Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • یوم آزادی اور محرم میں کرونا سے بچاؤ کیلئے این سی او سی میں اہم اجلاس

    یوم آزادی اور محرم میں کرونا سے بچاؤ کیلئے این سی او سی میں اہم اجلاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا ،

    اجلاس میں کاروبار کھولنے سمیت، یوم آزادی اور محرم کے حوالہ سے صورتحال پر غوروخوض کیا گیا،فورم کو آگاہ کیا گیا کہ معاشرتی دوری کے اقدامات اور چہرے کے ماسک کو یقینی بنانے کے لئے ایک مکمل ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے۔عام کپڑے کا ماسک وائرس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوا ہے،

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کہ صحت کے رہنما خطوط کے ساتھ مختلف شعبوں کو کھولنا ہوگا۔ کرونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور اگر صحت کے رہنما خطوط پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو ہمیشہ خطرہ ہوتا ہے کہ بیماری پھر پھیل سکتی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام بہت ذمہ دار ہیں اور انہوں نے صحت کے مختلف رہنما خطوط پر عمل کیا۔ اگر اسی طرح محرم تک کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو اس سے صحت کے چیلنجوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

    محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

    جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

    عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    فورم کو بتایا گیا کہ چونکہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے میں واضح طور پر کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن عام طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے معاملہ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، عوامی مقامات پر ماسک اور سماجی فاصلوں پر عملدرآمدکے حوالہ سے بروقت اقدامات کئے جائیں۔ مہلک بیماری پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی اور اس بیماری کے حوالے سے مروجہ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے

    اسد عمر نے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ آئندہ محرم کے دوران موثر اقدامات کے ذریعے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ

  • پاکستان میں ‌کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار رہ گئی

    پاکستان میں ‌کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار رہ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں بتدریج کمی ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 782نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں،پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا سے17اموات ہوئی ہیں

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 52 ہوگئی ہے،اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 99 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہے،

    سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 22 ہزار 759 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں 94040اورخیبرپختونخوا میں 34432کورونا کیسزسامنے آئے ہیں،اسلام آباد میں 15182،بلوچستان میں 11821 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،گلگت بلتستان میں 2287 اور آزاد کشمیر میں 2124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

    محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

    جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

    عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ

  • مکہ اورمدینہ کوملانے والےحرمین ٹرین جدہ سٹیشن کے دفاتر میں آتشزدگی

    مکہ اورمدینہ کوملانے والےحرمین ٹرین جدہ سٹیشن کے دفاتر میں آتشزدگی

    جدہ :مکہ اورمدینہ کوملانے والےحرمین ٹرین جدہ سٹیشن کے دفاتر میں آتشزدگی،اطلاعات کے مطابق حرمین ایکسپریس ٹرین جدہ سٹیشن میں جمعرات کو آگ بھڑک اٹھی- فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں لگی ہوئی ہیں-

    ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن سینٹر کو 911 پر آتشزدگی کی اطلاع آج جمعرات کی شام کو ملی تھی- بتایا گیا کہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں الحرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں آگ لگ گئی ہے-

    القرنی نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں متحرک کردی گئیں- معائنے سے پتہ چلا کہ آگ السلیمانیہ محلے کے الحرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں موجود پورٹا کیبنز میں لگی ہوئی ہے جنہیں دفاتر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا- صحن 20×60 کے دائرے میں واقع ہے-
    القرنی نے بتایا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    القرنی کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرکے آگ کا دائرہ محدود کردیا گیا اور اسے آس پاس کے علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا- تاہم ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں-اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے آتشزدگی پر مشتمل وڈیو جاری کردی-

  • برطانیہ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے اثرات :10 لاکھ افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ

    برطانیہ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے اثرات :10 لاکھ افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ

    مانچسٹر: برطانیہ میں 10 لاکھ افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ،اطلاعات کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے سہ ماہی مانیٹری رپورٹ شائع کر دی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چند ماہ میں دس لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

    بینک آف انگلینڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چند ماہ میں دس لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، بے روزگاری میں 3.9 فیصد سے 7.4فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی اس سال 9.5 فیصد نیچے جانے کا امکان ہے، برطانیہ کو گزشتہ کئی دھائیوں سے اتنی بے روزگاری اور معیشت سکڑنے کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا حال میں ہوا ہے۔

