Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی نئی لہر شروع

    سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی نئی لہر شروع

    کوئٹہ :سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی نئی لہر شروع،اطلاعات کے مطابق سندھ کے بعد بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے 10 اضلاع میں 55 کیسزسامنے آئے جب کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے رواں ہفتے میں 669 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق اب تک کورونا کےسب سے زیادہ کیسزکوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے میں کورونا کےصحتیاب افرادکی شرح 92فیصد تک ہے۔

    اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 145 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 13282 ہے۔ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    یاد رہے کہ آج سندھ سے یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ سندھ میں‌کرونا وائرس کے پھر سے تیزی سے پھیلنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں‌ آیا ہے

  • کرونا سے لڑنے کے لئے گائے کے پیشاب سے بنا سیناٹائیزر مارکیٹ میں آنے کو تیار

    کرونا سے لڑنے کے لئے گائے کے پیشاب سے بنا سیناٹائیزر مارکیٹ میں آنے کو تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے بچاؤ کے لئے سینا ٹائیزر کا بار بار استعمال ڈاکٹروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے، اب بھارت میں گائے کے پیشاب سے بنا سیناٹائیزر اگلے ہفتے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی کے آبائی حلقے گجرات کے جام نگر کی کام دھینو دیویا اشودھی مہیلا منڈل نامی خواتین کی کواپرٹیو سوسائٹی کی جانب سے گو سیف کے نام سے یہ سنیٹائزر لانچ کیا جارہا ہے، کرونا لاک ڈاؤن کے دوران مذکورہ سوسائٹی نے پہلے ہی گائے کے پیشاب پر مشتمل دو اشیاء لانچ کی تھیں جس میں ایک سطح کی صفائی کرنے والا سنٹیائزر گوپراڈکٹ اور ایک روم کی صفائی کرنے والا مادہ گو کلین کے نام سے ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کام دھینو ارتھاسیٹو کے ڈائرکٹر منیش شاہ کا کہنا تھا کہ ایف ڈی سی اے سے گو سیف کے لئے لائسنس حاصل کرنے کے لئے درخواست دے رکھی ہے اور امید ہے کہ ایک ہفتہ میں یہ لائسنس ہمیں مل جائے گا،مذکورہ پراڈکٹ پنچ گوا ایوردیدا (سی آر یو پی اے) کے کلینکل ریسرچ یونٹ میں تیار کیا گیا ہے،

    انکا مزید کہنا تھا کہ سماج کا ایک حصہ گاؤ مترا کے طبی اہمیت پر یقین رکھتا ہے۔ ہمیں مثبت ردعمل کا یقین ہے،

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

    اس سے قبل راجستھان نژاد ایک کمپنی گاؤ کریتی نے گائے کے گوبر سے 50,000 ماسک تیار کئے تھے جس کی قیمت 11سے 13 روپے رکھی گئی تھی ،گائے کے گوبر سے بنائے گیئے ماسک زیادہ تر پولیس فورس‘ ڈاکٹرس‘ نرسوں‘ صفائی کرنے والے عملے و دیگر میں تقسیم کئے گئے تھے

    راشٹریہ کام دھینو آیوگ چیرمن ولابھ کاتھاریہ کا کہنا تھا کہ کرونا سے لڑنے میں میں ہینڈ سنیٹائزر اور ماسک جو گائے کے پیشاب اور گوبر سے بنے ہیں،کرونا کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوں گے

    قبل ازیں بھارت کی ہندو تنظیم کے سربراہ نے کرونا وائرس کا علاج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گائے کا پیشاب اور گوبر کرونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے.

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہندو مہاسبھا کے صدر سوامی چکراپانی کا کہنا ہے کرونا وائریس کو مارنے اور دنیا سے اس کے اثر کو ختم کرنے کے لئے ایک خصوصی علاج ہے،گائے کے پیشاب اور گائے کے گوبر کو پینے سے کرونا وائرس کے اثرات ختم ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن نے گزشتہ برس ایک اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ گائے کے پیشاب کا استعمال دوا بنانے میں ہوتا ہے اور امریکہ نے اس کے لیے پیٹنٹ بھی حاصل کر لیا ہے ہمیں ہر گاؤں میں گئوشالہ کی تعمیر کرنی چاہیے اور چونکہ گائے کا گوشت کثیر مقدار میں بیرون ممالک برآمد کیا جاتا ہے اس لیے اس کاروبار میں شامل لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔.

