السلام اباد:کوویڈ 19 کا مطلب ہے اس میں 19 پوائنٹس ہیں، وفاقی وزیر موسمیات کی نئی تحقیق ،اطلاعات کے مطابق حکومتی وزرا کی طرف سے کرونا سے متعلق مبہم اورغیرضروری گفتگو نے عوام کو پریشان کردیا ہے، وفاقی وزیرکا یہ کہنا کہ کرونا کے انیس پوائنٹس ہیں ایک ناقابل یقین بات کہہ دی
باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل نے پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اینکرکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کا مطلب ہے اس میں 19 پوائنٹس ہیں،
ذرائع کےمطابق وفاقی وزیرکی طرف سے اس قسم کی بحث کے بعد ڈاکٹرزاورطبی ماہرین بھی حیران رہ گئے ہیں کہ ایک خاتون کیسے لوگوں کوبغیرکسی چیز کا علم رکھنے کے گمراہ کررہی ہو
دوسری طرف سوشل میڈیا پروفاقی وزیرموسمیات کی اس نئی اورعجیب منطق کے حوالے سے ایک بحث چھڑگئی ہے، یاد رہے کہ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ایسے ہی ایک بہت بڑی عجیب منطق بیان کرکے طبی ماہرین کے لیے درد سربن گئے ہیں
لاہور:یہ ہے نیا پاکستان، جس میں معذور بچوں کو سڑک پر پھینک کر ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان حالات میں جبکہ ایک طرف کرونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے اورہرآدمی پریشان ہے ، دوسری طرف لاھورانتطامیہ نے تجاوزات کے نام پرجس طرح معذورمکینوں کے ساتھ ظلم کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی
یہ ہے نیا پاکستان، جس میں معذور بچوں کو سڑک پر پھینک کر ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔ جوہر ٹاؤن میں آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بچے پیدائشی ذہنی معذور اور گھر کا کیس عدالت میں چل رہا تھا مگر قبضہ گروپوں نے ایل ڈی اے اور پولیس کو ساتھ ملا کر بلڈوزر چلا دیئے۔ pic.twitter.com/4tkNJa4s06
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں صحافی علی معین نوازش لکھتے ہیں کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے پاکستان میں بھی ایسے مظالم ہورہے ہیں ،حالانکہ حالات ایسے ہین کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ کمزورلوگوں کے ساتھ تعاون کرتے لیکن معاملہ ہی الٹ ہے
اپنے پیغام میں علی معین نوازش نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان، جس میں معذور بچوں کو سڑک پر پھینک کر ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔ جوہر ٹاؤن میں آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بچے پیدائشی ذہنی معذور اور گھر کا کیس عدالت میں چل رہا تھا مگر قبضہ گروپوں نے ایل ڈی اے اور پولیس کو ساتھ ملا کر بلڈوزر چلا دیئے۔
کراچی: مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم کی وفات پرآرمی چیف ،وزیراعظم کا اظہار افسوس،اطلاعات کے مطابق جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم کی وفات پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوروزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاک فوج کے سربراہ نے مفتی نعیم کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اورخاندان کے لیے صبرجمیل کی دعا بھی کی ہے ، آرمی چیف نے مفتی نعیم کی ملک وقوم اوردین اسلام کےلیے خدمات پران کوخراج تحسین بھی پیش کیا ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ممتاز عالم دین مفتی نعیمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ مرحرم کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور غم ذدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ مفتی نعیم ملک کے ممتاز مذہبی اسکالرز میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔ انہوں نے کئی اہم معاملات میں ریاست کے حق میں فتوے بھی جاری کیے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ کی فروخت کو غیر قانونی غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، کرونا وائس سے پاک فوج کے افسر کی شہادت ہوئی ہے
بلوچستان میں آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر حسن افضال کی کرونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے ، ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر علاج تھے، آج صبح وہ جان کی بازی ہار گئے