    ’برطانوی معیشت میں تین سو سال میں یہ سب سے بڑی کساد بازاری ہے، رواں برس جی ڈی پی گزشتہ برس کے مقابلے میں بیس فیصد کم رہے گی، کرونا وائرس بحران کے باعث بنک آف انگلینڈ نے شرح سود کو کم کر کے 0.1 فیصد کیا ہوا ہے‘۔

  • پنجاب حکومت کا ایک گھنٹے میں عوامی پارکس کھولنے کا فیصلہ واپس

    پنجاب حکومت کا ایک گھنٹے میں عوامی پارکس کھولنے کا فیصلہ واپس

    لاہور: پنجاب حکومت کا ایک گھنٹے میں عوامی پارکس کھولنے کا فیصلہ واپس،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پارکس کے انتظامات کو دیکھنے والے محکمے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے عوامی اور تفریحی پارکس کھولنے کے فیصلے کو ایک گھنٹے میں ہی واپس لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے پبلک پارکس کھولنے کا مراسلہ آج جاری کیا جسے اتھارٹی نے ایک بار پھر واپس لیتے ہوئے عوامی پارکس کی بندش کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

    پی ایچ اے کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ’صوبے بھر کے عوامی پارکس کو صبح 8 سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی‘۔

    مراسلے میں واضح کیا گیا تھا کہ پارکس میں آنے والے عوام کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور جو شخص فیس ماسک کے بغیر آئے اُسے پارک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    پی ایچ اے نے ایک گھنٹے کے اندر ہی اجازت نامے کو منسوخ کر کے نیا مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’پبلک پارکس تاحکم ثانی بند رہیں گے‘۔

    پی ایچ اے کے نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’سیکریٹری ہیلتھ کے نئے احکامات تک عوامی پارکس کو بند رکھا جائے گا‘۔

  • بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی کورونا کے باعث وطن واپسی کا آپریشن مکمل

    بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی کورونا کے باعث وطن واپسی کا آپریشن مکمل

    اسلام آباد :بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی کورونا کے باعث وطن واپسی کا آپریشن مکمل ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا، دنیا بھر سے 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    کرائسز مینجمنٹ یونٹ ذرائع کے مطابق 3 لاکھ پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا، 4 ہزار 329 پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2 ہزارتبلیغی افراد 1326 زائرین بھی واپس آئے۔بیرون ملک جیلوں میں قید 1745پاکستانیوں کی خصوصی فلائٹ آپریشن کے تحت واپسی ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق یو اے ای سے 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچے۔سعودی عرب سے 63595، قطر سے 17 ہزار، اومان سے 11729,بحرین سے 4469 ترکی سے 6339، برطانیہ سے 7122 امریکہ سے 1702، چین سے 25250، کویت سے 2314، کرغزستان سے8110 ، افغانستان سے 4098 ایران سے 1080، بھارت سے 418، افغانستان سے2987 اور ایران سے 924 پاکستانی وطن واپس پہنچے,

  • بھارت اور چین کے مابین جاری سرحدی کشیدگی کے باوجودکاروبار جاری

    بھارت اور چین کے مابین جاری سرحدی کشیدگی کے باوجودکاروبار جاری

    بھارت اور چین کے مابین جاری سرحدی کشیدگی کے باوجود انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے چینی کمپنی سے جانچ کٹ خریدی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف  سے اس جانچ کٹ کے لیے آرڈر حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چینی کمپنی واحد غیرملکی کمپنی ہے جب کہ بھارت نے چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہی کٹ بھارت میں بھی بنائی جارہی ہے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کووڈ 19جانچ کےلیے ایچ ایل ایل انفرا ٹیک سروسز لمٹیڈ کے ذریعے 8 مئی 2020 کو ایک ٹینڈر جاری کیا تھا۔ اس ٹینڈر کے نتائج کا اعلان 8 جون 2020 کو ہوا تھا۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے چینی کمپنی M/s Zybio. Inc سے 13.35 کروڑ روپے کی قیمت کے 13.10 لاکھ آراین اے ایکسٹریکشن کٹ خریدنے کا آرڈر دیا ہے۔ ایچ ایل ایل کی جانب سے جاری خریداری کے آرڈر کے مطابق ایک کٹ کی قیمت جی ایس ٹی کو ملاکر 101.92 روپے ہے جب کہ بھارت میں تیار ہونے والی کٹ پر80روپے کی لاگت آتی ہے۔ان کٹس کو ہندوستان  لانے کی ذمہ داری میڈیکل آلات  کی امپورٹر کمپنی لکھنؤ میں واقع  پی اوسی ٹی سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ کو دی گئی ہے۔کمپنی کو جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کل پانچ مرحلوں میں ان کٹس کی فراہمی  کی جائےگی۔ دریں اثنا بھارتی وزارت صحت چینی کمپنی کو آرڈر دئے جانے کی تحقیقات کررہی ہے۔

