Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ٹرمپ کے پرسنل اٹینڈنٹ کو بھی  کورونا ہوگیا

    ٹرمپ کے پرسنل اٹینڈنٹ کو بھی کورونا ہوگیا

    ٹرمپ کے پرسنل اٹینڈنٹ کو بھی کورونا ہو گیا

    باغی ٹی وی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرسنل اٹینڈنٹ نک لونا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور ان کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نک لونا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رہتے تھے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی ہے لیکن وہ آکسیجن پر نہیں ہیں۔ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے لیکن وہ اسپتال میں نہیں ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی طبیعت سنبھل نہیں سکی ہے جبکہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کی صحت کے لیے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ امریکی صدر مزید کئی دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے کہا کہ ہم امریکی صدر کی صحت کے بارے میں محتاط طور پر پرامید ہیں۔

    ٹرمپ صدراتی مہم کے دوران مختلف ریاستوں میں جلسے کر رہے تھے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی تھی اور ماضی میں ٹرمپ ماسک پہننے سے انکار بھی کرتے رہے ہیں۔
    واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا کے باعث وائٹ ہاؤس میں ہی سانس لینے میں دشواری ہوئی تھی اور انہیں آکسیجن سپورٹ دی گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا تاہم آج ان کو سانس لینے میں دشواری پر ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔

    امریکی صدر کے معالجین اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر کی صحت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ اسپتال منتقلی پر بھی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی صدر میں درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    تاہم اب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں وائٹ ہاؤس میں ہی آکسیجن سپورٹ دی گئی تھی۔

    امریکی صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے 48 گھنٹے انتہائی اہم قراردیئے گئے


    نیویارک ٹائمز نے 2 افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کو جمعے کے روز سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور سانس کا لیول کم ہوگیا تھا جس پر انہیں ڈاکٹرز نے آکسیجن لگائی تھی۔بعض میڈیا رپورٹس میں ٹرمپ کے خاندانی ذرائع سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

    اس سے قبل ڈاکٹر سون کونلی نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ امریکی صدربہتر محسوس کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری نہیں ہے اور انہیں آکسیجن کی بھی ضرورت نہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی مدد سے میں بہتر محسوس کر رہا ہوں

  • کورونا سے ملک میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کورونا سے ملک میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کورونا سے ملک میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی : کورونا سے ملک بھر میں‌ مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 تک پہنچ گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 632 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار ایک سو پینتیس ہو گئی ہے، 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار968 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 33 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 632 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ چودہ ہزار چھ سو سولہ ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50 کیسز، خیبرپختونخوا 37 ہزار 973، بلوچستان میں 15 ہزار 371 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد 16 ہزار 766، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 816 ہو گئی ہے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے 48 گھنٹے انتہائی اہم قراردیئے گئے

    امریکی صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے 48 گھنٹے انتہائی اہم قراردیئے گئے

    واشنگٹن : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا کے باعث وائٹ ہاؤس میں ہی سانس لینے میں دشواری ہوئی تھی اور انہیں آکسیجن سپورٹ دی گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا تاہم آج ان کو سانس لینے میں دشواری پر ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔

    امریکی صدر کے معالجین اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر کی صحت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ اسپتال منتقلی پر بھی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی صدر میں درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    تاہم اب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں وائٹ ہاؤس میں ہی آکسیجن سپورٹ دی گئی تھی۔

    نیویارک ٹائمز نے 2 افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کو جمعے کے روز سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور سانس کا لیول کم ہوگیا تھا جس پر انہیں ڈاکٹرز نے آکسیجن لگائی تھی۔بعض میڈیا رپورٹس میں ٹرمپ کے خاندانی ذرائع سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

    اس سے قبل ڈاکٹر سون کونلی نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ امریکی صدربہتر محسوس کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری نہیں ہے اور انہیں آکسیجن کی بھی ضرورت نہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی مدد سے میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

