Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پالیسی پھرتبدیل : میٹرک میں 40 فی صد مضامین میں فیل طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

    پالیسی پھرتبدیل : میٹرک میں 40 فی صد مضامین میں فیل طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پالیسی پھرتبدیل : میٹرک میں 40 فی صد مضامین میں فیل طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے، میٹرک میں 40 فی صد مضامین میں فیل طلبہ کو پاس کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک میں چالیس فی صد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے امتحانی پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سابق یا پرائیویٹ امیدوار اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے، سابق یا پرائیویٹ امیدوار جو 40 فی صد مضامین میں فیل تھے انھیں پاس کر دیا جائے گا، ایسے امیدواروں کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں پاس نہیں کیا گیا تھا۔

    وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے میٹرک کے ہزاروں طلبہ کا مستقبل اس وقت داؤ پر لگایا گیا تھا جب فیڈرل بورڈ نے میٹرک نتائج میں سپلی والے طلبہ کو پاس ہی نہیں کیا، جس کے باعث طالب علم شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئے، سیکڑوں بچوں نے امتیازی تعلیمی پالیسی کے خلاف بورڈ میں درخواستیں بھی دائر کر دی تھیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ کرونا کے باعث تعلیمی امتحان بورڈ کوئی امتحان نہیں لے گا، فیڈرل بورڈ کے لیے نئی امتحانی پالیسی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا، جس کے مطابق میٹرک امتحانات میں امیدواروں کو بغیر امتحان پاس کیا جانا تھا، جن کی سپلی تھی ان کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ وہ نئے سرے سے امتحان دیں گے۔

  • کورونا وائرس: امارات ایئرلائن نے مسافروں کے طبی اور قرنطینہ اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا

    کورونا وائرس: امارات ایئرلائن نے مسافروں کے طبی اور قرنطینہ اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا

    دبئی :کورونا وائرس: امارات ایئرلائن نے مسافروں کے طبی اور قرنطینہ اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق امارات ایئرلائن نے مسافروں کا کورونا وائرس کا طبی خرچہ اٹھانے (مفت گلوبل کور) کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ ایئرلائن صارفین کے سفر کی کلاس اور منزل سے قطع نظر ان کے علاج اور قرنطینہ کے اخراجات اٹھائے گی۔

    اس گلوبل کور کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے جو امارات ایئرلائن میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے 31 اکتوبر 2020 (31 اکتوبر یا اس سے قبل پہنچنے والی پرواز تک)تک مؤثر ہے۔

    خیال رہے کہ یہ پیشکش مسافروں کی جانب سے اپنی منزل کی طرف پہلی پرواز سے لے کر اگلے 31روز تک برقرار ہوگی۔

    امارات ایئرلائن نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق اخراجات کے لیے مفت عالمی کور کی پیشکش کرنے والی دنیا کی پہلی ایئر لائن ہے۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ امارات ایئرلائن کے صارفین اعتماد کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں کیونکہ اگر سفر کے جب وہ گھر سے دور ہوں اور ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی تو ایئرلائن 14 ہزار یورو تک کے طبی اخراجات برداشت کرے گی اور 14 روزہ قرنطینہ کے لیے یومیہ 100 یورو ادا کرے گی۔

    امارات گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے وزیر اعظم اور حکمران شیخ محمد کی ہدایت پر امارات کو بین الاقوامی سفر کے لیے اعتماد بڑھانے کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دی بھر کی سرحدیں بتدریج کھلنے کے بعد لوگ فضائی سفر کی دِلی خواہش رکھتے ہیں لیکن وہ لچک اور یقین دہانی کے خواہاں ہیں کہ کہیں ان کے سفر کے دوران کوئی غیر متوقع واقعہ پیش نہ آجائے۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات گروپ کے چیئرمین نے مزید کہا کہ امارات نے انفیکشن کا خطرہ کم کرنے کے لیے صارف کے سفر کے ہر قدم پر اقدامات کے لیے سخت محنت کی ہے اور ہم نے لچک پیش کرنے کے لیے اپنی بکنگ پالیسیز کو بھی بہتر بنایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب ہم اسے اگلی سطح تک لے جارہے ہیں اور یہ کورونا وائرس کے طبی اور قرنطینہ اخراجات کے لیے اپنے صارفین کو مفت گلوبل کور فراہم کرنے والی پہلی ایئرلائن ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ہماری جانب سے ایک سرمایہ کاری لیکن ہم اپنے صارفین کو ترجیح دے رہے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ وہ اس اقدام کا خیرمقدم کریں گے۔ امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق طبی اور قرنطینہ اخراجات کےلیے یہ گلوبل کور سفر یا منزل سے قطع نظر صارفین کو مفت پیش کیا جارہا ہے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس گلوبل کور کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے جو امارات ایئرلائن میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے 31 اکتوبر 2020 (31 اکتوبر یا اس سے قبل پہنچنے والی پرواز تک)تک مؤثر ہے جو مسافروں کی جانب سے اپنی منزل کی طرف پہلی پرواز سے لے کر اگلے 31روز تک برقرار ہوگی۔