  • سردیوں میں کرونا نئے اورخطرناک روپ میں سامنے آئے گا ، ماہرین طب نے وارننگ جاری کردی

    سردیوں میں کرونا نئے اورخطرناک روپ میں سامنے آئے گا ، ماہرین طب نے وارننگ جاری کردی

    لندن: سردیوں میں کرونا نئے اورخطرناک روپ میں سامنے آئے گا ، ماہرین طب نے وارننگ جاری کردی،اطلاعات کےمطابق برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر میں کرونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرجائے گی اور ملک میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے برطانیہ کو کرونا سے متعلق متنبہ کیا ہے کہ موسم سرما میں کرونا کی دوسری لہر عروج پر ہوگی اور ممکن ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ کے قریب مریض رپورٹ ہوں۔

    رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لندن اسکول آف ہائیجین، آکسفورڈ اور واروک یونیورسٹی کے محققین نے ریسرچ کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ کرونا ماضی کے مقابلے میں دسمبر تک بہت مختلف ہوجائے گا، موسم سرما میں کرونا مریضوں کی قوت مدافعت بھی کم ہوجائے گی جو ایک سنگین معاملہ ہے۔

    دیگر ماہرین کا ماننا ہے کہ موسمِ سرما میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے دوران اموات کی تعداد بھی زیادہ ہوسکتی ہے لیکن اس کا خطرہ کم ہوسکتا ہے اگر ہم فوری کارروائی کریں۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس سے 45 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جو کہ پورے یورپ میں سب سے زیادہ ہیں، جبکہ عالمی سطح پر امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

  • پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز

    پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز

    لاہور : پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز،اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز،آن لائن پروفائل کی تیاری کیلئے پرائیویٹ سکولوں کو 17 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی گئی،ڈیٹا انٹری نہ کرنے والے سکولوں کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں پرائیویٹ سکولوں کا آن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز کردیا گیا ہے۔تمام پرائیویٹ سکولز ” پرائیوٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم” پر ڈیٹا انٹری کریں گے۔آن لائن پروفائل کی تیاری کیلئے سکولوں کو 17 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

    ڈیٹا انٹری نہ کرنیوالے پرائیویٹ سکولوں کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا۔ ” پرائیوٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم” پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ویب سائٹ پر پہلے سے رجسٹرڈ سکولوں کا پروفائل تیار کیا جائےگا۔پروفائل بنانے کے بعد پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کیلئے آن لائن بھی اپلائی کرسکیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجسٹریشن کا عمل آن لائن ہونے سےپرائیویٹ سکولز مالکان کی شکایت کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

    یاد رہے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کردیا۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کہتے ہیں کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنےکا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔

    دوسری طرف ایک بیان میں کاشف مرزا نےکہا کہ اسکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل قائم کر دیا گیا ہے جب کہ رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیاجائےگا۔
    پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے حکومتی اعلان مسترد کردیا

    انہوں نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح اسکولز بھی کھولے جائیں، ملک بھر میں ساڑھے7 کروڑ طلباء وطالبات اپنےآئینی حق سے محروم ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو ہی کھولے جائیں گے۔

  • حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھولیں گے: صوبائی وزیرتعلیم کا اعلان

    حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھولیں گے: صوبائی وزیرتعلیم کا اعلان

    کراچی :حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھولیں گے: صوبائی وزیرتعلیم کا اعلان،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے باعث حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھلیں گے۔

    یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جن کو وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 15 سمتبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جب کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنےکا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔

    اس حوالے سے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، نجی اسکول ایسوسی ایشن نہیں کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے جو رپورٹس آرہی ہے وہ زیادہ اچھی نہیں، کچھ ممالک میں کورونا دوبارہ سے پھیلا ہم ایسی صورت حال نہیں چاہتے، اگر حالات خراب ہوئے تو ہوسکتا ہے 15ستمبر کو بھی اسکول نہ کھولیں۔