Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • مجھے کرونا ہو گیا ہے، دعاؤں میں یاد رکھیں ، شاہ محمود قریشی

    مجھے کرونا ہو گیا ہے، دعاؤں میں یاد رکھیں ، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:مجھے کرونا ہو گیا ہے، دعاؤں میں یاد رکھیں ، باغی ٹی وی کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اہل وطن کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں ، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کےلیے دعا کریں

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج ان کو کچھ ہلکا سا بخارمحسوس ہوا اورطبیعت خراب ہونا شروع ہوئی تو انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا

    اپنے ٹویٹ پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کروانے پرمعلوم ہوا کہ وہ کرونا کا شکارہوگئے ہیں ،

    شاہ محمود قریشی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں‌مزید کہا کہ اللہ رحمت سے وہ اپنے کو بہتراورفعال محسوس کررہے ہیں اورجب تک کرونا سے صحت یاب نہیں ہوجاتے وہ اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی ادا کریں گے

    شاہ محمود قریشی نے اہل وطن کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ صحت ٰیابی کےلیے دعاوں کا محتاج ہوں ،تمام اہل وطن ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کریں

     

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ معصوم شہری کروناکے باعث دوہرے لاک ڈاؤن کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ معصوم شہری کروناکے باعث دوہرے لاک ڈاؤن کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اقتصادی تعاون تنظیم(ECO) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حادی سلیمان پور سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں راہنماوں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور تنظیم کے طے شدہ، اہداف کے حصول میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا.وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن ملک ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ کوشاں رہا کہ یہ تنظیم ، خطے میں اقتصادی تعاون کا مضبوط اور مستحکم مرکز بن کر سامنے آئے۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کو باور کرایا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کی روشنی میں ممبر ممالک کے مابین علاقائی،تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل ای سی او کو، کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عالمی سطح پر دی گئی، "ڈیٹ ریلیف” تجویز کے خدوخال سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے اور علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے ای سی او وزرائے صحت ورچول کانفرنس کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ معصوم شہری کرونا وبا کے باعث دوہرے لاک ڈاؤن کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی جبر و استبداد سے نجات دلانے کیلئے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دونوں رہنماؤں کا مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پربھی اتفاق

  • پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،اموات 1800 سے بڑھ گئیں

    پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،اموات 1800 سے بڑھ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 1216نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد78,956 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 878، ننکانہ2،قصور 2،شیخوپورہ 16،راولپنڈی 97، جہلم 4 ، چکوال 1 اور گوجرانوالہ میں 12کیسز رپورٹ ہوئے۔ نارووال 7،گجرات46،حافظ آباد4، منڈی بہاؤالدین 3، ملتان18 ،وہاڑی 10 ، فیصل آباد45، ٹوبہ 3، جھنگ 9اور رحیم یار خان میں 9کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا12،میانوالی 5، بہاولپور5،لودھراں 3، ڈی جی خان 5،لیہ5، اوکاڑہ 10اور پاکپتن میں 3کیسزرپورٹ ہوئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 35 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعداموات کی کل تعداد1819 ہو چکی ہیں۔ اب تک 517,838ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 33,786 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں

  • چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، دیا چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں فنڈ

    چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، دیا چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں فنڈ

    چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، دیا چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں فنڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کی ملاقات ہوئی ہے

    عمر تنویر بٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 9لاکھ روپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مشکل وقت میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے رقم عطیہ کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر بٹ کا شکریہ ادا کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باعث کمزور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہماری اخلاقی،قومی اورمذہبی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے۔ فنڈمیں عطیہ کی جانے والی پائی پائی کے امین ہیں۔ متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔ فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔ یہ وقت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے- کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن رہنماؤں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ قوم کو اس وقت تقسیم کرنا قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کو جوش کی بجائے ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ ہمارا ہر لمحہ متاثرہ بہن بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وقف ہے۔

    چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی اور پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ ملک تیمور بھی اس موقع پر موجود تھے

  • بھارتی فوج کے بریگیڈیئر کی ہوئی کرونا سے موت

    بھارتی فوج کے بریگیڈیئر کی ہوئی کرونا سے موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، بھارتی فوج کا بریگیڈیئر کرونا کے باعث چل بسا

    بھارتی فوج کے سینئر آرمی بریگیڈ کی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت ہوئی ہے،۔بریگیڈ وکاش سامیا جو ایسٹرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے ۔انکا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں کمانڈ اسپتال میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا تھا ۔

    گزشتہ روز وکاش سامیا کی ہسپتال میں موت ہو گئی ہے،ڈاکٹروں نے فوجی آفیسر کی موت کی تصدیق کر دی ہے

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا، 28 اہلکار مثبت، ایک کی ہوئی ہلاکت

    بھارتی فوج میں کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ اور مریضوں میں اضافے کی وجہ سے اہلکار خوف میں مبتلا ہیں بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکاروں نے چھٹیوں کی درخواست دے رکھی ہے ، بھارتی فوج کے اہلکاروں کے اہلخانہ بھی کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پریشان ہیں، بھارت نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوجیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان کیا تھا تا ہم ایسا نہیں ہو سکا

  • پاکستان میں کرونا کے وار جاری، مجموعی مریض 2 لاکھ 21 ہزار 895 ہو گئے

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری، مجموعی مریض 2 لاکھ 21 ہزار 895 ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 78 افراد انتقال کر گئے،

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 ہزار551 ہوگئی،پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد2 لاکھ 21 ہزار895 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار87 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے،

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد89ہزار 225ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 78ہزار956رپورٹ ہوئی،خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد27ہزار110ہوگئی،بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار666ہوگئی،اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد13ہزار195ہوگئی،آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک ہزار 160ہوگئی،گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 524ہوگئی ہے

    پاکستان میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد1 لاکھ 13 ہزار 623ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار941 ٹیسٹ کیے گئے،

  • ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنا ہوگا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنا ہوگا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی:ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنا ہوگا:اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنا ہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انھیں اندرونی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں چوکس رہنا ہوگا۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجتماعی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گیرژن، ہیلتھ اور فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی فارمیشن کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا۔ سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

  • چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریاں قرنطینہ سینٹرمیں پہنچا دی گئیں

    چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریاں قرنطینہ سینٹرمیں پہنچا دی گئیں

    بنگلورو: چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریاں قرنطینہ سینٹرمیں پہنچا دی گئیں ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں بنگلورو کے نزدیک ایک گاؤں میں چار بکریاں پراسرار طور پر مر گئیں جس پر چرواہے کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا۔ چرواہے کی حالت خطرے باہر ہے۔

     

     

    چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گاؤں والوں میں کھلبلی مچ گئی اور 47 بکریوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بکریوں کو قرنطینہ کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سرکار بھی حرکت میں آگئی۔

    ڈائریکٹر صحت برائے امراض مویشی نے گاؤں کا دورہ کیا اور کورونا ٹیسٹ کے لیے بکریوں کے تھوک کا نمونہ لیا علاوہ ازیں مردہ بکریوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔

    ریاست کرناٹکا کے حکام کا کہنا ہے کہ بکریوں سے حاصل کردہ نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ انسانوں سے کورونا وائرس جانوروں میں منتقل ہوا ہو لیکن تسلی کے لیے بکریوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

  • قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنےکےحوالے سے علما ایکشن کمیٹی کی کمشنرکراچی سے اہم ملاقات

    قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنےکےحوالے سے علما ایکشن کمیٹی کی کمشنرکراچی سے اہم ملاقات

    کراچی :قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنےکےحوالے سے علما ایکشن کمیٹی کی کمشنرکراچی سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے مہتمم قاری محمد عثمان کی قیادت میں علماء ایکشن کمیٹی کے وفد کی کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے کمشنر آفس میں دینی مدارس کیلئے چرم قربانی کے اجازت نامے اور ضابطہ اخلاق، اجتماعی قربانی کے حوالے سے ملاقات۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفد میں جامعہ مخزن العلوم کے صدر ڈاکٹر قاسم محمود، جامعہ عثمانیہ لانڈھی کے مہتمم مولانا اقبال اللہ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا کلیم اللہ، مولانا سید زکریا شاہ اور دیگر علماء موجود تھے۔قاری محمد عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح جن مدارس کو کمشنر کراچی کے دفتر اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے چرم قربانی کے اجازت نامے جاری کئے جاتے تھے اسی ترتیب سے اب بھی جاری کئے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مدارس دینیہ کیلئے چرم قربانی جمع کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں پیدا کی جائے گی۔ مدارس دینیہ تمام تر احتیاطی تدابیر کا لحاظ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ ملک بھر میں اجتماعی قربانی کا سب سے بہتر نظام دینی مدارس کے پاس ہے۔ دینی مدارس میں ایس او پیز کی مکمل رعایت کرتے ہوئے حسب سابق اجتماعی قربانی کی جائے گی۔

    کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امسال حسب سابق مدارس کو اجازت نامے جاری کئے جائیں گے، کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ دینی مدارس کے ذمہ داران اجازت ناموں کے حصول کیلئے کمشنر آفس اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل مدارس اور علماء کے تعاون کے بغیر ہمارے اقدامات کارگر نہیں ہوسکتے۔ ہمیں آپکا تعاون اور ساتھ درکار ہوگا۔

    کمشنر کراچی نے کہا کہ امسال مدارس دینیہ احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اجتماعی قربانی بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن اجتماعی قربانی کا طریقہ کار بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ کئی رفاہی تنظیموں سے رابطہ ہے۔قاری محمد عثمان نے کہاکہ دینی مدارس کے پاس اجتماعی قربانی کے انتہائی معقول اور منظم انتظامات ہوتے ہیں۔اب کی بار احتیاطی تدابیر اختیار کرکے قابل تقلید اقدامات صرف دینی مدارس ہی کرسکتے ہیں۔

  • بلوچستان حکومت کے عید الاضحی کیلئے لگائے جانے والی مویشی منڈی کیلئے ایس او پیز تیار

    بلوچستان حکومت کے عید الاضحی کیلئے لگائے جانے والی مویشی منڈی کیلئے ایس او پیز تیار

    بلوچستان حکومت کے عید الاضحی کیلئے لگائے جانے والی مویشی منڈی کیلئے ایس او پیز تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤکے پیش نظر عید الاضحی کیلئے لگائے جانے والی مویشی منڈی کیلئے ایس او پیز تیار کرلئے

    صوبے بھر میں شہروں کے اندر بکرا پیڑی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی،مویشی منڈی کے ملازمین اور یہاں آنے والوں کیلئے ماسک اور کلوز پہننا لازمی،جبکہ بچوں اور بوڑھوں کا داخلے ممنوع ہوگا، محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے عید قربان کیلئے لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس او پیزتیار کرلئے ہیں جو حتمی منظوری کے بعد جاری کئے جائیں گے،

    تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق کوئٹہ میں صرف ایک مویشی منڈی مشرقی بائی پاس پر لگائی جائے گی،کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں شہر یوں کے اندر مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی،ہر مویشی منڈی کو تین حصوں میں تقیسم کیا جائے گا،پی ڈی ایم اے مویشی منڈی میں ضروری الات مہیا کرے گا،جبکہ ٹائیگر فورس اور سول ڈیفینس کے رضاکار مویشی منڈیوں میں شہریوں کو آگاہی دیں گے،

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر مویشی منڈی میں مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے جو ایس پی پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں گے۔