Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،24 گھنٹوں میں مزید 118 اموات،5 ہزار سے زائد نئے مریض

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،24 گھنٹوں میں مزید 118 اموات،5 ہزار سے زائد نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے،24گھنٹوں کےدوران مزید 118افرادکورونا سےجاں بحق ہوئے،

    ملک بھرمیں کورونا کےمزید 5 ہزار358کیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار118ہوگئی،ملک بھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد3ہزار93ہوگئی ہے ،ملک بھرمیں 59ہزار 215مریض صحت یاب ہو گئے،

    سندھ میں میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 916 ہوگئی، پنجاب میں کورونا سے انتقال کرنےوالوں کی تعداد 1202 ہے، خیبر پختونخوا میں کوروناسے انتقال کرنے والوں کی تعداد755 ہے ،بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد93 ہے،گلگت بلتستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد18 ہوگئی، آزاد جموں و کشمیر میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد15 ہوگئی، اسلام آباد میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 94 ہے،

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5358 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد59 ہزار983 ہوگئی،پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد60 ہزار138 ہوگئی،اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد9 ہزار637 ہوگئی،بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد8 ہزار794 ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد19 ہزار613 ہوگئی، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد740 ہے،گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1ہزار213 ہوگئی ہے.

  • پاکستان کے اعلان کے بعد عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کرونا مریضوں کے حوالے سے اہم اعلان آگیا

    پاکستان کے اعلان کے بعد عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کرونا مریضوں کے حوالے سے اہم اعلان آگیا

    نیویارک: پاکستان کے اعلان کے بعد عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کرونا مریضوں کے حوالے سے اہم اعلان آگیا،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون دوا شدید کرونا مریضوں پر اثر ظاہر کرتی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ڈییکسا میتھاسون کے برطانیہ سے ابتدائی آزمائش کے مثبت نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آکسیجن، وینٹی لیٹر کے مریضوں میں دوا سے موت کی شرح کو کم کرتے دیکھا گیا ہے۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ڈیکسا میتھاسون نے سانس میں تکلیف نہ ہونے والے مریضوں پر فائدہ نہیں دکھایا، دوا کو صرف قریبی کلینکل نگرانی میں استعمال کیا جانا چاہئے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون 1957 میں ایجاد ہوئی اور 1960 میں اس کا استعمال شروع کیا گیا، ڈیکسا میتھاسون عالمی ادارہ صحت کی ضروری ادویات کی لسٹ میں بھی شامل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے سائنسدانوں نے اسٹیرائیڈ دوا ڈیکسا میتھاسون کو کرونا وائرس کے علاج میں انتہائی موثر قرار دیا تھا۔ برطانوی سائنسدان پروفیسر پیٹر ہاربے کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی پہلی دوا ہے جس نے کرونا میں اموات کو کم کر کے دکھایا ہے اور یہ ایک اہم پیشرفت ہے۔

    تحقیقی ٹیم کے سربراہ مارٹن لیندرے کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے یہ بہت اہم پیشرفت ہے، ہمیں ایسے علاج یا دوا کی تلاش تھی جس سے مریضوں کی جان بچائی جاسکے یا دوران علاج اُن کی موت کا خطرہ کم سے کم ہو، اس سے قبل کوئی دوا نہیں ملی تھی مگر اب ہم خوش ہیں کہ ایسی دوا مل گئی ہے‘۔

  • ‘سندھ میں کورونا سےغربت،بےروزگاری دوسرےصوبوں کی نسبت زیادہ ہے’سندھ کی عوام کی حالت زارپربہت فکرمند ہوں‌ ،وزیراعظم

    ‘سندھ میں کورونا سےغربت،بےروزگاری دوسرےصوبوں کی نسبت زیادہ ہے’سندھ کی عوام کی حالت زارپربہت فکرمند ہوں‌ ،وزیراعظم