    اس کا مطلب ہے کہ امارات کے صارفین اس گلوبل کور کی اضافی یقین دہانی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، چاہے وہ اپنی امارات ایئرلائن کی منزل پر پہنچنے کے بعد کسی دوسرے شہر کا سفر کریں۔ سفر کرنے سے پہلے صارفین کو کوئی فارم بھرنے یا اندراج کی ضرورت نہیں ہے اور ان پر امارات کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت کا استعمال لازمی نہیں۔

    اماراتی ائیرلائنز ذرائع کا کہنا ہےکہ کوئی بھی متاثرہ صارف جس میں سفر کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، انہیں معاونت اور گلوبل کور سے مستفید ہونے کے لیے صرف متعلقہ ہاٹ لائن سے رابطے کرنا ہوگا۔

    کورونا وائرس سے متعلق اخراجات کی تفصیلات اور ہاٹ لائن نمبر www.emirates.com/COVID19assistance پر موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ امارات ایئرلائنز نے ہر قدم پر صارفین اور ملازمین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات پر عملدرآمد کیا ہے جس میں صارفین کو ماسکس،دستانوں،سینیٹائزر اور اینٹی بیکٹیریل وائپس پر مشتمل کٹس کی فراہمی شامل ہے۔

    علاوہ ازیں امارت ایئرلائنز کی جانب سے ان اقدامات اور ہر پرواز میں دستیاب خدمات سے متعلق تفصیلات یہاں www.emirates.com/yoursafety سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔

    قبل ازیں عارضی معطلی کے بعد امارات ایئرلائن نے پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ سے مسافر خدمات بحال کی تھیں لیکن مسافروں کے لیے مخصوص لیبارٹری سے کورونا وائرس کے منفی ٹیسٹ کی رپورٹ کی شرط عائد کی تھی۔

  • کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام عید پر تفریخی مقامات کا رُخ نہ کریں ،اسد عمر

    کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام عید پر تفریخی مقامات کا رُخ نہ کریں ،اسد عمر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سنٹر کا اجلاس ہوا

    وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس کی صدارت کی۔فورم کو عید الضحیٰ پر مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عملدرآمد اور خاص کر خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ پورے پاکستان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند کیا گیا، جُرمانے کیے گئے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ فورم میں شاپنگ پلازہ، سبزی منڈیوں اور مویشی منڈیوں میں Digitalٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہمیں یہ عید سادگی سے منانی چاہیے۔ عید پر تفریخی مقامات کا رُخ نہ کریں اور عید پر اجتماعات سے گریز کریں۔ نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وَبا پر قابوپایا جا سکتا ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 527 پوائنٹس ملک بھر میں سیل کئے گئے ہیں،جن میں سے پنجاب میں 269، کے پی میں 255، اسلام آباد میں 3 پوائنٹ سیل کئے گئے.

    مویشی منڈیوں کے حوالہ سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21755 جرمانے کئے گئے

    کرونا لاک ڈاؤن، تاجر بھی میدان میں ، نعیم میر نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ آنے والی ہے میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نہ کریں جو عیدالفطر کے موقع پر کیا۔ بڑی عید پر وہ نہ کریں جو پچھلی عید پر کیا۔پچھلی عید پر ہم نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اس بات کا خیال نہیں کیا گیا کہ یہ وائرس ایک جگہ لوگوں کے جمع ہونے سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم نے لاپرواہی کی اس لیے عید کے موقع پر بہت تیزی سے وائرس پھیلا نتیجتاً میں ہمارے ہسپتالوں اور فرنٹ لائن ورکرز پر دباؤ آیا اور بدقسمتی سے اموات میں اضافہ ہوا اور وائرس اپنے عروج پر پہنچا۔ عید کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات سے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 24 اموات،1400 سے زائد نئے مریض

    پاکستان میں کرونا سے مزید 24 اموات،1400 سے زائد نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ کم ہونے لگا، مریضوں اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 24 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1487 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 691، سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 مریض ہیں

    ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 44 ہزار 926 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 294 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 113، سندھ میں 2 ہزار 110، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 170، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں

  • ایک طرف مہنگا پٹرول تو دوسری طرف  صدر کا شہریوں کو پیٹرول سے ماسک کی صفائی کا مشورہ

    ایک طرف مہنگا پٹرول تو دوسری طرف صدر کا شہریوں کو پیٹرول سے ماسک کی صفائی کا مشورہ

    منیلا :ایک طرف مہنگا پٹرول تو دوسری طرف صدر کا شہریوں کو پیٹرول سے ماسک کی صفائی کا مشورہ،اطلاعات کے مطابق فلپائن کے صدر رودریگو دیوترتے اکثر اپنے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے غلطی سے شہریوں کو پیٹرول سے فیس ماسک کی صفائی کا مشورہ دے دیا۔

    تاہم رودریگو دیوترتے کے بیان کے بعد فلپائن کے صحت حکام نے ان کے بیان کی تصحیح کی اور کہا کہ فیس ماسک کو اس طریقے سے ڈِس انفیکٹ نہیں کیا جاسکتا۔

    فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک تقریر کے دوران فلپائنی صدر نے انتہائی آتش گیر مادے (پیٹرول) کو ماسک کی صفائی کے لیے موزوں متبادل کے طور پر تجویز کیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دن کے اختتام پر، ماسک کو کسی جگہ پر لٹکائیں اور اگر آپ استطاعت رکھتے ہیں تو اس پر لائسول کا اسپرے کریں۔

    فلپائن کے صدر نے کہا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لائسول نہیں وہ ماسک کو ڈیزل یا پیٹرول میں بھگوئیں اس سے کورونا وائرس کو ٹھہرنے کا موقع نہیں ملے گا، تھوڑا سا پیٹرول لیں اور اپنے ہاتھ کو ماسک کے ساتھ اس میں بھگودیں۔

    رودریگو دیوترتے کے بیان کے اگلے روز فلپائن کے محکمہ صحت کی انڈر سیکریٹری ماریہ روزاریو ویرجائر نے کہا کہ صدر مذاق کررہے تھے اور شہریوں کو اس ہدایت کو یقینی طور پر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

    انہوں نے صحافیوں کو دی گئی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ صدر رودریگو دیوترتے کیسے گفتگو کرتے ہیں، ان کا بیان خاص طور پر پیٹرول سے متعلق بات شاید ان کے مذاق کا حصہ ہے

    ماریہ روزاریو ویرجائر نے کہا کہ کپڑے کے ماسک کو ہر مرتبہ استعمال کے بعد روزانہ دھونا چاہیے، اسے دھو کر دھوپ میں سکھانا چاہیے۔

    ساتھ ہی انہوں نے سرجیکل یا این-95 ماسکس کو دھونے یا دوبارہ استعمال کرنے سے خبردار کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان ماسکس میں کچھ اجزا، فلٹرنگ کے مخصوص طریقہ کار ہوتے ہیں جو دھونے کے بعد وائرسز کو فلٹر کرنے کے خلاف غیرمؤثر ہوجاتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں دھونا نہیں چاہیے بلکہ استعمال کے بعد یا 8 گھنٹے کے اندر ان ماسکس کو ضائع یا تبدیل کرنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ فلپائن کے صدر کی غیر مہذب تقاریر کی ایک تاریخ موجود ہے، وہ ماضی میں بھی تشدد کے علاوہ، جارحانہ یا غیر منطقی بیانات دیتے رہے ہیں۔ اپریل میں انہوں نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کو گولی مارنے کا کہا ت

  • ‘اب گھر میں صرف سناٹا ہے’: کورونا سے 11 دن میں 2 بچوں کو کھونے والی ماں کی دکھ بھری داستان

    ‘اب گھر میں صرف سناٹا ہے’: کورونا سے 11 دن میں 2 بچوں کو کھونے والی ماں کی دکھ بھری داستان

    نیویارک:’اب گھر میں صرف سناٹا ہے’: کورونا سے 11 دن میں 2 بچوں کو کھونے والی ماں کی دکھ بھری داستان،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں خاندان اپنے پیاروں کوکھو چکے ہیں اور سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں سامنے آئی ہیں جہاں ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگ اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکا کی سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں سے ایک فلوریڈا بھی ہے جہاں کیسز کے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔رواں ہفتے ریاست فلوریڈا میں صرف ایک دن میں 173 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں۔

    فلوریڈا کی رہائشی مونیٹے ہکس نے اس وبا کے دوران اس خوف کا سامنا کیا ہے جس کا تصور کرنا بھی کسی ماں کے لیے ناممکن ہے۔

