Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب میں 86 ہزار سے زائد افراد نے کرونا کو شکست دے دی

    پنجاب میں 86 ہزار سے زائد افراد نے کرونا کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے183نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد94,223 ہو گئی ہے.

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 40،ننکانہ 4،شیخو پورہ 1،راولپنڈی16،اٹک4،چکوال 2 اور گوجرانوالہ میں 17کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ14،نارووال 2،گجرات9،منڈی بہاؤالدین3،ملتان14،خانیوال 2،وہاڑی 2،فیصل آباد  7،چنیوٹ 1ٹوبہ 4،جھنگ4 اور رحیم یار خان میں 2کیسز سامنے آئے۔میانوالی 5،بھکر3، بہاولنگر3، بہاولپور 10، لودھراں  1،ڈیرہ غازی خان 5،مظفرگڑھ2،راجن پور 2، ساہیوال1،اوکاڑہ 2 اورپاکپتن میں 1کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق کورونا وائرس سے 2 مزیداموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 2,166 ہوچکی ہیں۔اب تک768,855ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 86,240 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں،کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں

  • کورونا کے ساتھ ساتھ لیپٹو اسپائروسس کا خطرہ

    کورونا کے ساتھ ساتھ لیپٹو اسپائروسس کا خطرہ

    بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارش رکنے کے بعد شہر میں کورونا وبائی مرض کے ساتھ ساتھ موسمی بیماریوں کے پھیلنے کاخطرہ بھی بڑھ گیا ہے جس میں لیپٹو اسپائروسس کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔ یہ بیماری بارش کے جمع شدہ پانی یا پانی میں زخمی شخص کے گزرنے سے پھیلتی ہے۔ موسلادھاربارش کے بعد اب وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ کے بعد لیپئو اسپائروسس کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے اس لئے بی ایم سی نے شہریوں کو گمبوٹ پہن کر پانی میں گزرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ پانی میں زخمی شخص کے گزرنے سے لیپٹو اسپائروسس ہونے کا خطرہ لاحق ہے اس لئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ لیپٹو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط ضروری ہے۔ اگر کوئی زخمی شخص بارش کے پانی میں گزرتاہے تو اس سے بھی لیپٹو اسپائروسس کا پھیلاؤ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں زخمی شخص کو 24 یا 72 گھنٹے میں طبی احتیاط کے تحت طبی امداد فراہم کرنا ضروری ہے۔ جو لوگ زیادہ وقت تک بارش کےجمع پانی میں رہتے ہیں ایسے افراد اور بی ایم سی عملہ کے لئے ڈاکٹر کے مشورہ کے بعد وہ ادویات کا استعمال کرسکتےہیں جن کاچھ ہفتہ استعمال کیاجاسکتا ہے۔کیونکہ زیادہ دیرتک پانی میں رہنا بھی خطرناک ہے اسلئے احتیاط ضروری ہے۔ ممبئی عظمیٰ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، موسم باراں میں بخار، ڈینگو اور ملیریا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے چھوٹی یا معمولی بیماری کو بھی نظر انداز نہ کریں بلکہ فورا ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اگر آپ پانی سے گز ررہے ہیں تو پیر کو صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔ اگر بخار ہے تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ گھروں اور آس پڑوس میں کچرا جمع نہ کریں اور چوہوں سے حفاظت کے لئے صاف صفائی اور پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ پانی کے سبب ہی یہ بیماری پھیلتی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے مزید 842 نئے مریض، 14 اموات

    پاکستان میں کرونا کے مزید 842 نئے مریض، 14 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے،ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران کورونا سے 14اموات ہوئیں،ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے842نئے کیسز رپورٹ ہوئے

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہوگئی ہے،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 68 ہوگئی ہے

    ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 59 ہزار604 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں،ملک بھر میں اس وقت کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 815 ہے،سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ23 ہزار 246 کیسز رپورٹ ہوچکے،پنجاب میں کورونا کے 94 ہزار223کیسز رپورٹ ہوئے ،خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 34 ہزار 539 ہے،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 214 ہوگئی،

    عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

    محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

    جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

    عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصل

    قبل ازیں این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں کاروبار کھولنے سمیت، یوم آزادی اور محرم کے حوالہ سے صورتحال پر غوروخوض کیا گیا،فورم کو آگاہ کیا گیا کہ معاشرتی دوری کے اقدامات اور چہرے کے ماسک کو یقینی بنانے کے لئے ایک مکمل ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے۔عام کپڑے کا ماسک وائرس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوا ہے،

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کہ صحت کے رہنما خطوط کے ساتھ مختلف شعبوں کو کھولنا ہوگا۔ کرونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور اگر صحت کے رہنما خطوط پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو ہمیشہ خطرہ ہوتا ہے کہ بیماری پھر پھیل سکتی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام بہت ذمہ دار ہیں اور انہوں نے صحت کے مختلف رہنما خطوط پر عمل کیا۔ اگر اسی طرح محرم تک کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو اس سے صحت کے چیلنجوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

  • محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرام سے وضاحت طلب کر لی

    محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرام سے وضاحت طلب کر لی

    لاہورُ:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرام سے وضاحت طلب کر لی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم سے آسٹریلین ویکسین کے کورونا کے مریضوں پر ٹیسٹ کے حوالے سے منسوب بیان پر وضاحت طلب کرلی ہے

    محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ایسا رویہ حکومت، محکمے یا ماہرین کی ٹیم کی وضع کردہ پبلک پالیسی سے متصادم ہے، اس حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کرتےہوئے کہا کہ متعلقہ حکام سے اجازت کے بغیر ایسے ٹرائل کا اعلان حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنا

    محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا کہنا ہے آپ کا اعلان عوامی توقعات اور عمومی تشویش کا باعث بنا، ایسا رویہ بطور وائس چانسلر یو ایچ ایس آپ کے عہدے کے برخلاف ہے، کیا وفاقی اور صوبائی حکومت نے ان کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دی، جنکا آپ نے اعلان کیا،

    محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بطور وائس چانسلر یو ایچ ایس میڈیا پر ایسے اعلان سے آپ کے کیا مقاصد تھے، کیا آپکے کوئی کارپوریٹ مفاد ہیں،کوئی نجی فرم یا فارما سیوٹیکل کمپنی ہے کیا آپ کی کسی نجی کپمنی یا فرم نے ٹرائل کے حوالے سے فارن پارٹنرز سے اشتراک کیا ہے،

    محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کسی غیر ملکی کمپنی سے کسی معاہدے میں جانے سے قبل حکام سے باضابطہ اجازت لی گئی، ڈاکٹر جاوید اکرم کو 11 اگست تک ان سوالات کا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت اس دوران ڈاکٹر جاوید کو میڈیا پر کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیا گیا

  • کرونا کے بغیرعلامات والے مریضوں سے متعلق نئے انکشاف

    کرونا کے بغیرعلامات والے مریضوں سے متعلق نئے انکشاف

    سیئول:کرونا کے بغیرعلامات والےمریضوں سےمتعلق نئےانکشاف سامنےآگئے،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے وہ مریض جن میں انفیکشن کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، ان کے متعلق سائنس دانوں نے نیا انکشاف کر دیا ہے۔

    طبی جریدے جاما انٹرنل میڈیسن میں شایع شدہ تحقیق کے مطابق جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے اس خیال کو درست ثابت کر دیا ہے کہ جن مریضوں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، وہ وائرس کو اتنا ہی پھیلا سکتے ہیں جتنا کہ علامات والے مریض اس کے پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔

    جنوبی کوریا میں کی گئی اس تحقیق میں اس سلسلے میں ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں، بغیر علامات والے مریضوں کی ناک، حلق اور پھیپھڑوں میں علامات والے مریضوں جتنا ہی وائرل لوڈ دیکھا گیا، وائرس کی موجودگی کا دورانیہ بھی دونوں گروپس میں تقریباً ایک جتنا ہی رہا۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ان نتائج سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ بغیر علامات والے مریض نادانستہ طور پر وائرس کو پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔

    محققین نے اس تحقیقی مطالعے کے دوران 6 سے 26 مارچ کے درمیان بغیر علامات والے 193 مریضوں اور 110 علامات والے مریضوں کے نمونوں کا تجزیہ کیا، ان میں سے بیش تر افراد نوجوان تھے جن کی اوسط عمر 25 سال تھی، ابتدائی طور پر 89 میں سے 30 فی صد کبھی بیمار نہیں ہوئے جب کہ 21 فی صد میں علامات نظر آئیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ 30 فی صد متاثرہ افراد میں کبھی بھی علامات پیدا نہیں ہوتیں، امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ شرح 40 فی صد ہے۔

    ریسرچ کے لیے منتخب افراد کو وائرس کی تشخیص کے فوراً بعد آئسولیٹ کر دیا گیا تھا، ان کے ٹمپریچر اور دیگر علامات پر نظر رکھی گئی، بلغم ٹیسٹ میں پھیپھڑوں، ناک اور حلق میں وائرس کی موجودگی کے اشارے ملے، علامات اور بغیر علامات والے مریضوں میں بیماری کے مکمل دورانیے میں وائرس کی مقدار کم و بیش یکساں رہی۔

    یاد رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) نے جون میں کہا تھا کہ بغیر علامات والے کرونا مریض بہت کم وائرس پھیلاتے ہیں، اس بیان پر طبی ماہرین نے تنقید بھی کی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ بغیر علامات والے کتنے فی صد مریض وائرس پھیلانے کا سبب بنتے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ شرح 40 فی صد ہے۔ کچھ افراد ایسے بھی دیکھے گئے جو اس حوالے سے بہت زیادہ متعدی تھے، یعنی تیزی اور آسانی سے وائرس پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق جب لوگ خود کو صحت مند سمجھ رہے ہوں اور اس دوران بخار کا آغاز ہو جائے تو یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب وائرل لوڈ بہت زیادہ ہوتا ہے، اور بیماری زیادہ تیزی سے پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ بغیر علامات (اسپمٹومیٹک) والے مریض ان کو کہا جاتا ہے جن میں کسی بھی قسم کی علامات بالکل بھی نہیں ہوتیں، زیادہ تر مریض مکمل طور پر علامات سے محفوظ نہیں رہ پاتے، تاہم ان میں بیماری کی شدت بہت ہی کم ہوتی ہے، ان کے لیے تحقیقی رپورٹس میں اسمپٹومیٹک (Asymptomatic) کی اصطلاح استعمال کرنا درست نہیں۔

  • حکومت پاکستان کا تمام ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کو بحال کرنے کا اعلان

    حکومت پاکستان کا تمام ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کو بحال کرنے کا اعلان

