Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے پھیلاو کو روکنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے این سی او سی نے عوام سے مدد مانگ لی

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کیلئے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اطلاع دیں ،

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہری ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلے اورپرہجوم پر خلاف ورزی کی تصویر بھیجیں ،شہری کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر0335-3336262 پر بھیجیں۔

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 1078 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 20 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ32 ہزار186 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار795 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

  • کرونا کی نئی لہر، پاکستان میں ایک روز میں ایک ہزار سے زائد مریض،اموات میں بھی اضافہ

    کرونا کی نئی لہر، پاکستان میں ایک روز میں ایک ہزار سے زائد مریض،اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 1078 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 20 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ32 ہزار186 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار795 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں19 ہزار594،پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار831، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار238، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار361، بلوچستان میں 15 ہزار 887، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار46 کرونا مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 354 ،سندھ میں 2 ہزار 620، خیبر پختونخوا میں، ایک ہزار 276، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 89 اموات ہو گئی ہیں .پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ13ہزار527 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور ایکٹیوکیسز کی تعداد11 ہزار864 رہ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مین کرونا پھیلنے میں تیزی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

  • عثمان مختار کے بعد  ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    معروف اداکار عثمان مختار کے بعد پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل فروا علی کاظمی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنےپیغام میں مداحوں کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بارے میں بتایا-

    ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں کہا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا گزشتہ ہفتے اُن سے اور علی سے جس کسی نے بھی ملاقات کی وہ خود کو قرنطینہ کرلے۔

    ماڈل فروا علی کاظمی نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں اپنے دوستوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایک ہفتہ قبل سے عام فلو ہوا تھا۔مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اُن میں 2 ، 3 دن سے درد شقیقہ، شدید جسمانی درد، ایک دن پہلے سے متلی، ذائقہ ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔

    ماڈل نے اپنے شوہر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے شوہر کی رپورٹ آگئی ہے جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    فروا کاظمی نے مداحوں کو کہا کہ کھانسی، جسمانی درد اور سر درد میں مبتلا تمام افراد براہ کرم لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ اُنہوں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کے کورونا وائرس ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کورونا مین مبتلا ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر ایس او پی بنائی ہے-

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گےجبکہ پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز صبح ساڑھے 9 بجے تک 28 اکتوبر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 330200 تھی جبکہ 311814 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 6759 کی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں-

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    عالمگیر وبا کورونا میں علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے…

  • عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ثبات ڈرامے میں حارث کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارعثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری پیغام میں اطلاع دی کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں-

    اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر ایس او پی بنائی ہے-

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گےجبکہ پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز صبح ساڑھے 9 بجے تک 28 اکتوبر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 330200 تھی جبکہ 311814 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 6759 کی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں-

  • کرونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ،اسد عمر کی عوام سے اپیل

    کرونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ،اسد عمر کی عوام سے اپیل

    کرونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ،اسد عمر کی عوام سے اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کرونا کیسز میں دوبارہ اضافے پر میدان میں آ گئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ 70 دن بعد کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے تاہم اب کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط لازمی ہے۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں،

    کرونا وائرس پاکستان میں پھر پھیلنے لگا، دوسری لہر شروع ہو گئی، چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 908 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 16 اموات ہوئی ہیں

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مین کرونا پھیلنے میں تیزی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں 3 ماہ بعد ایک روز میں پھر کرونا کے سب سے زیادہ مریض

    پاکستان میں 3 ماہ بعد ایک روز میں پھر کرونا کے سب سے زیادہ مریض

    پاکستان میں 3 ماہ بعد ایک روز میں پھر کرونا کے سب سے زیادہ مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس پاکستان میں پھر پھیلنے لگا، دوسری لہر شروع ہو گئی، چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 908 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 16 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد د6 ہزار775 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ31ہزار108 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 3 لاکھ12ہزار638کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد11 ہزار695 ہے

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار454ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار587، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار765، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار277، بلوچستان میں 15 ہزار 876، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 211 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 938 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 347 اور سندھ میں 2 ہزار 611،خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 273، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 88 ہو گئی ہے۔اموات ہو چکی ہیں

    کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مین کرونا پھیلنے میں تیزی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز، کلینک اور ہسپتال اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے اور کھلے رہیں گے۔ حکام کی جانب سے کورونا کی روک تھا کیلئے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے

  • کرونا ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سعودی کابینہ کا قابل تحسین فیصلہ:5 :5لاکھ ریال مدد کا اعلان

    کرونا ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سعودی کابینہ کا قابل تحسین فیصلہ:5 :5لاکھ ریال مدد کا اعلان

