Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ‏شوہر کا کرونا ٹیسٹ مثبت ایا تو بیوی نے گلے لگ کے رونا شروع کر دیا

    ‏شوہر کا کرونا ٹیسٹ مثبت ایا تو بیوی نے گلے لگ کے رونا شروع کر دیا

    لاہور:‏شوہر کا کرونا ٹیسٹ مثبت ایا تو بیوی نے گلے لگ کے رونا شروع کر دیا ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ایک ایسی تصویر بھی وائرل ہوچکی ہے کہ جس میں ایک بیوی اپنے خاوند سے اس لیے گلے لگ کررورہی ہے کہ اسے کرونا ہوگیا ہے اوراب شاید وہ بچ نہ سکے

     

    ذرائع کے مطابق بیوی اس لیے گلے لگ کررورہی ہے کہ اس کا خیال ہے کہ میرے خاوند کو کرونا ہوگیا ہے اب شاید وہ بچ نہ سکے اس لیے وہ اس سے لپٹ کررووہی ہے کہ شاید دوبارہ وہ اس کے قریب بھی نہ جاسکے

    سوشل میڈیا پروائرل اس ویڈیو کوبہت زیادہ دیکھا جارہا ہے ، اوراس عورت کی اس حرکت پربہت زیادہ افسوس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ وہ ایسا کرنے کی بجائے اس کے لیے دعائے صحت کرتی

  • اگر کسی لاہوری کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے معافی مانگ لی

    اگر کسی لاہوری کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے معافی مانگ لی

    لاہور:اگر کسی لاہوری کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے معافی مانگ لی،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرصحت نے اپنے کہے ہوئے سخت الفاظ پرمعافی مانگ لی ہے ،

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ کل ایک پروگرام میں میں نے کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلائے جانے والی غلط اور سازشی تھیوریاں پھیلانے والے افراد کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کیا تھا
    میں نے اس کلپ میں "ہم” کا لفظ استعمال کیا.

     

    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنا موقف دیتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں نے لاہوریوں کے بارے میں بات کی. میں خود ایک لاہوری ہوں اور تکلیف ہوتی ہے کہ ہم نے اس شہر کا کیا حال کر دیا. پورے پنجاب کے 50 فیصد سے زائد کیسز لاہور میں ہیں

    اس معاملے میں اگر کسی لاہوری کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں

  • لاہور میں آج رات 12 بجے کن علاقوں کوسیل کیا جائے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور میں آج رات 12 بجے کن علاقوں کوسیل کیا جائے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور :لاہور میں آج رات 12 بجے کن علاقوں کوسیل کیا جائے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں،اطلاعات کے مطابق پنجاب کا دارلحکومت لاہور  کورونا وائرس کا گڑھ بن گیا، شہر میں آج رات 12 بجے سیل کئے جانے والے علاقوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، لاہور کے 9 ٹاؤنز میں 81 علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، جس کے بعد حکومت نے شہر کے مختلف علاقوں کو آج رات بارہ بجےسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،لاہور کے 9 ٹاؤنز میں 81 علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔

    سیل کئے جانے والے علاقوں میں راوی ٹاؤن سےبیگم کورٹ،بارہ دری روڈ،راوی کلفٹن شاہدرہ، حنیف پارک بادامی باغ، ملک پارک بادامی باغ،سیدمٹھابازار، سمن آبادٹاؤن سےستلج،جہانزیب،راوی، کشمیر،نرگس،ہما اور رچنا بلاکس شامل ہیں۔

    رضا، کامران،عمر،کریم، مہران،نشتراورسکندربلاکس ، کینٹ ٹاؤن سے ڈی ایچ اےفیز1،2،3،4،5،8،صدر،سرورروڈ،کیولری گراؤنڈ، آفیسرزکالونی،کینٹ ٹاؤن سےعسکری8،9،10،علاالدین روڈ کو سیل کی جائے گا۔

    داتاگنج بخش ٹاؤن میں ساندہ،گوالمنڈی،راج گڑھ،چمن باغ،پیر مکی ، جیل روڈ،جی اوآر،قلعہ گجرسنگھ کےعلاقے، علامہ اقبال ٹاؤن میں جوہرٹاؤن کے بلاکس، مصطفیٰ ٹاؤن ،کنال ویوسوسائٹی ، ای ایم ای سوسائٹی،واپڈاٹاؤن،پی سی ایس آئی آرفیز2 بھی سیل ہوں گے۔

    سیل کئے جانے والے علاقوں میں واہگہ ٹاؤن کےمناواں،محلہ شاہ نورداروغہ والا،بسمہ اللہ ہاؤسنگ اسکیم ، گلبرگ ٹاؤن میں گارڈن ٹاؤن احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب بلاک، طارق بلاک شیرشاہ بلاک،گلبرگ 1،3 ، قصوری روڈ،ایم ایم عالم روڈ ، گرومانڈروڈاے1بلاک،بی1بلاک کبوتر پورہ، نبی پورہ کے علاقے بھی شامل ہیں۔

