Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 153 اموات

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 153 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ ملک بھرمیں کوروناکے مزید 6 ہزار604کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24گھنٹوں کےدوران ریکارڈ 153 ا فراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں

    ملک بھرمیں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد3 ہزار382 ہوگئی،ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 71ہزار666 ہو گئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں سب سےزیادہ31ہزار681 ٹیسٹ کیےگئے،مجموعی طور پر10لاکھ 42 ہزار787 ٹیسٹ کیےجاچکےہیں،

    جون کے 19 دن میں ملک بھر ایک لاکھ سے زائد کوروناکیسزسامنے آئے ہیں جبکہ 1800سے زائد اموات ہوئی ہیں

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 604 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 64 ہزار 216، سندھ میں 65 ہزار 163، خیبر  پختونخوا میں 20 ہزار 790، بلوچستان میں 9 ہزار 162، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 253، اسلام آباد میں 10 ہزار 279 جبکہ آزاد کشمیر میں 803 مریض ہیں.

    ملک بھر میں63ہزار504کورونا سے متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے،پنجاب میں کورونا سے ایک ہزار347اموات ہوئیں سندھ میں ایک ہزار 13کورونا وائرس سے اموات رپورٹ ہوئیں،خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس سے 789اموات ہوئیں،بلوچستان 100 ،اسلام آباد 95 اورگلگت بلتستان میں 21اموات ہوچکی ہیں،

  • دنیا کی حدّ ہوگئی :کرونا مریض کے ’تابوت‘ سے منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    دنیا کی حدّ ہوگئی :کرونا مریض کے ’تابوت‘ سے منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    برازیلیا: دنیا کی حدّ ہوگئی :کرونا مریض کے ’تابوت‘ سے منشیات برآمد، ملزم گرفتار،اطلاعات کے مطابق برازیل میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سے بھرے تابوت برآمد کرلیے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیلین پولیس نے ریاست گوئز میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرونا مریض کے تابوتوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 22 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ جنازے کے دوران دو تابوتوں کے ساتھ گاڑی چلارہا تھا اور تابوت کے اندر 626 پاؤنڈ چرس موجود تھی۔

    ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ دو لوگوں کی لاشوں کو لے جارہا تھا جو پونٹا پورے شہر مٹو گروسو ڈو سول میں کرونا وائرس سے ہلاک ہوچکے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم سے گاڑی کی دستاویزات مانگی گئیں تو وہ دینے میں ناکام رہا اور شک گزرنے پر پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑیوں‌ سے چرس برآمد ہوئی۔

    ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اسے منشیات گوئینسیا منتقل کرنے پر 950 پاؤنڈ ملنے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم کو منشیات برآمدگی کیس 15 سال قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ برازیل میں کرونا وائرس وبائی بیماری کا مرکز بن چکا ہے، مہلک وبا سے 45241 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 89 ہزار 923 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے یہ ریاست ہائے متحدہ سے باہر ہونے والی اموات اور انفیکشن دونوں ہی کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

  • کورونا کے سبب نفسیاتی دباؤ کے کیسز بڑھنے لگے، ڈیپریشن میں بھی اضافہ

    کورونا کے سبب نفسیاتی دباؤ کے کیسز بڑھنے لگے، ڈیپریشن میں بھی اضافہ

    مال روڈ : کورونا کے سبب نفسیاتی دباؤ کے کیسز بڑھنے لگے، ڈیپریشن میں بھی اضافہ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تنہائی اور نفسیاتی دباؤ کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ ماہرین کے مطابق کورونا کو شکست دینے والے افراد کو معاشرتی امتیازی سلوک کا سامناہے جس کی وجہ سے نفسیاتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تنہائی اور نفسیاتی دباؤ کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے ماہرین کے مطابق کورونا کو شکست دینے والے افراد کو معاشرتی امتیازی سلوک کا سامناہے جس کی وجہ سے نفسیاتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران لمبے عرصے تک گھر میں بند رہنا اور سنسنی خیز خبریں بے چینی اور ذہنی دباؤ میں اضافہ کررہی ہیں۔

    جس کی وجہ منفی رویے اور شہریوں میں اضطراب بڑھ رہا ہے، معاشرے کی بے حسی کا عالم یہ ہے کہ کورونا مریض کو اچھوت سمجھ کر غیر مناسب رویہ رکھا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈپریشن جیسے امراض کے سنگین نتائج نکل رہے ہیں۔ کورونا سے شفا یاب ہونے والے نفسیاتی امراض سے جنگ جیتنے کی کوشش میں ہیں،

