Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا گیا ہی نہیں تو واپس کہاں سے آ گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا گیا ہی نہیں تو واپس کہاں سے آ گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کورونا واپس آگیا ہے، پہلا کیس آنے پر اسکول بند کیے، کاروبار آہستہ آہستہ بند کیے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ پہلے سے بڑھا دی ہے،ہم سب کی بہتری اس میں ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں،ہم سمجھتے ہیں کورونا گیا ہی نہیں، ہم سب نے کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط کی، سندھ میں کورونا کے 75سے 80فیصد مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،کورونا کا علاج آنے تک ہم سب نے احتیاط کرنی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کورونا میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے قرنطینہ کیا جائے، کراچی میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، پیپلزپارٹی کا کام نفرتیں پھیلانا نہیں وزیراعظم نے سندھ کا کوئی دورہ نہیں کیا،سندھ کا چکرہی لگا لیتے،وزیراعظم پورے ملک کے ہیں،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، وفد میں ایم پی سی ایل ایم ڈی فہیم حیدر، جی ایم برگیڈیئر عبیدالرحمان، جی ایم طفیل کھوسو شامل تھے، اجلاس میں مشیر قانون اور ماحولیات مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی مصدق شریک تھے

    ایم پی سی ایل نے حکومت سے درخواست کی کہ انکو سکھر اور سجاول میں ایکسپلوریشن کیلئے این او سی چاہئے،وزیراعلیٰ سندھ نے مشیر قانون کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی اسٹڈی مکمل کرکے این او سی جاری کی جائے، ایس ای پی اے سے این او سی کے اجراء کے بعد ہی ڈرنلنگ کا کام ہوسکتا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم پی سی ایل کے جامشورو میں کام کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، مقامی افراد کو روزگار کے مواقع دینے کو ترجیح دی جائے، پی ایم سی ایل کے کام سے علاقے میں ترقی ہوگی،

  • کرونا وائرس پھر سے سراٹھانے لگا : پمز ہسپتال کے 30 ملازمین وائرس کا شکار

    کرونا وائرس پھر سے سراٹھانے لگا : پمز ہسپتال کے 30 ملازمین وائرس کا شکار

    اسلام آباد:کرونا وائرس پھر سے سراٹھانے لگا : پمز ہسپتال کے 30 ملازمین وائرس کا شکار ہو گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی وبا دوبارہ سر اٹھانے لگی ، پمز ہسپتال کے 30 ملازمین وائرس کا شکار ہو گئے۔اس خبرکےبعد ہسپتال میں ہرطرف خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے

    پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے طبی اور نیم طبی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ترجمان کے مطابق پمز کے 30 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،کورونا وائرس سے متاثرہ عملے میں نرسز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہیں،کورونا سے متاثرہ عملے کی صحت تسلی بخش ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پمز کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے 10 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے ۔

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری کورونامیں مبتلا ہوگئے

    نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے بعد بخار محسوس ہوا،کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد نتیجہ مثبت آیا ، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے،

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیئر حسین بخاری کو ٹیلی فون کیا،بلاول بھٹو نے رہنماپیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری سے ان کی خیریت دریافت کی،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط ناگزیر ہے،احتیاط کے ذریعے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی تھی تا ہم آج کرونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،کراچی میں کرونا کے پھیلاؤ کے بعد دوبارہ سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، این سی او سی نے کاروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ریسٹورینٹس سیل کر دیئے ہیں

    تعلیمی اداروں، شادی ہالز،ریسٹورینٹس کے لئے ایس او پیز تشکیل دیئے گئے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر این سی او سی کی بڑّی کاروائی،103 ریسٹورینٹس سیل

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر این سی او سی کی بڑّی کاروائی،103 ریسٹورینٹس سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں کارروائیاں جاری ہیں

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہر قائد کراچی میں چھ شادی ہال، 103 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے ہیں،این سی او سی نے ملک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

    این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان و صوبے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، شادی ہال، ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صوبے صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف فوری کارروائی کریں

    وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے ذریعے وبا ءکے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم چند افراد کے غیرذمہ دارانہ رویے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

    ڈپٹی کمشنر ساؤتھا رشاد سوڈھر کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر صدر کے علاقے عسکری تھری میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے، کریک وسٹا اپارٹمنٹس بلاک اے فیز8میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ۔

    ڈپٹی کشمنرساؤتھ نےضلع جنوبی میں2مقامات پرمائیکرواسمارٹلاک ڈاؤن نافذکردیا۔مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کےمقامات پرماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے،میڈیکل اسٹور اورضروری اشیاء کی دکانیں مخصوص ٹائمنگ میں کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،گھرکے ایک فردکوضروری اشیاء کی خریداری کیلئےنکلنے کی اجازت ہوگی ،ان علاقوں میں ایک جگہ پرہجوم لگانے پر پابندی ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا،کھلبلی مچ گئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا،کھلبلی مچ گئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا،کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خود کو قرنطینہ کرلیا ہےخاتون اول میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہم اس وبا سے مل کر نمٹیں گے ،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر بوپ بکس کرونا کا شکار ہو گئی جس کے بعد ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ بھی کروایا اور اس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سفر بھی کرچکی ہیں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کرونا ٹیسٹ کروا چکے ہیں اور خود کو قرنطینہ بھی کرچکے ہیں،آج بھی انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،امریکی صدر کے نیشینل سیکورٹی ایڈوائزر بھی کرونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ٹرمپ نے کرونا ٹیسٹ کروایاتھا.

