باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی او سی میں اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم عمران خان کو این سی او سی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعظم کی زیر صدارت این سی او سی میں اجلاس میں وفاقی وزرا،معاونین اور اعلی عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا کام قابل تحسین ہے،
وزیراعظم کو ملک میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی،عیدالاضحیٰ کے ایس او پیز سے متعلق تجاویز پیش کی گئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پروزیراعظم کو بریفنگ دی گئی،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں، دنیا بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کے آئیڈیا کو پزیرائی ملی
کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے 100دن مکمل ہو گئے ،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے دن رات حکمت عملی واضح کی، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی بنائی گئی،آج ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے
سوچوں میں گم… بغیر بستر کے بان کی چارپائی پر لیٹے باباجی کو بہو نے آ کر ہلا دیا- اور سودے کی لمبی لسٹ انہیں تھماتے ہوئےبولی.اباجی! کچھ مہمان انے والے ہیں- یہ سامان لا دیں- جو وہ پیسے دے رہی تھی وہ اس لسٹ کے حساب سے دکھائی دے رہے تھے- مہمان جو کبھی رحمت لگتے تھے اب زحمت لگ رہے تھے-
نہ چاہتے ہوئے بھی بابا جی اٹھے اپنے گھسے ہوئے سیلپر پہن کر دروازے کی طرف بڑھے-
اور پہنچ کر سب سے پہلے گوشت لینے کی باری آئی- گوشت کتنے کا بھائی!…. 360 روپے….. اتنا مہنگا….. اچھا ادھا کلو کر دو! گوشت ختم ہو گیا ہے دوکاندار نے دور سے ہاتھ ہلایا جبکہ سامنے پڑا ہوا گوشت صاف دکھائی دے رہا تھا- پھر پھرا کے دوکاندار کو ترس آ گیا- جب اس نے باباجی کو چھچھڑے اور چربی ملا کر پکڑایا تو وہ دکھ سے بولے،
،کرونا…..ختم نئیں جے ہونا
پھل لینے کی باری تھی- ایک پھل فروش 40 روپے پاو، آڑو اور دوسرا 60 روپے – اس طرح وہ ایک کلو کی مد میں 80 زائد کما رہا تھا- باباجی کے استفسار پر ڈھٹائی سے کہنے لگا کسی اور سے لے لیں میں نے تو اتنے کے ہی بیچنے ہیں، باباجی پاس سے گزرتے ہوئے بولے،
"ایتھوں کرونا نئیں مک سکدا”
پیاز لہسن کی باری تھی- پیاز لہسن پر اپنی پسند کی قمتیں لگائے دوکاندار خوف خدا سے عاری تھے- بلخصوص ٹماٹر کی 250، 300 روپے کے ہوشربا اضافے کے ساتھ- باباجی کے بوڑھے دل و دماغ کو ہلاکر رکھ دیا – وہ سبزی خریدے بغیر وہاں سے چل دیئےاور کانوں کو ہاتھ لگا کر بولے
کرونا….. ختم نئیں جے ہونا
لوگ باباجی کی عمیق سوچ سے بے نیاز حیرانگی، طنز اور غصے سے انہیں دیکھے جا رہے تھے-
لسٹ کھولی تو 2 کلو آٹا ابھی باقی تھا- آٹے کو ہاتھ ڈالتے ہوئے بھی دل رونے لگا- گزشتہ روز کی نسبت 40 روپے زیادہ دے کر آٹا خریدا اور ساتھ ہی خیال آیا غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھنینے میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کا اپنا بھی ہاتھ ہے
"جس کی لاٹھی اس کی بھنیس” کے مصداق ہر کوئی ایک دوسرے کو ہانکے جا رہے ہیں- دل سے آہ نکلی
کرونا……. کیسے ختم ہوگا؟؟؟
تھکے ہوئے قدموں سے گھر کی راہ لی – نامکمل سودے پر بہو کی کڑوی کسیلی باتیں بھی سنیں- اپنا دھیان بٹانے کے لیے Tv آون کیا…..