    لاہور:حکومت پاکستان کا تمام ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کو بحال کرنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق حکومت نے ملک میں کیسز اور اموات کم ہونے پر کورونا وائرس کے باعث عائد متعدد پابندیوں کو گزشتہ روز ختم کرنے کے اعلان کیا تھا اور اب پاکستان میں تمام ایئر پورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کو مکمل طور پر دوبارہ بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے جاری کردہ نوٹم (ایئر مین کو نوٹس) میں کہا گیا ہے کہ 9 اگست کی رات 12 بجے سے آپریشنز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔اس میں مزید کہا گیا کہ ‘حکومت پاکستان تمام ایئر پورٹس پر بین الاقوامی مسافر آپریشنز بحال کر رہی ہے جیسے کورونا وائرس سے پہلے بحال تھے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘موسم گرما 2020 کے شیڈولنگ سیزن کے مطابق پاکستان سے جانے یا پاکستان آنے والی بین الاقوامی طے شدہ پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم بین الاقوامی پرواز کے عمل کو طے شدہ ہدایات اور قابل اطلاق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘قابل اطلاق ایس او پیز کے مطابق پاکستان جانے یا آنے والی بین الاقوامی کارگو اور خصوصی فلائٹ آپریشن بھی بحال ہوں گے’۔ایک اور نوٹم میں سی اے اے نے کہا کہ ہر طرح کے مقامی مسافروں کو تمام ایئرپورٹس پر جانے اور آنے کی اجازت ہوگی۔ایک روز قبل ہی ایوی ایشن ڈویژن نے اعلان کیا تھا کہ 6 اگست کی رات 12 بجے سے ملک کے تمام ایئر پورٹس سے مقامی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

    ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر نے کہا کہ تمام آپریٹرز کو قائم کردہ گائیڈ لائنز، ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی اور وہ مجاز اتھارٹی سے پیشگی شیڈول منظوری حاصل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کارگو خصوصی پروازیں اور نجی ہوائی جہاز کے آپریشن بھی تمام ایئرپورٹس کے لیے دستیاب ہوں گے جو متعلقہ ایس او پیز کی تعمیل کے تحت ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان نے 21 مارچ کو تمام بین الاقوامی پروازیں اور 26 مارچ کو مقامی پروازیں معطل کردی تھیں۔

  • امریکہ میں کورونا نے قیامت ڈھا دی، ایک ہی دن میں2000 سے زائد  ریکارڈ ہلاکتیں

    امریکہ میں کورونا نے قیامت ڈھا دی، ایک ہی دن میں2000 سے زائد ریکارڈ ہلاکتیں

    واشنگٹن: امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں۔ ایک ہی دن میں ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کے گزشتہ 3 ماہ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات میں ایک دم سے اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2000 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ 3 ماہ سے ریکارڈ کی جانے والی یومیہ ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں آخری مرتبہ 2 ہزار سے زائد یومیہ ہلاکتیں 7 مئی کو ریکارڈ کی گئی تھیں۔ 7 مئی کے بعد آج دوسرا موقع ہے کہ امریکہ میں ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔

     

    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2060 افراد کوروبا وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ مہلک وائرس سے مزید 58 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

    کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔ عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 25 لاکھ 70 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت 18 ہزار سے زائد افراد ایسے بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

  • چین میں طاعون نما وائرس نے خطرے کا الارم بجا دیا ، شہرلاک ڈاون ، آبادیاں خوف کے سائے  میں

    چین میں طاعون نما وائرس نے خطرے کا الارم بجا دیا ، شہرلاک ڈاون ، آبادیاں خوف کے سائے میں

    بیجنگ : چین میں طاعون نما وائرس نے خطرے کا الارم بجا دیا ، شہرلاک ڈاون ، آبادیاں خوف کے سائے میں ،اطلاعات کے مطابق چین میں ایک نیا وائرس دریافت کیا گیا ہے جو انسانوں کے لیے زیادہ متعدی ثابت ہوسکتا ہے اور وبائی مرض کا باعث بن سکتا ہے۔یہ بات چین میں ہونے والے شہر کے مکمل لاک ڈائون کے بعد سامنے آئی، جس کے بعد آس پاس کے شہروں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ اس وائرس پر نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ وبائی شکل اختیار کرسکتا ہے،

    دوسری طرف چینی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا مانا جاتا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی وبا بھی جنوب مغربی چین میں پائے جانے والی ہارس شو چمگادڑوں سے کسی اور جانور میں منتقل ہوا اور ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ سے انسانوں میں منتقل ہوگیا۔

