Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت : ٹیسٹنگ کی تیاری شروع

    پاکستان میں کرونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت : ٹیسٹنگ کی تیاری شروع

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی تیاری شروع کردی گئی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) آسٹریلیا میں تیار ہونے والی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ’کوویکس19‘ کے نام سے تیار ویکسین پہلے مرحلے پر کامیاب ثابت ہوئی، ویکسین کو پہلے مرحلے پر جانوروں پر استعمال کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں امریکا ودیگرممالک میں بھی ویکسین کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ویکسین کی انسانوں پر ٹیسٹنگ کے لیے فلنڈرزیونیورسٹی اور یوایچ ایس میں معاہدہ ہوگا۔

    کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بھی معاہدہ کا حصہ ہوگی۔ ویکسین ٹیسٹنگ پریو ایچ ایس میں ویڈیو اجلاس اور میڈیا بریفنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ آسٹریلیا سے پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی اور پروفیسر ڈیوڈ گورڈن نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا بریفنگ میں شرکت کی۔

    اس موقع پر جناح میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسرطارق رفیع بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی نے ویکسین تیاری اور کامیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان میں ویکسین کی ٹیسٹنگ25افراد پر کی جائے گی، 25 افراد کو اصل ویکسین اور 25کو کنٹرول کے طور پر بے اثر دوا دی جائے گی، ویکسین ٹیسٹنگ کے لیے رضاکار چند دنوں میں بھرتی کرلیے جائیں گے، آسٹریلیا سے ویکسین چند دنوں تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ نیشنل بائیوایتھیکل کمیٹی اور ڈریپ سے منظوری لی جائے گی، ویکسین کو انٹراماسکیولر انجکشن کی شکل میں مریضوں کودی جائے گی، پائلٹ پراجیکٹ دیکھتے ہوئے زیادہ مریضوں کو ویکسین دیں گے، کرونا کیسز کم ہونے پر قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

    پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پہلے جانوروں اور اب انسانوں میں یہ ویکسین موثر ثابت ہو رہی ہے، پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں کو بھی پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے، ویکسین کا ٹرائل دو ہفتے تک شروع ہو جائے گا، پاکستان میں ویکسین کی کمرشل سکیل پر تیاری تین ماہ تک شروع ہو سکتی ہے۔

  • این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ

    این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ

    این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے وبائی امراض میں اضافہ کو روکنے کے حوالہ سے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاﺅ روکنے کےلئے بڑے پیمانے پر عوامی شعور کی بیداری کی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی میں اجلاس میں کیا گیا۔

    فورم کو بتایا گیا کہ چونکہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے میں واضح طور پر کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن عام طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے معاملہ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، عوامی مقامات پر ماسک اور سماجی فاصلوں پر عملدرآمدکے حوالہ سے بروقت اقدامات کئے جائیں۔ مہلک بیماری پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی اور اس بیماری کے حوالے سے مروجہ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔

    وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

    حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر

    عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

    محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

    جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

    عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    جون کے وسط میں جب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی اور ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا تو حکومت نے ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے کے لئے پورے ملک میں 2150 آکسیجن بیڈز کو 31 جولائی تک شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کیے۔تاہم این سی او سی کی خصوصی ٹیموں کے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دوروں کے نتیجے میں 2850 آکسیجن بیڈز کو شامل کرنے کے لئے عملی جامعہ پہنانے کی کوششیں شروع کر دی گئی۔

    عیدمبارک،مگر کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط سے کام لیں، اسد عمر

  • کرونا سے دنیا میں 7 لاکھ 11 ہزار 220 اموات

    کرونا سے دنیا میں 7 لاکھ 11 ہزار 220 اموات

    کرونا سے دنیا میں 7 لاکھ 11 ہزار 220 اموات

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ 11 ہزار 220 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 340 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 594 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

    امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 73 ہزار 568 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 601 تک پہنچ چکی ہے۔
    برازیل میں 28 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 97 ہزار 418 اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہے اور 40 ہزار 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    روس میں کورونا سے 8 لاکھ 66 ہزار 627 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 490 ہو گئی ہے.جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 29 ہزار 877 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔

    میکسیکو میں چار لاکھ 56 ہزار 100 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 49 ہزار 6 سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 792 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 499 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔

  • برازیل میں 28 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر

    برازیل میں 28 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر

    برازیل میں 28 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر

    باغی ٹی وی :برازیل میں 28 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 97 ہزار 418 اموات ہوئی ہیں۔

    بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہے اور 40 ہزار 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    روس میں کورونا سے 8 لاکھ 66 ہزار 627 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 490 ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 29 ہزار 877 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 364 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 7 ہزار 184 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے

  • پاکستان میں کرونا سے اموات 6 ہزار سے بڑھ گئیں،24 گھنٹوں میں 727 نئے مریض

    پاکستان میں کرونا سے اموات 6 ہزار سے بڑھ گئیں،24 گھنٹوں میں 727 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے تا ہم پاکستان میں کرونا مریض بتدریج کم ہو رہے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 727 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار14 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 81 ہزار 136 مریض سامنے آ چکے ہیں ، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار آٹھ سو 86 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 915 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 43 ہزار 870 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 16 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 324 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں 11 ہزار 780، اسلام آباد میں 15 ہزار 122، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 105، گلگت بلتستان میں دو ہزار 218 اور پنجاب میں 93 ہزار 571 کورونا مریض ہیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 157، سندھ میں 2 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 213، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔ ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

  • کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ چار ہزار سے زائد اموات

    کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ چار ہزار سے زائد اموات

    کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ چار ہزار سے زائد اموات

    باغی ٹی وی :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ چار ہزار 365 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 87 لاکھ ایک ہزار 672 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 19 لاکھ 15 ہزار 331 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

    امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 18 ہزار 420 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 290 تک پہنچ چکی ہے۔
    برازیل میں 28 لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 96 ہزار 96 اموات ہوئی ہیں۔

    بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے اور 39 ہزار آٹھ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    روس میں کورونا سے 8 لاکھ 61 ہزار 423 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 351 ہو گئی ہےجنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار آٹھ سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 21 ہزار 318 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    کرونا پھر سر اٹھانے لگا ، اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین میں شراب خانے بند کرنے کے احکامات جاری

  • امریکہ میں کورونا سے ایک دن میں 1300 اموات،تمام تروسائل کے باوجود امریکہ بے بس ہوگیا

    امریکہ میں کورونا سے ایک دن میں 1300 اموات،تمام تروسائل کے باوجود امریکہ بے بس ہوگیا

    لاہور:امریکہ میں کورونا سے ایک دن میں 1300 اموات،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ چھپن ہزار سات سو اکہتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیرہ سو تہتر اموات کے ساتھ اب تک مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چھپن ہزار سات سو اکہتر تک پہنچ چکی ہے۔جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم پچپن ہزار آٹھ سو چوراسی افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

    اس طرح امریکہ میں اس وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد سینتالیس لاکھ اڑسٹھ ہزار آٹھ سو انتیس ہو گئی ہے۔امریکہ میں اگرچہ جاری کئے جانے والے حالیہ اعداد و شمار سے اس ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے کی نشاندہی ہوتی ہے تاہم گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اس ملک میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور پچپن ہزار سے زائد دیگر کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں بیشترین افراد کے مبتلا اور ہلاکتوں کے اعتبار سے اب بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد برازیل اور ہندوستان کا شمار ہوتا ہے۔

  • کرونا پھر سر اٹھانے لگا ، اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین میں شراب خانے بند کرنے کے احکامات جاری

    کرونا پھر سر اٹھانے لگا ، اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین میں شراب خانے بند کرنے کے احکامات جاری

    کرونا پھر سر اٹھانے لگا ، اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین میں شراب خانے بند کرنے کا حکم
    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کے پھر سے زور پکڑ لینے پر برطانیہ میں‌ ریسٹورانٹ‌اور شراب خانے پھر سے بند کرنے کا سوچا جا رہا ہے . اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین میں وبائی امراض کے کوراس وائرس کے پھیلاؤ کا پتہ چلنے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اطلاعات کے مطابق ، شہر میں کورون وائرس کی وجہ سےابرڈین میں لاک ڈاون کی پابندیاں دوبارہ نافذ کی جارہی ہیں ، ان پابندیوں کا اعلان وزیر نکولا سٹرجن نے اعلان کیا ہے۔

    محترمہ اسٹرجن نے کہا کہ "نمایاں وباء” میں 54 واقعات ہوئے ہیں اور یہ کہ اس گروہ میں اب کمیونٹی کی منتقلی شامل ہے۔کورونا وائرس میں اضافے کے ثبوت کے درمیان لاک ڈاؤن کے عناصر کی بحالی کے لئے بورس جانسن پر دباؤ بڑھ رہا ہے ،اس وجہ سے ماہرین نے زور دیا ہے کہ شراب خانے اور جم جیسے پبلک مقامات کو "صفر کوویڈ” تک پہنچنے کی کوشش میں بند ہونا چاہئے۔

    پروفیسر سوسن چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے متنبہ کیا تھا کہ انگلینڈ اب پابندیوں کی "حد” کے قریب ہے جس پر وائرس کا کنٹرول کھونے کے بغیر نرمی کی جاسکتی ہے ، انہوں نے ڈاوننگ اسٹریٹ پریس کانفرنس کو بتایا: "اگر ہم مزید کام کرنا چاہتے ہیں تو مستقبل میں ، ہمیں کچھ دوسری چیزیں کم کرنا پڑسکتی ہیں۔

    مشیروں کے حکومتی سرکاری سیج گروپ کے ایک ممبر نے کہا کہ ستمبر میں بچوں کو محفوظ طریقے سے کلاس روم میں واپس جانے کی اجازت دینے کے لئے بارز اور دیگر تفریحی مقامات کو بند کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • برطانیہ میں کورونا وائرس کے دوران مسلمانوں نے نئی تاریخ رقم کردی

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے دوران مسلمانوں نے نئی تاریخ رقم کردی

    لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس کے دوران مسلمانوں نے نئی تاریخ رقم کردی ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کی وباءکے ان دنوں میں برطانیہ میں اسلامی فلاحی تنظیموں نے ایثار و قربانی کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں کہ اغیار بھی تعریف پر مجبور ہو گئے۔

    ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق کورونا وائرس کی ابتلاءکے دنوں میں 194اسلامی فلاحی تنظیمیں ’مسلم چیرٹیز فورم‘ کے تحت متحد ہو کر برطانوی شہریوں کو کئی طرح کی سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ یہ لوگ گھریلو تشدد کے شکار لوگوں سے مالی مسائل میں گھرے لوگوں تک کی مدد کو پہنچ رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان اسلامی فلاحی تنظیموں نے مشکل کے ان دنوں میں کمیونٹی لیول پر لوگوں کی فلاح کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور بلا تفریق مذہب، رنگ اور نسل لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ جن لوگوں کی وباءکی وجہ سے نوکریاں چلی گئی ہیں، یا وہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہو چکے ہیں، یا پھر گھریلو تشدد اور دیگر سماجی مسائل سے دوچار ہیں،

    یہ تنظیمیں ہر ایک کی مدد کے لیے اس کے گھر پہنچ رہی ہیں۔ ان 194ءمیں سے 150تنظیموں نے کھانے پینے کی اشیاءاور امدادی رقوم مستحقین کے گھر تک پہنچانے کا کام اپنے ذمہ لے رکھا ہے جبکہ دیگر تنظیمیں فرنٹ لائن ورکرز کی معاونت میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔

    نیشنل کونسل فار والنٹیری آرگنائزیشنز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کیرل ولڈنگ کا کہنا ہے کہ ”مسلم کمیونٹی اور اسلامی تنظیمیں کورونا وائرس کی وباءکے ان دنوں میں مثالی کام کر رہی ہیں اور گراس روٹ لیول تک لوگوں کی مدد کو پہنچ رہی ہیں۔ “

  • سچ پوچھیں تو کرونا ویکسین کی تیاری کےمتعلق دعوے بہت مگرحقیقت کم ہے:عالمی ادارہ صحت نے مایوسی ظاہرکردی

    جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کرونا کی مؤثر ترین ویکسین کی تلاش میں ہیں لیکن وبا کی ’تیر بہدف دوا‘ شاید ہمیں کبھی نہ مل سکے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ تمام ترکاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود خدشہ ہے کہ کرونا کی تیر بہدف ویکسین شاید تیار نہ ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا کے مؤثر ترین علاج کی دریافت میں ابھی کافی وقت درکار ہے، دنیا کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ کرونا کے خلاف اپنی حکمت عملی مزید تیز کریں، حالات ابھی معمول پر آتے نظر نہیں آرہے۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کروناویکسین انسانوں پر تجربات کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں اور امکان ہے کہ جلد ویکسین تیار ہوجائے گی، جبکہ تمام شہری احتیاطی تدابیر کسی صورت ترک نہ کریں، فیس ماسک کو دنیا میں اتحاد کی علامت بنادیا جانا چاہیے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں کئی بار واضح کرچکا ہوں کہ شاید ہمیں کرونا کے ساتھ ہی زندگی گزارنی پڑے گی، کرونا دوسرے وائرس سے بالکل مختلف ہے کیوں کہ یہ خود کو تبدیل کرتا رہتا ہے، موسم تبدیل ہونے سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ کرونا موسمی وبا نہیں ہے۔

    سربراہ عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ اگر کوئی ماں کرونا کا شکار ہوچکی ہے تو اسے بچوں سے دور نہیں کرنا چاہیے، حفاظتی اقدامات کے ساتھ ان سے ملنے دیا جائے۔