، کراچی کے پرائیویٹ ہسپتال میں کرونا سے سات لاکھ لیے گئے-
, کرونا سے مرنے والے کی لاش 5 لاکھ میں لواحقین کے سپرد-
،پلازمی عطیہ کرنے کی بجائے 1 لاکھ میں فروخت-
باباجی نے ٹھک کر کے ٹی وی بند کیا بستر سے اترے دونوں بازوں اوپر کر کے ہذیانی کیفیت سے بولے-
کرونا……ختم نئیں جے ہونا-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے ا سکول کھول دیں گے،
مراد راس کا کہنا تھا کہ ایک ہی ساتھ ساری کلاسز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ،پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز لگانے کی اجازت دیں گے ،ایک کلاس میں 20 بچوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی،15جولائی سے ا سکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،
واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں، تعلیمی اداروں میں 15 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کرونا کے کیسز میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے چھٹیاں 15 اگست تک بڑھائی جائیں گی، ابھی تک اسکا نوٹفکیشن تو نہیں ہوا لئکن پنجاب کے وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا ہے کہ 15 اگست سے کرونا کم ہوا تو سکول کھلیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے حوالہ سے مویشی منڈیوں کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایس و پیز کے مطابق مویشی منڈی شہر سے کم از کم ڈھائی کلومیٹر دور لگے گی،عید سے دو ہفتے قبل مویشی منڈیوں لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ کوئی بھی منڈی گنجان شہری آبادی میں نہیں لگے گی اور شہر کی حدود سے کم از کم ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پر ایسی منڈیوں کی اجازت ہو گی۔
ایس او پیزکے مطابق مویشی منڈیوں کے داخلی اور خارجی راستوں میں سے کسی کو ماسک کے بغیر گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسی طرح لوگ ہجوم والی جگہوں سے اجتناب کریں اور عید ملنے سے بھی گریز کیا جائے۔ وہ تمام ایس او پیز جو ہجوم سے متعلق ہیں خاص طور پر سماجی فاصلہ وہ تمام کے تمام عید الاضحی پر بھی لاگو ہوں گے اور مویشی منڈیوں پر بھی۔
بزرگوں اور بچوں کے منڈیوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس ان پابندیوں پر عمل درآمد کروائے گی ،مویشی منڈی میں میڈیکل کیمپ لگانا بھی لازم ہوگا اور تمام ایس او پیز کی تشہیر ہر جگہ کی لوکل زبان میں کی جائے گی۔ اسی طرح داخلی راستوں پر ہر فرد کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔ ضلعی حکومتوں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں اس ضمن میں اپنی مشترکہ ذمہ داریا ں ادا کریں گی۔
مویشی منڈیوں میں آنیوالے افراد کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور کسی بھی بخار والے شخص کو منڈی میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے خدمت اور جذبے کے 100 دن مکمل کر لیے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے۔ 26 فروری سے ابتک ملک بھر میں کرونا مریضوں کے لیے 27000 بیڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ہیلتھ ورکرز کے لیے خصوصی ریلیف پیکج سمیت کمزور طبقات کے لیے 149 ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان وینٹی لیٹرز اور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے۔ ملک بھر کی 132 لیبارٹریز میں کرونا ٹیسٹ کی روزانہ استعداد 60 ہزار روزانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کرونا کے خلاف محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ٹویٹر پر "کرونا کے خلاف جنگ بزدار کے سنگ” کا ٹاپ ٹرینڈ بننا سردار عثمان بزدار پر عوامی اعتماد کی دلیل ہے۔ عوام کو حکومت کے ساتھ ملکر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ عوام مجوزہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے کرونا کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دے۔
کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے 100دن مکمل ہو گئے ،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے دن رات حکمت عملی واضح کی، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی بنائی گئی،آج ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی،وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے اپنایا،این سی او سی نے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دن رات کام کیا،ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں
وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے،کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا لہذا خطرہ اب بھی موجود ہے ،کورونا کے خلاف طبی عملہ صف اول پر ہے ،حکومت نے کورونا وباء کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں تک امداد پہنچائی،حکومتی کوششوں سے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا
وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہونگے ،ہم سب نے متحد ہو کورونا وباء سے نبرد آزما ہونا ہے,ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں کیش ریلیف کے تحت پیسے تقسیم کیے گئے
کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے 100دن مکمل ہو گئے ،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے دن رات حکمت عملی واضح کی، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی بنائی گئی،آج ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کرونا کو بھی شکست دیدی
چارسدہ کے علاقے ترنگزئی سے تعلق رکھنے والے رہائشی 105 سالہ پاک آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف کا کئی ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا
کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، اس دوران ان کا علاج بھی ہوتا رہا ،ایک روز قبل ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا اور انہوں نے کرونا کو شکست دے دی
ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف 1965 اور 1971 کے پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک عالم دین کے ساتھ ساتھ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ہیں،
ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف نے کرونا سے صحت یابی کے بعد تمام عالم اسلام اور انسانیت کے لئے اس وباء سے چھٹکارا پانے کی دعا کی اور کہا ہے کہ جب انسان کا حوصلہ بلند ہو اور اللہ پاک کی ذات پر یقین کامل ہو تو وہ ہر قسم کی بیماری مشکلات اور آفات سے نجات پا سکتا ہے اور اس عزم کے لئے عمر کی کوئی قید بھی نہیں ،
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے ، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے
چین کے شہر ووہان پھیلے جان لیوا کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے اجہاں لوگ اس جان لیوا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس بیماری کو مذاق اور حکومت کا پروپیگنڈا سمجھ رہے ہیں کچھ لوگ اس کی علامات ظاہر ہونے پر نیم حکیموں کے پاس جا کر نہ صرف پیسے کا ضیاع کرتے ہیں بلکہ اُلٹی سیدھی دوائیاں استعمال کر کے خود کو دھوکہ دیتے ہیں-
ان نیم حکیموں پر پیسہ لُٹانے کی بجائے اگر علامات ظاہر ہوں تو اس کا پی سی آر ٹیسٹ کروائیں اس ٹیسٹ سے ہی صحیح ادراک ہو گا کہ کورونا ہے یا نہیں اگر آپ کا ٹیسٹ پو زیٹیو آئے گا تو اس سے آپ کے اندر ایک دم خوف اور سٹریس پیدا ہو گا اس سٹریس کی بھی بہت سی وجوہات ہیں جیسے کہ ہمارا میڈیا روزانہ اموات کو رپورٹ کر رہا ہے سوشل میڈیا پر اور آس پاس بھی ایسی خبریں وائرل ہو رہی ہوتی ہیں-
اگر آپ کورونا کو مانتے ہیں یا نہیں پھر بھی آپ اس سے پھیلی ہوئی تباہی کے بارے میں آپ کو خبریں آ رہی ہو تی ہیں کورونا سے ہوئی اموات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی اموات گردوں کے مسائل یا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے یا وہ استھما کا مریض تھا اسی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے-
کورونا آپ کے جسم میں موجود پہلے سے بیماری کے اثرات کو تیز کر دیتا ہے جس سے موت واقع ہو جاتی ہے اس کے لئے سب سے پہلے ٹیسٹ کروا کر خود کو آئسولیٹ کریں- اور اس دوران امید باندھے رکھنی ہے اور سٹریس کو کم کرنا ہے-اگر کسی کو کورونا ہوا ہے تو اسے پتہ ہونا چاہیئے کہ 80 فیصد ایسے لوگ ہیں جن کو اس کی ہلکی سی علامات ہوتی ہیں بس ہلکا سا بخار ہوتا ہے کھانسی ہوتی ہے اور وہ 14 دن کے آئسولیٹ اور احتیاط کے بعد وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں اور ان میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پیدا ہو جاتی ہیں-
دوسری جانب بہت سے ایسے کم لوگ ہیں جن کی عمر زیادہ ہو تی ہے ان میں سے بھی کم کے پھیپھڑوں میں انفیکشن پیدا ہوتا ہے اس کے لئے آکسی میٹر لے کر آکسیجن لیول چیک کرتے رہیں اگر آپ کا آکسیجن لیول 90 یا 94 سے کم ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ہاسپٹل جائیں کیونکہ اگر آکسیجن لیول کم ہے یا اس ے اگلا لیول وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے تو وہ آپ کو مہیا ہو-
اور اس دوران سب سے زیادہ ضروری سٹریس کو کم کر نا ہے اس کے لئے سب سے پہلے میڈیا کو دیکھنا چھوڑ دیں نیوز چینلز جو بار بار ایک ہی خبر دکھا رہے ہوتے ہیں پاکستان کی بائیس کروڑ آبادی میں سے 2 لاکھ اگر کوروناکا شکار تھے تو پہلے آپ ان 2 لاکھ افراد سے باہر تھے اب اگر آپ کا کورونا مثبت آیا یے تو آپ ان میں سے ایک ہیں جن میں 3 کی موت ہو چکی ہے تو آپ اس خوف کا شکار ہوں گے کہ آپ ان 3 فیصد میں ہیں
اس خوف کو ختم کرنے کے لئے آپ میڈیا اور سوشل میڈیا ترک کر دیں انٹر ٹینمنٹ کے چینل دیکھیں یہاں تک کہ واٹس ایپ کا ستعمال بھی چھوڑ دیں کیونکہ آپ کے ارد گرد لوگ آپ کو ڈرائیں گے جو اس کا شکار ہو چکیں ہو ں گے وہ آپ کو امید دلائیں گے باقی زیادہ تر آپ کو ڈرائیں گے آپ اپنے اردگرد پوزیٹیویٹی پیدا کریں کیونکہ اگر اس سے ایک دو کی موت ہوئی ہے تو پندرہ لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہوں گے آپ ہر طرح کے میڈیا سے دور رہیں بس اپنے گھر والوں سے تعلق رکھیں اور اپنے کمرے میں آئسولیٹ رہیں-
آپ اپنے کمرے میں آئسولیٹ رہ کر بھی بہت سے کام کر سکتے ہیں آپ تھوڑی دیر باہر جا سکتے ہیں آپ گھر والوں کے ساتھ کھانا کھانا چاہتے ہیں تو ا20 فٹ کا فاصلہ رکھ کر اپنے گھر والوں جے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکتے آپ اپنے کمرے کا دروازہ کھول کر سامنے بیٹھ بات کر سکتے ہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ واٹس ایپ پر ویڈیو کال پر ات کر سکتے ہیں اور سماجی دوری اور کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے اپ اپنے گھر والوں سے مل سکتے ہیں-
آئسولیٹ کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ مریض کو اکیلے اس کی حالت پر چھوڑ دیں اس طرح اس کے زہن میں التی سیدھی سوچیں پیدا ہوں گی بلکہ سوشل ڈیسٹینس کا خیال رکھتے ہوئے اس سے بات چیت کریں ہوئے اس کے گرد نیگٹیویٹی بالکل نہ آنے دیں-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے 100دن مکمل ہو گئے ،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے دن رات حکمت عملی واضح کی، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی بنائی گئی،آج ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے،
دوسری جانب پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار378کیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25ہزار283ہوگئی،24گھنٹے کے دوران مزید68 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد4ہزار619ہوگئی،
ملک بھر میں ایک لاکھ25 ہزار95مریض صحت یاب ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ11ہزار469کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے،مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،
سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد90ہزار721ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد80ہزار297رپورٹ ہوئی ہے،خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد27ہزار506ہوگئی،بلوچستان میں کوروناکیسز کی تعداد 10ہزار 717 ہوگئی،اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 13ہزار292ہوگئی،آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک ہزار536ہوگئی،گلگت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک ہزار 536ہوگئی،
پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 4619 ہے،سندھ میں اموات1459 ،پنجاب 1844،کے پی میں اموات 1002 ہیں، اسلام آباد 130، بلوچستان 122،جی بی 28،آزادجموں کشمیرمیں اموات34ہیں،
اسلام آبادیوں کیلئے خوشخبری ، یومیہ کرونا کیسز کی تعداد بدستور کم ہوتے ہوتے دو سو تک آگئی ،اطلاعات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے اہل اسلام آباد کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا کیسز میں بہت زیادہ کمی واقعہ ہورہی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں محمد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ حکومت کی کمال حکمت عملی سے اسلام آباد میں کرونا کیسز پرقابوپالیا گیا اوراب کرونا وائرس کی تمام ترتباہیوں کے باوجود روزانہ صرف دو سو کے قریب کیسز آرہے ہیں اوریہ بہت بڑی کامیابی ہے
I think we successfully flattened the curve in Islamabad. 4th day with less than 200 cases. We have 4444 positive cases out of 1,28,830 tested ppl in Islamabad. However we lost 130 lives in the last 100 days pic.twitter.com/z35HfUQBnE
— Muhammad Hamza Shafqaat (@beyondfiles) July 3, 2020
ٹویٹ پراپنے پیغام میںان کا کہنا تھا کہ اس دوران اسلام آباد انتظامیہ نے بارہ لاکھ سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کئے اوران مٰن سے صرف چار ہزار چار سو چوالیس لوگوں کو کرونا وائرس کے سرزد ہونے کی رپورٹ ملی
محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ یہ بہترین حکمت عملی ہے جس کی بدولت کرونا کے کیسز میں بہت زیادہ کمی آرہی ہےاور بہت جلد ایک وقت آئیگا جب اسلام آباد سمیت پورے ملک سے کرونا وائرس کے کیسز کا بالکل خاتمہ ہوجائے گا