    مونیٹے ہکس نے اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک نہیں بلکہ صرف 11دنوں میں اپنے 2 بچوں کو کھودیا۔جون کی ایک صبح ان کے 20 سالہ بیٹے بائرون کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

    مونیٹے نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ معاملہ اس قدر سنگین صورت اختیار کرے گا۔”میں وہیں موجود تھی اور مجھے کوڈ بلیو سنائی دے رہا تھا۔۔۔لیکن صرف پانچ سیکنڈ بعد وہ باہر آئے اور مجھے بتایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔”اس کے صرف کچھ ہی گھنٹوں میں ان کے بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔

    اس واقعے کے چند ہی دن بعد بائرون کی 22سالہ بہن مئےچائلا نے سردرد اور بخار کی شکایت کی۔ وہ کئی دن تک اس مرض کا مقابلہ کرتی رہی مگر اپنے بھائی کے موت کے گیارہوں دن اس کا بھی انتقال ہو گیا۔

     

    مونیٹے ہکس کا کہنا ہے کہ "میں نے سوچابھی نہیں تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہو جائے گا۔۔۔اتنی کم عمر میں اپنے بچوں کو کھو دینا۔۔۔وہ تو فرشتے تھے ، میرے لیے یہ بہت مشکل تھا۔”

    مونیٹے ہکس دنیابھر میں بہت سے دیگر افراد کی طرح اپنے بچوں کو آخری وقت میں بچوں سے بات کر سکیں اور نہ ہی ان کو چھو سکیں۔

    مونیٹے کے مطابق وہ آخری وقت میں اپنے بچوں کے کان یہ کہنا چاہتی تھیں کہ وہ مرض کے خلاف لڑیں مگر ایسا نہ ہو سکا۔

    جب مونیٹے ہکس سے پوچھا گیا کہ ان کے لیے سب سے مشکل چیز کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ "رات میں سونے کے لیے بستر پر جانا کیونکہ اب میرے گھر صرف سناٹا ہے۔”

    ڈاکٹرو ں کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی موت کی وجہ کوروناوائرس تھا مگر وہ اس کے ساتھ ساتھ دمہ اور موٹاپے کی بیماروں کا بھی شکار تھے۔

  • پاکستان میں سیاسی اور سماجی سطح پرکوروناکےحوالےسےکوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔ چوہدری شجاعت حسین

    پاکستان میں سیاسی اور سماجی سطح پرکوروناکےحوالےسےکوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔ چوہدری شجاعت حسین

    پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی پارٹی رہنماؤں سینیٹر کامل علی آغا اور میاں عمران مسعود سے گفتگو. چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کورونا بیماری کا تدارک صرف احتیاط، اللہ تعالیٰ سے دعا اور معافی سے ہی ممکن ہے۔ پوری دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آ رہا ہے کہ باپ بیٹے سے، ماں بیٹی سے، بہن بھائی سے نہیں مل پا رہے۔ ایک عجیب سی فضا پیدا ہوگئی ہے اس میں ہر انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ احتیاط سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک میں سیاسی اور سماجی سطح پر اس بیماری کے حوالے سے کوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔اللہ تعالیٰ نے اس بیماری کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کوئی ایٹم بم یا میزائل ہمیں کورونا سے نہیں بچا سکتا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ اگرآپ کا لوہے کا کاروبار ہےتو آپ انتظار کریں چار ارب روپے کا میزائل اب لوہے کے بھاؤ بکے گا۔ چودھری شجاعت نے کامل علی آغا سے مخاطب پوکرکہا کہ آپ بھی اس کی بولی میں حصہ لیں ہو سکتا ہے کہ یہی میزائل چار سو روپے میں مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجات صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اس سے معافی طلب کرنے میں ہے۔ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا یہی واحد راستہ ہے جس کو اپنا کر ہم اپنی دنیا اور آخرت بہتر بنا سکتے ہیں۔

  • یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کا پاکستان کو کرونا کے خلاف حفاظتی سامان عطیہ

    یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کا پاکستان کو کرونا کے خلاف حفاظتی سامان عطیہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اور یو این او ڈی سی نے پاکستان کو کووڈ کے خلاف حفاظتی سامان عطیہ کیا ہے

    پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آننے مارکل نے چئیرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات کی.یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کے کوووڈ وباء کے خلاف موثر اقدامات کی تعریف کی.