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

  • تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد دس روز میں 6 سو اساتذہ کرونا کا شکار

    تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد دس روز میں 6 سو اساتذہ کرونا کا شکار

    تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد دس روز میں 6 سو اساتذہ کرونا کا شکار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی ادارے کھلے تو دس روز میں 600 سے زائد اساتذہ کرونا کا شکار ہو گئے

    بھارت کی تلنگانہ پروگریسو اساتذہ فیڈریشن نے دعوی کیا ہے کہ یکم ستمبر سے اسکولوں کا تعلیمی سال شروع ہونے کے بعد سے تلنگانہ میں کم سے کم 600 اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں

    تلنگانہ پروگریسو اساتذہ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اساتذہ ،طلبا کو کرونا کا خطرہ لاحق ہے، تلنگانہ حکومت کی تعلیم کی پالیسی کی وجہ سے اساتذہ سکول جانے پر مجبور ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے اسکول کے تمام اساتذہ کو باقاعدگی سے اسکول جانا لازمی قرار دیا ہے۔ اگرچہ اسکول کے بچوں کے لئے تعلیم ڈیجیٹل طور پر دی جا رہی ہے ، لیکن اساتذہ کو لازمی ہے کہ وہ اسکولوں میں باقاعدگی سے حاضر ہوں اور کبھی کبھار طلبا کی رہائش گاہ پر جا کرطلبہ کی نگرانی کریں تاکہ یہ معلوم کریں کہ کیا انہیں ای لرننگ میں کوئی پریشانی تو نہیں

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی پی ٹی ایف کے نائب صدر رویندرکا کہنا ہے کہ بچوں کی رہائش گاہ کا دورہ کرنا ایسا حکم نہیں ملنا چاہئے تھے، یہ پرائیویسی پر حملہ ہے۔ کم سے کم 600 اساتذہ طلباء کے گھر جانے کے سبب کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ نہ صرف اساتذہ کو خطرہ ہے بلکہ وہ گھروں کا دورہ کرکے طلباء اور ان کے والدین کی حفاظت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    ٹی پی ٹی ایف نے دعوی کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کا فیصلہ حکومت کے حکم سے متصادم ہے جس کے مطابق صرف 50 فیصد اساتذہ کو اسکول جانا پڑتا ہے۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اے دیوسینا نے 24 اگست کو تمام اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ 27 اگست سے اسکولوں میں حاضر ہوں ، تاکہ وہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے قبل ای مواد تیار کرسکیں ، اپنا ورک پلان ترتیب دیں۔

    دامودھر نے انکشاف کیا کہ اکیلے جگتیال میں ہی 60 کے قریب اساتذہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پیڈپلی میں تقریبا 38 اساتذہ متاثر ہیں۔ بچوں کے گھروں کا دورہ کرنے کے دوران اساتذہ کو بسوں اور آٹوز میں سفر کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ ٹی پی ٹی ایف نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے نافذ کی جانے والی آن لائن تعلیم صرف 40٪ طلباء تک ہی قابل رسائی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے 548 نئے مریض، مزید 5 اموات

    پاکستان میں کرونا کے 548 نئے مریض، مزید 5 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 548 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 5 اموات ہوئی ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 371 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 370 ہوگئی ہے۔اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 2056 کورونا متاثرین سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 795 رہ گئی ہے۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 404 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 97 ہزار 533، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 823، بلوچستان میں 13 ہزار282، اسلام آباد میں 15 ہزار 832، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 366 اور گلگت میں 3 ہزار 131 مریض سامنے آئے ہیں.

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 214 اور سندھ میں 2 ہزار 439 ،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 اموات ہو چکی ہیں.