    اسلام آباد:‘سندھ میں کورونا سےغربت اور بےروزگاری دوسرےصوبوں کی نسبت زیادہ ہے’سندھ کی عوام کی حالت زارپربہت فکرمند ہوں ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں کوروناسےغربت اور بےروزگاری دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق سندھ سے اسلام آباد واپسی پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاڑکانہ میں دیکھا بےروزگاروں کی ایک بڑی تعداد چھابری والےتھےجنہیں پولیس نے کام کرنےسے روک دیا تھا، حکومت سندھ سے کہا کہ وہ اس معاملے کو وزیراعلیٰ کے سامنے رکھیں۔

     

    وزیراعظم نے لکھا کہ چھابری والوں کےکنبےکی بقاان کی روز مرہ کی آمدنی پر منحصر ہےغریب لوگ سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوروناسےغربت اور بےروزگاری دوسرےصوبوں کی نسبت زیادہ ہے اور اس لیے وزیراعظم ریلیف فنڈمیں 32فیصدموصول درخواستیں سندھ سے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے سندھ کا دو روزہ دورہ کیا، وزیراعظم آج لاڑکانہ پہنچے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ واپس لینے کے خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں کچھ چیزیں غلط ہیں جن پرمشاورت کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شوگرملزنےسبسڈی کی مد میں 29 ارب روپے لیے جبکہ 80 شوگر ملز نے 5 سالوں میں صرف 9 ارب روپے ٹیکس دیے۔ان کا کہنا تھا کہ شوگر مل مافیا کے آپس میں سیاسی اختلاف ہیں مگر پیسوں کے معاملے پر ایک ہیں لیکن ہم بھی شوگر مل مافیا کو بے نقاب کرنے کےلیے آخری حد تک جائیں گے۔

  • سعودی عرب  نے ڈیکسامیتھاسون کو کرونا مریضوں  کے علاج کے لیے منتخب کرلیا ، اہم پیش رفت

    سعودی عرب نے ڈیکسامیتھاسون کو کرونا مریضوں کے علاج کے لیے منتخب کرلیا ، اہم پیش رفت

    ریاض :سعودی عرب نے ڈیکسامیتھاسون کو کرونا مریضوں کے علاج کے لیے منتخب کرلیا ، اہم پیش رفت،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کووِڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے پروٹوکول میں اسٹرائیڈ ڈیکسامتیھاسون کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ دوا اسپتالوں میں زیر علاج ان مریضوں کو دی جائے گی جنھیں آکسیجن کی ضرورت ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔

    ڈیکسا میتھاسون 1960ء کے عشرے سے جوڑوں کے درد اور سوجن کا شکار مریضوں کو دی جارہی ہے۔برطانوی محققین کے حال ہی میں شائع شدہ ایک مطالعے کے مطابق اس کے استعمال سے کووِڈ-19 کے ان مریضوں کی موت کے امکانات میں کمی واقع ہوئی ہے جو 35 فی صد تک وینٹی لیٹرز پر تھے۔ کووِڈ-19 کے ایسے مریض جو آکسیجن پر تھے لیکن وینٹی لیٹرز پر نہیں تھے،ان میں قریباً 20 فی صد تک شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ کووِڈ-19 کے علاج کے لیے اپنی رہ نما ہدایات پر نظرثانی کررہا ہے اور وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی ابتدائی جانچ کے نتائج کو شامل کررہا ہے۔

    دریں اثناء برطانیہ نے اپنے ادویہ کے ذخائر میں ڈیکسامیتھاسون کے نسخوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے پارلیمان کو بتایا:’’دنیا میں یہ پہلا موقع ہے اور کلنیکی لحاظ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایک دوا سے کووِڈ-19 کے شدید علیل مریضوں کی زندگیوں کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • آئی ایس آئی نے بھارت سمیت دیگردشمنوں کی سازشوں کوناکام کردکھایا،وزیراعظم کوآئی ایس آئی کی خدمات پرفخرہے،کامران خان

    آئی ایس آئی نے بھارت سمیت دیگردشمنوں کی سازشوں کوناکام کردکھایا،وزیراعظم کوآئی ایس آئی کی خدمات پرفخرہے،کامران خان

