Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کا ممکنہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

    امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کا ممکنہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

    واشنگٹن :امریکی سائنسدانوں کا کورونا وائرس کا ممکنہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ،اطلاعات کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے کووڈ 19 باعث بننے والے نئے کورونا وائرس (سارس کوو 2) اور دیگر کورونا وائرسز کا ممکنہ علاج دریافت کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرسز عالمی سطح پر عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ سمجھے جاتے ہیں جس کا اندازہ 2002 کی سارس وبا، پھر مرس اور اب نئے کورونا وائرس کی وبا سے ہوتا ہے۔

    طبی جریدے جرنل سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسین میں شائع تحقیق میں چھوٹے مالیکیول پروٹینزز انہیبیٹرز (protease inhibitors) کو دریافت کیا گیا جو انسانی کورونا وائرسز کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی کے کالج آف ویٹرنری سے تعلق رکھنے والے محققین کا کہنا تھا کہ ان کورونا وائرسز میں 3 سی جیسے پروٹینزز جن کو 3 سی ایل پرو کہا جاتا ہے، علاج کے ٹھوس ہدف ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ کورونا وائرس کی نقول بننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ویکسین اور علاج کو تشکیل دینا کووڈ 19 کے حوالے سے تحقیق کے سب سے بڑے اہداف ہیں اور یہ پروٹینزز انہیبیٹرز کورونا وائرسز کے 3 سی ایل پرو کو ہدف بناتے ہیں جو کہ علاج کے لیے اہم ہدف ہے۔

    اس تحقیق کے دوران مرس اور سارس کوو 2 کورونا وائرسز کے نقول بننے کے عمل کو لیبارٹری میں خلیات میں بلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی جبکہ چوہوں میں مرس کی روک تھام بھی ممکن ہوئی۔

    محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس طرح کے مرکبات کے حوالے سے مزید تحقیق کی جانی چاہئے کیونکہ یہ انسانی کورونا وائرس انفیکشن کا ممکنہ علاج ثابت ہوسکتے ہیں۔

    یہ تحقیقی ٹیم پہلے سے مرس اور انسانی نورووائرس کے علاج کے لیے اینٹی وائرل ادویات کی تیاری میں مصروف تھی اور اب اس کام کو نئے کورونا وائرس تک پھیلا دیا گیا ہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کو ابھی شائع کرنا سائنسی برادری کے لیے بہت اہم ہے، ہمارے خیال میں اس سے اینٹی وائرل فیلڈ میں قابل قدر معلومات کا اضافہ ہوسکے گا۔خیال رہے کہ ابھی تک کورونا وائرس کے لیے کوئی ویکسین یا طریقہ علاج موجود نہیں، مگر اسٹیٹنز اور ریمیڈیسیور کے ٹرائلز کے نتائج اب تک مثبت رہے ہیں۔

    اس سے قبل جون میں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں ذیابیطس مریضوں کے لیے دستیاب دوا گلوکوزفیج یا میٹفورمن کو بھی کورونا وائرس کے بدترین اثرات کی روک تھام میں مددگار قرار دیا گیا تھا۔

    مینیسوٹا یونیورسٹی کی پری پرنٹ تحقیق (ایسی تحقیق جو کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی ہو) میں دریافت کیا گیا کہ ہر جگہ آسانی سے دستیاب یہ دوا کورونا وائرس کے اثرات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

    یہ کورونا وائرس کے خطرے کے عناصر پر ہونے والی چند بڑی مشاہداتی اسٹڈیز میں سے ایک تحقیق ہے، جس میں دریافت کیا گیا کہ موٹاپا اور ذیابیطس کووڈ 19 سے اموات کا باعث بننے والے 2 بڑے خطرات ہیں۔

    مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دریافت کیا گیا کہ گلوکوفیج سے کورونا وائرس سے موت کا خطرہ 21 سے 24 فیصد تک ان مریضوں میں کم کیا جاسکتا ہے جو پہلے ہی اس دوا کو ذیابیطس اور بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

