Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • چینی سائنسدان نے خود کو کورونا کی تجرباتی ویکسین لگا کراس کے اثرات کا جائزہ لے لیا

    چینی سائنسدان نے خود کو کورونا کی تجرباتی ویکسین لگا کراس کے اثرات کا جائزہ لے لیا

    بیجنگ : چینی سائنسدان نے خود کو کورونا کی تجرباتی ویکسین لگا کراس کے اثرات کا جائزہ لے لیا،اطلاعات کےمطابق چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو کورونا وائرس کی تجرباتی ویکسین لگا لی ہے تاکہ ویکسین کی منظوری کے بعد عوام کو اسے لگانے کے لیے قائل کیا جا سکے۔

    مذکورہ مرکز کے سربراہ گاؤ فو نے علی بابا ہیلتھ کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسی بات کا انکشاف کرنے لگا ہوں جو اب تک کسی کو نہیں معلوم، میں نے خود کو ایک ویکسین لگا لی ہے اور اُمید ہے کہ یہ کارگر رہے گی۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں چین کی ریاستی کمپنی نے حکومت کی جانب سے منظوری سے قبل ہی مارچ میں ملازمین کو تجرباتی ویکسین لگائی اور ماہرین نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    گاؤ فو نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے ویکسین کب اور کہاں لگائی تھی جبکہ یہ بات بھی واضح نہیں کہ انہوں نے یہ کام حکومت کی منظوری سے کیا ہے یا نہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے سوال کا جواب بھی نہیں دیا۔

    اس دعوے کے ساتھ ہی کئی چیزیں داؤ پر لگ گئی ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے لیے چین کا امریکا اور برطاننیہ سے مقابلہ جاری ہے جہاں یہ ویکسین سائنسی اور سیاسی بنیادوں پر بڑی کامیابی ہو گی۔

    چین ویکسین بنانے کا اہم امیدوار ہے دنیا بھر میں جن دو درجن ویکسین کا تجربہ کیا گیا ہے ان میں سے 8 چین نے بنائی ہیں اور یہ اب تک کسی بھی ملک کی جانب سے بنائی گئی سب سے زیادہ ویکسین ہیں۔

    گاؤ نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کونسی ویکسین خود کو لگائی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ سمجھا جائے کہ وہ کسی خاص کمپنی کے لیے کوئی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

    گزشتہ ماہ گاؤ نے ایک تحقیقی مقالہ مشترکہ طور پر لکھا تھا جس میں ایک ویکسین متعارف کرائی تھی اور اس ویکسین کے ذریعے لیب ہی میں تیار کردہ وائرس کو ختم کردیا گیا تھا اور یہ ویکسین ریاستی کمپنی سینوفارم کے تعاون سے بنائی گئی تھی۔

    کمپنی نے اپنی آن لائن پوسٹ میں کہا تھا کہ اعلیٰ افسران سمیت 30 ملازمین نے انسانوں پر استعمال کی منظوری ملنے سے قبل مارچ میں ویکسین کی ٹیسٹنگ میں مدد کی تھی، سائنسدانوں نے اس اقدام پر بڑے پیمانے پر بحث کی تھی کیونکہ چند لوگوں پر دوا کے جو بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں اسے ویکسین کو محفوظ یا مؤثر قرار دینے کے لیے ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیرون ملک جانے والے سرکاری ملازمین کو ان ویکسین کے انجیکشن لگانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

    ادارے کے سربراہ گاؤ فو نے کہا کہ انہوں نے عوام کے اعتماد میں ہوتی ہوئی کمی کو دیکھتے ہوئے ویکسین کا انجیکشن اس لیے لگایا تاکہ وہ عوام کے اعتماد میں اضافہ کر سکیں کیونکہ اس دوران سائنسدانوں کے حوالے سے عجیب و غریب سازشوں پر مبنی کہانیاں زیر گردش ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو ویکسین کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں، ایک سائنسدان کو بہادر ہونا چاہیے، اگر ہم ہی اس ویکسین کو استعمال نہیں کریں گے تو ویکسین لگانے کے لیے دنیا کو کیسے قائل کریں گے۔

    ویبینار کی میزبانی کرنے والے ایڈیٹر اینڈریو رین کیمہ نے چینی سائنسدان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بہادری کی بات ہے اور یہ ویکسین کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ان کے اعتماد کی ترجمانی کرتا ہے۔

  • امریکی صدر کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کرونا وائرس کا شکار

    امریکی صدر کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کرونا وائرس کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ‌ ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کرونا وائرس کا شکار ہوگئے.