    این سی او سی کے مطابق پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 29 ہزار 534 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 79 ہزار 655 ہوگئی ہے۔

  • ڈبل شفٹ کی بجائے سنگل شفٹ سے کرونا پھیلنے کا شدیدخطرہ ہے۔ کاشف مرزا

    ڈبل شفٹ کی بجائے سنگل شفٹ سے کرونا پھیلنے کا شدیدخطرہ ہے۔ کاشف مرزا

    لاہور:ڈبل شفٹ کی بجائے سنگل شفٹ سے کرونا پھیلنے کا شدیدخطرہ ہے۔اطلاعات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حکومت کی سکول کھولنے کی تجاویزسے اختلافات کا اظہارکیا ہے

    آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے سربراہ کاشف مرزا نے کہا ہے کہ تاحال کتب مارکیٹ میں میسر نہ ہیں ،سکولز 15ستمبر سے فیزوائز کھولنے کا بیان تعلیم بحالی روکنے کی سازش،مسترد کردیا:کاشف مرزانے کہا کہ متبادل دن کی پالیسی سے کورس نامکمل اور شدید تعلیمی نقصان ہوگا:

    کاشف مرزانے مزید کہا کہ سمارٹ نصاب کی بجائے9-9ماہ کے 2تعلیمی سیشن کے زریعے طلباکے تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن ہے:2500000 ٹیچرزکے کرونا ٹیسٹ کے لیے 2-3سال لگیں گے،ناقابل عمل اورتعلیم بحالی روکنے کی سازش ہے:

    کاشف مرزا کہتے ہیں کہ حکومت تمام بچوں کو مفت ماسک وسینیٹائزز دے،پبلک سکولزمیں SOPs پرعملدرآمد کے لیے فوری50ارب روپےچاہیے:ون نیشن ون کریکولم‘‘ سہانا خواب،عملیت سے کوئی تعلق نہیں:کاشف مرزا نے کہا کہ SOPs کے تحت ملک بھر سکولز 15اگست سے کھول دئیے، تدریس کا سلسلہ جاری رہے

  • کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 8 ہزار سے زائد افرد ہلاک

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 8 ہزار سے زائد افرد ہلاک

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 8 ہزار سے زائد افرد ہلاک

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 8 ہزار 54 افراد ہلاک اور دو کروڑ 80 لاکھ 30 ہزار 286 متاثر ہوئے۔

    دنیا میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز70 لاکھ 15 ہزار 619 ہیں اور دو کروڑ ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ 95 ہزار 239 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    بھارت میں 44 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور75 ہزار 91 ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 28 ہزار653 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 6 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 6 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جبکہ 441 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار365 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد5ہزار540 رہ گئی ہے اور اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 950 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 115 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 97 ہزار 461، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 755، بلوچستان میں 13 ہزار321، اسلام آباد میں 15 ہزار 804، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 356 اور گلگت میں 3 ہزار 137 مریض سامنے آ چکے ہیں،

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 213 اور سندھ میں 2 ہزار 436 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 25 ہزار 81 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں کورونا کے 28 لاکھ50 ہزار 121 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

  • دنیا میں‌ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9لاکھ سے تجاوز کرگئی،امریکا پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبرپرہے

    دنیا میں‌ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9لاکھ سے تجاوز کرگئی،امریکا پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبرپرہے

    کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ78 لاکھ12ہزار188 (27812188) ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 1کروڑ98لاکھ52ہزار170 ہوگئی ہے۔

    عالمی ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں 65لاکھ14ہزار376 افراد کورونا سے متاثر، اموات 1 لاکھ 94 ہزار42 ہوگئیں، دوسرے نمبر پر آج کے عددوشمار کے مطابق انڈیا ہے جہاں 43 لاکھ 74 ہزار314 افراد متاثر، اموات کی مجموعی تعداد 73 ہزار 983 ہوگئیں، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 65 ہزار124 اور اموات 1لاکھ27 ہزار517تک پہنچ گئی ہے۔

    دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 10 لاکھ 46 ہزار216افراد متاثر، اموات18ہزار277، پیرو میں 6 لاکھ 96 ہزار 190، اموات30ہزار123، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 40ہزار441، اموات کی تعداد 15 ہزار 86 ، کولمبیا میں 6 لاکھ 79 ہزار 513 افراد متاثر، اموات کی تعداد 21 ہزار817ہوگئی ہیں۔

