Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے ، ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے ، ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 842 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 27 ہزار421 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 220 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 578، اسلام آباد 14 ہزار 841، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 23، گلگت بلتستان ایک ہزار 952 اور پنجاب میں 91 ہزار 901 کورونا مریض ہیں.
    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 135، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 176، اسلام آباد میں 163، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 238 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

  • پی آئی اے کی مشکلات کم ہونے لگیں‌، ترکش ایئرلائنزنے کوڈ شیئرنگ کی حامی بھرلی

    پی آئی اے کی مشکلات کم ہونے لگیں‌، ترکش ایئرلائنزنے کوڈ شیئرنگ کی حامی بھرلی

    کراچی:پی آئی اے کی مشکلات کم ہونے لگیں‌، ترکش ایئرلائنزنے کوڈ شیئرنگ کی حامی بھرلی ،اطلاعات کے مطابق ترکش ایئر لائن نے پی آئی اے کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کے نئے معاہدے کے لیے حامی بھر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور ترکش ایئر لائن کے درمیان کوڈ شیئرنگ سے متعلق نیا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت قومی ایئر لائن کے مسافر استنبول سے برطانیہ اور یورپ کے لیے سفر کر سکیں گے۔

    نئے معاہدے کی پیشکش چیف ایگزیکٹو ترکش ایئر نے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو ایئر مارشل ارشد ملک کے مکتوب کے جواب میں کی ہے۔پیشکش کے مطابق ترکش ایئر اور پی آئی اے کے درمیان یکطرفہ کوڈ شیئرنگ معاہدے کو دوطرفہ کیا جائے گا۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”218317″ /]

    پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے خط میں یورپی روٹس کے مسافروں کی سہولت کے لیے کوڈ شیئرنگ کی پیشکش کی تھی۔دونوں ایئر لائینز برمنگھم، لندن، میلان بارسلونا، کوپن ہیگن اور اوسلو کے لیے کوڈ شیئرنگ کریں گی۔

    پی آئی اے کے مسافر ترکش ایئر لائن کے استنبول ایئر پورٹ سے یورپی روٹس کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کے باعث برطانیہ، یورپ اور امریکہ کی جانب سے پی آئی اے پروازوں پر پابندی کے تناظر میں کیا جائے گا۔

  • کوویڈ 19 کے پیش نظرسی اے اے نے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا،ایس اوپیز پرعمل لازمی قرار

    کوویڈ 19 کے پیش نظرسی اے اے نے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا،ایس اوپیز پرعمل لازمی قرار

    کراچی : کوویڈ 19 کے پیش نظرسی اے اے نے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا کے پیش نظر اڑھائی گھنٹے سے کم دورانیہ کی پروازوں کے مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مذکورہ اقدام کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا ہے، کرونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی سفری پالیسی 31 اگست تک نافذالعمل رہے گی جس کا حکم نامہ شعبہ ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

    اس دوران سی اے اے نے ایئرپورٹ پر مساگروں کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی ہے اور مسافروں کو طیارے میں بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ای اے اے کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں پر بھی جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی ہوگا اور جہاز کے کپتان کا انتظامات پر تسلی کا اظہار کرنا لازمی ہوگا۔

    ڈومیسٹک پروازوں کے لیے ائیر لائن اور سول ایوی ایشن کے حکام پر انتظامات، جراثیم کش اسپرے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ائیر لائن اور سول ایوی ایشن حکام کے دستخط لازم ہوں گے۔

    حفاظتی سوٹ ، دستانے ، سرجیکل ماسک ، چشمیں ، اور این-95 ماسک وغیرہ پر مشتمل ضروری لوازمات طیارے میں رکھے جائے گئے اور جہاں ممکن ہو ایک سیٹ چھوڑ کر بورڈنگ پاس جاری کیا جائے تاکہ سماجی فاصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

    ذرائع کے مطابق دوران پرواز سیٹ بدلنے، مجمع لگانے پر پابندی، تمام مسافروں کا ماسک پہنا لازمی قرار ہوگا اور ہر مسافر کا ڈیڑھ گھنٹے بعد درجہ حرارت چیک کرائے گا اور مسافروں کو کھانسی، بخار یا کرونا وائرس کو علامات محسوس ہونے پر جہاز کے عملے کو فوری بتایا جائے۔

    سی اے اے کی جانب سے جہاز کے عملے کے لئے دوران پرواز ماسک حفاظتی سوٹ سمیت تمام حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام مسافروں کو ایک گھنٹے بعد سینٹائرز فرایم کرنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    بورڈنگ سے قبل مسافروں کو درجہ حرارت زیادہ ہونے پر سفر ہیلتھ حکام کی اجازت سے مشروط ہونا ضروری ہوگا اور طبی ماہرین کی اجازت کی صورت میں سفر کی اجازت ہوگی۔

    جہاز میں بیمار مسافروں کے لیے الگ سے سیٹون کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر عملے اور مسافروں کو پرواز کی لینڈنگ تک الگ کردیا جائے اور محکمہ صحت کے عملہ کو جہاز میں بلاکر چیک اپ کروایا جائے جبکہ مسافروں اور سامان کو جہاز سے اترنے کے بعد جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔

    بیک وقت 10 سے زائد مسافروں کا سامان وصول کرنے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ مسافروں کا درجہ حرارت زیادہ ہونے کی صورت میں کرونا ٹیسٹ ہیلتھ حکام کی مرضی سے مشروط ہوگا اور کرونا کے علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کے لیے مسافر خود اخراجات برداشت کریں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ائیر پورٹ پر سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مصافہ اور بغل گیر ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے

  • 99 لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے میں مصروف: پنجاب سب سے  آگے

    99 لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے میں مصروف: پنجاب سب سے آگے

    اسلام آباد: کتنی لیبارٹریز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں؟چاروں صوبوں کا ریکارڈ سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 99 لیبارٹریز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں، لیبارٹریز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ہے جہاں 20 سرکاری اور 12 نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ملک بھر میں 99 لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 51 سرکاری، 45 نجی اور حکومتی تعاون کے ساتھ 3 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، سب سے زیادہ 34 لیبارٹریز پنجاب میں کام کر رہی ہیں، پنجاب میں 20 سرکاری، 12 نجی لیبارٹریز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں۔پنجاب میں حکومتی تعاون کے ساتھ 2 نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر سندھ میں 25 لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں، سندھ میں 9 سرکاری، 15 نجی اور 1 لیبارٹری کو حکومتی تعاون حاصل ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں، جن میں سے 2 سرکاری اور 14 نجی لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ میں 9 سرکاری اور 14 نجی لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں، بلوچستان میں 5 اور گلگت بلتستان میں 3 لیبارٹریز کرونا وائس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 3 سرکاری لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں

  • رعائتاں ای رعائتاں‌:پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    رعائتاں ای رعائتاں‌:پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    کراچی:رعائتاں ای رعائتاں‌:پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق قومی ایئرلائن(پی آئی اے) میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیا۔ جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ11ہزار535کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی 25جولائی سے عید الاضحیٰ تک رہے گی۔

    قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔

    دوسری جانب کرونا وائرس اور برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کے لیے آپریشن کی بندش سے قومی ایئر لائن کو رواں سال 100 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔پی آئی اے کو امریکا میں آپریشن کی بندش کی وجہ سے 5 پروازوں پر 28 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔

  • تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر وزراء کی کانفرنس،دعوت نامے بھیج دیئے گئے

    تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر وزراء کی کانفرنس،دعوت نامے بھیج دیئے گئے

    اسلام آباد: تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر وزراء کی کانفرنس،دعوت نامے بھیج دیئے گئے . تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر بین الاقوامی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کر لی ہے .اس سلسلے مٰیں تعلیم سے وابستہ ماہرین اوروزرا کودعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں‌

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی کانفرنس 5 اگست کو منعقد ہوگی. صوبائی وزرائے تعلیم اور دیگر اعلی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے.حکومتی اعلان کے باوجود آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا.

    دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے. اسلام آباد میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس کی. پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت خان نے دو ٹوک کہا کہ ہم پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے.تعلیمی اداروں کی بندش سے ملک کے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ کورونا زوال پذیر ہوگیا ہے اور کیسز بھی کم ہوگئے ہیں.حکومت سے مذاکرات بھی کیے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی.

    ایک طرف حکومت کا یہ اقدام تو دوسری طرف اسکول کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 15 اگست 2020 کو پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھول دیں گے. اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم ملین مارچ کریں گے اور تحریک بھی چلائیں گے.صدر ایسوسی ایشن نے کہا کہ پریس کانفرنس میں سکول کھولنے کے لیے ایسا پلیز بھی بتائے جائیں گے.اسکول ایسوسی ایشن کے 15 اگست کو سکولز کھولنے کے اعلان پر حکومت کا موقف آیا.

    یاد رہے کہ اس حوالے سے حکومت کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی 15 ستمبر سے پہلے سکولز کھولنے کی اجازت نہیں ہے،حکومت کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر 15 ستمبر سے پہلے سکولز کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    .خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 سمتبر سے کھولے جائیں گے، جولائی کے دوسرے ہفتے سے ایس او پیز کے تحت فنی تعلیم اور مدارس کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی. عید کے بعد یونیورسٹیوں کو اختیار ہو گا کہ وہ 30 فیصد طلباء کو ہاسٹلز میں رکھ سکیں. وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر حالات موافق نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے.

  • ملک میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد کمی آگئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

    ملک میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد کمی آگئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

    ملک میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد کمی آگئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد کمی آگئی جبکہ مثبت کیسز 23 فیصد سے کم ہوکر 6 فیصد پر آگئے ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں بہت کمی آئی ہے جس پر اللہ کا بہت شکر ادا کرنا چاہیے، بعض لوگ بیماری میں کمی سے متعلق شکوک و شبہات کا شکار ہیں، لیکن اس کمی کا بین الاقوامی طور پر اعتراف کیا گیا ہے اور کسی کو شک و شبہ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ اگر پہلے کورونا کے 100 میں سے 23 ٹیسٹ مثبت آتے تھے تو اب وہ 6 یا 7 پر آگئے ہیں جبکہ اموات میں 80 فیصد کمی ہوگئی ہے، پاکستان میں کورونا کی بیماری سے متعلق تمام ملکی و عالمی اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ہم نے ایک ماہ قبل ہی جون کے وسط میں وبا کا عروج دیکھ لیا۔
    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک کواب 2بڑے چیلنجز عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام درپیش ہیں، دیگر ممالک کے تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وبا میں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ بھی ہوسکتا ہے، اس لیے آئندہ دنوں میں پاکستان میں بھی وبا میں دوبارہ اضافے کا قوی امکان ہے، لہذا عید پر میل ملاپ سے بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا ہے، لوگ انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عید الفطر کے تجربے کی روشنی میں بہت زیادہ سوچ بچار اور علما سے مشاورت کے بعد عید الاضحیٰ کے لیے ایس او پیز بنائے ہیں اور قومی حکمت عملی بنائی گئی ہے، صدر مملکت عارف علوی خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، اب 4 چیزوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، مویشیوں کی خرید و فروخت کےلیے شہر میں منڈی لگانے کی اجازت نہیں، شہری انفرادی کی بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں، قربانی اور گوشت کی تقسیم کے وقت لوگوں کا جمگھٹا نہ لگائیں، عوام سے درخواست ہے کہ اسے عام عید نہ سمجھیں بلکہ مختلف سمجھیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں.

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 226 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 822 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 875 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار504 ہو گئی ہے۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 800 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33,071 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,550، اسلام آباد 14,821، آزاد جموں و کشمیر 2,012، گلگت بلتستان 1,942 اور پنجاب میں 91,691 کورونا مریض ہیں

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے 210نئے کیس، تعداد91,901 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 210نئے کیس، تعداد91,901 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 210نئے کیس، تعداد91,901 ہو گئی

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،کورونامانیٹرنگ روم کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 210نئے کیس، تعداد91,901 ہو گئی۔ لاہورمیں 91،ننکانہ 1،قصور1،شیخوپورہ1،راولپنڈی23،اٹک4،چکوال 2 اورگوجرانوالہ میں 5کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ2،گجرات10،منڈی بہاؤالدین10، ملتان10،خانیوال1،فیصل آباد3، چنیوٹ 2،ٹوبہ6 اور رحیم یار خان میں 4 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا12،میانوالی2، بھکر 1،بہاولنگر 7،بہاولپور2،ڈی جی خان3، مظفر گڑھ 2،راجن پور 1،لیہ 3اور ساہیوال میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس سے 3 مزید اموات، کل تعداد2,116 ہو چکی ہیں۔

    اب تک692,613ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 81,253 ہو چکی ہے۔

    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔
    Daily Sitrep 25-07-2020

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • چینی لیبارٹری کے پاکستان میں آپریشنزسے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ جھوٹ ہے مسترد کرتے ہیں ، دفترخارجہ

    چینی لیبارٹری کے پاکستان میں آپریشنزسے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ جھوٹ ہے مسترد کرتے ہیں ، دفترخارجہ

    اسلام آباد:پاکستان نے چینی لیبارٹری کی پاکستان سے متعلق بھارتی پراپیگنڈے کو جھوٹ قرار دے دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے چینی لیبارٹری کی پاکستان سے متعلق خبر کو جھوٹ اور سیاسی قرار دے دیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں غیر قانونی خفیہ آپریشن کی خبر توڑ مروڑ کر بیان کی گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق کرونا وبا کے تناظر میں چینی لیبارٹری کے پاکستان میں آپریشنز سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، مذکورہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کے لیے ہے، گمنام ذرائع کی رپورٹ جعل سازی پر مشتمل ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں غیر قانونی خفیہ آپریشن کی خبر پر ردِ عمل میں کہا کہ جو خبر پھیلائی گئی ہے وہ جھوٹی، سیاسی اور توڑ مروڑ کر بیان کی گئی ہے، پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری کوئی راز نہیں، پاکستان اعتماد سازی کے اقدامات سے آگاہی رپورٹ جمع کراتا رہتا ہے، پاکستان حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) کے فریق ممالک سے معلومات کا تبادلہ بھی کرتا ہے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کی یہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کے لیے ہے، پاکستان اپنی ذمہ داریوں پر بھرپور عمل کر رہا ہے، پاکستان کنونشن کے رکن ممالک پر میکنزم یقینی بنانے کی آواز بھی بلند کرتا آیا ہے، کرونا کے تناظر میں لیبارٹری کے آپریشنز سے متعلق دعویٰ مضحکہ خیز ہے، رپورٹ کے ذریعے کرونا وبا کے پس منظر میں منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بیماریوں کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، یہ تعاون حیاتیاتی و جراثیمی زہر کے کنونشن کے آرٹیکل 10 کے مطابق ہے۔

  • کرونا مریضوں میں اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے اموات بھی زیادہ ہو رہی ہیں

    کرونا مریضوں میں اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے اموات بھی زیادہ ہو رہی ہیں

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کی ہدایت پر تشکیل کردہ ماہرین کی 2 ٹیموں کے کرونا کے علاج کے لیے قائم اسپتالوں کے دوروں اور علاج کا جائزہ لینے کے بعد ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہےکہ ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کو اینٹی بائیوٹک دوائیں اس وقت تک نہ دی جائیں جب تک وہ کسی دوسری بیماری سے متاثر نہ ہوں۔ٹیم کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے بیش تر مریضوں کو ڈیکسو سائیکلین اور اریتھرومائسین دی جا رہی تھیں۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیکٹریا کو مارنے والی دواؤں کے استعمال سے بھی گریز کیا جائے، اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹک دوائیں ان مریضوں کو دی جائیں جو آکسیجن پر ہیں یا ان کی صحت یابی کی رفتار سست ہے۔ واضح رہے کہ اس سال جون میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا مریضوں میں اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے اموات بھی زیادہ ہو رہی ہیں۔