Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • فرانس میں‌ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

    فرانس میں‌ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

    فرانس میں‌ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

    باغی ٹی وی : فرانسیسی پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں کرونا وائرس کیسز میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ 19 کے مزید 16،096 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ بدھ کے روزکے اعدادو شمار کے بعد اسپتالوں میں زیرعلاج مزید 52 مریض جاں‌ بحق ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز 13 ہزار کرونا مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی۔فرانسیسی محکمہ صحت کے مطابق کرونا کے نئے ٹیسٹوں کے دوران گذشتہ ہفتے کی نسبت رواں ہفتے نئے مریضوں کا تناسب 6 اعشاریہ 2 فی صد رہا جب کہ گذشتہ ہفتے یہ تناسب 5 اعشاریہ4 فی صد تھا۔

    گذشتہ سات ایام میں 4258 مریضوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ بدھ کے روز 718 مریضوں کو تیز بخار کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا۔فرانس میں کرونا کی وبا سے اب تک 31 ہزار 511 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 20 ہزار 940 افراد اسپتالوں میں ہلاک ہوئے۔

  • کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک

    عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 87 ہزار 742 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 24 لاکھ 13 ہزار 887 متاثر ہو چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی: دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ39 لاکھ 28 ہزار599 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ97 ہزار556 رہ گئی ہے۔

    امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ7ہزار538 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 71 لاکھ 85 ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد58 لاکھ18ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد92 ہزار317 ہوگئی ہے۔

    برازیل میں کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں46 لاکھ59 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 39 ہزار883 اموات ہوئی ہیں

  • یورپ کے سات ممالک میں‌ کورونا کی نئی لہر کا شدید  خدشہ

    یورپ کے سات ممالک میں‌ کورونا کی نئی لہر کا شدید خدشہ

    یورپ کے سات ممالک میں‌ کورونا کی نئی لہر کا شدید خدشہ

    باغی ٹی و ی : یورپی یونین نے کہاہے کہ اس کے 7 رکن ممالک میں کورونا کی دوسری لہر کا شدید خطرہ ہے جس سے بچنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے متعدی بیماریوں کے مرکز کی سربراہ نے خبردار کیاہے کہ سپین، رومانیہ، بلغاریہ،کروشیا، ہنگری، چیک ریپبلک،مالٹا کے ہسپتالوں میں نئے داخل ہونے والوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے کہا کہ دیگر رکن ممالک میں بھی متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    ادھر یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر نے کہا کہ دوسری لہر تشویش کی بڑی وجہ ہے ،اسے روکنے کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئیں،سات رکن ممالک میں نئے مریضوں کا تناسب بتدریج بڑھ رہاہے ،صورتحال مارچ سے بھی زیادہ خراب ہورہی ہے۔

    دوسری جانب فرانسیسی شہر مارسیل میں بارز،ریسٹورنٹس،جمز بند کرنے کی ہدایت کردی گئی،پیرس میں بارز کو جلدی بند کرنیکا حکم دیاگیاہے ،جرمن کابینہ کے دوسرے وزیرکو کورونا ہونے پرقرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔

    ادھر این سی او کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد د6ہزار444 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 9ہزار 15 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے 2لاکھ 94 ہزار740 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد7 ہزار831 رہ گئی ہے،

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار246ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 98 ہزار864، خیبرپختونخوا میں37 ہزار525، بلوچستان میں 14ہزار838، اسلام آباد میں16 ہزار324، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار610 اور گلگت میں 3 ہزار608 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار229 اور سندھ میں 2 ہزار477، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار258، اسلام آباد میں181، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں84 اور آزاد کشمیر میں70 اموات ہو چکی ہیں

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 798 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 7 اموات ہوئی ہیں

    این سی او کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد د6ہزار444 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 9ہزار 15 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے 2لاکھ 94 ہزار740 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد7 ہزار831 رہ گئی ہے،

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار246ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 98 ہزار864، خیبرپختونخوا میں37 ہزار525، بلوچستان میں 14ہزار838، اسلام آباد میں16 ہزار324، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار610 اور گلگت میں 3 ہزار608 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار229 اور سندھ میں 2 ہزار477، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار258، اسلام آباد میں181، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں84 اور آزاد کشمیر میں70 اموات ہو چکی ہیں

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں،ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

  • فاصلے ختم پھرسے رشتے قائم : ترکش ایئرلائن کا کل سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

    فاصلے ختم پھرسے رشتے قائم : ترکش ایئرلائن کا کل سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

    کراچی : ترکش ایئرلائن پیگاسوس نے کل سے پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، پیگاسوس کی پہلی پرواز ترکی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی ایئرلائن پیگاسوس کل سے پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن کا آغاز کررہی ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے روٹس متعارف کراتے ہوئے کراچی سے استنبول براستہ سیبیہ گوکسین کنیکٹنگ فلائٹ کیلئے آپریشن ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے پیگاسس ایرکو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

    ترجمان پیگاسوس ایئرلائن کے مطابق پیگاسس استنبول کے سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ ہوں گی ۔

    پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کوپروازیں کراچی کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں ہر پیر، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ترکی کے لئے روانہ ہوں گی۔

    ترجمان پیگاسوس ائرکے مطابق پیگاسوس ایئرلائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کیلئے بھی سہولیات فراہم کرے گی۔

    پیگاسوس ایئرلائن نے دسمبر سے ہتھرو ،لندن سے براہ راست پروازیں لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • چین نے جارحانہ پالیسی اپنالی : آسٹریلوی محقیقین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

    چین نے جارحانہ پالیسی اپنالی : آسٹریلوی محقیقین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