    میکسیکو میں 6لاکھ 42ہزار860 افراد متاثر، اموات کی تعداد68ہزار484، اسپین میں 5لاکھ34 ہزار513 افراد کورونا سے متاثر، اموات 29 ہزار 594، بنگلہ دیش میں 3لاکھ32ہزار905 افراد متاثر، اموات کی تعداد 4ہزار 634افراد، سعودی عرب میں 3لاکھ22 ہزار 237 افراد متاثر جبکہ 4ہزار 137افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 99 ہزار659 جبکہ 6359 مریض انتقال کرگئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1لاکھ 30ہزار969، پنجاب میں 97,389 ،بلوچستان میں 13,402، خیبرپختونخواہ 36,711، گلگت بلتستان میں 3068، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 15,780 اور آزاد کشمیر میں 2,340 افراد میں مصدقہ تصدیق ہوئی ہے؛

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق سندھ میں کورونا وبا سے 2,430 ، پنجاب 2,213، خیبرپختونخوا 1,256، اسلام آباد 177، گلگت بلتستان 73، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 65 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار506افراد اب تک اس مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

    ملک بھرمیں اب تک 28 لاکھ25 ہزار 700 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22ہزار830 ٹیسٹ کے دوران 426 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 9 اموات ہوئیں ہیں۔

  • وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس،بلوچستان میں کرونا بارے دی گئی بریفنگ

    وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس،بلوچستان میں کرونا بارے دی گئی بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا،این سی او سی ٹیم کی بلوچستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو بریفنگ دی گئی،ٹیم نے اجلاس کو بلوچستان میں کورونا کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا

    ٹیم نے کنٹیکٹ،ٹریسنگ اور انتظامی امورمیں مدد سے متعلق شرکاکوآگاہ کیا،اجلاس کو اسکولوں اور بچوں کی صحت و سلامتی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا

    فورم نے میڈیا پر اس مہلک وباءسے متعلق بیداری مہم اور سکولوں کے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز پر پیغامات اور تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔فورم کو مختلف علاقوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی گنجائش کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

    وزارت تعلیم کے زیر اہتمام سکولوں کے حوالے سے عمومی سوالنامہ بمعہ جوابات اور اس وبائی چارٹ کے حوالے سے اعداد و شمار اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے متعلق پالیسی اور پاس ٹریک ایپلیکیشن پورٹل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    فورم کو بلوچستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ اور روابط کا سراغ لگانے سے متعلق ٹیم کے دورے کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ فورم کو بتایا گیا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے سکولوں اور عوامی بیداری کے لئے عمومی سوالنامہ تفصیلی جوابات کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

    فورم کو یہ بھی بتایا گیا کہ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی پالیسی تیار کی گئی ہے اور متعلقہ حلقوں کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی۔ تاہم آن لائن رجسٹریشن اور مسافروں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ اور طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ان کی موثر ٹریسنگ کو یقینی بنانے کے لئے ایک آن لائن پورٹل پاس ٹریک بھی تیار کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،این سی او سی کا کام قابل تحسین، وزیراعظم

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکاء کو بتایا کہ این سی او سی اور وزارت صحت روزانہ کی بنیاد پر بیماریوں کے اعدادوشمار کی گہرائی سے نگرانی کریں گے ، خاص طور پر تعلیمی اداروں کے افتتاح پر بھی خیال رکھا جائے گا ، آئی ٹی پر مبنی مانیٹرنگ میکنزم تیار کیا جائے تاکہ صحت کی رہنما خطوط اور کوویڈ کنٹینمنٹ اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

    این سی او سی نے پیش کیا کورونا شہدا کو زبردست خراج تحسین

  • پاکستان میں کرونا کے مزید 426 نئے مریض، 9 اموات

    پاکستان میں کرونا کے مزید 426 نئے مریض، 9 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 426 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2 لاکھ 86 ہزار506 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور6ہزار 794 ایکٹیو کیسز رہ گئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہوگئی ہے اور مجموعی اموات6 ہزار359 ہوگئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 22 ہزار 803 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 28 لاکھ 25 ہزار 40 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 97 ہزار 389، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 711، بلوچستان میں 13 ہزار 402، اسلام آباد میں 15 ہزار 780، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 340 اور گلگت میں 3 ہزار 68 مریض سامنے آ چکے ہیں.

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 213 اور سندھ میں 2 ہزار 430 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے،