Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بمبئی عدالت نے تبلیغی جماعت کے خلاف پروپیگنڈہ مسترد کر کے بری کر دیا

    بمبئی عدالت نے تبلیغی جماعت کے خلاف پروپیگنڈہ مسترد کر کے بری کر دیا

    بمبئی عدالت نے تبلیغی جماعت کے خلاف پروپیگنڈہ مسترد کر کے بری کر دیا

    باغی ٹی وی : بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مودی سرکار نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بھارت میں تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنایا۔
    بمبئی ہائی کورٹ نے 34 افراد کے خلاف کرمنل مقدمات کالعدم قرار دے دیئے، جن میں 28 تبلیغی جماعت کے غیر ملکی رکن ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سیاسی حکومت کسی بھی وبا کے دوران دوسروں کوقربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ مودی سرکار نے نئی دہلی میں تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین میں ہونے والے اجتماع کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دے کر غیر ملکی افراد پر کرمنل مقدمات قائم کئے تھے۔ واضح رہے کہ یہ سبھی لوگ دہلی میں‌ واقع مرکز حضرت نظام الدین کے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل ہوئے تھے اور اسی الزام میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کے جسٹس ٹی وی نلواڑے اور جسٹس ایم جی سیولکر کی بینچ نے تین الگ الگ پٹیشن کی سماعت کی، جسے آئیوری کوسٹ، گھانا، تنزانیہ، بینن اور انڈونیشیا جیسے ممالک کے افراد نے دائر کی تھی۔ ان سبھی عرضیوں کو پولیس نے مبینہ طور پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر الگ الگ مساجد میں رہنے اور لاک ڈاون کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نماز ادا کرنے کے الزامات میں معاملہ درج کیا تھا۔

  • پاکستانی طلباکے لیے مشکلات کیوں ؟ زلفی بخاری نے چینی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھا دیا

    پاکستانی طلباکے لیے مشکلات کیوں ؟ زلفی بخاری نے چینی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھا دیا

    اسلام آباد:پاکستانی طلباکے لیے مشکلات کیوں ؟ زلفی بخاری نے چینی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھا دیا ، اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری نے چین میں زیرتعلیم طلبا کی پاکستان سے واپسی میں درپیش شکایات کا نوٹس لے لیا۔

    پاکستان میں پھنسےطلبا کے ویزوں کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانےکافیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں زلفی بخاری نے وزارت اوورسیز کو ہنگامی بنیادوں پر طلبا کامعاملہ حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینےوالےطلباکےسفری انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    زلفی بخاری کی ہدایات پر وزارت اوورسیز کےحکام معاملہ کےحل کیلئےمتحرک ہوگئے ہیں اور وزارت خارجہ میں ڈی جی چین اور متعلقہ محکموں سےمشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

     

     

    وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پر طلبا کوائف کے اندراج کیلئےفارم اپ لوڈ کر دیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نےطلبا سے بلاتاخیر کوائف کے اندراج کی اپیل ہے۔

    زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین واپسی کے خواہشمند طلبا لنک پر اپنی تفصیلات کا اندراج کروائیں، حل طلب ویزا کے معاملات متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے حکومت تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانےکیلئےہر ممکن کوشش کرے گی۔

  • دنیا  مان گئی کرونا کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی ، بھارت پھنستا ہی جارہا ہے ، ٹیلی گراف بھی بول اٹھا

    دنیا مان گئی کرونا کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی ، بھارت پھنستا ہی جارہا ہے ، ٹیلی گراف بھی بول اٹھا

    اسلام آباد :دنیا مان گئی کرونا کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی ، بھارت پھنستا ہی جارہا ہے ، ٹیلی گراف بھی بول اٹھا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی حکومت کی کرونا کے خلاف بہترحکمت عملی کو دنیا سراہا رہی ہے، پاکستان سے کرونا ختم ہورہا اوربھارت میں قابو سے باہرہوگیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف ٹی وی ابتک کی معروف تجزیہ نگارصحافی فریحہ نے اس حوالے سے مشہوربرطانوی اخبارٹیلی گراف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا مان گئی کہ عمران خان کی کمال حکمت عملی اوربڑے صبروتحمل سے کرونا کے خلاف مزاحمت کو کامیابی ملی

    فریحہ کہتی ہیں کہ ٹیلی گراف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کامیاب ہوگیا اوربھارت کرونا کے معاملے میں پھنس کر رہ گیا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں کرونا کے حوالے سے بگڑتی ہوئی صورت حال سے دنیا بھی خوف زدہ ہے

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 10 اموات، 586 نئے مریض سامنے آ گئے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 10 اموات، 586 نئے مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کیسز میں‌بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا سے مزید 10 اموات ہوئی ہیں جبکہ 586 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 229 ہو گئی ہے۔ جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد2 لاکھ91 ہزار588 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے پاکستان میں بنائے گئے نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں تاحال کورونا کے 2 لاکھ 73 ہزار 579 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 626 رہ گئی ہے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27ہزار381 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 95 ہزار958، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار545، اسلام آباد میں 15 ہزار453، بلوچستان میں 12 ہزار424، آزاد کشمیر میں 2ہزار223 اورگلگت میں 2ہزار604 کرونا کے کیسز سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار186 اور سندھ میں 2ہزار343 اموات ہوئی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار242، اسلام آباد میں 175، بلوچستان139، ‏گلگت بلتستان63 اور آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد61 ہو گئی ہے.

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں،

  • پاکستان کی کرونا سے نمٹنےحکمت عملی دنیا میں سب سے بہتر:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا پاکستان کو خراج تحسین

    پاکستان کی کرونا سے نمٹنےحکمت عملی دنیا میں سب سے بہتر:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا پاکستان کو خراج تحسین

    نیویارک : پاکستان کی کرونا سے نمٹنےحکمت عملی دنیا میں سب سے بہتر:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا پاکستان کو خراج تحسین،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کرونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کرونا لاک ڈاون میں بیروز گار افراد کو کمانے کا موقع دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیتلھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے درخت لگانے کی زبردست اسکیم شروع کررکھی ہے۔

    سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بیروزگار افراد کو وظیفہ دے کر شجر کاری کی ترغیب دی اور کرونا لاک ڈاون کے دوران بیروز گار افراد کو کمانے کا موقع دیا۔واضح رہے کہ 10 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے منایا گیا تھا، وزیر اعظم نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا تھا۔

  • کرونا سے بچاؤ ،محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری

    کرونا سے بچاؤ ،محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیے

    ایس او پیز کا نوٹیفکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے جاری کیا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق محرم الحرام کی میں مجالس اور جلوسوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز ہر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔ شرکاء کسی بھی چیز بالخصوص سبیلوں میں استعمال ہونے والے برتن، ٹرالی، دروازوں اور دیگر اشیاء کو چھونے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔

    دوران ِ مجالس موقع پر ہاتھ دھونے کا انتظام، سینی ٹائزر، ٹشو، کوڑے دان کا ہونا لازم ہے۔ جس ہال میں مجلس کا اہتمام کیا گیا ہو وہاں کوڑا بشمول ماسک کے تدارک کے لئے ڈھکن والے کوڑے دان لازمی ہوں۔ بلاضرورت کسی بھی چیز کی سطح کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔ مجالس، جلوس اور دیگر سرگرمیوں کے دوران شرکاء کے پاس ہر وقت سینیٹائزر ہونا لازم ہے۔محرم الحرام کے جلوس، ریلیوں میں تمام شرکاء اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہے۔ مجالس میں صرف ان ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو۔ضلعی انتظامیہ ذاکرین کے کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کروانے کا انتظام لازمی کریں۔ ترجیحاً موقع پر ٹیسٹ رپورٹ پاس ہونی چاہیے۔

    مجالس میں ذاکرین کے لئے ماسک یا فیس شیلڈ کا انتظام کریں یا ترجیحاً ٹرانسپیرنٹ شیٹ نصب کریں۔ کھانسنے، چھینکنے کے دوران رومال، ٹشوپیپر کا استعمال یقینی بنائیں یا بازو سے منہ کو ڈھانپ لیں۔ مجلس ہال کو کل گنجائش کے 50 فیصد سے زائد پر نہ کریں۔زیادہ استعمال ہونے والے کمروں یا ہال میں مجلس کا انتظام کرنے کی صورت میں مناسب وینٹیلیشن سسٹم کا لازمی انتظام کیا جائے۔ کھانسنے، چھینکنے یا ماسک کو ہاتھ لگانے کے فوری بعد ہاتھ دھوئیں یا سینی ٹائز کریں۔ یاد رکھیئے کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے ،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔ 6 فٹ کے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے مجالس کی حدود میں نشانات لگائیں۔

    ہاتھ ملانے، بغل گیر ہونے سے مکمل پرہیزکریں اور آپس میں ماسک کا تبادلہ ہرگز نہ کریں۔ تنگ اور بند ہال، عمارتوں کی بجائے کھلی جگہ پر مجالس کا اہتمام کریں۔ مجالس کا دورانیہ 1 گھنٹے تک محدود رکھیں، ذوالجناح کے جلوس کے اوقات کار متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق مقرر کریں۔ سماجی فاصلے کو برقرا ررکھنے کے لئے رضاکار تعینات کریں۔ رضاکار یقینی بنائیں کہ مجالس میں داخلہ باقاعدہ قطار کی صورت میں ہو۔ تنگ گلیوں، جگہوں میں جلوس کے شرکاء گروہ کی صورت میں اکٹھے ہونے سے گریز کریں۔مجالس میں بچوں، بزرگ اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کی شمولیت ممنوع ہے۔ یو م ِ عاشورہ کی مناسبت سے منعقدہ مجالس، ریلیوں میں صفائی ستھرائی کے سخت انتظامات کو یقینی بنائیں

    ہال میں قالین وغیرہ ہرگز نہ بچھائیں، ضرورت کے تحت ڈس انفیکٹ کی گئی پلاسٹک شیٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماتم داروں کے لئے نیاز کو ڈبوں مین پیک شدہ تھیلیوں میں بانٹیں۔ موقع پر کھانے کی بجائے عزاداروں کو نیاز گھر لے جانے کی ہدایات دیں۔ہر مجلس کے بعد صفائی ستھرائی، احاطے کی ڈس انفیکشن کا خصوصی خیال رکھا جا ئے۔ ماتم داری اور زنجیر زنی کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء (چین، چاقو، چھری، زنجیر) کا مشترکہ استعمال ہرگز نہ کریں۔ زیادہ استعمال ہونے والی جگہوں، گیٹ، فرنیچر، بنچیز، ہینڈلز، واش بیسن، ٹوائلٹس کو بار بار صاف اور سینٹائز کیا جائے۔ ائیر کنڈیشنڈ ہالز میں مجالس کا اہتمام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ صفائی کا عملہ مکمل حفاظی کٹ (گلوز، ایپرن، لانگ بوٹ، ماسک، گوگلز اور ہیڈ کور) کا استعمال لازمی کریں گے۔تولیہ اور دیگر ذاتی استعمال کی اشیاء آپس میں تبدیل نہ کریں۔ مجالس میں عزاداروں کو شبیہ ذوالجناح، علم، پالکی اور دیگر چیزوں کو چھونے کی بجائے متبادل طریقہ اختیار کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

    تمام داخلی مقامات پر عزاداروں کا تھرمل ا سکینرسے ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔مجالس میں صرف ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو، ترجیحاً موقع پر ٹیسٹ رپورٹ پاس ہونی چاہیے۔ فرش پر قالین بچھانے کی اجازت نہیں، تما م ہالزمیں وینٹیلیشن کا مناسب انتظام یقینی بنا ئے گا۔ مجالس اور ہالز کیداخلی راستوں پرکورونا وائرس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیرکی اسٹینڈیزلگائی جائیں گی۔مجلس انتظامیہ /ذاکرین حضرات ہر مجلس کے ابتدائی 5 منٹ کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں۔ یاد رکھیئے کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔

  • دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان کا انتقال

    دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان کا انتقال

    نامور اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے آج صبح دنیا کو الوداع کہا۔ انہیں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری تھی اور وہ کورونا وائرس مثبت پائےگئے تھے۔اسلم خان کی عمر تقریبا 88 سال تھی۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل تھے۔
    ان کے انتقال کی خبر سے کنبے کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اسلم خان کے بھائی احسان خان بھی لیلاوتی اسپتال میں بھرتی ہیں۔ وہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ احسان خان کی حالت بھی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
    دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان اور اسلم خان دونوں کا COVID-19 ٹیسٹ حال ہی میں کروایا گیا تھا جس میں وہ دونوں ہی مثبت آئے تھے۔ اس کے بعد ہی انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اسلم اور احسان خان دونوں کو ہی سانس پھولنے کی شکایت تھی۔

  • پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی

    پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید10 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار219 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 630نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ91 ہزار588 ہوگئی ہے،

    پاکستان میں تاحال کورونا کے 2 لاکھ 73 ہزار 579 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27ہزار381 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 95 ہزار958، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 545، اسلام آباد میں 15 ہزار453، بلوچستان میں 12 ہزار424، آزاد کشمیر میں 2ہزار223 اورگلگت بلتستان میں میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار604 ہو چکی ہے.