    ریاض :کرونا ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سعودی کابینہ کا قابل تحسین فیصلہ:5 :5لاکھ ریال مدد کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے شعبہ صحت سے وابستہ افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ ریال بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی وزراتی کونسل کے آن لائن اجلاس میں کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے ’’کہ 7/7/1441 ہجری کو ریکارڈ ہونے والے پہلے کرونا وائرس کیس کی تاریخ سے لے کر تا دم تحریر جان پر کھیل کر دوسروں کی جان بچانے والے ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کو بلا تخصیص قومیت پانچ لاکھ ریال امداد دی جائے گی۔

    نجی اور سرکاری دونوں شعبوں سے وابستہ ہیلتھ ورکرز کے لواحقین اس امداد کے حق دار ہوں گے۔‘‘ کابینہ کے فیصلے کے مطابق سول اور فوجی ہر دو ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لواحقین اس امداد کے حق دار ہوں گے۔

    منگل کے روز سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 399 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز کرونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 16 تھی۔

    اس کے بعد مملکت میں عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 435,631 تک جا پہنچی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 5329 ہو گئی ہے۔

  • عالمگیر وبا کورونا میں علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا

    عالمگیر وبا کورونا میں علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک گھنٹہ قبل کی گئیٕ علی ظفر فاؤنڈیشن کے ٹویٹر ہینڈلر سے کی گئی ٹوئٹ میں مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ علی ظفر کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی ظفر نے تقریب کے دوران لی گئیں تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ علی ظفر فاؤنڈیشن کو صدر پاکستان کی طرف سے کوڈ 19 وبائی بیماری کے دوران اپنی کوششوں اور شراکت کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس ایورڈ تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے-

    دوسری جانب علی ظفر فاؤنڈیشن کے ٹویٹر ہینڈلر سے بھی ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں علی ظفر کو ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    خیا ل رہے کہ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی ’ شان پاکستان ‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں صدرِ مملکت عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈ کورونا وبا میں شاندار خدمات پیش کرنے والوں کو دیا گیا۔

    جب کہ اس موقع پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ اور سماجی کاموں کے لیے علی ظفر فاؤنڈیشن کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا لاک ڈاؤن کے تناظرمیں خواجہ سراؤں، ضرورت مند موسیقاروں اور بالخصوص مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں کی مدد کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے گلوکار علی ظفر کو شانِ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    علاوہ ازیں تقریب میں کورونا کے خلاف نبردآزما ہیروز کو اعزازات سے نوازا۔ ان میں صف اول میں موجود کورونا وائرس سے لڑنے والے ہیلتھ ورکر اور ڈاکٹر بھی شامل ہیں جنہوں نے اس وبائی مرض کے ساتھ جنگ میں اپنی قیمتی جانیں پیش کیں-

    علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر

    علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

  • پاکستان میں‌ کورونا پھر سے بے قابوہونے لگا:رات 10 بجے کے بعد کاروباربند،اہم فیصلہ

    پاکستان میں‌ کورونا پھر سے بے قابوہونے لگا:رات 10 بجے کے بعد کاروباربند،اہم فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان میں‌ کورونا پھر سے بے قابوہونے لگا:رات 10 بجے کے بعد کاروباربند،اہم فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مین کرونا پھیلنے میں تیزی آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز، کلینک اور ہسپتال اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے اور کھلے رہیں گے۔ حکام کی جانب سے کورونا کی روک تھا کیلئے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”254832″ /]

    اسلام آباد کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے تمام شاپنگ مالز، دکانوں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے۔ خلاف وزری کرنے والے کو جرمانہ ہوگا۔ ماسک کے حوالے سے دفعہ 144 کی پابندی کا نفاذ دو ماہ کے لیے ہوگا۔

    این سی او سی سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 825 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 14 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 13 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 29 ہزار 477 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 860، پنجاب میں 11 ہزار 56، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 23، اسلام آباد میں 4 ہزار 23، بلوچستان میں 838، گلگت بلتستان میں 181، آزاد کشمیر میں 564 ٹیسٹ شامل ہیں۔

    اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 814 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 98 مریض ہیں۔

    ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 627 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 889، بلوچستان میں 15 ہزار 859، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200، اسلام آباد میں 19 ہزار 300، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 189، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 314 اور سندھ میں 1 لاکھ 44 ہزار 449 مریض ہیں۔

    پنجاب میں 2 ہزار 342 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 271 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

    اسلام آباد میں کل 214 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔بلوچستان میں 149 اموات، گلگت بلتستان میں 92 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

    آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 87 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 43 لاکھ 47 ہزار 155 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 894 مریض زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں بتدریج اضافے کے بعد حکومت نے پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

  • کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

    کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

    کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