    غیرملکی خبررساں‌ ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزررابرٹ اوبرائن میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، انہوں‌ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو ہفتے قبل میامی کا سفر کیا تھا.

    رابرٹ اوبرائن قومی سلامتی کے مشیر گزشتہ ہفتے یورپ کے دورے سے واپس آئے تھے، وہ کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں‌ چلے گئے ہیں. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایک بار پھر کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے

    واضح رہے کہ امریکا میں‌ کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، امریکا میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں. امریکی ریآست فلوریڈا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نیویارک سے بھی تجاوز کرگئی ہے.

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    یاد رہے کہ کرونا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں‌ لے رکھا ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ کروڑ‌سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متعدد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں.

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • پاکستان میں کرونا میں کمی، 24 گھنٹوں میں 1000 سے کم مریض سامنے آئے

    پاکستان میں کرونا میں کمی، 24 گھنٹوں میں 1000 سے کم مریض سامنے آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریض کم ہونے لگے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 936 نئے مریض سامنے آئے

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 865 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 74 ہزار 289 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 42 ہزار 436 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا وائس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 26 ہزار 924 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 9 ہزار 846 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 311 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 397 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں11 ہزار 601، اسلام آباد میں 14 ہزار 884، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 34، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 989 اور پنجاب میں 92 ہزار 73 کورونا مریض ہیں۔

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی سامنے آ گئی، عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 151، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 178، اسلام آباد میں 164، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 48 ہو چکی ہے۔

    مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد، تاجروں کا پنجاب بھر میں مارکیٹ کھولنے کا اعلان

  • گوگل ملازمین ایک سال مزید بھی گھر سے کام کریں گے

    گوگل ملازمین ایک سال مزید بھی گھر سے کام کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ گوگل ملازمین ایک سال مزید بھی گھر سے کام کریں گے

    انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پیر کے روز گوگل نے بذریعہ ای میل ہدایات جاری کیں کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین آئندہ سال جولائی تک اسی طرح امور انجام دیں گے،چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ہم گھروں سے کام کرنے کے عمل کو توسیع دیتے ہوئے ‘ورک فرام ہوم’ کے آپشن کو 30 جون 2021 تک جاری رکھیں گے۔

    ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

    تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا

    فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    انہوں نے  بتایا کہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    فیس بک، گوگل، ٹویٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کیے گئے اقدامات کی ماہانہ رپورٹ دیا کریں، یورپی یونین کا مطالبہ

  • ماسک نہ پہننے کے سبب  پولیس نے بکری کو گرفتار کرلیا

    ماسک نہ پہننے کے سبب پولیس نے بکری کو گرفتار کرلیا

    ماسک نہ پہننے کے سبب پولیس نے بکری کو گرفتار کرلیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک عجیب و غریب واقعے میں بھارتی رلاقے کان پور پولیس نے ایک بکری کو ‘گرفتار’ کیا جو بیکنگ گنج کے علاقے میں ‘ماسک پہنے بغیر’ گھوم رہی تھی۔

    یہ واقعہ ہفتے کے آخر میں پیش آیا جب بیکن گنج پولیس نے بکری کو اٹھایا اور جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جب بکرے کے مالک کو معلوم ہوا کہ پولیس اسے لے کر چلی گئی ہے تو وہ تھانے چلا گیا۔اس نے پولیس اہلکاروں سے التجا کی اور پولیس نے آخر کار اسے اپنی بکری واپس لے جانے کی اجازت دی لیکن اسے متنبہ کیا کہ وہ جانوروں کو سڑک پر گھومنے نہ دے۔

