Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھلونے کی اجازت دے دی

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کل چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز ہوگا،سکولوں کے لئے ایس او پیز مقرر کی گئی ہیں

    پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے کے متعلق اہم اجلاس ہوا،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس میں وفاقی وزیراسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر داخلہ و دیگر شریک تھے،اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم، معاون خصوصی صحت اور سیکرٹری تعلیم شریک تھے

    حکومت نے ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں23 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو سکول آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام پرائمری سکول کے بچوں کو 30 ستمبر سے سکول جائیں گے۔

    پہلے مرحلے کے بعد تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ پر ملک بھر میں مجموعی طور پر35 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے صوبائی حکومت نے چھٹی سےآٹھویں جماعت تک اسکول کھولنے کی تاریخ ایک ہفتہ آگے بڑھا دی ہے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاں کیسز سامنے آئے وہ ا سکولز بند کروا دئیے گئے ہیں،ا سکولز کھولنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،

    واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے تاہم اسکول کھلتے ہی بچوں، اساتذہ اور اسکول کے عملے میں کرونا وائرس کے کیسز پائے گئے۔

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

    جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

    این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ۔یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں. گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

  • پاکستان کو ملی بڑی کامیابی ، کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کا آغاز

    پاکستان کو ملی بڑی کامیابی ، کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کے 3 مرحلہ کا آزمائشی آغاز کر دیا گیا

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی) حکام نے میڈیا بریفنگ دی ۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ اور دو ٹرائلز چین میں ہوئے جبکہ فیز 3 کے ٹرائلز کا انعقاد پاکستان میں کیا جا رہا ہے،ٹرائلز کا انعقاد این آئی ایچ اور کینسینو چائینہ کےباہمی اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین چینی کمپنی نے تیارکی ہے ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40ہزارافراد رضاکارانہ شریک ہوں گے، آزمائشی مرحلے میں 8 سے10 ہزارپاکستانی ہوں گے ،ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج میں 4 سے 6 ماہ متوقع ہیں ،

    وزیراعظم کے معاون خصوصٰ برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ٹیم کو کورونا ویکسین ٹرائل پر مبارکباد دیتا ہوں،ویکسین کاٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی اہم ہے،ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا،

    میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ کوروناویکسین ٹرائل ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ،8سے10ہزار رضاکاروں پر ویکسین کاٹرائل ہوگا،فیز تھری ٹرائل اہم ہے اس میں حتمی نتیجہ ملے گا،ٹرائل کامیاب ہونے کے 3یا 4 ماہ بعد ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی،

  • پاکستان میں کرونا کے 582 نئے مریض،مزید 4 اموات

    پاکستان میں کرونا کے 582 نئے مریض،مزید 4 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار424ہوگئی ہے اور3 لاکھ6 ہزار886 مریض سامنے آ چکے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے582 نئے مریض سامنے آئے اور 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 2لاکھ 93ہزار159 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکیٹو کیسزکی تعداد7ہزار303 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار243ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 98 ہزار487، خیبرپختونخوا میں37 ہزار387، بلوچستان میں 14ہزار499، اسلام آباد میں16 ہزار207، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار550 اور گلگت میں 3 ہزار513 مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار227 اور سندھ میں 2 ہزار463 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں82 اور آزاد کشمیر میں69 ہو گئی ہے۔

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

  • ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    بالی و ڈ کی معروف اداکارہ اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑ نے عالمی وبا کورونا کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی :ملائکہ اروڑا نےسوشل میڈیا ویبسائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ چہرے پر ماسک لگائے اور ہاتھ میں کافی کا کپ پکڑے کھڑی ہیں- اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک طویل پہغام لکھا جس میں انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا-
    https://www.instagram.com/p/CFWRSQMBVyP/
    ملائکہ نے مداحوں کو کورونا کو شکست دینے کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں بعد اپنے کمرے سے باہر آنے اور اہلخانہ کے ساتھ بیٹھنا سیر کرنے جیسا لگ رہا ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں کہ وہ اس وائرس میں مبتلا ہونے کی پریشانی سے باہر آچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ معمولی درد اور ہلکی علامتوں کے ساتھ موذی وائرس کو شکست دینے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں اور اپنے ڈاکٹرز، اہل خانہ، ہمسائے اور مداحوں کی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔

    مالئکہ اروڑا نے مزید لکھا کہ اس برے وقت میں آپ سب نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں آپ سب برائے کرم محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔

    اس سے قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ارحان خان اور اُس کے پالتو کتے کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ دونوں گھر کی دوسری جانب سے ملائکہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFG7ykKhjqU/
    ملائکہ اروڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پیار سرحدوں کی قید سے آزاد ہے سماجی فاصلہ اور ازخود تنہائی کے ساتھ ہم نے ایک دوسرے کو دیکھنے اور ایک دوسرے سے بات کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ میرا دل یہ سوچ کر ہی ٹوٹ جاتا ہے کہ میں کچھ دن اپنے دونوں بچوں کو گلے نہیں لگا پاؤں گی ان کے پیارے چہرے مجھے بہت ہمت اور توانائی بخشتے ہیں-

    اس سےقبل ملائکہ اڑورا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ ملائکہ اروڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کوئی ویکسین نکال دو بھائی ورنہ جوانی نکل جائے گی۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار،جینیلیا ڈی سوزا سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے-

    دوسری جانب کورونا کی وجہ سے معروف شاعر راحت اندوری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

    جبکہ بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی اور اداکار ارجن کپور میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی-

    کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

    کورونا وائرس کا شکار ملائکہ اروڑا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 4 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 4 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 4 اموات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی رہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 633 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 6ہزار304 ہوگئی ہے، پاکستان میں کرونا سے مجموعی طور پر 6ہزار420 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2لاکھ 92ہزار869مریض صحت یاب ہوئے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار947 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 98 ہزار428، خیبرپختونخوا میں37 ہزار357، بلوچستان میں 14ہزار394، اسلام آباد میں16 ہزار162، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار533 اور گلگت میں 3 ہزار483 مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 226 اور سندھ میں 2 ہزار460 ،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں88 اور آزاد کشمیر میں69 اموات ہو چکی ہیں،

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

  • جونئیر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی کروائے جائیں گے : پاکستان ہاکی فیڈریشن

    جونئیر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی کروائے جائیں گے : پاکستان ہاکی فیڈریشن

    لاہور:جونئیر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی کروائے جائیں گے : پاکستان ہاکی فیڈریشن ،اطلاعات کے مطابق جونئیر ایشیا کپ ٹریننگ کیمپ سے پہلے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونئیر ہاکی کھلاڑیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپئین آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ دس اکتوبر تک سب لوگ بائیو سکیور ماحول میں رہیں گے اور حکومتی ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جونئیر کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کیمپ بائیس ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 645 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہوگئی ہے۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 98 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں37 ہزار 270، بلوچستان میں 14 ہزار 138، اسلام آباد میں 16 ہزار 86، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 491 اور گلگت میں 3 ہزار 412 مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 226 اور سندھ میں 2 ہزار 459 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 81 اور آزاد کشمیر میں 66 اموات ہو چکی ہیں.

    این سی او سی کے مطابق پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے2 لاکھ 92 ہزار 44 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • ‘کرونا سےبھی زیادہ خطرناک وبا سےمتعلق ماہرین نےخبردارکردیا

    ‘کرونا سےبھی زیادہ خطرناک وبا سےمتعلق ماہرین نےخبردارکردیا

    جنیوا: ‘کرونا سے بھی زیادہ خطرناک وبا’ سے متعلق ماہرین نے خبردار کر دیا ا،طلاعات کے مطابق کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک وبا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے خبردار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کا سامنا کرنے کے باوجود ہم مجموعی طور پر کسی بھی اگلی عالمی وبا کے لیے بالکل تیار نہیں اور یہ بات اگلی کسی بھی وبا کو زیادہ خطرناک بنا سکتی ہے۔

    گلوبل پریپیئر ڈنیس مانیٹرنگ بورڈ (جی پی ایم بی) کی رپورٹ میں کرونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے پوری دنیا میں کیے جانے والے اقدامات کو ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین نے ابتدائی دنوں میں خبردار کیا تھا کہ کرونا وائرس کی بیماری بہت جلد عالمی وبا بن سکتی ہے لیکن اس کے باوجود بیشتر ملکوں نے اس تنبیہ کو نظر انداز کیے رکھا یہاں تک کہ ان ملکوں میں کرونا کا پھیلاؤ قابو سے باہر ہوگیا۔

    ماہرین نے کہا کہ اگر یہی رویہ رہا تو اگلی کوئی بھی عالمی وبا کرونا کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گلوبل پریپیئر ڈنیس مانیٹرنگ بورڈ (جی پی ایم بی) عالمی ادارہ صحت کے ماتحت ادارہ ہے۔اس ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کا عنوان اے ورلڈ ان ڈس آرڈر ( بے ترتیب دنیا) ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی دوسری رپورٹ ہے جبکہ اس سلسلے کی پہلی رپورٹ گزشتہ سال منظر عام پر آئی تھی۔

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، این سی او سی ان ایکشن، مزید 13 تعلیمی ادارے سیل

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، این سی او سی ان ایکشن، مزید 13 تعلیمی ادارے سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 13 تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 13 تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں، 10 تعلیمی اداروں کا تعلق خیبرپختونخوا جبکہ 3 کا تعلق سندھ سے ہے، پاکستان میں اب تک سیل کیے گئے اداروں کی تعداد 35 ہوگئی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز این سی او سی نے کہا تھا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 22تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا، این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر بند کردیا گیا ،خیبرپختونخوا 16،اسلام آباد ایک اور آزاد کشمیر کے 5 تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں

    دوسری جانب حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملےکے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں ایک رپورٹ کے مطابق ایک ہی سرکار سکول کے سات اساتذہ کرونا کا شکار ہو گئے،اساتذہ کا تعلق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 کینٹ پشاور سے ہے۔ خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم کے مطابق ایک ہفتہ قبل اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے، کورونا سے متاثرہ اساتذہ میں سے کوئی بھی طلبا سے نہیں ملا، ان اساتذہ کے دوبارہ بھی کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، تمام اساتذہ کے ٹیسٹ سے متعلق محکمہ صحت سے بات ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ  تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

    جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

    این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ۔یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں. گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

  • پاکستان میں کرنا کے 752 نئے مریض، 9 اموات

    پاکستان میں کرنا کے 752 نئے مریض، 9 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 752 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مجموعی طور پر اموات کی تعداد 6ہزار408 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ4 ہزار 386 ہوگئی ہے،

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار125 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 98 ہزار142، خیبرپختونخوا میں37 ہزار242، بلوچستان میں 13 ہزار991، اسلام آباد میں 16 ہزار33، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار472 اور گلگت میں 3 ہزار381 مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار225 اور سندھ میں 2 ہزار 455 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں80 اور آزاد کشمیر میں66 اموات ہو چکی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ91ہزار683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 ہزار295 رہ گئی ہے،پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