بریگیڈیئر حسن افضال کا تعلق لاہور سے تھا، انکی میت آج خصوصی طبیارے کے ذریعے لاہور پہنچے گی،انکی اہلیہ، بھائی اور 4 بچے بھی طیارے میں میت کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے
بریگیڈیئر حسن افضال کی نماز جنازہ کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، انکی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چھ سے شام 7 بجے تک متوقع ہے
نماز جنازہ و آخری رسومات میں کور کمانڈر لاہور سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران و اہلکار شریک ہوں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے
لاہور: اکبری منڈی بند کرنے کا اعلان ، کس نے اعلان کیا ، کیوں کیا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق ہفتےمیں دو روز ازخود منڈی بند کرنے کا اعلان کردیاگیا ہے
تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اکبری منڈی کےتاجروں نےہفتےمیں دو روز ازخود منڈی بند کرنے کا اعلان کردیا۔شہرمیں کورونا وائرس کے بڑھتےہوئےوار تیزی کے ساتھ جاری ہیں جس پر صورت حال سنگین ہے، تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اکبری منڈی کے تاجروں نے متفقہ طور پرہفتے اور اتوار کومنڈی بند کرنےکا فیصلہ کرلیا،فیصلے پر عملدرآمد آج سےشروع کردیا ہے۔
اکبری منڈی کے صدر اظہراقبال اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کےنوٹیفکیشن کےمطابق اکبری منڈی کو ہفتہ وارسات دن کام کی اجازت ہے،لیکن تاجروں نے دو دن چھٹی کا اعلان کردیا ہے،یہ فیصلہ اکبری منڈی کے تاجروں اورصارفین کےتحفظ کیلئےکیا گیا ہے۔ اکبری منڈی بورڈ کےسرکلرکےمطابق جو ممبران فیصلے کی خلاف ورزی کریں گےانکو 25 ہزار روپےکا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 153افرادجان کی بازی ہارگئے۔ہلاکتوں کی تعداد 3382 تک پہنچ گئی۔24 گھنٹوں میں 6ہزار604نئے کیس بھی سامنے آگئے۔۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 ہوگئی۔ ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے153 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد3382 ہوگئی اب تک کرونا سے متاثرہ 63 ہزار 504 افراد صحت یاب بھی ہوچکےہیں، کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 65 ہزار 163 ہیں،،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد64 ہزار 216 جبکہ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد20 ہزار 790 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 1166 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق کےبعد مجموعی تعداد 33ہزار90 ہوگئی،شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 512 ہو گئی
نئی دہلی :بھارتی بندربھی نشئی نکلے ، بازنہ آنے پرنشئی بندر کو عمر قید کی سزا،اطلاعات کے مطابق نشہ بیچنے والوں،نشے کے عادی انسانوں کو سزائیں ملتی تو آپ نے سنی ہوں گی،اب ایسی بھی خبریں آرہی ہیں جن کو جان کر آپ چونک جائیں گے،حال ہی میں ایک نشئی بندر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،یہ واقعہ پاکستان میں نہیں بلکہ مودی کے بھارت میں ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے چڑیا گھر میں قید نشئی بندر نے 250 شہریوں کو کاٹا جبکہ ایک شخص پر حملہ کر کے اُس کو موت کی نیند سلادیا تھا۔انتظامیہ کے مطابق جنگلی بندر نے مرزا پور کے علاقے میں شراب پینے کے بعد 250 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کیا اور ایک شخص پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا تھا۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ماہرین کی مدد سے بندر کو پکڑا اور پھر اسے تین سال قبل کانپور کے چڑیا گھر منتقل کیا۔ چڑیا گھر کے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ 6 سالہ بندر کو یہاں آئے 3 سال کا عرصہ بیت چکا، اُسے کئی ماہ تک علیحدہ پنجرے میں رکھا گیا مگر اُس کے رویے میں کوئی تبدیل نہیں آئی۔انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بندر کو اگر آزاد کیا گیا تو وہ مزید شہریوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا اُسے تاحیات پنجرے میں ہی قید رکھا جائے گا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر ساری عمر سلاخوں کے پیچھے رہے گا اور اسے رِہا نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے ماہرین دن رات محنت کر رہے ہیں حتیٰ کہ ہفتے کے آخری دنوں میں بھی کام کر رہے ہیں لیکن انہیں ایک نئے مسئلے سے نمٹنا پڑ رہا ہے،سائنسدانوں کو ویکسین کے تجربات کیلئے بندروں کی سخت ضرورت ہے جن پر تجربات کیے جاتے ہیں۔ شین یانگ شہر میں ایک کمپنی یی شنگ بایو فارما دن رات اس وبا کے علاج میں مصروف ہے اور وہ یہ کام جنوری سے کر رہی ہے۔
چین کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے بعد ایک مرتبہ پھر وبا کے سامنے آنے کی وجہ سے دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں بیماری کو ایک نئے طریقے سے دیکھا جا رہا ہے۔
لاہور: رش میں سماجی فاصلہ کیسے برقرار رکھا جائے، بڑی مشکل حل ہوگئی، سماجی فاصلہ رکھنے والے جوتےبن گئے،اطلاعات کےمطابق رومانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے ایک شخص نے جوتے تیار کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپیٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور یہ خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت اسے روکنے کا اگر کوئی طریقہ ہے تو وہ ہے خود کو روکنا، مطلب اپنے روز مرہ کی عادات میں تبدیلی لانا۔ ہاتھ دھونے سے لے کر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے لے کر ان جگہوں پر اکٹھا ہونا شامل ہے جہاں مجمع زیادہ ہے۔ جتنا کم گھر سے نکلیں اتنا ہی بہتر ہے۔ بس یہ سمجھ لیں کہ کم ملنے سے محبت کم نہیں ہو رہی بلکہ اپنا اور دوسرے کا بھلا ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک دوسرے کو سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے باوجود بھی لوگ سماجی دوری اختیار کرنے کے حوالے سے بے حد غیر سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ضمن میں متعدد ریسٹورینٹس کی جانب سے نئی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے وائرس سے بچنے کے لیے سماجی دوری اختیار کی جا رہی ہے۔
حال ہی میں ایک رومانین موچی نے ایک ایسے جوتے پیش کیے ہیں جس کو پہننے کے بعد اب ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں آسانی ہوگی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والی جریگور لپ نامی ایک موچی نے لمبے جوتے تیار کرنے کے بارے میں سوچا جس کو پہن کر لوگ با آسانی سماجی فاصلہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔
36 سال سے جوتے بنانے میں مہارت رکھنے والے جریگور لپ کا کہنا ہے کہ اب انکے پاس سماجی دوری اختیار کرنے والے جوتوں کو خریدنے کے لیے متعدد آرڈرز آرہے ہیں۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے والے یہ جوتے صارفین 115 ڈالرز میں حاصل کر سکتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ۔
ہر ایک کو ماسک پہننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت
لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے قرار دیا ہے کہ ماسک پہننے پر کسی کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ حکومت کورونا وائرس کے خلاف ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ایسے میں ہر شہری کو ہاتھ سینیٹائزکرنے اور ماسک پہننے کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔
درخواست گزار شہری نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کے توسط سے دائر کردہ پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھاکہ ماسک نہ پہننے اور ہاتھوں کو سینیٹائز نہ کرنے والے شہری پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 269 اور سیکشن 270 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں ہیں۔
پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 269 کے مطابق جو کوئی شخص غفلت کے باعث ایسی بیماری کے پھیلاو کا باعث بنتا ہے جو متعدی اور جان لیوا ہو تو ایسے شخص کو 6 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