    بیجنگ : چین نے جارحانہ پالیسی اپنالی : آسٹریلوی محقیقین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق چین نے دو آسٹریلوی محقیقین کے ملک میں داخلے پر اس وجہ سے پابندی عائد کردی ہے کہ وہ تنقید بڑی کیا کرتے تھے

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے آسٹریلوی محقیقین کلائیو ہیملٹن اور الیگزینڈر جوسکی پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    حال ہی میں دونوں محقیقین نے چینی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ چین نے یہ اقدام رواں ماہ دو چینی محقیقین کو آسٹریلیا سے بے دخل کرنے کے جواب میں کیا ہے۔

    آسٹریلوی محقق کلائیو ہیملٹن نے اپنی ایک کتاب میں چین پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ چین مغربی ممالک کے اندرونی معاملات میں دراندازی اور ہیکنگ کے ذریعے معلومات چرا کر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

    الیگزینڈر جوسکی کو چینی پروپگنڈا کو بے نقاب کرنے اور مخالفین کی حمایت کرنے کے جرم میں پابندی لگائی گئی ہے۔مغربی ممالک کی چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تحقیقات کرنے پر چین اور آسٹریلیا حکومت کے مابین تعلقات کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔

  • کتے اب کورونا کے مرض کی تشخیص کریں‌گے

    کتے اب کورونا کے مرض کی تشخیص کریں‌گے

    کتے اب کورونا کے مرض کی تشخیص کریں‌گے

    باغی ٹی وی :فن لینڈ ائرپورٹ میں کتوں کو کورونا وائرس کو سونگھ کر شناخت کرنے کا کام سونپ دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلسنکی کی تحقیق کے مطابق تربیت یافتہ کتےکورونا کے مرض کو لگ بھگ سو فیصد درستگی سے سونگھ کر شناخت کر سکتے ہیں۔

    تجربہ رواں ہفتے 16 کتوں کی مدد سے شروع کیا جائے گا اور ہر شفٹ میں چار کتے استعمال ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی نسبت کتے کہیں کم مقدار میں پائے جانے والے وائرس کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2لاکھ6ہزار593افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور71لاکھ39ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    بھارت کورونا کیسزکے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد57لاکھ30ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 91ہزار173ہوگئی ۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے

  • ہندوستان میں کورونا کا قہرجاری،ریلوے کے مرکزی وزیرزندگی کی بازی ہارگئے

    ہندوستان میں کورونا کا قہرجاری،ریلوے کے مرکزی وزیرزندگی کی بازی ہارگئے

    نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا کا قہرجاری،ریلوے کے مرکزی وزیرزندگی کی بازی ہارگئے،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں کورونا کا قہرجاری ہے اور مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سوریش انگڑی بھی کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ہندوستانی میڈیا کی آج کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 65 سالہ حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما اور وزیر مملکت برائے ریلوے سوریش انگڑی نئی دہلی کے اسپتال میں کل دم توڑ گئے۔ مرکزی وزیر میں دو ہفتے قبل کورونا کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 65 برس تھی۔ پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔

    سوریش انگڑی کے انتقال پر ہندوستان کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں مون سون سیشن کا آغاز 11 ستمبر کو ہوا تھا جس کے لیے تمام ارکان اسمبلی اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور 30 ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سوریش انگڑی بھی شامل تھے۔

    ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز ہر روز بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے86 ہزار508 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد57 لاکھ 32 ہزار519 ہوگئی ہے۔

  • بھارتی اداکارہ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    بھارتی اداکارہ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد 79 برس کی عمر میں چل بسیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 79 سالہ اداکارہ اشلاتا کی کچھ روز قبل مراٹھی فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوئی تھی ڈاکٹروں کی ہدایت پر ٹیسٹ کروانے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی بعد ازاں شوٹنگ کے موقع پر موجود عملے کے 20 سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

    بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ’زنجیر‘ میں اداکار امیتابھ بچن کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اشلاتا کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں زیر علاج اداکارہ کی طبیعت بگڑتی رہی اور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد جان کی بازی ہار گئیں۔


    اداکارہ رینوکا شہانے نے اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لئے مایوس کن ہے کیوںکہ کورونا نے ایک اور حسین زندگی کا خاتمہ کردیا ہے اشلاتا دوسروں کے لئے درد اور محبت کرنے والی خاتون تھیں۔

    اداکار انیل کپور نے اشلاتا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے فلم ’وہ 7 دن‘ میں اس اشلاتا جی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔


    واضح رہے کہ 79 سالہ اشلاتا مراٹھی نے متعدد مشہور و معروف بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں آہستہ آہستہ، وہ سات دن، انکش، نمک حلال،زنجیر، کولی ،شوقین اور دیگر شامل ہیں-

    ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

    کورونا وائرس کا شکار ملائکہ اروڑا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • اسرائیل میں کورونا کا قہر، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ،پارکوں میں بیڈلگانے پڑگئے

    اسرائیل میں کورونا کا قہر، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ،پارکوں میں بیڈلگانے پڑگئے

    تل ابیب : اسرائیل کورونا کا قہر، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ،پارکوں میں بیڈلگانے پڑگئے،اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور اسپتالوں میں جگہیں بھر گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی بے توجہی کی وجہ سے کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔حالیہ دنوں میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت بھی آ گئی ہے جس کی وجہ سے بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

     

     

     

     

     

    تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے کئی دیگر شہروں میں گزشتہ کئی مہینوں سے نتن یاہو کی مالی بدعنوانی اور کورونا کا مقابلہ کرنے میں ان کی کمزور کارکردگی کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