Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • گلوکار ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار

    گلوکار ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف میوزک کمپوزر، گلوکار اور اداکار ندیم جعفری موذی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : اداکار و میزبان فخر عالم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے قریبی دوست گلوکار و اداکار ندیم جعفری کے ساتھ ماضی میں لی گئی یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ندیم جعفری کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔


    انہوں نے ندیم جعفری کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب سے اپیل ہے کہ ندیم جعفری کے لئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ وہ اس وقت کورونا سے لڑ رہے ہیں۔

    فخر عالم نے مزید لکھا کہ ندیم جعفری کو ہر ایک کی دعاؤں، نیک خواہشات اور محبت کی ضرورت ہے۔

    فخر عالم کی ٹوئٹ پر صارفین اور معروف شخصیات کی جانب سے ندیم جعفری کی صحت و تندرستی کے لئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے-


    معروف جرنلسٹ آصف اقبال نے ان اپنے پیغام میں ندیم جعفری کی جلد صحت کے لئے دعا کی-


    جبکہ معروف جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالی ندیم جعفری کو جلد شفا دے آمین-


    حسنین رشید نامی صارف نے لکھا کہ اللہ پاک ندیم بھائی کو جلد صحت یاب کردیں۔ آمین۔ فخر بھائی اور ندیم بھائی کا ساتھ ، 90 کی دہائی اور میوزک چینل چارٹس کی ریکارڈنگز انکے سٹوڈیو میں ہوا کرتی تھیں۔ 90 نے پاکستان کو بہت سے لیجنڈز دیئے۔ گو کہ میں آج بھی ندیم جعفری کی البم کے انتظار میں ھوں گزشتہ 22 سال سے –

    خیال رہے کہ پاکستان میں عالمگیر وبا کا شکار ہونے والوں کی کُل تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہے جبکہ فعال کیسز 6 ہزار 542 ہیں۔

    جبکہ پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 16 ہے اور کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی کُل تعداد 6 ہزار 345 ہے۔

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

  • کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی

    کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی

    کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی

    باغی ٹی وی : کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 345 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 226، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 671، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 625، بلوچستان میں 13 ہزار 292، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 8، اسلام آباد میں 15 ہزار 750 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 331 کیسز رپورٹ ہوئے۔
    کل ملک میں کورونا وائرس کے مزید 277 مریض اور 3 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 3 ہزار 345 مریض شفایاب ہوئے، مزید یہ کہ بلوچستان کے گزشتہ روز کے 72 کیسز کی تصدیق بھی ہوئی۔

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک اس وبا کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ اور کمی دیکھی گئی۔

  • اتحاد ایئرویزنےملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مدت میں توسیع کردی

    اتحاد ایئرویزنےملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مدت میں توسیع کردی

    ابوظہبی: کرونا کی تباہ کاریوں کے اتحاد ایئرویزپربھی منفی اثرات: ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مدت میں توسیع ،اطلاعات کے مطابق اتحادہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مدت میں توسیع کردی

    کورونا کے باعث ستمبر تا دسمبر تک 10 فیصد کٹوتی کا عمل جاری رہے گا، اگست تک تنخواہوں میں 25 سے 50 فیصد تک کٹوتی کی جاتی رہی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ترجمان اتحاد ایئرویز نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ کووڈ19 وباء کے باعث اتحاد ایئر ویز کو پہلی ششماہی میں 758 ملین ڈالر کا مالی نقصان پہنچا ہے، کیونکہ حکومتوں نے فضائی حدود بند کردی تھی جس کے باعث ہزاروں کو ملازمین کی بھی کمی کردی گئی تھی۔

    لیکن اب ستمبر تا دسمبر تک10 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ واضح رہے کورونا وائرس کے باعث کاروبار زندگی معطل ہونے سے جہاں دنیا بھر کے ترقی اور ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر منفی اثارت مرتب ہوئے ہیں وہاں ٹرانسپورٹ اور فضائی حدود کی بندش سے ایئرلائز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • سندھ پولیس کی جانب سے حمیرا ارشد کےلیےحوصلہ افزائی ایوارڈ