    محققین نے بتایا کہ لوگوں کو اس دوا کو وائرس کا علاج نہیں سمجھنا چاہیے، مگر نتائج سے کووڈ 19 جیسے وبائی امراض کے لیے ویکسین ہٹ کر قابو پانے کے نئے راستے کھل سکیں گے۔

    جون میں ہی طبی جریدے سیل میٹابولزم میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے والی دوا اسٹیٹنز (Statins) نوول کورونا وائرس کے علاج میں مدد دے کر اموات اور میڈیکل وینٹی لیشن کی شرح کو کم کرسکتی ہے۔

    یہ دوا عموماً کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جبکہ جانوروں میں پھیپھڑوں کی انجری کو بڑھنے سے روکنے، مدافعتی ردعمل بہتر اور ورم کم کرتی ہے، یہ تینوں مسائل کووڈ 19 کے مریضوں میں عام ہوتے ہیں۔

    محققین نے دریافت کیا کہ اس دوا کو استعمال کرنے والے افراد میں اموات کی شرح 45 فیصد تک کم ہوگئی۔اسی طرح محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ اسٹیٹنز کو بلڈ پریشر میں کمی لانے والی ادویات کے ساتھ استعمال کرانے سے اموات کا خطرہ نہیں بڑھتا۔

    ووہان یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ نتائج میں کووڈ 19 کے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں میں اس دوا کے استعمال کو محفوظ اور فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔

  • کورونا سے صحت یاب ہونیوالے بھارتی جوڑے نے خودکشی کر لی

    کورونا سے صحت یاب ہونیوالے بھارتی جوڑے نے خودکشی کر لی

    نئی دہلی :کورونا سے صحت یاب ہونیوالے بھارتی جوڑے نے خودکشی کر لی،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے جوڑے نے عمارت سے کود کر خود کشی کر لی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع اننت پور کے رہائشی جوڑے کو 30 جولائی کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جس کے بعد سے میاں بیوی قرنطینہ میں تھے۔ گھر منتقلی کے 2 روز بعد جوڑا 3 منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے کود گیا۔

    مقامی پولیس چیف کے مطابق شبہ ہے کہ میاں بیوی نے ذہنی دباو اور مالیاتی مسائل کے سبب خودکشی کی، واضح رہے بھارت میں کورونا وائرس مزید پھیلتا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں بھارتی وزیر داخلہ امیت شا بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے جبکہ ایک وزیر کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    Advertisement

  • پنجاب میں کرونا کے 139 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا کے 139 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے بعد ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کے کیسز کم ہونے لگے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے139نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد93,336 ہو گئی ہے،لاہورمیں 58،ننکانہ 2،شیخوپورہ 1،راولپنڈی6،اٹک 2، جہلم 3 اورگوجرانوالہ میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ3،نارووال 1،گجرات2،منڈی بہاؤالدین2، ملتان3،وہاڑی 3،فیصل آباد 8، چنیوٹ 3اورٹوبہ میں 1 کیس سامنے آیا۔ سرگودھا2، میانوالی 3، بہاولنگر1،بہاولپور9، لودھراں 3،ڈی جی خان4،مظفر گڑھ 1اورپاکپتن میں 1کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے 5مزیداموات ہوئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 2,153 ہوچکی ہیں۔ اب تک743,533ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82,575 ہو چکی ہے۔

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔

    پنجاب میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

  • پنجاب میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    پنجاب میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کا انتخاب کر لیا،6ڈاکٹرز،3اسٹاف نرسز اور 3پیرامیڈیکل اسٹاف کے نام این سی اوسی کو ارسال کر دیئے گئے

    کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرمصطفیٰ کمال پاشا کو نشان امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،چیئرمین کورونا ایکپسرٹ ایڈوائزری پروفیسر محمود شوکت اوراسداسلم کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،چیئرمین پی کے ایل آئی بورڈ پروفیسر جاوید احمد گردیزی کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،وائس چانسلر روالپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    غلام محمد آباد اسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر خالد نیاز محمد کو بھی تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،میو اسپتال لاہورکی اسٹاف نرس شازیہ لطیف اور محمد طارق سعید فہرست میں شامل ہیں،لاہور جنرل اسپتال سے کیتھرین صدیقی،سروسز اسپتال سے شاہدہ جبین ماہم بھی شامل ہیں،علامہ اقبال میموریل اسپتال سیالکوٹ سے سمیوئل کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے کومل نایاب کو بھی تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے

    ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا شہید کی خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

  • بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو سپریم کورٹ نے سراہا

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،معزز جج صاحبان نے بزدار حکومت کے انتظامات کو موثر قرار دیا،معزز بینچ نے کہا بزدار حکومت کے کورونا مخالف اقدامات مثبت اور درست ہیں،

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئےہر ممکن اقدام کر رہی ہے،مریضوں میں نمایاں کمی کی باعث بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیئے ،پنجاب حکومت کورونا پھیلاؤ کے خلاف مزید اقدامات جاری رکھے گی،بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں،

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

    ‏ایکسپو لاہور600 مریضوں کو قرنطینہ کا کرایہ 55کروڑ، نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہیں؟ حنا پرویز بٹ

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں، پنجاب حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئےہر ممکن اقدام کر رہی ہے،

    ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "کپتان کا ابھرتا پاکستان” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ فیاض الحسن چوہان

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ پاکستان میں کرونا سے مزید 15 اموات،432 نئے مریض

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ پاکستان میں کرونا سے مزید 15 اموات،432 نئے مریض

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ پاکستان میں کرونا سے مزید 15 اموات،432 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے بعد کرونا کے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 432 نئے مریض سامنے آئے.

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہو گئی ہے، پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ 49 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 26 ٹیسٹ کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 21 ہزار 196 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 486 ، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 223 ،بلوچستان میں 11 ہزار 774، اسلام آباد میں 15 ہزار 76، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 93، گلگت بلتستان میں دو ہزار 180 اور پنجاب میں 93 ہزار 197 کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں.

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 148، سندھ میں 2 ہزار 224، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 202، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں.

  • عید پر کرونا مریض کم ہونے لگے،پنجاب میں لاک ڈاؤن دو روز قبل ہی ختم کر دیا گیا

    عید پر کرونا مریض کم ہونے لگے،پنجاب میں لاک ڈاؤن دو روز قبل ہی ختم کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریض کم ہونے کے بعد پنجاب میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے،تاجروں‌ کی سن لی گئی، پنجاب میں آج سے مارکیٹس کھل جائیں گی

    کرونا کیسز میں کمی کے بعد صوبہ پنجاب میں ڈیڈ لائن سے دو روز قبل لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور 5 اگست کو یوم استحصال کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

    گزشتہ روز حکومت پنجاب نے رات 12 بجے سے صوبے بھر میں لاک ڈاوَن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پنجاب بھر میں پارک ریسٹورنٹ، ہوٹل اور سینما تاحال بند رہیں گے اور پیر تا جمعہ صبح 9 سے شام 7 بجے تک کاروبار کی اجازت ہو گی۔

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عید پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے میں ایک ہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جو بدھ کو ختم ہونا تھا لیکن کرونا میں کمی کی وجہ سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

  • پاکستان میں کرونا مزید کم ہونے لگا، 24 گھنٹوں میں 330 نئے مریض سامنے آئے

    پاکستان میں کرونا مزید کم ہونے لگا، 24 گھنٹوں میں 330 نئے مریض سامنے آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار گزشتہ روز سے بھی مزید کم ہو گئے

    گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں کوروناسےمزید 8 اموات ہوئیں ،

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29تک جا پہنچی ہے،ملک بھر میں 2 لاکھ 48ہزار873 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد 5984 ہو گئی