جبکہ کوئی شخص اگر دوبارہ ایسی بیماری پھیلاتا ہے تو اسے پی پی سی کے سیکشن 270 کے تحت 2 سال تک قید کی سزا دے سکتی ہے۔
تاہم ملک میں ان قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ اور شہری ماسک نہ پہن کر اور ہاتھوں کو سینیٹائز نہ کرکے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 269 اور سیکشن 270 کے مرتکب ہو رہے ہیں۔اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی قانون پر عمل درآمد نہیں کر وارہے۔
پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 269 اور سیکشن 270 پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ماسک نہ پہننے اور ہاتھوں کو سینیٹائز نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔
دوران سماعت پٹیشنرکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھارت میں انڈین پینل کوڈ کے تحت انہی دونوں سیکشنز 269 اور 270 کے تحت ماسک نہ پہننے اور سرعام تھوکنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔
لہذا معزز عدالت پاکستان میں بھی قانون پر عمل درآمد کو یقینی بناتے کا حکم جاری کرے۔
اس پر عدالتی معاونت کے لئے موجودسرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اگر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا تو پورے ملک پر ایف آئی آر درج کرنا پڑے گی۔ایسا نہی کیا جا سکتا۔
تاہم عدالت نے قرار دیا کہ کسی شہری نے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا ہے یا نہیں اس کا پتا نہیں چلایا جاسکتا۔اور درخواست گزار کی استدعا مسترد کردی۔
معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر، ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان کی بیٹی صلہ میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔
باغی ٹی وی :میزبان و اداکارہ ندا یاسر، ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان کی بیٹی صلہ میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ قرنطینہ کے دوران خبریں وائرل ہوئیں کہ ندا یاسر کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی ہے اور انہیں انتہائی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
تاہم ایسی خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ ان کی طبیعت خراب نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ہسپتال منتقل ہوئی ہیں۔
ندا یاسر کے دوسرے ٹیسٹ میں 15 جون کو ان کا ٹیسٹ منفی آیا اور انہوں نے اسی دن ہی ٹی وی پر اپنا مارننگ شو شروع کردیا اور اپنے مارننگ شو میں تفصیلی طور پر بتایا کہ انہیں کس طرح کورونا لگا اور اس وقت ان کی حالت کیا تھی۔
اداکارہ نے پروگرام کے آغاز میں ہی بتایا کہ سب سے پہلے ان کے شوہر یاسر نواز بیمار پڑے اور انہیں شدید بخار ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا مگر ڈاکٹر نے بھی ابتدائی طور پر بتایا کہ یاسر نواز کو سخت گرمی کی وجہ سے بخار ہوا ہوگا-
ندا یاسر نے بتایا کہ جس دن ان کے شوہر کو بخار ہوا تھا، اس دن وہ اداکار نوید رضا اور علیزے شاہ سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے لیے کوئی سائٹ دیکھنے گئے تھے۔
ندا نے بتایا کہ سائٹ دیکھ کر آنے کے بعد یاسر نواز کو شدید بخار ہوا اور وہ ڈاکٹر کے پاس گئے مگر انہوں نے کہا کہ انہیں گرمی کی وجہ سے بخار ہوا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اُن کی بیٹی صلہ کو بھی بخار ہونا شروع ہو گیا تھا-
میزبان نے بتایا کہ سائٹ دیکھ کر آنے کے تین دن بعد نوید رضا نے فون کرکے بتایا کہ انہیں بھی بخار ہوا تھا اور انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
ندا نے بتایا کہ کورونا کا سن کر یاسر نواز بہت پریشان ہوگئے اور پھر وہ تمام اہل خانہ سمیت ٹیسٹ کروانے چلے گئے اور بعد ازاں ٹیسٹ میں صرف میاں بیوی اور ایک بیٹی میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ جس دن ان کا ٹیسٹ کا نتیجہ آیا، اس دن بھی انہوں نے اپنا مارننگ شو کیا اور جب انہیں یاسر نے بتایا کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، کیوں کہ ان میں ایسی کوئی علامات نہیں تھیں جبکہ ان کے شوہر میں کافی شدید علامات تھیں بیٹی میں معمولی علامات تھیں