    ماہرین کے مطابق کورونا جیسی بیماری سے لڑنے کے لئے ذہنی اور جسمانی تندرستی انتہائی ضروری ہے۔ اگر قوت مدافعت کمزور پڑ گئی تو کورونا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر زندگی گزارنے کے لئے جسمانی اورذہنی آسودگی ضروری ہے۔

    کچھ روز قبل طبی ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا تھا کہ کورونا وائرس صرف نظام تنفس کی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ خون کی شریانوں کی بھی بیماری ہے،

    اس نئی تحقیق سے اس امر کی وضاحت میں مدد مل سکتی ہے کہ کووِڈ 19 کے مریضوں کو دل کے دورے کا کیوں سامنا ہو رہا ہے، خون کے لوتھڑے کیوں جمع ہو رہے ہیں اور اس طرح کی دوسری علامات کیوں ظاہر ہو رہی ہیں، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت کورونا کی بیماری کا غلط طریقے سے علاج کیا جارہا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا کے مزید 1540 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید 1540 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید 1540 نئے کیسز سامنے آگئے

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1540 نئے کیس، تعداد 61,678 ہو گئی۔

    لاہورمیں 879،ننکانہ 1،قصور4، شیخوپورہ14، راولپنڈی75، اٹک9، گوجرانوالہ میں 72 کیسز رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ59، نارووال 5، گجرات38، حافظ آباد4، ملتان108، مظفر گڑھ34، وہاڑی8، فیصل آباد76، ٹوبہ 27 اور رحیم یار خان میں 23 کیسز سامنے آئے۔
    Daily Sitrep 18-06-2020

    سرگودھا میں 14، میانوالی11، بہاولنگر4، بہاولپور20، لودھراں 6، ڈیرہ غازی خان14، لیہ 1،جھنگ7، خانیوال8، بھکر3، ساہیوال14 اور راجن پور میں 2 کیسزسامنے آئے۔ کورونا وائرس سے 63 مزید اموات، کل تعداد1265 ہو چکی ہیں۔
    اب تک 396,917ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
    کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 17,892 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں.

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 136 اموات

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 136 اموات

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 136 اموات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌136 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 ہزار کے قریب نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3229 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 62 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 944 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 61 ہزار 678، سندھ میں 62 ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار 182، بلوچستان میں 8 ہزار 998، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 225، اسلام آباد میں 9 ہزار 941 جبکہ آزاد کشمیر میں 769 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 11 ہزار 106 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 824 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 61 ہزار 383 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 136 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 229 ہوگئی ہے. پنجاب میں ایک ہزار 265، سندھ میں 964، خیبر پختونخوا میں 773، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 15 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • سعودی عرب کے حکام نے 1932 میں سلطنت کے قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    سعودی عرب کے حکام نے 1932 میں سلطنت کے قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    تہران:سعودی عرب کا رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے 1932 میں سلطنت کے قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروعب کردیا ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار نے برطانوی اخبار ‘فنانشل ٹائمز’ کو بتایا کہ ‘ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکام رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔’

    انہوں نے کہا کہ ‘حکام معاملے کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا۔’

    واضح رہے کہ چند روز قبل غیر ملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت نے رواں برس حج میں عازمین کی تعداد کو بڑے پیمانے پر کم کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے

    حج کے معاملات سے جڑے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام رواں برس صرف ‘علامتی تعداد’ کو حج کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں جبکہ بزرگوں پر پابندی اور صحت کے حوالے سے سختی کی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق بعض حکام کا مشورہ ہے کہ حج کو منسوخ کردیا جائے جبکہ بعض حلقوں کی جانب سے تمام ممالک کو معمول کے کوٹے سے 20 فیصد کی اجازت دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    حج کو محدود کرنے سے سعودی عرب کی معیشت کو بڑے نقصان کا خطرہ ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث سعودی معیشت پہلے ہی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

    دوسری جانب کئی ممالک حتمی فیصلے سے قبل ہی اپنے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

    گزشتہ روز اہم اسلامی ملک ملائیشیا نے بھی اپنے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا اعلان کردیا تھا۔بھارت کی حج کمیٹی بھی یہ کہہ چکی ہے کہ ‘رواں سال حج کی ادائیگی کے امکانات بہت کم ہیں۔’