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 ہو گئی،پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 93ہزار 197 ہوگئی خیبر پختو نخوا میں 34223 اور بلوچستان میں 11774 کورونا مریض ہیں،اسلام آباد میں 15076 ،آزاد کشمیر 2093 اور گلگت میں 2180 کورونا مریض ہیں،

    گزشتہ 24 گھنٹےمیں 11 ہزار 26ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 21 ہزار 196 ٹیسٹ ہو چکے،ملک بھر کے اسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے،اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

  • بھارت میں کورونا قہربن کرٹوٹ پڑا،ایک اہم وزیرہلاک،دوسراوائرس کا شکار

    بھارت میں کورونا قہربن کرٹوٹ پڑا،ایک اہم وزیرہلاک،دوسراوائرس کا شکار

    نئی دہلی :بھارت میں کورونا قہربن کرٹوٹ پڑا،ایک اہم وزیرہلاک،دوسراوائرس کا شکار بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا دیا گیا ہے۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان تمام افراد سے درخواست کرتا ہوں جو گزشتہ چند روز کے دوران مجھ سے قریب رہے، وہ خود کو سب سے علیحدہ کرکے اپنا ٹیسٹ کرائیں۔ خیال رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کچھ روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

    ادھرخبریں ہیں کہ ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی کی خاتون وزیر کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہیں۔ آنجہانی وزیر کمل رانی ورون کی عمر 62 سال تھی۔ وہ لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

    ادھر تامل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جنہیں چنئی کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    بھارت میں آج 50 ہزار سے زائد لوگوں میں کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انڈٰین وزارت صحت کے مطابق اتوار کو 54 ہزار 735 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مجموعی طور پر ساڑھے 17 لاکھ بھارتی اس مرض میں لاحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ جولائی میں ملک بھر میں 11 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

  • شکریہ اہل پاکستان آپ نے بھرپورتعاون کیا : حکومت پنجاب کا کل سے اسمارٹ‌ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    شکریہ اہل پاکستان آپ نے بھرپورتعاون کیا : حکومت پنجاب کا کل سے اسمارٹ‌ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    لاہور: شکریہ اہل پاکستان آپ نے بھرپورتعاون کیا : حکومت پنجاب کا کل سے اسمارٹ‌ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن کو کل سے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو پانچ اگست کے بجائے 3 اگست کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹی فکیشن پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سیکریٹری رات گئے جاری کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے مویشی منڈیوں سے لیے گئے سیمپلز کے حوصلہ افزا نتائج آنے کے بعد لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا،مویشی منڈیوں میں کرونا وائرس نہ ہونے پر صوبائی حکومت نے تین اگست کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کرونا وائرس کے پھیلاو کے امکانات کم ہوئے جس کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت کی طرف سے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا کہ اہل پاکستان نے مشکلات کے باوجود اس مشکل وقت میں حکومت کے فیصلوں کا احترام کیا اوراس وبائی مرض سے بچنے میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دیا

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 5 اگست کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کی اجازت بھی دی جائے گی جبکہ کل سے صوبے بھر کی مارکیٹس، بازار اور پلازہ کھولنے کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے صوبے بھر میں اچانک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، جس کے تحت مویشی منڈیوں کو شہر کی حدود سے باہر لگانے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ صوبے کے تمام بازار، مارکیٹس اور پلازوں کو عید سے تین روز قبل بند کردیا گیا تھا۔

    پنجاب میں ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کرونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ صوبائی وزیر صحت نے تصدیق کی تھی کہ 19 اضلاع میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کے بعد اُن علاقوں کو کرونا فری قرار دے دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے کے باقی اضلاع میں بھی رپورٹ ہونے والی کیسز کی شرح بہت کم ہوئی ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ صورت حال اسی طرح معمول پر آتی رہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے صرف 6 مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 976 تک پہنچ گئی جبکہ 593 مزید کیسز بھی سامنے آئے۔