Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کامیاب تجربات کے بعد روس کی تیار کردہ ویکسین کی ملک میں بڑے پیمانے پر تقسیم شروع

    کامیاب تجربات کے بعد روس کی تیار کردہ ویکسین کی ملک میں بڑے پیمانے پر تقسیم شروع

    ماسکو:کامیاب تجربات کے بعد روس کی تیار کردہ ویکسین کی ملک میں بڑے پیمانے پر تقسیم شروع،اطلاعات کے مطابق روس نے مقامی طور پر تیار کردہ کرونا وائرس ویکسین کی ملک بھر میں فراہمی شروع کردی، حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویکسین کامیاب رہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کرونا وائرس ویکسین کی ابتدائی کھیپ اپنے تمام شہروں، قصبوں، دیہاتوں اور دور دراز کے علاقوں میں بھجوانی شروع کردی ہے۔

    حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویکسین کامیاب رہی ہے لہٰذا اب اسے پورے ملک میں بڑے پیمانے پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

    روسی وزیر صحت مرشککو کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کے 85 ریجنز میں منظم ترسیل کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے سپلائی چین کی جانچ کر رہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سپتنک وی ویکسین کی افادیت اور حفاظت کی جانچ کے ساتھ روسی حکومت کا منصوبہ ہے کہ ویکسین کی دستیابی تمام روسی شہریوں، خاص طور پر کرونا وائرس کے خطرے کا زیادہ شکار افراد تک مؤثر طور پر یقینی بنانا ہے۔

    خیال رہے کہ روس نے مذکورہ ویکسین کو تیسرے مرحلے کی آزمائش مکمل ہونے سے پہلے ہی عوام کے استعمال کے لیے منظور کردیا تھا جس پر اسے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

    میڈیکل جرنل لینسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق روسی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے میں شامل 76 افراد میں اینٹی باڈیز بنیں۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے لیے تیار کی گئی ویکسین سے مریضوں میں مدافعتی قوت اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں اور معمولی سائیڈ ایفیکٹس دیکھے گئے۔

  • حمزہ شہباز کو کورونا وائرس کا مرض لگ گیا

    حمزہ شہباز کو کورونا وائرس کا مرض لگ گیا

    حمزہ شہباز کورونا وائرس کا مرض لگ گیا

    باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق، ن لیگ کے صدر میاں‌ شہباز شریف کے بیٹے اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو کرونا ہو گیا اس سلسے میں‌ میں شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔:

    واضح‌ رہے کہ معروف سیاستدان کرونا کا شکار رہے ہیں. جن میں‌شیخ‌رشید سمیت بڑے بڑے نام شامل ہیں. رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیاستدانوں اور پارلیمنٹ کے ممبران کورونا وائرس کا بڑے پیمانے پر شکار ہو ئے پچھلے دنوں میں تقریبا 100کے ممبران اس وائرس کا شکار ہوئے۔

    سو کے قریب پاکستانی ممبران پارلیمنٹ کرونا کا شکار ہوئے

    واضح رہے کہ گزشتہ تین دن سے جیل میں حمزہ کی طبیعت خراب تھی، پیٹ میں درد اور قے سے متعلق شکایات سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا، جیل کے اسپتال کے عملے نے حمزہ شہباز کا چیک اپ بھی کیا تھا۔

    یاد رہے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا، وہ ریمانڈ پر جیل میں ہیں، نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز، سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

  • کس عمر کے بچوں کو ماسک پہننا چاہیے ، عالمی ادارہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

    کس عمر کے بچوں کو ماسک پہننا چاہیے ، عالمی ادارہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

    کس عمر کے بچوں کو ماسک پہننا چاہیے ، عالمی ادارہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

    باغی ٹی وی : بچوں کے سکول اور تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں‌ اس سلسلے میں‌ . عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کورونا سے متعلق احتیاط کی ہدایات جاری کردیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں ماسک کے استعمال سےمتعلق درجہ بندی کی ہے جس میں 5 سال سےکم عمر ، 6 سے 12 سال اور 12 سے زائد عمر کے بچے شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ 5 سال سےکم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ضروری ہو تو والدین 5 سال سےکم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔

    اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہےکہ اسکول یا گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا سے متعلق 12 سال سے زائد کے بچے بڑوں کی طرح احتیاط اختیار کریں۔ عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ بچوں کو کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے ماسک نہیں پہننا چاہیے، بچوں کیلئےکھیل کی سرگرمیوں میں کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھا جائے جب کہ اسکول میں بچوں کیلئےکھیل کے دوران ایک میٹرکا فاصلہ رکھا جائے، اسکولوں میں ساتھ کھیلنے والے بچوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ بچوں کو ہاتھ صاف رکھنےکی سہولت اور اس کے استعمال کی ترغیب دی جائے.
    واضح رہے کہ کرونا کے زور کم ہونے پر پاکستان میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھل رہے ہیں. ان مرحلہ وار چھوٹے بچوں کے سکول اور ادارے بھی شامل ہیں. پاکستان اگرچہ ان ملکوں میں‌ شامل ہے جس نے کرورنا پر قابو پایا ہے .

    ملک بھر میں‌ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے526 نئے کیسز

  • ملک بھر میں‌  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے526 نئے کیسز

    ملک بھر میں‌ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے526 نئے کیسز

    ملک بھر میں‌ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے526نئے کیسز

    باغی ٹی وی : پاکستان میں عالمی وبا کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد مجموعی تعداد تین لاکھ ایک ہزار481 ہوگئی ہے اور 6 ہزار379 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے526نئے کیسز اور6 اموات ہوئی ہیں۔پاکستان میں کوروناکے2لاکھ89ہزار429مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 679، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 984، بلوچستان میں 13 ہزار443، اسلام آباد میں 15 ہزار 901، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار400 اور گلگت میں 3 ہزار196 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 217 اور سندھ میں 2 ہزار 443 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 74 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے

  • پاکستان میں کرونا ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز سے متعلق اہم پیش رفت،بہت جلد خوشخبری ملے گی

    پاکستان میں کرونا ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز سے متعلق اہم پیش رفت،بہت جلد خوشخبری ملے گی

    اسلام آباد:پاکستان میں کرونا ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز سے متعلق اہم پیش رفت،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، یہ ٹرائلز آئندہ 10 دنوں کے اندر شروع ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 10 دن میں کرونا ویکسین ٹرائل شروع ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف چین میں تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا، یہ ٹرائلز دس دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کے ابتدائی 2 مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ 17 اگست کو ترجمان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے بتایا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کرونا ویکسین کے تیسرے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے د ی ہے۔

    یہ ویکسین چینی کمپنی کیسینو بائیو اور بیجنگ انسٹیٹیوٹ بائیو ٹیکنالوجی کی تیار کردہ ہے، این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین کا فیز تھری کلینکل ٹرائل پہلی بار ہو رہا ہے، چینی کمپنی روس، چلی، ارجنٹینا اور سعودی عرب میں بھی ویکسین کے ٹرائلز کر رہی ہے۔

    جولائی میں معروف سائنس دان ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین میں فیز مکمل ہونے کے بعد 6 سے 8 ماہ میں ویکسین میسر ہوگی۔

    جب پاکستان میں ڈریپ کی منظوری کے بعد ویکسین ٹرائلز کا فیز ون شروع ہو رہا تھا تو چین میں ویکسین کے فیز ون اور ٹو مکمل ہو چکے تھے، جب کہ فیز تھری کی تیاریاں جاری تھیں۔

  • کدھرجائیں؛ کیاکریں‌ ؟ کرونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کاسامنا کر رہےہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    کدھرجائیں؛ کیاکریں‌ ؟ کرونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کاسامنا کر رہےہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی:کدھرجائیں؛ کیاکریں‌ ؟ کرونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کاسامنا کر رہےہیں،،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاری سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں،کرونا نے ملک بالخصوص سندھ میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مدد کے منصوبہ بنا رہے تھے کہ بارشوں کی تباہیاں آگئیں، ہم نے کرونا کے لیے بھی اہم اقدامات کیے،شہر بند ہوگئے، میرپورخاص، عمرکوٹ،سانگھڑ اور بدین میں خیمہ بستی قائم کی گئیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا،بحالی کے لیے سندھ میں اربوں کی ضرورت ہے، کراچی سمیت 20 اضلاع میں بحالی کےکام کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت سے 4 لاکھ خاندانوں کو فی کس ایک لاکھ دینے کی درخواست کی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارشوں کے باعث حادثات میں 137 افراد انتقال کرگئے،صرف کراچی میں 64 لوگ جاں بحق ہوئے،سندھ میں 11 لاکھ ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 15 ہزار233 دیہات شدید متاثر ہوئے،77 ہزار 342 گھرگرگئے،بارشوں کے باعث صوبے میں مویشی بھی بڑی تعداد میں مرگئے، ایسے خاندانوں کی بحالی کے لیے مویشی بھی دینے ہوں گے۔

  • دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز، اموات ،لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘

    دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز، اموات ،لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘

    بھارتی کانگریس کے سابق صدرراہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت جان بوجھ کر کورونا کے خلاف ایسی لڑائی لڑ رہی ہے جس نے پورے ملک کو گہرے بحران میں ڈال دیا ہے۔
    ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت کووڈ 19 کے خلاف انتہائی منظم طریقے سے کام کر رہی ہے ، جس سے ملک میں عوام کی پریشانی بڑھ رہی ہے اور غریب لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت کی پالیسیاں ملک کی جی ڈی پی میں تاریخی زوال کا باعث بنی ہیں اور 12 کروڑ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ اس لڑائی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہندوستان میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد دنیا میں ہر دن سب سے زیادہ مل رہی ہے۔

    راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’کووڈ کے خلاف مودی سرکار کی ’منصوبہ بند لڑائی‘ نے ہندوستان کو پریشانی میں دھکیل دیا اور جی ڈی پی میں تاریخی 24 فیصد کمی کا سبب بنی، 12 کروڑ ملازمتیں گئیں ، 15.5 اور 1 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی دباؤ والا قرض ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز، اموات ،لیکن حکومت ہند اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘۔ ‘‘

  • بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی بھی کورونا وائرس کا شکار،کورونا پوزیٹیو کی تصدیق کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی اداکار آفتاب شیو داسانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایک طویل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے متعلق بتایا-


    آفتاب شیو داسانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے اور اپنا خیال رکھ رہے ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ حال میں ان میں کورونا وائرس کی کچھ علامات جیسا کہ خشک کھانسی اور ہلکا بخار ہوا تھا جس کے باعث اداکار نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    اداکار کے مطابق بدقسمتی سے ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ڈاکٹرز اور حکام کی طبی نگرانی کے تحت انہیں گھر میں قرنطینہ کی ہدایت کی گئی۔

    آفتاب شیوداسانی نے مزید لکھا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ جن افراد نے حال ہی میں مجھ سے ملاقات کی وہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں اور محفوظ رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات سے وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چند روز قبل بالی وڈ اداکار ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے ایک روز بعد اداکارہ ملائیکا اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی-

    خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    تاہم معروف شاعر راحت اندوری زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ گلوکار ایس بی بالا وینٹی لیٹر پر موت سے نبرد آزما تھے اب ان کی حالت بھی اب کافی بہتر ہیں کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔

    اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔ز با لی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کےمینیجر اور اسپاٹ بوائے میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی-

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا…

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

    عالمگیر وبا کورونا کو سکشت دینے کے بعد امیتابھ بچن نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • ہندوستان، کورونا کا پھر ریکارڈ ٹوٹا, ایک دن میں 98 ہزار مبتلا

    ہندوستان، کورونا کا پھر ریکارڈ ٹوٹا, ایک دن میں 98 ہزار مبتلا

    نئی دہلی : ہندوستان، کورونا کا پھر ریکارڈ ٹوٹا, ایک دن میں 98 ہزار مبتلا،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کی یومیہ بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

    ہندوستانی میڈیا نے آج ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 97 ہزار 570 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر46 لاکھ 59 ہزار985 ہو گئی۔

    اس درمیان 81 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 24 ہزار197 ہو گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا سے ایک ہزار 201 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 77 ہزار 472 ہو گئی ہے۔
    ہندوستان میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.56 فیصد، شفایابی کی شرح 77.77 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 3 اموات، 548 نئے مریض

    پاکستان میں کرونا سے مزید 3 اموات، 548 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی نظر آ رہی ہے، کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات ہوئی ہیں جبکہ 548 نئے مریض سامنے آئے ہیں.

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 955 ہوگئی ہے، کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 602، سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 675، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 862، بلوچستان میں 13 ہزار 401، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 164، اسلام آباد میں 15 ہزار 862 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 389 مریض سامنے آئے

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی ہے، پنجاب میں 2 ہزار 215، سندھ میں 2 ہزار 440، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 74 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

    ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 8 ہزار 379 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 724 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 536 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،