    خیال رہے کہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک سے ہر سال 20 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے مقدس مقامات کی جانب سفر کرتے ہیں۔

    پاکستان سے بھی ہر سال ایک لاکھ کے قریب عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں، تاہم حکومت نے اب تک رواں سال کے حج منصوبے کے حوالے سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

  • یاسمین راشد کو خود احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں لیکن باقی سب جاہل ہیں

    یاسمین راشد کو خود احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں لیکن باقی سب جاہل ہیں

    لاہور:یاسمین راشد کو خود احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں لیکن باقی سب جاہل ہیں ،اطلاعات کے مطابق اس وقت پنجاب کی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد زیربحث ہیں ، سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک تصویر کے بعد اب یہ موقف سامنے آرہا ہے کہ کیایاسمین راشد کو خود احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں لیکن باقی سب جاہل ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد اورصوبائی وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے دیگرچند ساتھیوں کے ہمراہ جب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کررہی تھیں تو اس دوران ڈاکٹریاسمین راشد نے ایس او پیز کی تمام دھجیاں بکھیرکے رکھ دیں

    باغی ٹی وی کے مطابق اس تصویرمیں ڈاکتریاسمین راشد بغیرحفاظتی تدابیراختیارکیئے وزیراعظم سے محو گفتگو ہیں ، ڈاکٹریاسمین کے اس رویے پربہت سے لوگوں نے شکوہ کیا ہے کہ اگرہم جاہل ہیں توپھرڈاکٹریاسمین راشید کو کیا کہں گے

  • کورونا میں مبتلا شیخ رشید کی ہسپتال سے  سیلفی سامنے آگئی،ڈاکٹرزبھی خوش ، شیخ رشید بھی خوش

    کورونا میں مبتلا شیخ رشید کی ہسپتال سے سیلفی سامنے آگئی،ڈاکٹرزبھی خوش ، شیخ رشید بھی خوش

    راولپنڈی :کورونا میں مبتلا شیخ رشید کی ہسپتال سے تصویر سامنے آگئی،ڈاکٹرزبھی خوش ، شیخ رشید بھی خوش ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہسپتال سے ایک سیلفی سامنے آئی ہے۔جس میں وہ قدرے بہتراورخوش دکھائی دے رہے ہیں

     

     

     

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد گزشتہ کئی روز سے  کورونا کے باعث راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی آج   طبی عملے کے ساتھ ایک سیلفی منظر عام پر آئی ہے۔ یہ سیلفی ایک ڈاکٹر نے لی ہے جو شیخ رشید کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ہے۔ سیلفی سے اندازہ ہوتا ہے کہ شیخ رشید کی حالت بہتر ہے اور وہ روبصحت ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں کرونا کے مرض میں زیر علاج وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ ہسپتال کے عملے کے ساتھ سیلفی بھی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے ،

  • کورونا کے 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن، ڈاکٹروں نے خوشخبری سنا دی

    کورونا کے 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن، ڈاکٹروں نے خوشخبری سنا دی

    لاہور: کورونا کے 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن، ڈاکٹروں نے خوشخبری سنا دی, ڈیڑھ سو کے قریب مایہ ناز ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن ہے۔

    ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ پلازما تھراپی، ایکٹمرا اور ڈیکسا میتھازون وائرس کا مکمل علاج نہیں جبکہ ثنا مکی کے مضر اثرات بہت زیادہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی گمراہ کن معلومات نے سنسنی پھیلائی۔ ماسک کے استعمال سے وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے۔

    تفصیل کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتے ہی خوف وہراس میں اضافہ ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر وبا سے متعلق گمراہ کن معلومات کی بھرمار ہے۔

    دوسری جانب ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگے علاج سے مریض لاچاری سے دوچار ہیں۔ اس صورتحال میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے مایہ ناز ڈاکٹرز عوامی آگاہی مہم کیلئے ایک بار پھر میدان میں آ گئے ہیں۔

    ڈیڑھ سو کے قریب طبی ماہرین نے مریضوں اور پریشان لواحقین کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عوامی آگاہی پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں بچنا ہے۔ معمولی علامات والے مریضوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ 90 فیصد سے زائد مریض گھر پر ہی مناسب علاج سے تندرست ہو سکتے ہیں۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق درجہ حرارت اور آکسیجن لیول چیک کرکے وبا پر کنٹرول ممکن ہے۔ خون میں آکسیجن لیول 93 فیصد سے زیادہ ہو تو بخار کو پیراسیٹامول یا دیگر ادویات سے کم کیا جا سکتا ہے۔ گھریلو ٹوٹکے اور شہد کا استعمال فلو اور سردی کم کرنے کیلئے موزوں نسخہ ہے۔

    ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس، اینٹی وائرل اور ہربل علاج سے پرہیز کیا جائے۔ آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر آکسیجن لیول 93 یا نارمل ہو لیکن بخار 100 سے زیادہ ہو، سینے پر دباؤ، سانس لینے میں دشواری اور گھٹن پر مریض فوری ڈاکٹر سے رجوع کرے۔

    آکسیجن لیول 93 فیصد سے کم ہو جائے تو مریض کو فوری کورونا کے علاج والے ہسپتال منتقل کیا جائے۔ اس صورت میں کوئی بھی تاخیر مریض کے لئے خطرناک ہو سکتی ہے۔

    ہسپتال میں اکثر مریض آکسیجن تھراپی، ڈاکٹرز کے ٹریٹمنٹ پلان اور براہ راست مانیٹرنگ سے صحتیاب ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹرز نے ریمیڈی سیور، پلازما تھراپی، ایکٹمرا انجکشن اور ڈیکسا میتھازون کو تجرباتی علاج قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کے لئے اب تک کوئی موثر علاج دریافت نہیں ہوا۔ پلازما اور انجکشن کے ذریعے علاج ایک خاص ماحول میں ہی ممکن ہے۔

    آگاہی مہم میں اس تاثر کو مسترد کر دیا گیا ہے کہ ایک بار پازیٹو آنے والے شخص کو دوبارہ کورونا نہیں ہو سکتا۔ سینئر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عوام کو غیر موثر، خطرناک طریقہ علاج اور ادویات مہنگے داموں خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

    اس اہم معاملے پر کنسلٹنٹ انستھیزیا اینڈ انٹینسو کیئر ڈاکٹر ارشد تقی کا دنیا نیوز کے پروگرام ‘’نقطہ نظر’’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کام ڈاکٹرز اور حکومت نہیں کر سکتی، شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

    ڈاکٹر ارشد تقی کا کہنا تھا کہ شہری ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ سلیکٹو لاک ڈاؤن ایک اچھا اقدام ہے تاہم کیا ہر کام حکومت نے کرنے ہیں؟ کچھ شہریوں نے بھی کرنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز لوگوں کو آن لائن بھی سپورٹ کر رہے ہیں۔ اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، مریض حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ اگر بخار سو ڈگری سے بڑھنا یا سانس میں کھنچاؤ محسوس ہو تو ڈاکٹرز سے رجوع کرنا چاہیے۔

  • کورونا کیخلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کادورہ

    کورونا کیخلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کادورہ

    اسلام آباد:  کورونا کیخلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کادورہ, وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں آئندہ دو ماہ کے دوران کورونا وبا سے لڑنے کے لیے قوم بن کر مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    وزیر اعظم کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور میجر جنرل آصف محمود گورایا نے کورونا وبا کے پھیلاؤ، وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات، احتیاطی تدابیر کے نفاذ، فیصلوں پر عملدرآمد، ہسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ، اموت اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا کے خلاف متوازن حکمت عملی اپنائی۔ اس کے باوجود ہر ایک کو بہت احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئندہ دو ماہ کے دوران وبا سے لڑنے کے لیے قوم بن کر مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ ہمارے اقدامات سے پتا چلے کہ بحران کنٹرول میں ہے۔ ہمیں اتفاق رائے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں قابل فخر کام انجام دے رہے ہیں۔ پوری قوم کو ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ میڈیا نے بھی اب تک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ سنسنی خیزی پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے ہدایت دی کہ ہماری تمام تر توجہ اور کوششں وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہونی چاہیے۔ ہسپتالوں میں ادویات اور آکسیجن بیڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ قوم متحد ہو کر اس غیرمعمولی چیلنج کا مقابلہ کرے۔ معمر اور بیمار افراد خاص طور پر عارضہ قلب اور ذیابیطس کے مریضوں کو وبا سے بچایا جائے۔