اداکارہ کے مطابق کورونا کی تشخیص کے بعد یاسر نواز پریشان ہوگئے اور کہتے رہے کہ اگر ہمیں کچھ ہوگیا تو ہمارے بچوں کا کیا ہوگا اور ان کی ایسی باتوں سے مجھے بھی ذہنی پریشانی ہونے لگی-
ندا یاسر قرنطینہ کے دنوں کا احوال بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور وہ اپنے 5 سالہ بیٹے سے دور رہنے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ ان پریشانیوں سے بچنے کے لئے ہی کہتے ہیں کہ غیر ضروری باہر نہ جائیں گھر میں رہیں-
اداکارہ و میزبا نے بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دن تک گھر کے اوپر والے حصے میں قرنطینہ کردیا تھا جب کہ کورونا نیگیٹیو والوں کو گھر کے نچلے حصے مین رکھا گیا ان کا چھوٹا 5 سالہ بیٹا جو ان کے ساتھ سوتا تھا اور جب وہ کسی وجہ سے روتا تھا تو وہ چاہتے ہوئے بھی اپنے بچے کو گلے نہیں لگا سکتی تھیں اور ان سے ملنے کے لیے روتی تھیں-
ندا نے کہا کہ آپ پوری دنیا سے دور رہ سکتے ہیں لیکن پنی اولاد سے جن کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے جن کو ماں کا لمس چاہیئے ہوتا ہے ان سے دور رہنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے جیسے کہ میرے ساتھ ہوا میں اپنے بچے کو کسی بھی صورت میں ہاتھ نہیں لگا سکتی تھی-
ندا نے کہا یہ بہت مشکل وقت تھا لیکن اللہ کا شکر ہے گزر گیا- انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دعائیں دیں لیکن کچھ نے بددعائیں بھی دیں کسی نے کہا کہ یہ ڈرامہ ہے پیسے لے کر یہ کہہ رہے ہیں ہاں شو میں آتے تھے کام کرنے آتے تھے اچھا ہوا تو کسی نے کچھ کہا یہ کہتے ہوئے ندا یاسر آبدیدہ ہو گئیں کہا کہ ان باتوں نے میرا بہت دل دکھایا- ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بہت کوگوں نے دعائیں دیں اور ہمارا ساتھ دیا جس پر ہمیں لگا کہ ہم دنیا میں اکیلے نہیں ہیں ہمیں ڈھارس بندھی-اور شاید ان کی دعاؤں کی وجہ سے یہاں کھڑی ہوں-
https://www.instagram.com/p/CBfyLenln1h/
دوسری جانب ندا یاسر نے صحت یابی کے بعد مارننگ شو شروع کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنے سیٹ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لوگوں کو دکھایا کہ کس طرح شوٹنگ کے دوران سب لوگ ایک دوسرے سے دوری پر ہیں اور کس طرح ان کی ٹیم نے تمام حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے کیمرا مین نہ صرف ایک دوسرے سے دور کھڑے ہیں بلکہ انہوں نے حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے جب کہ اسٹوڈیو میں ایک شخص کو اینٹی انفیکشن اسپرے بھی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےایک طرف جہاں ندا یاسر نے اپنے اسٹوڈیو میں حفاظتی انتظامات کی ویڈیو شیئر کی اور ان کے کیمرامین نے حفاظتی لباس سمیت ماسک بھی پہن رکھا ہے، وہیں دوسری جانب وہ خود پروگرام میں ماسک کے بغیر دکھائی دیں-
لاہور:لاہور کا جناح ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔مریض کوآکسیجن نہ ملنے پرلواحقین اورانتظامیہ میں جھگڑا ہوگیا۔لڑائی میں ڈنڈوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور جناح ہسپتال میں لڑائی کا سماں باندھ گیا، آکسیجن نہ ملنے پر مریض کے کواحقین نے انتظامیہ پر چڑھائی کردی، جناح ہسپتال میں موجود دیگر مریض اور ان کے ورثا بھی گھبرا گئے، لڑائی میں ڈنڈوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔لڑائی ایم ایس جناح ہسپتال کے دفتر کے باہر
ذرائع کا کہناتھا کہ جناح ہسپتال میں لڑائی کی سٹی 42نیوز کو موصول ہوگئی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ اور لواحقین میں ڈنڈوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہو رہا ہے۔کورونا کے باعث ہسپتالوں کوآکسیجن اوروینٹی لیٹرزکی شدید کمی کاسامناہے۔
واضح رہے کہ جناح ہسپتال میں دو انجیو سوٹس میں سے ایک شہریوں کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر رہی جس کی وجہ سےانتظامی غفلت سے سہولیات کا فقدان ہے جس سے علاج معالجہ کی فراہمی تعطل کا شکار رہا۔
دوسری جانب پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان سر اٹھانے لگا ہے،کورونا کے مرٰیضوں کی تعداد میں کمی کی بجائے آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