Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا مریض اور اموات تیزی سے بڑھنے لگے

    پاکستان میں کرونا مریض اور اموات تیزی سے بڑھنے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے، کرونا پھر پھیلتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا 26 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1302 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقپنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار 787، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 22 بلوچستان میں 16 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 320، اسلام آباد میں 20 ہزار 694 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 491 مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 385، سندھ میں 2 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 284، اسلام آباد میں 229، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 104 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    پاکستان میں اب تک 45 لاکھ 73 ہزار 768 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 376 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مزید تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کردیا گیا ہے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ جو تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد نجی تعلیمی اداروں کی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بھی مزید سات تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا رہا ہے

  • گزشتہ ہفتے 61 ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے:خطرناک رپورٹ آگئی

    گزشتہ ہفتے 61 ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے:خطرناک رپورٹ آگئی

    نیویارک : گزشتہ ہفتے 61 ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے: رپورٹ،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک گزشتہ ہفتے سب زیادہ بچے کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

    اس حوالے سے امریکن اکیڈمی آف پیڈیٹرکس اور چلڈرنز اسپتال ایسوسی ایشن کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں اب تک 8 لاکھ 50 ہزار بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے یعنی 22 اکتوبر سے لے کر 29 اکتوبر تک 61 ہزار 447 بچے کورونا وارس میں مبتلا ہوئے ہیں جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

     

     

    امریکا میں ماہ اکتوبر میں 2 لاکھ بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں جو امریکا میں کورونا وائرس کے کُل کیسز کا 11.1 حصہ بنتے ہیں۔امریکن اکیڈمی آف پیڈیٹرکس اور چلڈرنز اسپتال ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے امریکا کی مجموعی آبادی میں ایک لاکھ بچوں میں سے ایک ہزار 134 بچے کورونا وائرس کا شکار ہو رہے تھے لیکن اب اس شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    امریکا میں اس وقت 94 لاکھ سے زائر افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔

  • مشیرخزانہ نے ناقابل یقین بات کہہ دی ،قوم کی خوشی کی حد نہ رہی

    مشیرخزانہ نے ناقابل یقین بات کہہ دی ،قوم کی خوشی کی حد نہ رہی

    اسلام آباد:مشیرخزانہ نے ناقابل یقین بات کہہ دی ،قوم کی خوشی کی حد نہ رہی ،اطلاعات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کو استحکام دیا ،فوج کے بجٹ میں کمی کی خبرسنادی

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عم، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کی۔پوراسال اسٹیٹ بینک سے ایک ٹکہ بھی قرضہ نہیں لیا،30جون سے یکم نومبر تک پاکستان کے قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

     

    مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ دو سالوں میں حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے اور کورونا صورتحال سے پہلے ٹیکس محاصل میں 17فیصد اضافہ ہوا جبکہ ساتھ ساتھ حکومت نے سرکاری اخراجات میں بھی کمی پر خصوصی توجہ دی۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ ملکی کرنٹ اکائونٹ کا سرپلس ہونا بہت اہمیت کا حامل ہے، کورونا صورتحال میں حکومت نے کاروباری برادری کیلئے مختلف پیکجز کا اعلان کیا اور حکومت نے فیصلہ کیا کہ اپنے عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہے، حکومت نے احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا، قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے فنڈز میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا، کورونا صورتحال میں شفاف انداز میں ضرورتمند افراد کو مالی امداد دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، اس سال 4ماہ میں ایک ہزار ارب ٹیکس محاصل جمع ہوئے ہیں،وزیراعظم آفس، صدر ہائوس، سرکاری اخراجات اور فوج کے بجٹ میں کمی کی گئی، پورے سال ایک بھی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی گئی جبکہ ملک میں پہلی بار پرائمی بیلنس سرپلس میں گیا ہے،صنعتوں کی ٹیکس میں کمی لائی گئی اور پیکجز دیئے گئے، عالمی بینک نے بھی سراہا، جبکہ دس بڑے ریفارمر ممالک میں پاکستان شامل ہوا۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت این سی اوسی کا اہم اجلاس،وزرائے اعلیٰ‌بھی شریک

    وزیراعظم کی زیرصدارت این سی اوسی کا اہم اجلاس،وزرائے اعلیٰ‌بھی شریک

    اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت این سی اوسی کا اہم اجلاس،وزرائے اعلیٰ‌بھی شریک،اطلاعات کے مطابق این سی اوسی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر اعظم نے اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔ این سی او سی نے وزیر اعظم کو کوڈ کی موجودہ صورتحال اور بیماری کے پھیلاؤ کے موجودہ نمونوں اور بڑھتے ہوئے مثبتیت کے تناسب سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نے عوامی تحفظ اور صحت کے لئے ہماری تمام کوششوں پر این سی او سی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا۔

    این سی سی نے این سی او سی کے حالیہ اعلان کردہ اقدامات کے تمام اقدامات کی توثیق کی ہے جس میں چہرے کا ماسک پہننے پر عمل درآمد ، مارکیٹس کو بند کرنے کے اوقات کو کم کرنا ہے۔ ریستوراں ، شادی ہال ، سمارٹ لاک ڈاؤن ڈاؤن کا نفاذ۔ وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیماریوں پر قابو پانے کے اقدامات اور لوگوں کی روزی روٹی کے درمیان توازن رکھنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم نے خاص طور پر اسپتال میں نگہداشت کے انتظامات کی ہدایت کی ہے تاکہ کوویڈ کے معاملات میں کسی بھی اضافے کو پورا کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے این سی او سی کو ہدایت کی کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے اور ضروری ہدایات جاری کرے۔

  • ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

    کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا شکار پاکستانی شوبز ستارے بھی ہو رہے ہیں کورونا کا شکار ہونے والے فنکاروں میں پاکستان کی معروف ماڈل صحیفہ جباربھی شامل ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ صحیفہ جبارنے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    صحیفہ جبارنے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں اوران کے لیے محبت وپھول بھیجیں۔

    صحیفہ جبار نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے 3 سال بعد شادی کا شُوٹ کروایا تھا جس کے بعد وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنی تھیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کورونا مین مبتلا ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    اس کے علاوہ فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنےپیغام میں مداحوں کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بارے میں بتایا تھا ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں کہا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا گزشتہ ہفتے اُن سے اور علی سے جس کسی نے بھی ملاقات کی وہ خود کو قرنطینہ کرلے۔

    ماڈل فروا علی کاظمی نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں اپنے دوستوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایک ہفتہ قبل سے عام فلو ہوا تھا۔مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اُن میں 2 ، 3 دن سے درد شقیقہ، شدید جسمانی درد، ایک دن پہلے سے متلی، ذائقہ ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔

    فروا کاظمی نے مداحوں کو کہا کہ کھانسی، جسمانی درد اور سر درد میں مبتلا تمام افراد براہ کرم لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ اُنہوں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کے کورونا وائرس ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

    سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں گلوکار جواد احمد نے بتایا تھا کہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے کورونا کا شکار ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے ہم نے ڈرنا نہیں ہے سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔

    علاوہ ازیں اداکار امیر گیلانی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    اداکار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کہا کہ میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور میرے سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے-

    امیر گیلانی نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ آپ کی دُعاؤں میں بہت طاقت ہے آخر میں اُنہوں نے کہا کہ آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر ایس او پی بنائی ہے-

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گےجبکہ پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردئیے جائیں گے۔

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

  • پاکستان بھی کورونا سے متاثرہ دوسری لہرمیں شامل ہے، وزیرخارجہ

    پاکستان بھی کورونا سے متاثرہ دوسری لہرمیں شامل ہے، وزیرخارجہ

    ‏پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی کورونا سے متاثرہ دوسری لہرمیں شامل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنائی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین دنیاکاسب سے بڑاتجارتی بلاک ہے۔یورپی یونین کی ترقی پذیر ملکوں کوتجارتی مراعات قابل تعریف ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ای یو کے 14 ممالک ایف اے ٹی ایف کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نےمنی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کی روک تھام کیلئے بڑی کوششیں کی ہیں۔

  • ایک اوراداکار امیر گیلانی  بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    شوبز انڈسٹری کے ایک اور نامور اداکار امیر گیلانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے-

    باغی ٹی وی :نامور اداکار عثمان مختار کے بعد اب پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    امیر گیلانی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور میرے سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے-

    امیر گیلانی نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ آپ کی دُعاؤں میں بہت طاقت ہے۔

    آخر میں اُنہوں نے کہا کہ آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار، فروا علی کاظمی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کورونا مین مبتلا ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا علاوہ ازیں گلوکار اور سیاسی کارکن جواد احمد نے بھی کورونا وائرس کا شکار پونے کی تصدیق کی تھی-

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی کرونا کا شکار

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ میرا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں

    واضح رہے کہ کرونا پاکستان میں دوبارہ سے پھیل رہا ہے، پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1167 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہو گئی ہے ،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 15ہزار 446 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور 13 ہزار 965 زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 ہزار 984 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مزید تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کردیا گیا ہے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ جو تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد نجی تعلیمی اداروں کی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بھی مزید سات تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا رہا ہے

  • پاکستان میں کرونا کے کیسز اور اموات میں تیزی سے پھر اضافہ ہونے لگا

    پاکستان میں کرونا کے کیسز اور اموات میں تیزی سے پھر اضافہ ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1167 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہو گئی ہے ،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 15ہزار 446 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور 13 ہزار 965 زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 ہزار 984 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 20 ہزار243 ہوگئی ہے ۔ پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 894، سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار 774، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 749، بلوچستان میں 15 ہزار 977، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار330 کرونا مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 372 ، سندھ میں 2 ہزار 633، خیبر پختونخوا میں ، ایک ہزار 280، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 152، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 98 اموات ہو چکی ہیں

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مزید تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کردیا گیا ہے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ جو تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد نجی تعلیمی اداروں کی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بھی مزید سات تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

  • نصیرالدین کے بیٹے اداکار ویوان شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

    نصیرالدین کے بیٹے اداکار ویوان شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ کے سئینئر اور لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کے بیٹے اداکار ویوان شاہ بھی عالمگیر موذی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے ویوان شاہ اپنی ویب سیریز کی تشہیر میں مصرف ہیں اس حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ویوان کی کچھ روز سے طبیعت اچھی نہیں تھی جبکہ ان میں کوویڈ19 کی نشانیاں بھی موجود تھیں۔

    تاہم کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کے بعد ان میں کوویڈ19 کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اپنے ایک پیغام میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ سے کیرئیر کی شروعات کرنے والے ویوان نے خود کو کورونا وائرس ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے اور قرنطینہ اختیار کر لیا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے متعدد اداکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن ، ایشوریہ رائے بچن ، ارادھیا بچن ،ملائکہ اروڑا، ارجن کپور ، آفتاب دسیوانی، انجیلینا دیش مُکھ وغیرہ شامل ہیں جبکہ بھارتی معروف شاعر راحت اندوروی اور دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا کے باعث اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں-