Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،وزیراعظم کس حیثیت میں یہ الفاظ استعمال کر رہے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

    کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،وزیراعظم کس حیثیت میں یہ الفاظ استعمال کر رہے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اخبارات، ٹی وی چینلز اور سرکاری ذرائع ابلاغ پر ”کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” الفاظ کے استعمال کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ”کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” کے الفاظ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیئے

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئندہ اجلاس میں ان الفاظ پر غور کر کہ بتائے کہ کیا یہ الفاظ درست ہیں؟ عدالت نے حکم دیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اپنی رائے سےصدر مملکت، وزیراعظم اور لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کرے،

    عدالت نے وفاقی حکومت کو تفصیلی تحریری جواب بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سلمان ادریس ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ دنیا میں صرف دو ریاستیں ہیں ایک اسرائیل اور ایک پاکستان جو مذہب کی بنیاد پر قائم ہیں، اللہ کی حکمرانی کے بعد پارلیمنٹ کی کی بالادستی محدود ہو جاتی ہے، کرونا سے لڑنا نہیں ڈرنا ہے کے لفظ کے استعمال سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لی ہے؟

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے پتہ کرنا پڑے گا کہ کس محکمے نے اس لفظ کا استعمال کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم نے یہ لفظ استعمال کیا ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ایسے الفاظ کے استعمال کی کوئی منظوری نہیں ہوئی،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ لگتا ہے آپ پارلمینٹ کو مان ہی نہیں رہے،وزیر اعظم کس حیثیت میں یہ لفظ استعمال کر رہے ہیں جب یہ پارلمینٹ یہ منظور ہی نہیں ہوا،کچھ لوگوں کے جملے الفاظ کلمات حکومت پاکستان کے نظریے کو ظاہر کرتے ہیں،

  • کرونا میں ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار،کمپنی کا 15 ہزار ملازمتوں میں کمی کا اعلان

    کرونا میں ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار،کمپنی کا 15 ہزار ملازمتوں میں کمی کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پروازوں پر کئی ممالک نے پابندی عائد کی اور پروازیں معطل کیں، اس وجہ سے عالمی ہوا بازی کی صنعت کافی متاثر ہوئی ہے،

    ایرواسپیس دیو ایئربس نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی عالمی ورک فورس میں تقریبا 15،000 ملازمتوں میں کمی کرے گی جو کمپنی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ملازمتوں کی کمی ہو گی

    تجارتی طیاروں کی کاروباری سرگرمیوں میں 40 فیصد کمی اور ایئر لائن کی صنعت کو درپیش "غیر معمولی بحران” کا حوالہ دیتے ہوئے ، ایئربس نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں اپنی نوکریوں کو 10 فیصد کم کردے گی ، فرانس ، جرمنی ، اسپین اور برطانیہ میں کمپنی ملازمین کو چھٹیاں دی گئی ہیں

    کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ، گیلوم فیوری نے ملازمین کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں خود کو اب سخت اوقات میں کام کرنا ہو گا، اس کی توقع نہیں ہے کہ ہوائی سفر 2023 سے قبل وائرس سے پہلے کی سطح پر واپس آجائے گا اور ممکنہ طور پر 2025 تک بھی ایسا نہیں ہوگا۔

    نیو یارک ٹائمز کے مطابق مسٹر فیوری نے کہا کہ ایئر بس کی صنعت نے کبھی بھی اتنے بڑے بحران کا سامنا نہیں کیا،۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہم اپنے کاروبار کو برقرار رکھ سکیں اور بحران سے نمٹنے کے لئے کام کریں

    کورونا وائرس نے بہت سارے عالمی ہوائی سفر کو روک رکھا ہے ، ایئر لائنز میں اب مسافر کم سفر کریں گے اور اس کا مطلب ہے کہ نئے طیاروں کی کم ضرورت ہے۔

    یہ کمپنی فرانس میں اپنے 49،000 ملازمین میں سے 5000 ، جرمنی میں 45،500 عہدوں میں سے 5،100 ، اسپین میں 12،500 کارکنوں میں سے 900 اور برطانیہ میں 11،000 میں سے 1،700 کو نوکریوں سے فارغ کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں ائیر بس کے دیگر مقامات پر مزید 1،300 افراد کو بھی نوکریوں سے نکالا جائے گا

    فرانسیسی حکومت ، جو کاروباری اداروں کی حمایت کررہی ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک ترجمان نے کہا ، "ہم توقع کرتے ہیں کہ ایئربس ملازمت میں کٹوتیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لئے حکومت کی پالیسی کے مطابق کام کرے گی

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ذریعہ گذشتہ ہفتے شائع ہونے والی تحقیق میں متنبہ کیا گیا تھا کہ یورپ میں ہوائی کمپنیوں کو 2020 میں 21.5 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا کیونکہ مسلسل عالمی سفر پر پابندیوں کی وجہ سے مسافروں کی طلب آدھے سے کم ہوگئی تھی۔

  • پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ،کرونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم

    پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ،کرونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا مریضوں میں اضافہ جاری ہے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے1478نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد77,740 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 1085، ننکانہ 5،شیخوپورہ 6،راولپنڈی 54،اٹک 9اورگوجرانوالہ میں 44کیسز رپورٹ ہوئے۔گجرات42، حافظ آباد3، منڈی بہاؤالدین3،ملتان27، خانیوال5،وہاڑی4، فیصل آباد51، ٹوبہ 25، جھنگ 26اور رحیم یار خان میں 17کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا5،خوشاب3، بھکر1، بہاولنگر7، بہاولپور19،لودھراں 4، مظفر گڑھ9، لیہ 1 راجن پور10،ساہیوال12اور پاکپتن میں 1 کیس سامنے آیا۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 22 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد1784 ہو چکی ہیں ۔ اب تک 509,505ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 28,266 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔

  • بابا رام دیو کا نیا ڈرامہ۔ کبھی نہیں کہا کہ کورونل دوا سے کورونا وائرس کا علاج ہو سکتا ہے

    بابا رام دیو کا نیا ڈرامہ۔ کبھی نہیں کہا کہ کورونل دوا سے کورونا وائرس کا علاج ہو سکتا ہے

     نئی دہلی: بھارت میں کورونا کا سو فیصد کامیاب علاج کرنے کے دعوے دار بھارتی بابا رام دیو نے اپنی دوا کورونل کے حوالے سے جاری نوٹس کے جواب میں اپنی کمپنی پتنجلی آیورویدپر لگائے گئے تمام الزامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے کسی قانون کی خلاف ورزی  نہیں کی۔کمپنی کے سی ای او آچاریہ بال کرشنن نے کہا ہے کہ پتنجلی نے کبھی نہیں کہا تھا کہ کمپنی کی کورونل دوا سے کورونا وائرس کا علاج ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے ‘کورونا کٹ’ نامی کسی بھی دوا کاپروڈکشن کرنے اور اس کو مہلک وائرس کے خلاف علاج کے طور پرمشتہرکرنے سے بھی انکار کیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ اس نےصرف دویہ شواسری وٹی، دویہ کورونل ٹبلیٹ اور دویہ انوتیل نام کی دوائیوں کو ایک پیکیجنگ کارٹن میں پیک کیا تھا تاکہ انہیں آسانی سے بیرون ملک بھیجا جا سکے۔ نوٹس کے جواب میں فرم نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے کورونا کٹ نامی کسی بھی کٹ کو کاروباری طور پر نہیں بیچا ہے اور نہ ہی اس کوکورونا کے خلاف علاج کےطور پرمشتہرکیا ہے۔ جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوٹس میڈیا کے ذریعے حقائق  کو غلط طریقے سے پیش کرنے کانتیجہ تھا۔ جواب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس نے کسی ضابطہ یا قانون کی خلاف ورزی  نہیں کی اور اس لیے اس کے خلاف کارروائی کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔اتراکھنڈ آیورویدک  محکمہ نے کہا کہ وہ پتنجلی آیوروید کی ایک برانچ دویہ فارمیسی کی جانب سے بھیجے گئے اس جواب  کاتجزیہ کر رہا ہے۔ محکمہ کے لائسنسنگ افسر وائی ایس راوت نے بتایا کہ سوموار کو جواب ملنے کے بعد ایک ڈرگ انسپکٹر کو کمپنی میں تصدیق کے لیے بھیجا گیا جہاں اس کو کوئی کورونا کٹ نہیں ملی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ جواب سےمطمئن ہیں، راوت نے کہا، ‘ہر کسی نے بابا رام دیو کو اپنی دواکو کورونا کے لیے علاج کے طور پر دعویٰ کرتے دیکھا ہے اور جواب کی ابھی اور جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔ منگل 23 جون کو بابا رام دیو نے کورونل نامی دوا لانچ کی تھی اور اس سے کورونا وائرس ک سوفیصد علاج کا دعویٰ کیا تھا۔ہری دوار واقع پتنجلی یوگ پیٹھ میں صحافیوں سے رام دیو نے کہا تھا، ‘یہ دوائی صدفیصد(کووڈ 19) مریضوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ 100 مریضوں پرکنٹرولڈ کلینیکل ٹرائل کیا گیا، جس میں تین دن کے اندر 69 فیصد اور چار دن کے اندرصد فیصد مریض ٹھیک ہو گئے اور ان کی جانچ رپورٹ نیگیٹو آئی۔رام دیو نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں جئے پور کی نمس یونیورسٹی ان کی شراکت دار ہے۔ انہوں نے بتایا تھا، ‘ٹرائل میں ہم نے 280 مریضوں کو شامل کیا اور 100 فیصد مریض ٹھیک ہو گئے۔ ہم کورونا اور اس کی پیچیدگیوں کو قابو کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے ساتھ سبھی ضروری کلینیکل کنٹرول ٹرائل کئے گئے۔ وزارت آیوش نے پتنجلی کو اس دوا میں موجود مختلف جڑی بوٹیوں کی مقدار اوردوسری تفصیلات جلد از جلدفراہم کرانے کو کہا تھا۔وزارت  نے معاملے کی جانچ پڑتال ہونے تک کمپنی کو اس کااشتہاربھی بند کرنے کا حکم دیا تھا۔اس معاملے کو لےکر اتراکھنڈ آیوش محکمہ نے بھی پتنجلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب مانگا تھا۔
    گزشتہ27 جون کو چنڈی گڑھ ضلع  عدالت میں رام دیو اور پتنجلی آیوروید کے خلاف ملاوٹی دوا اور دھوکہ دھڑی سے متعلق  آئی پی سی کی مختلف دفعات  کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔اس سے پہلے گزشتہ26 جون کو جئے پور کے جیوتی نگر تھانے میں آئی پی سی کی دفعہ 420 سمیت مختلف  دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔اس گمران کن اشتہارکے الزام  میں رام دیو اور بال کرشنن کے علاوہ سائنسداں انوراگ وارشنیہ، نمس کے صدر ڈاکٹر بلبیر سنگھ تومر اور ڈاکٹر انوراگ تومر کو ملزم  بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف راجستھان کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ نے پتنجلی آیورویدکے ذریعے بنائی گئی دوا کے ‘کلینیکل ٹرائل’ کرنے پر نمس اسپتال کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی ہے۔

  • اسلام آباد ،سیکٹر آئی ایٹ کو ڈی سیل کرنیکا نوٹفکیشن جاری،پابندیاں ہوں گی پھر بھی قائم

    اسلام آباد ،سیکٹر آئی ایٹ کو ڈی سیل کرنیکا نوٹفکیشن جاری،پابندیاں ہوں گی پھر بھی قائم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د کی ضلعی انتظامیہ نے آئی ایٹ کو ڈی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    نوٹفکیشن کے مطابق آئی ایٹ تھری، آئی ایٹ فور اور آئی ٹین ٹو کو کل جمعرات شام 7 بجے ڈی سیل کر دیا جائے گا، سیکٹر آئی ایٹ اور آئی ٹین مرکز کو جمعہ شام سات بجے ڈی سیل کیا جائے گا، ڈی سیل کیے جانے کے باوجود ان سیکٹرز میں دفعہ 144 کا نفاز رہئے گا

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ڈی سیل کیے جانے والے سیکٹرز میں شہری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے پابند ہونگے،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ فوری اور سخت ایکشن لے گی،

    واضح رہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں نافذ کیا گیا تھا

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 78 اموات

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 78 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار339نئےکیسزرپورٹ ہوئے،

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 17ہزار809ہوگئی،24گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید78افراد جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد4 ہزار473 ہوگئی ہے

    سندھ میں 86ہزار795کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد77ہزار740ہوگئی ،خیبرپختونخوا میں کورونا کیسزکی تعداد 26ہزار938 ہوگئی،بلوچستان میں 10ہزار608 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا سے 13ہزار82 افراد متاثر ہوئے،آزاد کشمیرمیں کورونا کے ایک ہزار135کورونا کیسزرپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعدادایک ہزار511ہوگئی،

    ملک بھر میں مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 13 لاکھ 27 ہزار 638 ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 8ہزار201ٹیسٹ کیے گئے،پنجاب میں کورونا کے7ہزار996ٹیسٹ کیے گئے،اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 2ہزار408ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں 2ہزار397ٹیسٹ کیے گئے،بلوچستان 780،آزادکشمیر 300 اور گلگت بلتستان میں 46 ٹیسٹ کیے گئے

    میں پنجاب میں کورونا سے ایک ہزار784اموات رپورٹ ہوئیں،سندھ میں ایک ہزار406افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ،خیبر پختونخوا میں 973 کورونا مریض جاں بحق ہوچکے ہیں،اسلام آباد میں 129 کورونا متاثرین جاں بحق ہوئے،بلوچستان 21 ،آزاد کشمیر32 اور گلگت بلتستان میں 28 اموات ہوئیں،

  • کورونا وائرس کو الوداعی پارٹی، ہزاروں لوگوں کا جشن،لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے

    کورونا وائرس کو الوداعی پارٹی، ہزاروں لوگوں کا جشن،لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے

    پیرا گوئے :کورونا وائرس کو الوداعی پارٹی، ہزاروں لوگوں کا جشن،لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہےبراعظم جنوبی امریکا کے ملک پیراگو،اطلاعات کے مطابق ئے میں شہریوں نے کورونا وائرس کیلیے فیئرول پارٹی منعقد کر کے مہلک وبا کو الوداع کرنے کا جشن منایا۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خبردار کرنے کے باوجود 10 ملین سے زائد آبادی والے ملک کے مشہور چارلس برج پر ہزاروں کی تعداد میں افراد نے جمع ہو کر خوب ہلہ گلہ کیا اور پابندیاں ختم ہونے پر ایک دوسرے سے گھل مل گئے۔

    پارٹی کی خاص بات برج پر سجے کھانے کا ٹیبل تھا جو 500 میٹر طویل تھا جس پر انواع اقسام کے کھانے موجود تھے اور ٹیبل کے دونوں جانب بیٹھے شہریوں نے بڑے شوق سے اپنے پسندیدہ کھانے کو نوش فرمایا۔


    لاک ڈاؤن کی سختیاں اور پابندیاں ختم ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کھلی فضا میں جمع ہوکر آزادانہ نقل و حرکت کا بغیر کسی روک ٹوک کہ لطف اٹھایا۔

    شرکا نے سماجی فاصلوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑا دیا، پرہجوم ماحول میں ایک دوسرے سے گھل مل گئے اور کورونا وائرس کو الوداع کہہ کر خوشیاں مناتے رہے۔

    واضح رہے 30 جون تک ایک کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں 12 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جب کہ 350 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

  • سندھ میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع

    سندھ میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع

    کراچی :سندھ میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع،اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع کردی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل طور پر بند ہوگا اور ہفتے اور اتوار کو سبزی فروش کے علاوہ کوئی کاروبار نہیں کھلے گا۔

    علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔

    صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت اب صوبے میں کاروباری سرگرمیاں پیر سے جمعہ تک صبح 6 سے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری سروسز کو ان اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق بیوٹی پارلر بھی آئندہ 15 روز کے لیے بند رہیں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے توسیع کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوم ڈیلیوری رات11بجے تک کی جاسکے گی جبکہ شام 7 بجے تمام دکانیں بند ہو جائیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ مخصوص علاقے سیل کرنے کا نوٹی فکیشن کمشنر کراچی جاری کریں۔

    واضح رہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اس وقت صوبے بھر میں 36803 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 707 کی حالت تشویشناک ہے۔

  • "اسیں تاں ہنڈا ای لئیساں : اٹلس ہونڈا نے ہنڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ کرکے خریداروں کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    "اسیں تاں ہنڈا ای لئیساں : اٹلس ہونڈا نے ہنڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ کرکے خریداروں کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    لاہور:”اسیں تاں ہنڈا ای لئیساں : اٹلس ہونڈا نے ہنڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ کرکے خریداروں کی امیدوں پرپانی پھیر دیا ،اطلاعات کے مطابق اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کردیا ہے، تمام بائیکس کی قیمتیں 1400 سے کر 20ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہیں ،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا ۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد کیا گیاہے ،ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ کیا گیا اور یہ اب 75 ہزار 500 کی بجائے 76 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جائے گی۔ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا اور یہ 80 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 82 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے۔

    ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سی جی 125 کی قیمت 2 ہزار 4 سو روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے، سی جی 125 سیلف اسٹارٹ کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 49 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے ۔

    سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ ایک لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔سی بی 150 ایف کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے گزشتہ سال کے دوران کئی مرتبہ جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دوسری بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔اس مرتبہ بھی کمپنی کی جانب سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کو ہی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنایا گیا ہے۔

  • کرونا نے برطانیہ میں پھرحملے تیزکردیئے :برطانیہ میں  ایشیائی اکثریت والے علاقوں میں کورونا کا شدید خطرہ

    کرونا نے برطانیہ میں پھرحملے تیزکردیئے :برطانیہ میں ایشیائی اکثریت والے علاقوں میں کورونا کا شدید خطرہ

    لندن: برطانیہ کے 36 علاقوں میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ کے بعد پبلک ہیلتھ نے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ لیسٹر کے بعد بریڈفورڈ میں لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے، بریڈفورڈ، ڈونکاسٹر اور لندن کی دس کونسلوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔

    ترجمان پبلک ہیلتھ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے ایشائی افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں، کرونا ایشیائی اکثریتی علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایک چوتھائی ایشیائی باشندے ہسپتالوں میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاہم محکمہ پبلک ہیلتھ لوکل حکومتوں کے ساتھ مل کر کرونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کیسز میں کمی والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حفاظتی اقدامات ترک کرنے پر دوسری لہر کا سامنا ہو سکتا ہے، دنیا اب بھی کورونا پھیلاؤ کی پہلی لہر کے وسط میں ہے، بعض ممالک میں کیسزکم جبکہ کچھ ممالک میں بڑھ رہے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈاکٹر مائیک ریان نے متنبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس شاید کبھی ختم نہیں ہوسکتا، ہمیں مہلک مرض ’ایچ آئی وی‘ کی طرح کرونا کے ساتھ بھی رہنا سیکھنا ہوگا۔

    مائیک ریان کا کہنا تھا کہ جنوبی امریکا، جنوبی ایشیا اور افریقہ میں کیسز بڑھ رہے ہیں، وبائی مرض اکثر لہروں میں آتاہے، جہاں وبا کی لہر ختم ہوئی، وہاں سال کے آخر میں کیسز سامنے آسکتے ہیں، حفاظتی اقدامات ترک کرنے پر کیسز تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