    اسلام آباد:آئی ایس آئی نے بھارت سمیت دیگردشمنوں کی سازشوں کوناکام کردکھایا،وزیراعظم کوآئی ایس آئی کی خدمات پرفخرہے،کامران خان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر صحافی کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات کو بہت زیادہ مفیدقراردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے آج آئی ایس آئی کے بارے میں بڑی حوصلہ کن گفتگوکرکے دل خوش کردیئے ہیں

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ وزہراعظم نے اس ملاقات میں بتایا کہ آئی ایس آئی نے بھارت سمیت دیگردشمنوں کی سازشوں کوناکام کردکھایا،کامران خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم کوآئی ایس آئی کی خدمات پرفخرہے،

    کامران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے Inter-Services Intelligence (ISI) کے جانبازوں کو زبردست سراہتے ہوۓ انکشاف کئے کہ قبل فخر ISI نے حالیہ دنوں پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں RAW سرپرستی میں دہشت گرد منصوبے رنگے ہاتھوں پکڑے بھارت کی کشمیر پر ہرزہ سرائی کوشششوں کا راز فاش کیا

     

     

    کامران خان نے مزید گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی کرونا سے متعلق گفتگو بھی بہت زیادہ قیمتی تھی ، مجھے اپنے کپتان کی خوبیوں کو ماننا پڑے گا

     

  • ‏کورونا علاج کے لئے انتہائی سستی دوا کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تصدیق، پاکستان میں صرف دو سو روپے میں دستیاب ہوگی

    ‏کورونا علاج کے لئے انتہائی سستی دوا کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تصدیق، پاکستان میں صرف دو سو روپے میں دستیاب ہوگی

    لاہور:‏کورونا علاج کے لئے انتہائی سستی دوا کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تصدیق، پاکستان میں صرف دو سو روپے میں دستیاب ہوگی،اطلاعات کے مطابق پاکسستان کے معروف صحافی کامران خان نے پاکستانیوں کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے شکارمریضوں کے لیے یہ خوشخبری سے کم اطلاع نہیں کہ برطانیہ میں کامیاب تجربات کے بعد ایک اہم دوائی پاکستان میں بھی دستیاب ہوگی

    باغی ٹی وی کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ ‏کورونا علاج کے لئے انتہائی سستی دوا کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تصدیق، پاکستان میں صرف دو سو روپے میں دستیاب ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے

     

     

    کامران خان نے اپنے پیغام می کہا کہ کورونا علاج کے لئے انقلابی خبر ہے اج دنیا کے چوٹی سائنسدانؤں نے کل آکسفورڈ یونیورسٹی سے جاری ہونے والی ریسرچ کی تصدیق کردی ہے کہ انتہائی سستی دوا Dexamethasone کورونا کے سنگین مریضوں کے لئے تیر بہ ہدف نسخہ ہے

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 30 کمپنیز یہ انجیکشن بناتی ہیں اوسط قیمت صرف 200 رپے ہے

  • بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 12 ہزار کے قریب ،ساڑھے 3 لاکھ مریض

    بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 12 ہزار کے قریب ،ساڑھے 3 لاکھ مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، بھارت میں بھی کرونا کی سپیڈ جاری ہے، بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے

    بھارت میں کرونا سے 11925 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2003 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 10 ہزار 974 نئے مریض‌سامنے آئے، بھارت میں ایک لاکھ 86 ہزار افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

    بھارت میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ریاست مہاراشٹر میں ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں 2701 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد اس ریاست میں مریضون کی مجموعی تعداد 113445 ہو گئی ہے، مہاراشٹر میں مزید 1409 افراد ہلاک ہوئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5537 ہو گئی ہے

    تمل ناڈو میں کرونا مریضوں کی تعداد 48019 ہوگئی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 528 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہلی میں کرونا مریضوں کی تعداد 44688 ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 437 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1837 ہوگئی ہے

    گجرات میں کرونا مریضوں کی تعداد 24577 ہے جبکہ 1533 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،۔ اترپردیش میں 14091 مریض ہیں اور وائرس کی وجہ سے 417 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،راجستھان میں کرونا مریضوں کی تعداد 13216 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 308 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، مغربی بنگال میں 11909 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 495 افراد ہلاک ہوچکے ہیں مدھیہ پردیش میں 11083 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