  • کرونا کا ڈر، ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    کرونا کا ڈر، ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    کرونا کا ڈر، ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر بوپ بکس کرونا کا شکار ہو گئی جس کے بعد ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ بھھی کرویا اور اس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،ٹرمپ کے کرونا ٹیسٹ کا ریزلٹ ابھی تک نہیں آیا،ٹرمپ نے یہ اقدام اپنی مشیر ہوپ ہکس میں کورونا کی تصدیق کے بعد اٹھایا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سفر بھی کرچکی ہیں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کرونا ٹیسٹ کروا چکے ہیں اور خود کو قرنطینہ بھی کرچکے ہیں،آج بھی انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،امریکی صدر کے نیشینل سیکورٹی ایڈوائزر بھی کرونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ٹرمپ نے کرونا ٹیسٹ کروایاتھا.

  • پاکستان میں کرونا ایک بار پھر بڑھنے لگا

    پاکستان میں کرونا ایک بار پھر بڑھنے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات بڑھنے لگیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 اموات ہوئی ہیں جبکہ 625 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6499 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار431ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8ہزار877 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 558 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار55 ہوگئی ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد16ہزار650 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 99ہزار605 ،سندھ میں ایک لاکھ37ہزار467، خیبرپختونخوا میں 37ہزار845، بلوچستان میں 15ہزار302، گلگت بلتستان میں 3ہزار808 اور آزاد کشمیر میں2ہزار754 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار237 اور سندھ میں 2 ہزار512، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 اموات ہو چکی ہیں

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

  • کورونااورڈینگی ساتھ ساتھ :کرونا کے 39 نئے کیس، ڈینگی بھی پھڑپھڑانے لگا

    کورونااورڈینگی ساتھ ساتھ :کرونا کے 39 نئے کیس، ڈینگی بھی پھڑپھڑانے لگا

    لاہور: کورونااورڈینگی ساتھ ساتھ :کرونا کے 39 نئے کیس، ڈینگی بھی پھڑپھڑانے لگا،اطلاعات کے مطابق ڈینگی کا خطرہ برقرار، لاہور میں ڈینگی کے 4 مریضوں کی تصدیق، شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 19 مشتبہ مریض بھی رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 709 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے بھر میں ایک ہفتہ کے دوران 2956 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔دوسری جانب چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 39 نئے کیسز رپورٹ جبکہ پنجاب بھر میں 86 نئے مریض سامنے آئے۔ پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

    بترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں وبا کے دوران کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 49837 اور 864 اموات ہوچکی ہیں، پنجاب بھر میں اب تک 99378 افراد کورونا سے متاثر اور 2233 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 95449 مریض پنجاب میں کورونا سے اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں اب تک 12 لاکھ 39 ہزار211 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے 97مریض سرکاری ہسپتالو ں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں، ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر طبی رہنمائی کے لئے 1033پر رابطہ کریں، ڈینگی ٹیمیں آپ کے علاقے میں نہ پہنچیں تو 1033 پر شکایت درج کروائیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

  • کراچی میں کرونا پھر سے سراٹھانے لگا : مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

    کراچی میں کرونا پھر سے سراٹھانے لگا : مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

    کراچی: شہرقائد کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آگئی، ضلع وسطی اور شرقی کے ڈی ایچ اوز نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فہرست بھجوا دی۔

     

     

     

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق موصول ہونے والی فہرست اور خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں کرونا کے 46کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد شامل ہیں۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ضلع شرقی کے علاقوں سے بھی کرونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ضلع شرقی میں گلشن اقبال، یوسی 14 اور یوسی 6 شامل ہے۔

    اس کے علاوہ جمشیدٹاؤن، یوسی7، یوسی10، الخلیج ٹاور اور المصطفی کے علاقے بھی ضلع شرقی کا حصہ ہیں جہاں پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔خط میں زور دیا گیا ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے 6اضلاع میں کروناہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع جنوبی کے 24مقامات، ضلع ملیر کے 41مقامات اور ضلع غربی کے 2مقامات کروناہاٹ اسپاٹ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی کے39گھروں میں کرونا مریض موجود ہیں، ضلع وسطی میں46گھروں میں کرونا کیسز ہیں، ضلع شرقی میں637گھر کرونا ہاٹ اسپاٹ ہیں، ہاٹ اسپاٹس میں لوگوں کو ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 اموات

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 543 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 484 ہو گئی ہے جبکہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہوگئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 543 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 99 ہزار 479، سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 106، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 811، بلوچستان میں 15 ہزار 281، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 787، اسلام آباد میں 16 ہزار 611 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 731 مریض سامنے آئے

    پاکستان میں اب تک 35 لاکھ 48 ہزار 476 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 239 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 497 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 484 ہوگئی ہے ،پنجاب میں 2 ہزار 235، سندھ میں 2 ہزار 499، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 اموات ہو چکی ہیں