Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریض 82 ہزار سے زائد ہو گئے

    پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریض 82 ہزار سے زائد ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے706نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد82,669 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 342،قصور2،شیخوپورہ 6،راولپنڈی83،جہلم2، اٹک 8، چکوال 26 اور گوجرانوالہ میں 18کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 15،نارووال 6،گجرات72، حافظ آباد 18،منڈی بہاؤالدین 1،ملتان 33،وہاڑی3، فیصل آباد 10 ،ٹوبہ1اور رحیم یار خان میں 2کیسز سامنے آئے۔سرگودھا 2، میانوالی 2، خوشاب 1،بہاولنگر 2، بہاولپور8، لودھراں 1،ڈی جی خان11، اوکاڑہ 9،جھنگ1،خانیوال 1بھکر16اورساہیوال میں 6کیس رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 15 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد1899 ہو چکی ہیں۔ پنجاب میں اب تک 547,481ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 47,087 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ترجمان

  • کرونا کا شکار وزیر خارجہ کی صحتیابی کے لئے روسی وزیر خارجہ نے بھجوایا پیغام

    کرونا کا شکار وزیر خارجہ کی صحتیابی کے لئے روسی وزیر خارجہ نے بھجوایا پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خصوصی پیغام بھجوایا ہے

    روسی وزیر خارجہ کا یہ دعائیہ پیغام، پاکستان میں قائم روسی سفارت خانے کے ذریعے تحریری طور پر موصول ہوا ،روسی وزیر خارجہ سرگئ لاوروف کا کہنا تھا کہ آپ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی – آپ کی تندرستی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں-

    روسی وزیر خارجہ سرگئ لاوروف کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گا-

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی پیغام بھجوانے اور صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا شکریہ ادا کیا

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے

    پاکستان اور پاکستان سے باہر، دنیا بھر سے متعدد اہم شخصیات بذریعہ فون /مسیجز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پیغامات کے ذریعے وزیر خارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار علی بخاری،چیرمین فارن ریلیشنز کمیٹی، سینیٹر مشاہد حسین سید, سینیٹر راؤ اقبال سابق آئی جی پنجاب، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

    سویٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسس اور نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ مسٹرسٹیف بلاک نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    وزیر خارجہ نے پاکستان اور دنیا بھر سے بذریعہ فون کالز /میسجز دعائیہ پیغامات بھجوانے اور ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود کرونا کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 77 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 77 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 691 نئے مریض سامنے آئے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار 839 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2لاکھ 34ہزار509 مریض ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے۔ جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی ہے۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 96ہزار236ہوگئی ہے جب کہ پنجاب82ہزار669، خیبرپختونخوا28ہزار236، بلوچستان 10ہزار 841، اسلام آباد13ہزار557،گلگت ایک ہزار587 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار383 افراد متاثر ہیں۔

    پنجاب میں ایک ہزار899افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار572، خیبرپختونخوا ایک ہزار38، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیرمیں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 71 کورونا مریض اسپتالوں اور 6 گھروں میں جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران سندھ میں 41 اموات اسپتالوں اور5 گھروں میں ہوئیں۔

    ایک دن میں پنجاب میں 14 اموات اسپتالوں اور ایک گھر میں ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 10 کورونا مریض اسپتال اور ایک گھر پردم توڑگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں 3 اموات اسپتالوں میں ہوئیں۔ بلوچستان میں ایک دن کے دوران اسپتال ایک کورونا مریض جاں بحق ہوا۔

    گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسپتال میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں اور آزادکشمیر میں کوئی بھی کورونا وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 14 لاکھ 45 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے 1525 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں اور اس وقت 439 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں ہے۔ ملک بھر کے 732 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں موجود ہیں اور اس وقت 4 ہزار 975 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں.

  • بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، دنیا میں مریضوں کے حساب سے تیسرے نمبر پر آ گیا

    بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، دنیا میں مریضوں کے حساب سے تیسرے نمبر پر آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر کی طرح بھارت میں پھیلاؤ جاری ہے،بھارت کرونا مریضوں کے حساب سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں، بھارتی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے 24 ہزار 248 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 97 ہزار 413 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 693 ہو گئی ہے،

    بھارت میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں جہاں اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 619 ہے جبکہ 8822 ہلاکتیں وہاں ہو چکی ہیں،تامل ناڈو میں کرونا مریضوں کی تعداد 1،11،151 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1510 ہو گئی ہے۔

    دہلی میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، گجرات میں 36 ہزار 37 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 1943 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 27،707 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس سے 785 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

    بھارت میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، بھارت نے کرونا کے مریضوں کی کم تعداد دکھانے کے لئے ٹیسٹنگ میں کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کم ہوں گے تو ہم کرونا کو شکست نہیں دے سکتے

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرونا کو شکست دینی ہے تو ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھانی ہو گی لیکن بھارت نے ٹیسٹنگ کی سہولت کئی ریاستوں میں کم کر دی ہے،مغربی بنگال اور بہار میں 10 لاکھ کی آبادی میں صرف 230 اور 267 افراد کا بالترتیب ٹیسٹ ہوا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ایک رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس کے حوالہ سے حالات بہت خراب ہیں۔ یہ ریاستیں کورونا ٹیسٹ کے معاملے میں قومی اوسط سے 25 فیصد تک پیچھے چل رہی ہیں۔ بھارت میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی فی 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ بڑھ کر 818 ہو گیا ہے۔ لیکن مغربی بنگال اوربہار میں کم ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں

     

  • اور ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    اور ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو آئیسو لیٹ کردیا ہے،کورونا کے معمو لی علامات تھیں، ٹیسٹ کروانے پر کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ ہو رہاہے، وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی کو بھی کرونا ہو چکا ہے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا

    پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 مریض جاں بحق ہوو گئے ہیں جبکہ 3344 نئے مریض سامنے آئے.

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 4ہزار762 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے 2لاکھ 31 ہزار 818 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف50 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 44 مریض ہسپتالوں اور6 کا انتقال گھروں میں ہوا. بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار649 ہوگئی ہے.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک میں 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد94ہزار528، پنجاب81ہزار963، خیبرپختونخوا28 ہزار 116، بلوچستان 10ہزار 814، اسلام آباد13ہزار494، آزاد جموں وکشمیرایک ہزار342 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعدادایک ہزار561ہوگئی ہے۔

    کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں 35، بلوچستان میں 123، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 134، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار20، پنجاب میں ایک ہزار 871اور سندھ میں ایک ہزار501 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

     

  • وزیر خارجہ  کی کرونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری

    وزیر خارجہ کی کرونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری

    وزیر خارجہ کی کرونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے

    پاکستان اور پاکستان سے باہر، دنیا بھر سے متعدد اہم شخصیات بذریعہ فون /مسیجز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پیغامات کے ذریعے وزیر خارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار علی بخاری،چیرمین فارن ریلیشنز کمیٹی، سینیٹر مشاہد حسین سید, سینیٹر راؤ اقبال سابق آئی جی پنجاب، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

    سویٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسس اور نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ مسٹرسٹیف بلاک نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    وزیر خارجہ نے پاکستان اور دنیا بھر سے بذریعہ فون کالز /میسجز دعائیہ پیغامات بھجوانے اور ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود کرونا کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

  • رواں برس حاجیوں کو کرونا سے بچانے کیلئے قواعد و ضوابط جاری

    رواں برس حاجیوں کو کرونا سے بچانے کیلئے قواعد و ضوابط جاری

    رواں برس حاجیوں کو کرونا سے بچانے کیلئے قواعد و ضوابط جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے حج سےمتعلق صحت ضوابط جاری کردیے

    ضوابط مسجدالحرام،منیٰ،عرفات،مزدلفہ اورقیام طعام سےمتعلق جاری کیےگئے،28 ذی القعدہ سے12ذی الحجہ تک منی، مزدلفہ،عرفات میں بغیراجازت جانامنع ہوگا،حج کیلیے آئےافراداورحج کرانےوالوں کوحفاظتی ماسک اوردستانےپہنناہوں گے

    سرکےبال تراشنے،مونڈھنے،داڑھی بنانیوالے ایک دوسرے کےآلات استعمال نہیں کرسکیں گے،لفٹ استعمال کرتے وقت سماجی فاصلہ رکھنا ہو گا،باجماعت نمازکی اجازت ہوگی تاہم نمازکےدوران ماسک پہننالازمی ہوگا،نمازی ایک دوسرے سے دومیٹرفاصلےکی پابندی کریں گے ،پانی پینےیازمزم کیلیےڈسپوزیبل بوتلیں،ڈبےاستعمال کیےجائیں گے، کھانےپینےکےبرتن دوبارہ استعمال کرنےکی اجازت نہیں ہوگی

    بسوں میں مسافروں کی تعداد متعین ہوگی،پورےسفرکیلیےہرحاجی کی نشست متعین ہوگی،کسی بھی حاجی کو بس میں کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی،مسافروں کوبس میں سفرکےدوران ماسک اتارنےکی اجازت نہیں ہوگی،میدان عرفات اور مزدلفہ میں مخصوص مقامات پر قیام کی پابندی کرنا ہوگی،عبادت کے دوران حاجیوں کو ماسک اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی،حاجی حضرات کو بند پیکٹوں والے کھانے پیش کیے جائیں گے،طواف کے لیے مطاف جانے والوں کی قافلہ بندی ہوگی،طواف کے دوران کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا

    صفا و مروہ کی سعی ہرمنزل سےہوگی،سعی کےدوران سماجی فاصلےکی پابندی کرناہوگی،خانہ کعبہ یا حجر اسود کو چھونا منع ہوگا، آب زمزم کے کولرز کے پاس جمع ہونامنع ہوگا،مسجد الحرام میں کھانے کی اشیا لانے پر پابندی ہوگی،مسجد الحرام سےقالین اٹھالیےجائیں گے ،اپنی جائےنمازاستعمال کرنےکی تاکیدکی جائےگی،جمرات کی رمی کے لیے پیک شدہ کنکریاں فراہم کی جائیں گی

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 50 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 50 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 50 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 مریض جاں بحق ہوو گئے ہیں جبکہ 3344 نئے مریض سامنے آئے.

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 4ہزار762 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے 2لاکھ 31ہزار818 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف50 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 44 مریض ہسپتالوں اور6 کا انتقال گھروں میں ہوا. بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار649 ہوگئی ہے.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک میں 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد94ہزار528، پنجاب81ہزار963، خیبرپختونخوا28 ہزار 116، بلوچستان 10ہزار 814، اسلام آباد13ہزار494، آزاد جموں وکشمیرایک ہزار342 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعدادایک ہزار561ہوگئی ہے۔

    کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں 35، بلوچستان میں 123، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 134، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار20، پنجاب میں ایک ہزار 871اور سندھ میں ایک ہزار501 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

  • ‏سیالکوٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل عمر ومرتبہ میں بڑے ہو کر بھی کھڑے جبکہ باقی دو کم عمری کے باوجود بیٹھے ہیں

    ‏سیالکوٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل عمر ومرتبہ میں بڑے ہو کر بھی کھڑے جبکہ باقی دو کم عمری کے باوجود بیٹھے ہیں

    سیالکوٹ :‏سیالکوٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل عمر ومرتبہ میں بڑے ہو کر بھی کھڑے جبکہ باقی دو کم عمری کے باوجود بیٹھے ہیں ،اطلاعات کے مطابق ‏سیالکوٹ میڈیکل کالج میں ایک بہت عجیب واقعہ پیش آیا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق اس واقعہ میں سیالکوٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل عمرومرتبہ میں بڑے ہوکربھی کھڑے ہیں جبکہ ان کے ساتھ جو دوافراد بیٹھے ہیں وہ عمر میں بھی اورمرتبے میں کہیں کم ہیں لیکن انہوں‌نے استاد کی عزت کا احترام کوفوقیت نہ دی

    باغی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل کے ساتھ ہونے والے اس رویے پرسوشل میڈیا پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہےکہ ان دونوں افراد کو اس بے توقیری سے متعلق اپنا موقف بھی پیش کرنا چاہیے

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا غیر ملکیوں کے لیے بڑا ریلیف، اقاموں میں تین ماہ کی توسیع

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا غیر ملکیوں کے لیے بڑا ریلیف، اقاموں میں تین ماہ کی توسیع

    ریاض:سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا غیر ملکیوں کے لیے بڑا ریلیف، اقاموں میں تین ماہ کی توسیع،اطلاعات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔غیرملکیوں کے اقاموں میں اگلے 3 ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی۔

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مسائل کے اثرات کم کرنے کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق ان تمام غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 3 ماہ کی مفت توسیع ہوگی جو بیرون ملک موجود ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں موجود ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی 3 ماہ کی مفت توسیع کی گئی جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنائی صورتوں پر حسب ضرورت نظر ثانی اور تبدیلی ہوتی رہے گی۔