    پاکستان کے سیکیورٹی ورکرز کےلیے 25 ہزار پی پی ایز کٹس چئیرمین این ڈی ایم اے کی حوالہ کی گئیں.ان کٹس میں میڈیکل پروٹکٹیو سوٹ، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، کےاین95 ماسک اور فیس شیلڈ شامل ہیں

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

    ‏ایکسپو لاہور600 مریضوں کو قرنطینہ کا کرایہ 55کروڑ، نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہیں؟ حنا پرویز بٹ

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستانی عوام اور حکومت کیطرف سے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا.تقریب میں یو این او ڈی سی کے کنٹری ڈائریکٹر اور نمائندہ نیکٹا بھی موجود تھے.

  • کرونا لاک ڈاؤن،حکومت پنجاب کیجانب سے اقلیتی برداری میں 66 لاکھ 10 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن،حکومت پنجاب کیجانب سے اقلیتی برداری میں 66 لاکھ 10 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم

    حکومت پنجاب کیجانب سے اقلیتی برداری کے 661 خاندانوں میں 66 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کئے گئے،

    صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے ڈپٹی کمشنر فیصل آبادمحمد علی کے ہمراہ کمیونٹی سنٹر کیتھولک چرچ فیصل آبادمیں مسیحی افراد میں چیکس تقسیم کئے. اس۔موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،سید ایوب بخاری،رہنما پاکستان تحریک انصاف حبقوق گل،میاں نبیل ارشد ودیگر پارٹی کارکن موجود بھی موجود تھے۔

    .صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کی مشکل صورتحال میں غریب ومستحق افراد کو تنہا نہیں چھوڑا،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اقلیتی برداری کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کئے.امدادی رقم شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچا رہے ہیں. اقلیتی برداری بھی کورونا کے مشکل حالات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے.

    .صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا کہنا تھا کہ غریبوں کی مشکلات کا بے حد احساس ہے اسی مقصد کے لئے امداد فراہم کی جارہی ہے.

    ڈپٹی کمشنر محمد علی کا کہنا تھا کہ ملکی تعمیر وترقی میں اقلیتی برداری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا.غریب ومستحق افراد کی مالی امداد حکومت کا اہم اقدام ہے

  • انجمن تاجران نے عید تک سات  دن چوبیس گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ کردیا

    انجمن تاجران نے عید تک سات دن چوبیس گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے عید تک سات دن چوبیس گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ کردیا ۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط حکمت عملی کرونا کو پھیلانے کا سبب بن جائے گی۔عید سے سات روز قبل دکانیں بند کرنے کی تجویز قابل عمل نہیں۔موجودہ دنوں میں رش بے قابو ھوجائے گا۔ جب رش پہلے ہی بڑھ جائے گا تو دکانیں بند کروانا بے مقصد ھوجائے گا۔ تاجر شٹر ڈاؤن کر کے گاہکوں کو اندر بٹھانا شروع کردیں گے۔ اس عمل سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

    نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں اور عوام کے ساتھ دو نمبر یاں بند کرے۔ حکومت کا کام شوشے چھوڑنا نہیں ، مسائل حل کرنا ھونا چاھئے۔حکومت خود ہی روزگار کی دشمن بن جائے تو باقی کیا رہ جاتا ھے۔ عید کے ایام میں کاروبار کے اوقات اور دن بڑھا کر ہی رش پر قابو پایا ھوسکتا ھے۔ عقل و دلیل کی بات حکمرانوں کوسمجھانا مشکل تر ھو چکا ھے۔

    نعیم میر کا مزید کہنا تھا کہ کیا حکومت کاروبار بند کروا کے پولیس اور انتظامیہ کی دیہاڑیاں لگوانا چاہتی ھے؟ حکومت بتائے عید پرکاروبار کرنے کے لئے کتنا بھتہ دینا ھوگا ،ھم پہنچا دیتے ہیں۔ تاریخ کی بدترین اور بدعنوان ترین حکومت سے پالا پڑا ھے۔حکومت کی ہر پالیسی میں تاجر دشمنی نظر آتی ھے۔ تاجر حکومت کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کی تیاری کریں۔ یہ ھکمران لاتوں کے بھوت ہیں ، باتوں سے نہیں مانیں گے۔

    لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

    نعیم میر کا کہنا تھا کہ تاجروں کو حکومت کے خلاف متحد ھونا ھوگا۔ عید کے بعد ملک گیر تاجر کنونشن بلایا جائے گا۔وسیع تر مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گے۔

    کرونا لاک ڈاؤن، تاجر بھی میدان میں ، نعیم میر نے عدالت میں درخواست دائر کر دی