    طاعون نما اس مرض کے پھیلنے کا ڈر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے،شہر کا مکمل لاک ڈائون ایک پریشانی کی خبر ہے تاہم چین کے کسی بھی ادارے کی جانب سے متاثرہ افراد کی تعداد سامنے نہین لائی گئی البتہ وائرس کی موجودگی کا اعتراف چینی حکومت کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔

    چینی وزارت صحت کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اس حوالے سے حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے ‘ہم کسی بھی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے’۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں کورونا کے بعد بھی سارس انفلوائنزا نامی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ چین نے 2009 میں سوائن فلو کی وبا پھیلنے کے بعد متعدد اقدامات کیے تھے اور متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا تھا۔

    چینی ماہرین طب کا کہنا ہےکہ مئی میں نیادریافت ہونے والا وائرس 2009 کے سوائن فلو اور ایک موجود وائرس کا امتزاج تھا۔واشنگٹن یونیورسٹی کے بائیولوجسٹ کارل برگ اسٹروم کے مطابق اگرچہ یہ نیا وائرس انسانوں کو متاثر کرسکتا ہے مگر فی الحال کسی نئی وبا کا فوری خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا ‘ایسے شواہد موجود نہیں کہ جی 4 انسانوں میں گردش کررہا ہے اور اس بات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے’۔

  • ’’20 لاکھ کے اعداد پار، غائب ہے مودی سرکار‘‘

    ’’20 لاکھ کے اعداد پار، غائب ہے مودی سرکار‘‘

    بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کورونا وائرس کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز 20 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں لیکن حالات کو قابو کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا ئے جارہے ہیں۔ راہول گاندھی نے جمعہ کو طنزیہ لہجے میں حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’’20 لاکھ کے اعداد پار، غائب ہے مودی سرکار‘‘۔انہوں نے 17جولائی کو کورونا کیسز کے بارے میں ایک ٹویٹ پوسٹ کیا تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا’’1000000 کے اعداد پار ۔ اسی تیزی سے کووڈ۔ 19 پھیلا تو 10 اگست تک ملک میں 2000000 سے زیادہ متاثرین ہوں گے‘‘۔ انہوں نے اس وقت یہ مشورہ دیا تھا کہ حکومت اس وبا کو روکنے کے لئے ٹھوس اور منظم طریقے سے اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 2027075 ہوگئی ہے اور 886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 41585 ہوگئی ہے

  • چینی کمپنی ہواوے بھی کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لئے میدان میں آ گئی

    چینی کمپنی ہواوے بھی کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لئے میدان میں آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موبائل بنانے والی چینی کمپنی ہواوے بھی کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لئے میدان میں آ گئی

    ہواوے پاکستان کے ڈپٹی سی ای او مسٹر ما لبنگ اور ڈائریکٹر پی آر مسٹر ملک نے وبائی بیماری کرونا وائرس کے خلاف پاک چین تعاون کے تناظر میں وزارت خارجہ کو پی پی ای کا عطیہ پیش کیا ہے

    ایڈیشنل سکریٹری ایشیاء پیسیفک ظہور احمد اور ایڈیشنل سکریٹری برائے وزیر خارجہ خرم راٹھور نے یہ عطیہ وصول کیا۔

    انہوں نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے وبائی مرض کے دوران تعاون کی تعریف کی۔

    انہوں نے پاکستان میں ہواوے کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ مشترکہ مقاصد کے لئے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں بتدریج کمی ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 782نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں،پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا سے17اموات ہوئی ہیں

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 52 ہوگئی ہے،اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 99 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہے،

    عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

    محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

    جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

    عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 22 ہزار 759 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں 94040اورخیبرپختونخوا میں 34432کورونا کیسزسامنے آئے ہیں،اسلام آباد میں 15182،بلوچستان میں 11821 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،گلگت بلتستان میں 2287 اور آزاد کشمیر میں 2124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    یوم آزادی اور محرم میں کرونا سے بچاؤ کیلئے این سی او سی میں اہم اجلاس