Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کراچی: منگھوپیریوسی 8 گڈاپ کےمخصوص علاقوں میں منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ

    کراچی: منگھوپیریوسی 8 گڈاپ کےمخصوص علاقوں میں منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ

    کراچی میں کوروناکی صورتحال،ضلع غربی میں کیسزمیں اضافہ حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : کراچی میں کوروناکی صورتحال،ضلع غربی میں کیسزمیں اضافہ منگھوپیریوسی8گڈاپ کےمخصوص علاقوں میں منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیاہے-

    نوٹیفیکشن می بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقےمیں منی لاک ڈاوَن کادورانیہ یکم اکتوبرسے15اکتوبرتک ہوگا منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ ڈی ایچ غربی کی سفارش پرکیا ہے-

    سمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق متاثرہ علاقےمیں ریسٹورنٹ،ڈبل سواری اورعوامی اجتماعات پرپابندی عائد کی جائے گی علاوہ ازیں کوروناسےمتاثرہ علاقےمیں تمام ہوم ڈیلوریزپربھی پابندی عائد کی جائے گی-

    نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقےمیں فارمیسی اورکریانہ کی دکانیں کھلی رکھنےکی اجازت ہوگی اور گھرسےصرف ایک شخص کوضروری اشیاخریدنےکےلیےباہرآنےکی اجازت ہوگی-

    نوٹیفیکشن میں ہدایت کی گئی کہ منگھو پیر یوسی 8 میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے گا اور متاثرہ علاقےمیں داخلےاورباہرآتےہوئےماسک لازمی پہناجائےگا-

    دوسری جانب کمشنرکراچی کےاحکامات پرڈپٹی کمشنرساوَتھ ارشادسودھر نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف ریسٹورنٹس کاجائزہ لیا اور ضلع جنوبی میں3ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا-

    اس کی وجہ بتاتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ تینوں ریسٹورنٹس نےکوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کی ہے-

    واضح رہے کہ ہ کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا-

    فورم نے کراچی میں کورونا کےبڑھتے ہوئے کیسز پراظہار تشویش کیا،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 747 کورونا کیسز سامنے آئے،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران سب سے زیادہ 365کورونا کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن ،کنٹیکٹ ٹریسنگ اور ایس او پیز پر عمل ضروری ہے-

    ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورنا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جائے-

    قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں کرلی ہیں، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے بعد ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیاتھا-

    کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

    پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز 8903 رہ گئے

    کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی، ضلع جنوبی میں3ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا

  • کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی، ضلع جنوبی میں3ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا

    کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی، ضلع جنوبی میں3ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا

    کورونا وائرس کی ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع جنوبی میں3ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا ہے-

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے پھیلی عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی رواں ماہ مارچ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا عالمی وبا کی بدولت تما م معاشی ثقافتی تعلیمی مذہبی اور شوبز سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی یہاں تک کہ اس عالمی وبا کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا تاہم اب پاکستان میں کورونا وبا کے خاتمے کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے تمام شعبہ جات کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بنائی جانے والی ایس او پی کو اختیار کرتے ہوئے کاروبار سمیت تمام سرگرمیوں کو بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے-ورنہ دوسری صورت میں کسی بھی ادارے کو سیل کر دیا جائے گا-

    تاہم ایسی ہی اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ کورونا وائرس کی ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع جنوبی میں3ریسٹورنٹس کوسیل کردیاگیا ہے-

    کمشنرکراچی کےاحکامات پرڈپٹی کمشنرساوَتھ ارشاد سودھر نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف ریسٹورنٹس کاجائزہ لیا-

    ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ریسٹورنٹس نےکوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کی ہے جس وجہ سے ان کو سیل کر دیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا-

    فورم نے کراچی میں کورونا کےبڑھتے ہوئے کیسز پراظہار تشویش کیا،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 747 کورونا کیسز سامنے آئے،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران سب سے زیادہ 365کورونا کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن ،کنٹیکٹ ٹریسنگ اور ایس او پیز پر عمل ضروری ہے-

    ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورنا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جائے

    قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں کرلی ہیں، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے بعد ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

    کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

    پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز 8903 رہ گئے

  • کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

    کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

    کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا

    فورم نے کراچی میں کورونا کےبڑھتے ہوئے کیسز پراظہار تشویش کیا،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 747 کورونا کیسز سامنے آئے،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران سب سے زیادہ 365کورونا کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے،

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن ،کنٹیکٹ ٹریسنگ  اور ایس او پیز پر عمل ضروری ہے،

    سیکرٹری صحت سندھ نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کوروناکے کیسز بڑھ رہے ہیں ،شہری حکومت صورتحال کی نگرانی کررہی ہے،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےمناسب انتظامات کئےجائیں گے ،ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ کورنا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جائے،

    قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں کرلی ہیں، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے بعد ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز 8903 رہ گئے

    پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز 8903 رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 747 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 5 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار263ہوگئی ہے اور6 ہزار479 اموات ہو چکی ہیں،

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار795، پنجاب میں99 ہزار378، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار776، بلوچستان میں15 ہزار257، اسلام آباد میں16 ہزار581، آزاد جموں و کشمیرمیں 2 ہزار698 اور گلگت میں3 ہزار778 کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار234 ، سندھ میں 2 ہزار497، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 اموات ہو چکی ہیں.

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8ہزار903 ہے اور2لاکھ 96 ہزار881 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

  • پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری

    پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری

    محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے 63ہزار339پبلک اور7411پرائیویٹ اسکولوں میں ٹیسٹ کیے گئے جن میں پنجاب میں 70ہزار750 میں سے145طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے –

    لاہور میں4،ننکانہ صاحب 23،قصور 2،راولپنڈی7اورجہلم میں 3 طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سرگودھا 8 ،خوشاب3،بھکر 2،گجرات 18اورساہیوال میں 3طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اوکاڑہ ،ملتان ،لیہ ، سیالکوٹ اور لودھراں میں ایک ایک طالب علم میں کورونا کی تصدیق کی رپورٹ سامنے آئی ہے-

    گوجرانوالہ 50،ڈیرہ غازی خان 2اوربہاولپورمیں 4طلبہ میں کورونا کی تصدیق فیصل آباد 8 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں3طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-

    سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق 68ہزار 32 طلبہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں-

    بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

    حکومت کا کل سے ملک بھر میں تمام پرائمری اسکولز کھولنے کا اعلان

  • بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے   وزیرتعلیم  پنجاب مراد راس

    بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

    وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے –

    باغی ٹی وی : وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے-

    مراد راس نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صرت میں ایکشن لیا جائے گا-

    وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جو اسکول ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گا، اسے بند کر دیا جائے گا-

    انہوں نے کہا کہ ہم اسکولز بند نہیں کرنا چاہتے، سب ایس او پیز پر عمل کریں اساتذہ والدین اور بچوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے

    وزیر تعلیم پنجاب بے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں 70 ہزار 750 افراد کی سیمپلنگ کی گئی لاہور، 68 ہزار سے زائد منفی اور 168 کیسز مثبت آئے ہیں،گوجرانوالہ 50، ننکانہ 23 اور گجرات میں 18 کیسز سامنے آئے لاہور کے تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے-

  • حکومت کا  کل سے ملک بھر میں  تمام پرائمری  اسکولز کھولنے کا اعلان

    حکومت کا کل سے ملک بھر میں تمام پرائمری اسکولز کھولنے کا اعلان

    حکومت نے کل سے ملک بھر میں تمام پرائمری اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پبلک اور پرائیویٹ پرائمری ا سکول کل سے کھلیں گے-

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتےہوئے فیصلہ کیا-

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے پرائمری اسکولز کھولنے سے متعلق صوبوں سے بھی مشاورت کی

    شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالے اسکولز کو بند کیاگیا اب بھی جن اسکولزمیں ایس او پیزکی خلاف ورزی ہوئی تو بند کردیئے جائیں گے-

    وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ والدین ،اساتذہ اور انتظامیہ نے کورونا کےدوران تعاون کیا جس پران کے مشکور ہیں والدین کو تسلی دیناچاہتے ہیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا-