  • تحریک انصاف کی شوکت خانم میں کرونا ٹیسٹ 9 ہزار اور جماعت اسلامی کی الخدمت لیب میں ٹیسٹ 3 ہزار کا

    تحریک انصاف کی شوکت خانم میں کرونا ٹیسٹ 9 ہزار اور جماعت اسلامی کی الخدمت لیب میں ٹیسٹ 3 ہزار کا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان میں سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریاں کرونا کا ٹیسٹ کر رہی ہیں

    وزیراعظم ‏عمران خان کی شوکت خانم اسپتال 9000 روپے میں کرونا ٹیسٹ کر رہی ہے جبکہ اسکے مقابلے میں جماعت اسلامی کی الخدمت 3000 روپے میں کرونا کا ٹیسٹ کر رہی ہے، الخدمت کی لاہور میں متعدد لیبز موجود ہیں، ثریا عظیم ہسپتال چوبرجی میں بھی کرونا کا ٹیسٹ 3 ہزار میں کیا جا رہا ہے

    الخدمت لیبارٹریز نو پرافٹ نو لاس پر کام کر رہیں جبکہ شوکت خانم فی مریض 6 ہزار سے زائد کما رہی ہے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹیسٹ کی کاسٹ 26 سو سے 3 ہزار ہے، لیکن پرائیویٹ لیبارٹریز 8 سے 10 ہزار تک ٹیسٹ کر رہی ہیں

    پاکستان میں جب کورونا کیسز سامنے آنا شروع ہوئے تو اس وقت 4 لیبارٹریاں تھیں اور اب یہ تعداد 107 ہو گئی ہے ،سرکاری لیبارٹریز میں کرونا کے مریضوں کا ٹیسٹ فری کیا جا رہا ہے تا ہم سرکاری ٹیسٹ پر عوام کو اعتماد نہیں رہا، کئی کرونا کے مریضوں سے سنا گیا ہے کہ سرکاری لیبارٹری سے ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ پرائیویٹ سے منفی آیا

    پاکستان میں کئی ایسے واقعات پیش آئے کہ ہسپتال میں مرنیوالوں کو کرونا مریض ظاہر کر کے کرونا ایس او پیز کے تحت تدفین کی گئی تا ہم بعد میں انکی کرونا رپورٹ منفی آئی

    کرونا ٹیسٹ کے حوالہ سے شوکت خانم 9 ہزار میں ٹیسٹ کر رہی ہے اس پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار بند ہے ، غربت میں اضافہ ہوا ہے دوسری جانب کرونا ٹیسٹ اتنا مہنگا کیا گیا ہے، حکومت کو چاہئے کہ کرونا ٹیسٹ اگر فری نہیں کر سکتی تو کم از کم الخدمت کے برابر قیمت مقرر کر دے، ایک مزدور جو دن کو کماتا ہے اور رات کو کھاتا ہے، لاک ڈاؤں کی وجہ سے اسکے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ پرائیویٹ ٹیسٹ کروا سکے

    دوسری جانب الخدمت فاؤنڈیشن نے کرونا وائرس کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں اپنے 300 ایمبولینس، 53 اسپتال اور 10 جدید لیبارٹریز حکومت کے حوالے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار گھر گھر راشن کی تقسم میں مصروف ہیں۔

  • پاکستان میں ایکسپرٹ کمیٹی ڈیکزامتھیون دوا کے استعمال پر غور کرے گی،ڈاکٹر ظفر مرزا

    پاکستان میں ایکسپرٹ کمیٹی ڈیکزامتھیون دوا کے استعمال پر غور کرے گی،ڈاکٹر ظفر مرزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں پر ڈیکزامیتھون کے مثبت اثر کی رپورٹ آئی ہے

