ یاد رہیں گے

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • ملک میں‌ کرونا سے اموات میں مسلسل اضافہ ، 24 گھنٹوں میں دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    ملک میں‌ کرونا سے اموات میں مسلسل اضافہ ، 24 گھنٹوں میں دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    کرونا سے اموات میں مسلسل اضافہ ، 24 گھنٹوں میں دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 304 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 822، سندھ میں ایک لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 472، بلوچستان میں 16 ہزار 274، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 416، اسلام آباد میں 23 ہزار 122 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

    صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

  • وزیراعظم،صدرمملکت اورآرمی چیف کا چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی موت پراظہارافسوس

    وزیراعظم،صدرمملکت اورآرمی چیف کا چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی موت پراظہارافسوس

    راولپنڈی:وزیراعظم،صدرمملکت اورآرمی چیف کا چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی موت پراظہارافسوس، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس ہوا۔

    وزیراعظم نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، میری ہمدردی اور دعائیں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے بھی چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلخانہ کو صبر دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

  • پرویز مشرف کوموت کی  سزا سنانے والے جج کی ہوئی کرونا سے موت

    پرویز مشرف کوموت کی سزا سنانے والے جج کی ہوئی کرونا سے موت

    پشاور:پرویز مشرف کو موت کی سزا سنانے والے جج کی ہوئی کرونا سے موت،اطلاعات کے مطابق پشاور سے ابھی ابھی تازہ خبرموصول ہوئی ہے کہ سابق صدرجنرل پرویز مشرف کوسزاسنانے والے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کرونا کی وجہ سے وفات پاگئے

    باغی ٹی وی کے مطابق اطلاعات کے مطابق ‏چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ جہنوں نے سابق صدرجنرل پرویز مشرف کے خلاف بہت سخت اورمتنازعہ فیصلہ دیا آج وہ کچھ دن کرونا کا شکاررہنے کے بعد وفات پا گئے ہیں

    یاد رہے کہ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کا فیصلہ دیا جب کہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا اور پرویز مشرف کو تمام الزامات سے بری کیا۔

    فیصلے کے مطابق جنرل (ر) پرویزمشرف پر 5 چارج فریم کیے گئے تھے اور ہر جرم پر انہیں ایک بار سزائے موت دی جائے۔

    خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں پرویز مشرف کو بیرون ملک بھگانے والے تمام سہولت کاروں کو بھی قانون کےکٹہرےمیں لا نے کا حکم دیا

    اس فیصلے میں اپنی رائے دیتے ہوئے جسٹس وقار سیٹھ نے پیرا 66 میں لکھا ہے کہ پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہوجائیں تو لاش کو ڈی چوک پر لاکر تین دن تک لٹکایا جائے۔

  • پاکستان میں کرونا سے ایک روز میں 34 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے ایک روز میں 34 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 34 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1808 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 221، سندھ میں ایک لاکھ 52 ہزار 72، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 258، بلوچستان میں 16 ہزار 226، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 409، اسلام آباد میں 22 ہزار 765 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 41 مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی ہے، کرونا سے پنجاب میں 2 ہزار 438، سندھ میں 2 ہزار 704، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 302، اسلام آباد میں 248، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 116 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

    پاکستان میں اب تک 48 لاکھ 10 ہزار 182 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 686 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 21 نومبر کو "رشکئی اکنامک زون” کا افتتاح کرنا تھا، اس منصوبے کی بدولت2 لاکھ سے زائد نوکریاں پیدا ہوں گی،تا ہم اب جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث این سی ای سی نے دربار، سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عوامی اجتماعات پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی، 500 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہین

  • کرونا کی دوسری لہر ،وزیراعظم  عمران خان کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا

    کرونا کی دوسری لہر ،وزیراعظم عمران خان کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا

    کرونا کی دوسری لہر ،وزیراعظم عمران خان کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے امید نہیں کہ اپوزیشن اپنے جلسے ملتوی کرے گی

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا رشکئی میں جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے،کورونا کے باعث پی ٹی آئی کوئی جلسے نہیں کرےگی ،اپوزیشن کو کورونا یا عوام کی صحت سے کوئی غرض نہیں،لوگوں کو خود اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے،اپوزیشن کے جلسے دسمبر تک شیڈول ہیں جو جاری رہیں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 21 نومبر کو "رشکئی اکنامک زون” کا افتتاح کرنا تھا، اس منصوبے کی بدولت2 لاکھ سے زائد نوکریاں پیدا ہوں گی،تا ہم اب جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث این سی ای سی نے دربار، سینما اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عوامی اجتماعات پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی، 500 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1708 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار184 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا کے تعلیمی اداروں پر حملے جاری، خانیوال میں سکول بند

    کرونا کے تعلیمی اداروں پر حملے جاری، خانیوال میں سکول بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں کرونا مسلسل بڑھنے لگا

    پنجاب کے شہر خانیوال کے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے متعدد طلباء اور سٹاف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد سی ای او ہیلتھ نے ضلعی انتظامیہ کو کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے سکول بند کرنے کی سفارش کر دی

    ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس کی ہدایت پر ماڈل سکول 14 دن کیلئے بند کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ، سکول بند کرنے کا اقدام دیگر طلباء کو کورونا وائرس سے محفظ رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ، ڈپٹی کمشنر نے پبلک مقامات اور دفاتر میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کر دی

    ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی طرف سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ،شہری احتیاط کریں

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1708 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار184 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر چل بسا،پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کیا بڑا مطالبہ

    خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر چل بسا،پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کیا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر میڈیکل کالج کے تھرڈ ایئر کے سٹوڈنٹ ڈاکٹر عدنان حلیم کرونا سے لڑتے ہوئے اج شہید ہو گئے ہیں ۔

    پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق ڈاکٹر عدنان حلیم خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ائی سی یو میں وینٹیلیٹر پر تھے ۔ ڈاکٹر عدنان حلیم کا تعلق ضلع سوات سے تھا ۔

    پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور صوبائی گورنمنٹ کرونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو کابینہ سے منظور شدہ شہدا پیکیج جلد سے جلد دیں ۔کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو کرونا الاونس جلد سے جلد دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھایئں

    قبل ازیں گزشتہ روزکرونا سے پشاور میں ڈاکٹر بشیر کی موت ہوئی ہے،ڈاکٹر بشیر کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کے سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تھے ،ڈاکٹر بشیر کورونا کی وجہ سے علیل اوراسپتال میں زیر علاج تھے،

    خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 22 ہوگئی ،پی‌ ڈی اے کا کہنا ہے کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر بشیر کی خدمات یاد رکھی جائیں گی

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر بشیر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں، شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