    سرکل آفیسر ، انور گنج پولیس اسٹیشن ، سیف الدین بیگ نے ، بتایا کہ پولیس کو ایک نوجوان بغیر کسی ماسک کے مل گیا ، جس نے بکری کو ساتھ لیا۔انہوں نے بتایا ، "جب اس نے پولیس کو دیکھا تو وہ بکری کو پیچھے چھوڑ کر بھاگ گیا تو پولیس والے بکری کو تھانے لے آئے۔ بعد میں ہم نے اس بکرا کو اس کے مالک کے حوالے کردیا۔

    پولیس اہلکار وں میں سے ایک جو بکری لے کر آیا تھا، نے اعتراف کیا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی ہوئی ہے کیونکہ بکرا بغیر نقاب کے تھا۔ اس نے کہا”لوگ اب اپنے کتوں کو ماسک پہن رہے ہیں تو بکرا کیوں نہیں؟

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں گزشتہ روز ڈاکٹر رشید احمد نامی امیدوار نے عوامی راج پارٹی میں شمولیت کے لیے سیاسی اجتماع منعقد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق سیاسی اجتماع میں جمشید دستی اور پارٹی قائدین سمیت 300 افراد بھی شریک تھے۔

    تقریب میں جمشید دستی سمیت سبھی شرکا نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے تھے اور سماجی فاصلے کابھی خیال نہیں رکھا گیا تھا

    https://twitter.com/abdalian6141/status/1287695434446774277

    پولیس نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی، 4 پارٹی رہنماؤں سمیت تقریب میں موجود 300 افراد کیخلاف تھانہ خانگڑھ میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سیاسی اجتماع منعقد کرکے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا ایس او پیز کے تحت دفعہ 144 نافذ ہے اور تقریبات پر پابندی عائد ہے،

  • کرونا کے حوالے سے چار ملکی ورچول کانفرنس کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام

    کرونا کے حوالے سے چار ملکی ورچول کانفرنس کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرونا کے حوالے سے منعقدہ چار ملکی (چین، افغانستان، پاکستان، نیپال) ورچول کانفرنس کیلئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اپنی مصروفیات کے سبب اس اہم چار ملکی کانفرنس میں شرکت نہیں کر پایا میں نے اس لیے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کو اس کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی تاہم میں اس اہم کانفرنس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شریک ہوں تاکہ اپنا نکتہ ء نظر آپ احباب کے سامنے پیش کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ میں چینی قیادت کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کووڈ 19 جیسے اہم موضوع پر چار ملکی کانفرنس کا انعقاد کیاچین افغانستان نیپال اور پاکستان اس خطے کے اہم ممالک ہیں ہمیں اپنے لوگوں کو اس عالمی وبا کے مضمرات سے بچانے اور کرونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس انتہائی اہم اور غیر معمولی نوعیت کی کانفرنس کی قیادت پر میں اپنے عزیز دوست، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہمیں اس وائرس سے نمٹنے کیلئے اتحاد باہمی، یگانگت و کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے جو کسی مذہب، قومیت اور علاقائی حدود سے مبرا ہے۔ انہوں نے کہا کہمیں آپ سب احباب کی توجہ کیلئے انتہائی شکرگزار ہوں اور اس فورم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں

  • چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے چین میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    چین میں اپریل کے بعد سے کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد آج ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یورپی اور ایشیائی ملکوں میں کورونا کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں آج 61 کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آئے ہیں جو کہ اپریل سے اب تک سب سے زیادہ یومیہ تعداد بنتی ہے۔وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے چینی حکومت نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

    چین میں سامنے آئے والے کرونا وائرس کے نئے متاثرین میں سے 57 افراد کا تعلق سنکیانگ صوبے سے ہے،

    واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 52 ہزار 843 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 173 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 66 ہزار 886 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 71 ہزار 992 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 852 تک پہنچ چکی ہے۔

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین کا علاقہ ووہان کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا تھا جہاں حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن رہا اور کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔ 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

    ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

  • وبا پر قابو پا لیا، پھر بھی عید اور محرم میں احتیاط کریں، وزیراعظم

    وبا پر قابو پا لیا، پھر بھی عید اور محرم میں احتیاط کریں، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو ابھی تک پوری دنیا نہیں سمجھ سکی، لاک ڈاوَن کا زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑا، دنیا یہ بھی نہیں سمجھ سکی کہ پاکستان میں کیسز کیسے کم ہوئے،

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے حوالہ سے قوم سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو سمجھ آگئی ہے کہ اگر کورونا کیسز میں کمی آئے اور احتیاط نہ کی جائے تو دوبارہ کیسز بڑھ سکتےہیں، ایران میں روزانہ 200سے زائد لوگ کورونا سے مررہے ہیں،محرم اور عید پر اگراحتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے،کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، پہلی عید پر احتیاط نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہوا،ہم نہیں چاہتے کہ عید کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہو،اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بزرگوں اور بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالیں گے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو سمجھنا چاہیے کہ کورونا وائرس سے دنیا ابھی سیکھ رہی ہے۔ ابھی تک وبا کے علاج کے لیے ویکسین نہیں آئی۔ آگے بھی چیلنجز ہیں، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ گزشتہ تین دن کے دوران پاکستان میں کورونا سے انتہائی کم ہلاکتیں ہوئیں، ہسپتالوں میں بوجھ کافی حدتک کم ہو چکا ہے۔ تاہم ہمیں آئندہ بھی سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپ کے حالات مختلف ہیں لیکن اس کے باجود ہمارے اوپر دباؤ تھا کہ سخت لاک ڈاؤن لگایا جائے۔ جن کے پاس وسائل تھے انہوں نے ہم پر بڑی تنقید کی لیکن یہ بات جاننا ضروری ہے کہ غربت کے شکار ملکوں میں کرفیو نہیں لگایا جا سکتا۔ آج دنیا بھی مان رہی ہے کہ فوری لاک ڈاؤن ناممکن ہے۔ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑا۔ بھارت نے سخت لاک ڈاؤن کیا لیکن وہاں پر کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔ وہاں کا نچلا طبقہ بالکل پس گیا۔ اس کے مقابلے میں ہم نے اپنی غریب عوام کیلئے احساس کیش پروگرام شروع کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا تو ہم پر سخت تنقید کی گئی لیکن پالیسی انتہائی کامیاب رہی، اللہ کا شکر ہے ہمارا فیصلہ درست تھا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ لوگوں کو کورونا اور بھوک سے بھی بچانا ہے۔ آج پاکستان ان چند ملکوں میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ ماسک لگانا بہت ضروری ہے، کوشش کریں کہ اس دفعہ آن لائن قربانیاں کرائیں، مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،عید اور محرم پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے بعد سب سیکٹرز کو کھولنے کا موقع ملے گا، امید ہے عوام عید اور محرم پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں گے،

  • الحمدللہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے کسی ہلاکت کی خبر نہیں‌

    الحمدللہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے کسی ہلاکت کی خبر نہیں‌

    الحمدللہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے کسی ہلاکت کی خبر نہیں‌

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ، پاکستان میں کورونا وائرس بتدیج کم ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے آج الحمدللہ پنجاب میں کورونا سے کسی ہلاکت کی خبر نہیں‌. پنجاب میں 91 ہزار 901 کورونا مریض ہیں.
    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 135، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 176، اسلام آباد میں 163، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 238 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 220 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 578، اسلام آباد 14 ہزار 841، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 23، گلگت بلتستان ایک ہزار 952 اور پنجاب میں 91 ہزار 901 کورونا مریض ہیں.