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار186 اور سندھ میں 2ہزار343 ،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار242، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، ‏گلگت بلتستان میں 63 اور آزادکشمیرمیں 61 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

    گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 613 ٹیسٹ کیے گئے۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے،اگر احتیاط نہ کی گئی تو کرونا مزید پھیل سکتا ہے

  • کرونا وائرس اورعرب امارات حکومت کے اقدامات :  آج تک 60 لاکھ سے زیادہ کوویڈ ۔19 ٹیسٹ

    کرونا وائرس اورعرب امارات حکومت کے اقدامات : آج تک 60 لاکھ سے زیادہ کوویڈ ۔19 ٹیسٹ

    دوبئی :کرونا وائرس اورعرب امارات حکومت کے اقدامات : آج تک 60 لاکھ سے زیادہ کوویڈ ۔19 ٹیسٹ امارات آج تک 60 لاکھ سے زیادہ ،اطلاعات کے مطابق کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کروا چکا ہے، جبکہ امارات میں منگل 18 اگست کو 365 نئے کیسز، 115 بازیافت اور دو اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے ملک کے بڑے پیمانے پر اسکریننگ پروگراموں کے تحت اب تک مجموعی طور پر 60 لاکھ ٹیسٹ کرائے ہیں۔

    وزیر صحت و معاشرتی تحفظ عبدالرحمٰن اویس نے کہا کہ ملک میں روزانہ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی شرح آنے والے عرصے میں انفیکشن میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

    ال اویس نے کہا، "کیسز کی نگرانی اور ان کا سراغ لگانے اور صحت سے متعلق حکام کی پیروی کرتے ہوئے، یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ پچھلے دنوں کے مقابلے میں روزانہ کیسوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔”

    منگل کو ورچوئل پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ زیادہ تر کیسز معاشرتی دوری اور ماسک پہنے جیسے احتیاطی اقدامات کی تعمیل کے بغیر خاندانی اور معاشرتی دوروں کے نتیجے میں ہونے والی اجتماعات کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

  • پاکستانیو‌ں‌ پر اللہ کا خاص‌ فضل،11 فیصد لوگ کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا کرنے میں‌ کامیاب

    پاکستانیو‌ں‌ پر اللہ کا خاص‌ فضل،11 فیصد لوگ کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا کرنے میں‌ کامیاب

    پاکستانیو‌ں‌ پر اللہ کا خاص‌ فضل، 11 فیصد لوگ کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا کرنے میں‌ کامیاب

    باغی ٹی وی : وطن عزیز میں‌ پاکستانی اللہ کے فضل سے کرونا کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے میں کئی ممالک سے بہتر ، ماسک کے استعمال اور متواتر ہاتھ دھونے کے سبب ملک میں 11 فیصد لوگوں میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈییز پیدا ہوئے۔

    ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے رواں برس جولائی میں شروع کی گئی نیشنل سرویلنس سٹڈی کے نتائج کے مطابق مُلک میں ہر دسواں پاکستانی کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز کی صلاحیت قائم کرنے میں کامیاب ہوا۔

    وزارت صحت کے مطابق سٹڈی کا انعقاد عالمی ادارہ صحت اور اے کے کیو کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔ سٹڈی میں عوام میں کورونا وائرس کے خلاف قائم اینٹی باڈی کی شرح کو جانچا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق اینٹی باڈیز کی شرح نوجوانوں میں زیادہ جبکہ بچوں اور بوڑھوں میں کم رہی رہی۔ کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر میں بوڑھے افراد ہائی رسک پر ہوسکتے ہیں،
    اکستان میں کرونا کیسز بتدریج کم ہوتے جا رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 617 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 15 مزید اموات ہوئی ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جارہ کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار190 ہوگی ہے جب کہ دو لاکھ89 ہزار832 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی

    این سی او سی کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ مریض ہیں،سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب میں 95 ہزار447، خیبرپختونخوا میں 35ہزار215، اسلام آباد میں 15ہزار390، آزادکشمیر میں 2ہزار184، گلگت بلتستان میں 2ہزار502 اور بلوچستان میں 12ہزار295 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی، 24 گھنٹوں میں 617 نئے مریض