    واضح رہے کہ علامگیر وبا کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر رواں ماہ مارچ کے وسط میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد رواں ماہ حکومت نے مڈل سے میٹرک تک کے سکولز کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اب حکومت نے کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پرا ئمری تک کے تعلیمی ادارے کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے-

  • ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص

    ملک بھر میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہوگئی –

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 672نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 ہوگئی۔

    رواں ماہ 27 تاریخ تک سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار776 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار128، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار617، بلوچستان میں15 ہزار13، اسلام آباد میں16 ہزار440، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار649 اور گلگت میں3 ہزار662 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار230 اور سندھ میں 2 ہزار486 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 ہو گئی ہے۔

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

    ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

    حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے

    جبکہ دوسری جانب ڈینگی کا خطرہ بھی برقرار، مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق کورونا کے بعد بتدریج شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی پنجاب بھر میں ڈینگی کا خطرہ بدستور برقرار ہے صوبے بھر میں ایک ہفتہ کے دوران 888 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

    کرونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ڈینگی کا خطرہ پیدا ہوگیا ، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    وزیر خزانہ کورونا وائرس کا شکارہوگئے

    پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

     

  • کرونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ڈینگی کا خطرہ پیدا ہوگیا ، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    کرونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ڈینگی کا خطرہ پیدا ہوگیا ، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    لاہور: ڈینگی کا خطرہ برقرار، مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق کورونا کے بعد بتدریج شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 117 مشتبہ مریض سامنے آگئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 888 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

    پنجاب بھر میں ڈینگی کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 4 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں اور صوبے بھر میں 117 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے بھر میں ایک ہفتہ کے دوران 888 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق رواں برس صوبے میں یکم جنوری سے اب تک ڈینگی بخار کے 62 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 5 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

  • سعودی حکام نے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط جاری کردیں،خانہ کعبہ اورحجراسود کے بارے میں‌ ناقابل یقین حکم

    سعودی حکام نے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط جاری کردیں،خانہ کعبہ اورحجراسود کے بارے میں‌ ناقابل یقین حکم

    ریاض : سعودی حکام نے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط جاری کردیں،نہ بچے نہ بوڑھے باقی سب کواجازت دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے زائرین کے لیے عمرہ ادائیگی کے مزید ایس او پیز جاری کر دئیے، 4اکتوبر سے عمرہ موبائل اپلیکشین پر رجسٹر افراد کو ہی مسجد حرام میں داخلے کی اجازت ہو گی۔18سے 65سال تک عمر کے افراد کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گئی، زائرین کو خانہ کعبہ کو چھونے اور حجر اسود کو بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    سعودی حکام نے زائرین کے لیے عمرہ ادائیگی کے مزید ایس او پیز جاری، عمرہ موبائل اپلیکشین پر رجسٹر افراد کو ہی مسجد حرام میں داخلے کی اجازت ہو گی۔تمام زائرین کو عمرہ پرمٹ مفت دیا جائے گا۔طواف خانہ کعبہ کے گرد لگے بیرئیر سے ہٹ کر کیا جائے گا اور زائرین کو خانہ کعبہ کو چھونے اور حجر اسود کو بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔جبکہ 18سے 65سال تک عمر کے افراد کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گئی۔

    ایس او پیز کے مطابق عمرہ زائرین کو روزانہ کی بنیاد پر 12گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ہر گروپ پر میڈیکل سپیشلسٹ تعینات کیے جائیں گے اور مسجد الحرام کو دن میں 10مرتبہ دھویا جائے گا اور اسپرے کی جائے گئی، مسجد الحرام کے اطراف اور ہوٹلز میں قرنطینہ قائم کیے جائیں گئے۔

    بین الاقوامی عمرہ پاکستان سمیت تمام ممالک میں مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ مرحلہ وار شیڈول میں شامل ممالک میں کرونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 15ربیع الاول میں عمرے کی اجازت دی جائے گی، حتمی اعلان ماہ ربیع الاول کے آغاز میں ہی کر دیا جائے گا۔ فیصلہ صدر حرمین الشیخ عبدالرحمن السدیس کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