    سندھ پولیس کی جانب سے حمیرا ارشد کےلیےحوصلہ افزائی ایوارڈ

    کراچی:سندھ پولیس کی جانب سے حمیرا ارشد کےلیےحوصلہ افزائی ایوارڈ ،اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس کا معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی حوصلہ افزائی ایوارڈ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا کے خلاف مہم کے دوران گلوکارہ حمیرا ارشد کے پبلک سروس میسیجز نے عوام کو محفوظ رہنے میں مدد کی،جس پر سندھ پولیس نے گلوکارہ کی خدمات کو خوب سراہا۔

    سندھ پولیس ذرائع کے مطابق عالمی وبا کرونا کی روک تھام کے لئے جہاں ایک جانب معاشرے کا ہر طبقہ شانہ با شانہ کھڑا ہو گیا وہیں فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے،اس دوران گلوکارہ حمیرا ارشد نے پبلک سروس میسیجز کے زریعے زمیداری نبھائی ۔

    معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کرونہ کے خلاف سندھ پولیس کی ایک کمپین اور پبلک سروس میسیجز کا حصہ تھیں لہذا سندھ پولیس نے حمیرا ارشد کو حوصلہ افزائی ایوارڈ دیا۔ عام شہریوں کی طرح فنکاروں نے بھی ثابت کیا ہے کہ قوم کو ضرورت پڑے تو وہ کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

  • دنیا بھرمیں 2 لاکھ 70 ہزارکرونا کے مریض‌،اموات 8 لاکھ 84 ہزار،بھارت میں41 لاکھ سے تجاوز

    دنیا بھرمیں 2 لاکھ 70 ہزارکرونا کے مریض‌،اموات 8 لاکھ 84 ہزار،بھارت میں41 لاکھ سے تجاوز

    نئی دہلی :دنیا بھرمیں 2 لاکھ 70 ہزارکرونا کے مریض‌،اموات 8 لاکھ 84 ہزار،بھارت میں41 لاکھ سے تجاوز،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا بے قابو ہوگیا، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ، تعداد 41 لاکھ سے تجاوز ،اطلاعات کے مطابق بھارت کو کورونا وائرس کے حوالے سے بدترین صورت حال کا سامنا ہے اور ایک روز میں کورونا کیسز کی تعداد سامنے آنےکا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 90 ہزار 633 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک ہزار 65 اموات ریکارڈ کی گئیں۔دوسری طرف بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تووہ تعداد جومحکمہ صحت کے علم میں ہے لیکن وہ لوگ جوکرونا کا شکارہوئے ہیں اوروہ ڈرکے مارے ہسپتالوں کا رخ نہیں کررہے وہ بھی بہت زیادہ ہے

    حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جس کے بعد عالمی سطح پر کورونا متاثرین کے تعداد کے حوالے سے امکان ہے کہ بھارت دوسرے نمبر پر آ جائے۔

    سب سے زیادہ کورونا کیسز اب تک امریکا میں سامنے آئے ہیں جہاں 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ برازیل 41 لاکھ 23 ہزار مریضوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، تیسرا نمبر بھارت کا ہے جہاں 41 لاکھ 14 ہزار کیسز کا اندراج ہو چکا ہے۔

    بھارت میں کورونا سے 70 ہزار 704 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ دنیا بھر میں تیسری بڑی تعداد ہے جب کہ برازیل ایک لاکھ 26 ہزار ہلاکتوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 8 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • بھارت میں کرونا کے مزید 90 ہزار کیسز سامنے آ گئے

    بھارت میں کرونا کے مزید 90 ہزار کیسز سامنے آ گئے

    بھارت میں کرونا کے مزید 90 ہزار کیسز سامنے آ گئے

    باغی ٹی و ی :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی۔ بھارت میں مزید 90 ہزار کیسز سامنے آ گئے۔

    مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا بھارت میں بے قابو ہو چکا ہے، مزید نوے ہزار چھ سو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مریضوں کی مجموعی تعداد اکتالیس لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔

    اب تک 7 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 646، امریکا 707اور میکسیکو میں475 اموات ہوئیں ،ایران میں مزید 110 افراد جان سے گئے

    ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 484 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 342 اور2 لاکھ 85 ہزار 898 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 166، خیبرپختونخوا 36 ہزار 591، بلوچستان 13 ہزار 229، اسلام آباد 15 ہزار 734، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 327 اور گلگت میں 2 ہزار 79 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار210 اور سندھ میں 2 ہزار422 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 144، ‏گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مرض مزید کم  ، 24 گھنٹوں میں‌  وبا سے دو مریضوں کی اموات