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج میں اسے اہم پیشرفت قرار دیا ہے،ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں کیلئےڈیکزامتھیون کو خوش آئند کہا ہے، برطانیہ میں ڈیکزامتھیون سے نتائج مثبت آئے ہیں،ڈیکزامتھیون کورونا وائرس کے خلاف پہلا علاج ہے،اس دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے اموات میں کمی واقع ہوگی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایکسپرٹ کمیٹی ڈیکزامتھیون دوا کے استعمال پر غور کرے گی،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے علاج میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ماہرین نے تشویشناک مریضوں کی جان بچانے والی دوا تلاش کر لی ہے۔ جس کی قیمت صرف پانچ پاؤنڈز (تقریباً ایک ہزار روپے) ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’’بی بی سی‘‘ کے مطابق برطانوی ماہرین نے تشویش ناک مریضوں کی جان بچانے والی دوا تلا ش کرلی ہے، "ڈیکسا میتھا سون” سستا اسٹیرائڈ ہے جو تشویشناک مریضوں کی صحتیابی میں مدد دیتا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیکسا میتھا سون کے استعمال سے وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کی شرح اموات 40 فیصد تک کمی ہوئی، دوا کے استعمال سے آکسیجن لگے مریضوں کی شرح اموات میں 20سے 25 فیصد کمی ہوتی ہے۔ تجربات کی سربراہی آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم نے کی، برطانیہ کے ہسپتالوں میں داخل 2 ہزار کورونا کے مریضوں پر دوا کے استعمال کا جائزہ لیاگیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیکسا میتھا سون کا استعمال وبا کے آغاز میں کیا جاتا تو 5 ہزار زندگیاں بچانے میں مدد ملتی، دوا کورونا کے صرف تشویشناک مریضوں پر موثر ہے، معتدل مریضوں پر موثر نہیں ہے۔

    یہ دوا دمہ اور آرتھرائٹس کے علاوہ متعدد امراض کے علاج میں استعمال ہوتی ہے، برطانیہ میں دوا کی قیمت صرف پانچ پاؤنڈز (تقریباً ایک ہزار روپے) ہے، دوا 1960 سے دنیا میں زیر استعمال ہے۔ پروفیسر لینڈرے کا کہنا ہے کہ اگر مناسب ہو تو ہسپتالوں میں مریضوں کو یہ دوا دی جا سکتی ہے، تاہم لوگوں کو خود سے یہ دوا گھروں میں نہیں کھانی چاہیے۔

    ڈیکسامیتھازون ان لوگوں کے لیے فائدہ مند نہیں جن میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں اور انھیں سانس کی تکلیف بھی نہیں۔ ریکوری ٹرائل نامی یہ آزمائش مارچ کے مہینے سے جاری ہے۔ اس آزمائش میں ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوین بھی شامل تھی جسے بعد میں ان خدشات کے پیشِ نطر بند کر دیا گیا کہ یہ دل کے عوارض اور ہلاکتوں میں اضافے کا باعث ہے۔

  • پاکستان میں‌ کرونا سے ریکارڈ 136 مزید اموات،58 ہزار سے زائد مریض صحتیاب

    پاکستان میں‌ کرونا سے ریکارڈ 136 مزید اموات،58 ہزار سے زائد مریض صحتیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 136 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5839 نئے مریض سامنے آئے ہیں،

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 ہو گئی ہے جبکہ کی مجموعی تعداد 2 ہزار 975 ہوگئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 839 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 58 ہزار 239، سندھ میں 57 ہزار 868، خیبر پختونخوا میں 19 ہزار 107، بلوچستان میں 8 ہزار 437، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 164، اسلام آباد میں 9 ہزار 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 703 مریض ہیں،

    پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 50 ہزار 782 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 117 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 58 ہزار 437 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 136 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 975 ہوگئی ہے، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں، پنجاب میں ایک ہزار 149، سندھ میں 886، خیبر پختونخوا میں 731، اسلام آباد میں 90، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 13 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

    دوسری جانب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے،لاہور سمیت پنجاب کے 7 اور ملک بھر کے 20 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لاہور کے 21 علاقوں کی 61 گلیاں، محلے اور بلاکس بند کر دئیے گئے ہیں.