Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا کاشکار،حالت تشویش ناک،عوام نےوزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا

    وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا کاشکار،حالت تشویش ناک،عوام نےوزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا

    ملتان :وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا کاشکار،حالت تشویش ناک، اطلاعات کے مطابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اس پورے خطے کی پہچان ہیں اور جنوبی پنجاب کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا کاشکار،حالت تشویش ناک،عوام نےوزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا ہے ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پربڑی تعداد میں عوام الناس کی طرف سے یہ مطالبہ زورپکڑرہا ہے،

    ادھرذرائع کے مطابق کورونا میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی حالت تشویشناک ھے اور وہ ملتان کے ایک نجی ھسپتال میں زیر علاج ہیں

    عوام کا کہنا ہےکہ ھم وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی عثمان بزدار ، وزیر صحت یاسمین راشد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاھور یا ملک کے کسی بہترین ھسپتال منتقل کر کے HFOV یا ECMO جیسی جدید وینٹیلیٹری سہولیات دی جائیں

    ساتھ ہی ان سے محبت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ھم تمام پاکستانی عوام سے پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہیں

  • سمندرپارپاکستانیوں کےلیے روزگارکی فراہمی ،کویت نے پاکستانی ڈاکٹرزمانگ لیے ، زلفی بخاری نے وعدہ پورا کردکھایا

    سمندرپارپاکستانیوں کےلیے روزگارکی فراہمی ،کویت نے پاکستانی ڈاکٹرزمانگ لیے ، زلفی بخاری نے وعدہ پورا کردکھایا

    اسلام آباد: سمندرپارپاکستانیوں کےلیے روزگارکی فراہمی ،کویت نے پاکستانی ڈاکٹرزمانگ لیے ، زلفی بخاری نے وعدہ پورا کردکھایا،اطلاعات کےمطابق جہان ایک طرف طرف کرونا سے پریشان حال ملکوں نے غیرملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرکے ڈی پورٹ کرنا شروع کردیا تھا وہاں پاکستان نے سمندرپارپاکستانیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنے شروع کردیئے تھے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں سمندرپارپاکستانیوں کی امید زلفی بخاری وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پرعرب ملکوں سمیت یورپ ، براعظم امریکہ اوردوسرے ممالک میں روزگارکے لیے حکومتوں سے معاہدے کررہے تھے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں زلفی بخاری کی کوششوں سے پاکستان اور کویت نے کورونا وائرس وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کے لئے صحت کے میدان میں ایک بہت بڑا معاہدہ ہوا ہے۔

    اس معاہدے کے تحت پاکستان کویت میں کام کرنے کے لئے "ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی کی ایک بہت بڑی تعداد بھیجے گا ،

     

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ، ذوالفقار بخاری نے اعلان کیا کہ "یہ ہمارے دو عظیم ممالک کو قریب لانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے” ،

    زلفی بخاری نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان اورکویت کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اورہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ، زلفی بخاری نے کہا کہ وہ کویتی حکومت کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے پاکستانیوں کوخدمت کا موقع دیا

    کویت میں پاکستان کے سفارتخانے کے مطابق ، پاکستان سے صحت کی دیکھ بھال کے ماہرین کی بھرتی سے متعلق دوطرفہ تعاون کے معاہدے پر کویت کی وزارت صحت میں 4 جولائی کو دستخط کیے گئے۔

    عہدیداروں نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کی جانب سے پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر اور کویت کے وزارت صحت ، سیکرٹری برائے صحت مصطفیٰ ریدھا نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    یاد رہےکہ زلفی بخاری نے کرونا بحران سے پہلے جاپان سے بھی اس سلسلے میں معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق جاپان پاکستان سے چارلاکھ سے زیادہ لوگوں کوروزگار فراہم کرے گا

  • وفاق المدارس  نے طلبہ کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا

    وفاق المدارس نے طلبہ کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد :وفاق المدارس نے طلبہ کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے 11 جولائی سے ملک بھر میں موجود مدارس میں طلبہ کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے قبل ہی تعلیمی ادارے و مدارس کو بند کردیا گیا تھا جبکہ بعد ازاں حکومت نے انٹر تک کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    تاہم اب ملک میں مدارس کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کی تنظیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ان سے منسلک مدارس میں نہ صرف طلبہ کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا بلکہ ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس حوالے سے حکومت کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں وفاق المدارس کی جانب سے یہ اعلان بھی سامنے آیا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل امتحانات کا سلسلہ مکمل کرکے عید کے بعد تدریسی عمل کے آغاز کے لیے مشاورت جاری ہے۔

    دوسری جانب اس تمام صورتحال پر وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ ان کے لیے طلبہ کا امتحان اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ بعد ازاں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) انہیں ایک ایکولینسی (مساوی) سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ طالب علم اپنی تمام اسناد کو پیش کرے، لہٰذا اگر ہم بغیر امتحان کے طلبہ کو ترقی دے دیں گے تو پھر انہیں سند کیسے جاری کریں گے اور جب سند نہیں ہوگی تو آئندہ برسوں میں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔

    عید کے بعد تدریسی عمل سے متعلق مولانا حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ ابھی اس حوالے سے اجازت نہیں ملی تاہم وہ پرامید ہیں، ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جب ملک میں دیگر شعبوں کو ضابطہ کار کے تحت کھول دیا گیا ہے تو پھر تدریس کا شعبہ بند کیوں رکھا جارہا ہے۔

    ادھر انتظامیہ وفاق المدارس کا یہ مؤقف تھا کہ کامیاب طلبہ کو جو اسناد دی جاتی ہیں اس میں یہ گواہی ہوتی ہے کہ طالب علم نے امتحان دیا، جس کے بعد متعلقہ مضامین میں کامیابی حاصل کی تاہم جب امتحان ہی نہیں ہوگا تو پھر یہ سند کیسے جاری کی جائے گی۔

  • کرونا وائرس کے خدشے پر کتے کو زہر کا انجکشن دے کرماردیا گیا

    کرونا وائرس کے خدشے پر کتے کو زہر کا انجکشن دے کرماردیا گیا

    اٹلانٹا:کرونا وائرس کے خدشے پر کتے کو زہر کا انجکشن دے کرماردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں ایک اور کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، یہ امریکا میں اس وائرس کا شکار دوسرا کتا ہے۔

    امریکی ریاست جارجیا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ کتے کی عمر 6 سال ہے، اس کے مالکان کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور ان سے یہ وائرس کتے میں منتقل ہوا۔

    محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کتا اعصابی تکلیف کا شکار ہوگیا۔ بعد ازاں اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    کتے کی حالت بگڑ جانے کے بعد اسے زہر کا انجکشن دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کی اعصابی بیماری کا تعلق کرونا وائرس سے نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیاں کوویڈ 19 وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں تاہم کتے، مرغیاں، بطخیں اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے۔

    اس سے قبل امریکی ریاست نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں بھی ایک شیرنی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اس سے پہلے ہانگ کانگ میں بھی ایک خاتون کے گھر پر پلنے والا کتا کرونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا۔

    مالکن کا کہنا تھا کہ کتے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اُسے تیز بخار بھی تھا جس کے بعد میں اسے اسپتال لے جایا گیا۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے1020نئے کیس، تعداد81,317 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے1020نئے کیس، تعداد81,317 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے1020نئے کیس، تعداد81,317 ہو گئی

    باغی ٹی وی؛ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،کورونامانیٹرنگ روم کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے1020نئے کیس، تعداد81,317 ہو گئی۔ لاہورمیں442، ننکانہ2،قصور 1،شیخوپورہ10،راولپنڈی114،جہلم9، اٹک 2،چکوال2اورگوجرانوالہ میں22کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ 15،گجرات60، منڈی بہاؤالدین 7،ملتان53،مظفرگڑھ 13،وہاڑی61، فیصل آباد48، چنیوٹ 1،ٹوبہ10،جھنگ1اور رحیم یار خان میں 9کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا6، خوشاب1، میانوالی10،بہاولنگر 12، بہاولپور30، ڈی جی خان16، اوکاڑہ4،خانیوال 3،بھکر36،ساہیوال 15،پاکپتن2 اور راجن پور میں 1کیس رپورٹ ہوا۔ کورونا وائرس سے 27 مزید اموات، کل تعداد1871 ہو چکی ہیں۔ اب تک 533,040ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 44,671 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ترجمان

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • امریکا میں یومِ آزادی پر وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج، مظاہرے جاری ، اہم مطالبات پیش کردیئے گئے

    امریکا میں یومِ آزادی پر وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج، مظاہرے جاری ، اہم مطالبات پیش کردیئے گئے

    واشنگٹن: امریکا میں یومِ آزادی پر وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج، مظاہرے جاری ، اہم مطالبات پیش کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق امریکا میں یومِ آزادی کے موقع پر بھی مظاہرین وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئے، شرکا نے نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے اقدامات اور پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے ٹرمپ کے حامیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مخالفین کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے نسل پرستی کے خاتمے سمیت ٹرمپ کو اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

    مظاہرین اور صدرٹرمپ کے حامیوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ امریکا میں سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

    دریں اثنا مظاہرین نے واشنگٹن میں امریکی پرچم پھاڑ دیا۔ ٹرمپ کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آئے اور آپس میں گتھم گتھا بھی ہوگئے، پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کراتے رہے۔امریکا میں سیاہ فام مظاہرین، پولیس اور فوج سے ‘جنگ’ لڑنے کی تیاری کرنے والا گرفتار

    امریکی صدر نے یوم آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین امریکی تاریخ مٹانا چاہتے ہیں، بنیاد پرست بائیں بازو کو شکست دیں گے، انہوں نے مظاہرین کو نازیوں اور دہشت گردوں سے بھی تشبیہ دی۔

  • کرونا وائرس بار بار سر اٹھائے گا، اورپھرایسا ہی ہوا، قازقستان نے پھرسے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کرلیا

    کرونا وائرس بار بار سر اٹھائے گا، اورپھرایسا ہی ہوا، قازقستان نے پھرسے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کرلیا

    قازقستان :کرونا وائرس بار بار سر اٹھائے گا، اورپھرایسا ہی ہوا، قازقستان نے پھرسے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس، دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں دوسری بار مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ کرونا نے پھرسراٹھا لیا ہے

    وسط ایشیائی ملک قازقستان میں مئی کے وسط میں کورونا وائرس کی وبا کی رفتار میں کمی کے بعد ملک گیر پابندیوں کو اٹھالیا گیا تھا مگر اب وہ دنیا کا پہلا ملک بننے والا ہے جہاں کووٖڈ 19 کے نیتجے میں ایک بار پھر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہورہا ہے۔اتوار کو قازقستان میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا نفاذ دوبارہ ہورہا ہے۔

    اس سے قبل مئی کے وسط میں مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن اس وقت ختم کیا گیا تھا جب ایسا نظر آیا تھا کہ وہاں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آچکی ہے۔

    مگر لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد وہاں سماجی دوری کی پابندیوں کا خیال نہیں رکھا گیا اور اس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ تعداد 44 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

    اب ایک بار پھر وہاں ملک گیر لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، جس کے دوران سفری پابندیاں لگائی جائیں گی، پبلک ٹرانسپورٹ کے اوقات کم، غیرضروری کاروبار کی بندش جبکہ 2 شہروں کو مکمل بند کردیا جائے گا۔

    قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان کے وبائی امراض کی چیف ڈاکٹر سولے اتاگیوا نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ‘مجھے کام کرتے ہوئے 28 سال ہوگئے ہیحں، مگر ایسی صورتحال میں نے کبھی نہیں دیکھی، متعدد افراد مررہے ہیں کیونکہ بیشتر لوگوں کوئی پروا نہیں کررہے، وہ گلیوں میں نکل رہے ہیں، تقاریب میں جارہے ہیں اور ایک دوسرے کو بیمار کررہے ہیں’۔

    قازق قصبے اورلسک کے ایک اخبار کے ایڈیٹر لقمان احمدریوف کا کہنا تھا ‘بیشتر افراد مانتے ہیں کہ باہر کوئی خطرہ نہیں، انتظامیہ کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ ہم پیک سے گزر چکے ہیں، مگر اب ہم نے دیکھا ہے کہ ہم اس کے قریب ہیں’۔

    انہوں نے کہا ‘مارچ میں روزانہ کیسز کی تعداد درجنوں میں تھی، مگر اب ہر روز سیکڑوں کیسسے سامنے آرہے ہیں، ڈاکٹروں کی طاقت ختم ہوچکی ہے جبکہ لوگوں کے پاس پسے ختم ہوچکے ہیں’۔

    اگرچہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق وہاں کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد صرف 2 سو ہے مگر ایسا مانا جاتا ہے کہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی، مگر پھر بھی دیگر ممالک کے مقابلے میں وہاں اب بھی زیادہ افراد اس بیماری کا شکار نہین ہوئے۔

  • بھارتی تاجر جسے چار ہزار ڈالر کے سونے کے ماسک پر ہی اعتماد ہے

    بھارتی تاجر جسے چار ہزار ڈالر کے سونے کے ماسک پر ہی اعتماد ہے

    بھارتی تاجر شنکر کرہاڈے نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک بنوالیا۔

    باغی ٹی وی : چائنہ کے نیوز پیپر پی ڈی سی چائنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹر ہینڈلر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی بزنس مین شنکر کرہاڈے نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک بنوالیا بھارتی تاجر کو چار ہزار ڈالر کے سونے کے ماسک پر ہی اعتماد ہے کہ یہی ماسک اسے کوویڈ 19 سے بچا سکے گا-


    انہوں نے لکھا کہ تاجر شنکر کورہڈے کا بھی خیال ہے کہ جب وہ باہر جاتا ہے تو زیور کا نقاب ہی اس کے چہرے پر اچھی طرح فٹ بیٹھتا ہے۔

    دوسری جانب اے ایف پی کے مطابق بھارتی تاجر شنکر کرہاڈے کا 4 ہزار ڈالرز کا سونے کا فیس ماسک ب 60 گرام وزنی ہے اور اس کی تیاری میں 8 روز لگے ہیں۔

    اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بھارتی تاجر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی باریک ماسک ہے اور اس میں سے بآسانی سانس لی جاسکتی ہے۔

  • وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کا دورہ،بریفنگ ،اعلامیہ جاری

    وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کا دورہ،بریفنگ ،اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این سی او سی نے جن مشکل حالات میں کام کیا قوم کو اس پر فخر ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلٰی عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) اور محکمہ صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر وزیراعظم نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیراعظم کو ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

    دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے خدمت اور قومی کاوش کے 100دن مکمل ہوگئے، این سی و سی نے اِن100دِنوں میں قومی یکجہتی اور وَبا سے نمٹنے کے لئے دِن رات بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی وضع کی۔

    این سی او سی کے مطابق الحمدللہ آج ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد مثبت کیسز سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 25ہزار 94 کورونا مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • بھارت میں کورونا قابو سے باہر، ایک دن میں ریکارڈ 23 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    بھارت میں کورونا قابو سے باہر، ایک دن میں ریکارڈ 23 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    لاہور:بھارت میں کورونا قابو سے باہر، ایک دن میں ریکارڈ 23 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہونے لگا جہاں ایک ہی روز میں 23 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے دوران یہ اب تک دوسری مرتبہ ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد ہے اور ملک میں یکم جون سے اب تک کورونا کے 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے سے ملک میں کیسز کی کل تعداد 6 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہی 442 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

    بھارتی وزیر صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18600 سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 3 لاکھ 94 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کورونا سے بری طرح متاثر ہے جہاں کل کیسز کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 93 ہزار ہے جب کہ ہلاکتیں 8376 تک جا پہنچی ہے، جمعہ کے روز ریاست میں 198 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔

    وزارت صحت کا بتانا ہےکہ ریاست تامل ناڈو دوسرے نمبر پر کورونا سے بری طرح متاثر ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور جمعہ کے روز سب سے زیادہ 4329 کیسز سامنے آئے جب کہ 64 افراد کی ہلاکت سے اموات کی تعداد 1385 ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ ریاست کرناٹکا میں بھی جمعہ کے روز ریکارڈ 1694 کیسز سامنے آئے جس سے مریضوں کی تعدد 19710 ہوگئی ہے اور 21 افراد کی ہلاکت سے اموات 293 ہوچکی ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق اس سے قبل ریاست کرناٹکا میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 1502 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جہاں گزشتہ ہفتے ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 3947 کیسز سامنے آئے جس سے صرف دہلی میں کیسز کی تعداد 94000 تک جا پہنچی ہے جب کہ اب تک 2923 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق گجرات میں ایک روز میں سب سے زیادہ 687 کیسز کے ساتھ کل کیسز 34000 اور ریاست آسام میں ایک روز میں 1900 کیسز کے بعد کل مریضوں کی تعداد 9799 ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملک میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آنے سے بھارت دنیا بھر میں سب سے زائد کیسز والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے ۔