    پاکستان میں کورونا مرض مزید کم ، 24 گھنٹوں میں‌ وبا سے دو مریضوں کی اموات

    پاکستان میں کورونا مرض مزید کم ، 24 گھنٹوں میں‌ وبا سے دو مریضوں کی اموات

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار342 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 484 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 342 اور2 لاکھ 85 ہزار 898 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 166، خیبرپختونخوا 36 ہزار 591، بلوچستان 13 ہزار 229، اسلام آباد 15 ہزار 734، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 327 اور گلگت میں 2 ہزار 79 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار210 اور سندھ میں 2 ہزار422 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 144، ‏گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔

  • این سی او سی نے پیش کیا کورونا شہدا کو زبردست خراج تحسین

    این سی او سی نے پیش کیا کورونا شہدا کو زبردست خراج تحسین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے کورونا شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہلک وبائی مرض کو شکست دینے کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ہفتے کے روز یوم شہدا کے حوالے سے کورونا کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، جنہوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس مہلک وبائی مرض کو شکست دینے کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم کیا۔

    فورم نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف محکموں کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی خدمات انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    آئی ایس پی آر کے ذریعہ تیار کردہ ایک خصوصی دستاویزی فلم “سرفروش” جس کا مقصد کورونا سے لڑنے والے صف اول کے جنگجووں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے بھی جاری کیا گیا جس کا مقصد اس مہلک وباء کے ساتھ صف اول میں لڑنے والوں کی بے مثال قربانیوں کی تعظیم کے لئے تھا۔

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق فورم نے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی اور وبائی مرض سے نمٹنے اور عوام کو مہلک وائرس سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عزم کیا۔فورم نے مزید کہا کہ کورونا کے مرض پر قابو پانے کے لئے ہر طرح سے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،این سی او سی کا کام قابل تحسین، وزیراعظم

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    فورم نے میڈیا پر اس مہلک وباءسے متعلق بیداری مہم اور سکولوں کے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز پر پیغامات اور تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔فورم کو مختلف علاقوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی گنجائش کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔فورم کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تمام فیصلوں کو 7 ستمبر کو حتمی شکل دی جائے گی۔فورم نے اس وباء کے حوالے سے اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا۔

    کرونا کنٹرول کے لئے این سی او سی کا بہترین کردار،ایک جدید دور کا معجزہ؟

  • پاکستان میں 24 گھنٹے میں کرونا سے مزید 5 اموات

    پاکستان میں 24 گھنٹے میں کرونا سے مزید 5 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، 24 گھنٹوں میں 5 اموات ہوئی یں جبکہ 513 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں‌ 5 ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6340 ہو گئی ہے،پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار25 ہوگئی ہے

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد2 لاکھ82 ہزار553 ہو گئی ،سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار253 اورپنجاب میں 97 ہزار118 کیسز رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا میں 36 ہزار498 اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 13 ہزار157 ہو گئی،اسلام آباد میں 15 ہزار726 ،آزادجموں و کشمیر میں 2 ہزار313 اورگلگت میں 2 ہزار 960 کرونا مریض سامنے آئے ہیں

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    چینی صوبے ووہان میں کرونا کے خاتمے پر نائٹ کلب کھل گئے، پارٹیاں شروع

  • وزیراعظم کا تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

    مظفرآباد:وزیراعظم کا تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے کورونا وبا کے باعث بند تعلیمی ادارےکھولنےکا فیصلہ کر لیا۔

    وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارےحفاظتی اقدامات کے تحت کھولے جائیں گے، تعلیمی ادارےکھولنے ضروری ہیں اور احتیاط بھی لازمی ہے۔

    انہوں نےکہا کہ پہلےمرحلےمیں یونیورسٹیز اورمیڈیکل کالجزکا اجرا کیاجائے گا جس کے بعد ڈگری کالجز، ہائی اسکولوں میں بڑی کلاسزکا مرحلہ وار آغاز کیا جائے گا۔

    راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بروقت فیصلوں سے آزادکشمیر میں کورونا پھیلنےسے محفوظ رہا ہے اور 24گھنٹےمیں کوروناکا ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔آزادکشمیر میں کورونا سے65افرادجاں بحق ہوئے جب کہ کل2306افراد متاثر ہوئے۔