  • سندھ میں کرونا پھر سے سراٹھانے لگا:کورونا نےشادی ہالزاورریسٹورانٹس بند کروادیے

    سندھ میں کرونا پھر سے سراٹھانے لگا:کورونا نےشادی ہالزاورریسٹورانٹس بند کروادیے

    کراچی :سندھ میں کرونا پھر سے سراٹھانے لگا:کورونا نےشادی ہالزاورریسٹورانٹس بند کروادیے،اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف آپریشن کرکے 2 شادی ہالز کو سیل کردیا جبکہ 7 ہالز کو وارننگ دیں ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر 2 شادی ہالز کو سیل کردیا گیا جبکہ 7 کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کے 6 اضلاع کے 225 شادی ہالز میں سے 26 ہالز سمیت181 ریسٹورانٹس کا معائنہ کیا گیا، اب تک کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی بنیاد پر 67 ریسٹورانٹس کو وارننگ دی ہے اور 41 کو سیل کردیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 131 ریسٹورانٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے اُن کو بند کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 7 دکانوں، فیکٹریوں اور میڈیکل اسٹورز کو بھی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سیل کر کے ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی ہونے پر 9 شادی ہالز اور 159ریسٹوراٹنس کو سیل کیا جا چکا ہے-

  • بینک میں کرونا کے 5 مریض سامنے آنے پر بینک سیل

    بینک میں کرونا کے 5 مریض سامنے آنے پر بینک سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تعلیمی اداروں، ریسٹورینٹس کے بعد نجی دفاتر میں بھی کورونا پھیلنے لگا

    شہر قائد کراچی میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز5 میں نجی بینک کی برانچ کے 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے نجی بینک کی برانچ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرا دی ہے

    ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ شہرمیں کورونا مثبت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، نجی بینک برانچ کے دیگرملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ضلع کورنگی کے بھی مختلف مقامات پر مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون ہوگا، کورنگی نمبر2، الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاور ملیر،درخشاں سوسائٹی ملیر میں بھی لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا جبکہ قائد پارک ملیرسے متصل گلی میں بھی لاک ڈاون ہوگا۔

    لاک ڈاون والے علاقوں میں 9افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، لاک ڈاون والے علاقوں مین نقل وحرکت پر پابندی،صرف کریانہ ،اشیائے ضرورہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی ،

  • پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، پاکستان میں بھی کرونا پھیل چکا ہے، اب کرونا کے کیسز میں کمی آنا شروع ہوئی تھی تا ہم کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کرونا پھر سے پھیلنا شروع ہو گیا، اس ضمن میں کرونا سے بچاؤ کے لئے تاحال احتیاط کی ضرورت ہے

    پاکستان میں کرونا میں کمی کے بعد سے دوبارہ اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر آ رہی ہے، شہر قائد کراچی میں کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤں کر دیا گیا ہے، شادی ہالز، ریسٹورینٹس و تعلیمی اداروں کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا رہا ہے، متعدد تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں

    کرونا سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ عوام احتیاط کرین، این سی او سی کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کریں، گھروں سے باہر جاتے ہوئے ماسک پہن کر جائیں، گھر سے واپسی پر ہاتھ دھوئیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں

    جن کی ذمہ داری ہے سمجھاناوہ تمام افراد، پارٹیاں و حکومت سیاسی ریلیاں نکال رہے ہیں، جلسے جلوس ہو رہے ہیں۔ مطلب ⁧‫کرونا‬⁩ سے بچاؤ نہیں پھیلاؤ کے انتظام کر رہے ہیں۔ عوام جب ان رہنماؤں و حکمرانوں کو غیرسنجیدہ دیکھیں گے تو کیا سیکھیں گے؟ کیا بہت ضروری ہے اس وقت جلسے جلوس و ریلیاں نکالنا جب ملک میں کرونا پھیل رہا ہے،سیاسی جماعتوں کے جلسوں ، ریلیوں میں جانے کی بجائے عوام اپنی جان ،صحت کا خیال رکھے، جلسوں سے زیادہ صحت ضروری ہے لیکن ان سیاسی پارٹیوں کے نزدیک انسانی جان کی اہمیت نہیں

    اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان کر چکی ہیں، ن لیگ جلسوں کے شیڈول جاری کر چکی ہے، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم بھی کراچی، حیدر آباد میں جلسوں کا اعلان کر چکی ہیں، ان جلسوں سے کرونا پھیلا تو ذمہ دار کون ہو گا؟

  • اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورنا وائرس کے کیسز میں اضافہ

    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورنا وائرس کے کیسز میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورنا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا کےمثبت کیسز سامنے آئے ہیں،اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں 3 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا

    وائس پرنسپل سمیت دو اساتذہ میں کورونا پازیٹونکلے،خمار گل،وسیم احمد اور نادیہ زمان میں کورونا پازیٹو نکل آیا

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ کے دوران کیسز سامنے آئے، 2سے زائد کیسز پر کسی بھی تعلیمی ادارے کو سیل کردیا جائے گا،

    واضح رہے کہ  تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

    جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

    این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ۔یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں. گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

  • ٹرمپ کی انتخابی مہم کا منیجر بھی کرونا کا شکار،ٹرمپ ہسپتال منتقل

    ٹرمپ کی انتخابی مہم کا منیجر بھی کرونا کا شکار،ٹرمپ ہسپتال منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کی صدارتی مہم کےمنیجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،

    خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرکی صدارتی مہم کے منیجرگھر سےکام کریں گے،

    دوسری جانب کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو علاج کے لیے ملٹری ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کو جمعے کی رات ریڈ ملٹری ہسپتال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کورنا سے متاثر ہونے کے بعد انتخابی مہم بھی معطل کرنا پڑی،

    آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے حریف اور ڈیموکریٹ جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق نائب صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے ہسپتال کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اٹھارہ سیکنڈز کا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہونے جارہے ہیں، تاہم ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔ انہوں نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے حوالے سے بتایا کہ ان کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔

    وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی ماہرین نے صدر ٹرمپ کو آئندہ چند دنوں کے لیے والٹر ریڈ ہسپتال میں قائم صدارتی دفتر سے اپنے فرائض سرانجام دینے کو کہا ہے۔ صدر ٹرمپ کو احتیاطی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی معتدل اعلامات بگڑنے نہ پائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا,سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خود کو قرنطینہ کرلیا ہےخاتون اول میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہم اس وبا سے مل کر نمٹیں گے ،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر بوپ بکس کرونا کا شکار ہو گئی جس کے بعد ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ بھی کروایا اور اس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سفر بھی کرچکی ہیں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کرونا ٹیسٹ کروا چکے ہیں اور خود کو قرنطینہ بھی کرچکے ہیں،آج بھی انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،امریکی صدر کے نیشینل سیکورٹی ایڈوائزر بھی کرونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ٹرمپ نے کرونا ٹیسٹ کروایا تھا

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 8 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 8 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 8 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 اموات ہوئی ہیں جبکہ 533 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار507 ہو گئی ہے، کورونا کے مجموعی کیسزکی تعداد 3 لاکھ 13ہزار984ہوگئی،

    ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 8 ہزار885 ہو گئی ہے،پاکستان میں کوروناکے زیرعلاج مریضوں کی تعداد8ہزار884 ہوگئی ہے

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 99 ہزار 665، سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 908، بلوچستان میں 15 ہزار 323، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 816، اسلام آباد میں 16 ہزار 713 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 776 مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 238، سندھ میں 2 ہزار 517، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 75 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں

  • ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا انتباہ

    ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا انتباہ

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے معاملات میں دوبارہ اضافے کے پیش نظر ملک میں اس وبا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ پی ایم اے نے ایس او پیز کی پابندی نہ کیے جانے کو کورونا کے معاملات میں دوبارہ اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق لوگ ایس او پیز پر پوری طرح عمل نہیں کر رہے، لوگ ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی نہیں کرتے اور ہاتھوں کو صاف نہیں رکھ رہے ہیں۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں دوسری لہر سے متاثر ہونے والے ممالک میں کورونا وائرس وبا زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے لہذا عوام کو پوری احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا معاملات میں کمی کے بعد ایک بار پر اضافہ کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں جمعہ دو اکتوبر کی صبح تک مزید دو سو تیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ پانچس سو اٹھاون افراد صحتیاب ہوئے۔