    حکومت کی جانب سے گلبرگ3، ظفر علی روڈ،ظہورالہٰی روڈ،صدراقبال روڈ،مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی، گجرپورہ،رحمت پورہ،بیگم پورہ،چاہ میراں، بلال پارک، مکہ پورہ ، کوٹ خواجہ سعید،شاد باغ، وسن پورہ، فیض باغ، کراؤن پارک کے علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ مادھولال حسین،محمدن کالونی،باغبان پورہ،انگوری باغ،مجاہدہ باغ ، کنال بینک ہاؤسنگ اسکیم،نبی پورہ،نصرت کالونی،مدینہ اسٹریٹ نمبر 35، گلستان کالونی،نورکالونی غازی آباد،شاہ عالم کالونی نظام آبادتاجپورہ بھی سیل ہوں گے۔

  • سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹرشہزادوسیم سے جاپانی سفیر کی اہم ملاقات

    سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹرشہزادوسیم سے جاپانی سفیر کی اہم ملاقات

    اسلام آباد:سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹرشہزادوسیم سے جاپانی سفیر کی اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور جاپان کے سفیر متسادہ کونینوری کے مابین ملاقات ہوئی جسمیں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کرو نا وبا پر قابو پانے کے لئے جاپان کی جانب سے دی جانے والی امداد پر جاپان کی حکومت، عوام اور پارلیمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

    قائد ایوان سینیٹ نے جامع حکمت عملی پر زور دیا۔  پاکستان اور جاپان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ دو طرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دی جائے۔ انہوں نے تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پارلیمانی سفارتکاری کو اہم قرار دیا اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی سطح پر روابط کو مزید استحکام دیا جائے۔

    جاپان کے سفیر نے سینیٹ میں قائد ایوان کو دوطرفہ تعاون کی اہمیت سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جاپان کے سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جاپان اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    یاد رہے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم پاکستان جاپان فرینڈ شپ گروپ کے کنوینر بھی ہیں۔ 

  • ملک کے 20شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل بھی شامل

    ملک کے 20شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل بھی شامل

    لاہور:ملک کے 20شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل بھی شامل،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ملک کے بڑے 20 شہروں‌میں‌سخت لاک ڈاون کرنے کا فیصل ہوگیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب کے سات شہروں کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ۔ کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی او سی نے ملک کے 20شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے ، ادھر صوبہ پنجاب میں جن بڑے شہروں میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں‌ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں

    ذرائع کے مطابق چیف سیکر ٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے این سی او احکامات جاری کر دیئے۔لاہور میں آج رات 12بجے جبکہ دیگر شہروں میں کل رات 12بجے سے لاک ڈاؤن ہوگا۔لاک ڈاؤن کئے گئے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے پر پولیس تعینات کی جائے گی۔آرمی اور رینجرز سٹینڈ بائی پر ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو لاک ڈاؤن کرنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیئے گئے ہیں‌،عوام کی رہنمائی کیلئے لاک ڈاؤن سے قبل متاثرہ علاقوں کی فہرست میڈیا میں جاری کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کی مدد کیلئے ٹائیگرفورس کی خدمات لی جائیں گی۔

  • دنیا بھرمیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 713 ہو گئی

    دنیا بھرمیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 713 ہو گئی

    دنیا بھرمیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 713 ہو گئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

    مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ 41 ہزار 521 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 39 ہزار 713 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 49 ہزار 391 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 617 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 42 لاکھ 52 ہزار 417 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 18 ہزار 286 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار 979 ہو چکی ہے۔

    امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 74 ہزار 678 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 716 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 90 ہزار 15 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 91 ہزار 556 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 44 ہزار 118 زندگیاں نگل چکا ہے۔

    کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 7 ہزار 284 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 458 ہو چکی ہے۔

  • ایک طرف کرونا تو دوسری طرف دنیا میں جنگوں کی تیاری،شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا ‘رابطہ دفتر’ دھماکے سے اڑا دیا

    ایک طرف کرونا تو دوسری طرف دنیا میں جنگوں کی تیاری،شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا ‘رابطہ دفتر’ دھماکے سے اڑا دیا

    سیئول :ایک طرف کرونا تو دوسری طرف دنیا میں جنگوں کی تیاری،شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا ‘رابطہ دفتر’ دھماکے سے اڑا دیا،اطلاعات کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا میں کشیدگی، شمالی کوریا نے سرحدی شہر کیسونگ میں جنوبی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قائم ایک دفتر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    شمالی کوریا کے کے سی این اے کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ رابطہ کار کا آفس کووڈ 19 کی وجہ سے جنوری سے بند تھا جو ‘خوفناک دھماکے سے تباہ ہوگیا’۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رابطے کے لیے قائم مذکورہ دفتر بند کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے جنوبی کوریا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بڑا دھماکہ ہوا اور 4 منزلہ عمارت کو گراتے ہوئے دکھایا گیا۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے غباروں میں بھر کر پمفلٹس پھینکے گئے تھے جس میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کے جوہری عزائم کے بارے میں عوام کو خبردار کیا گیا تھا۔اس ضمن میں جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اور کہا کہ اگر شمالی کوریا کشیدگی بڑھاتا رہا تو جنوبی کوریا سخت جواب دے گا۔

    نائب قومی سلامتی کے مشیر کم یو جیون نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ دفتر کی تباہی سے ‘ان تمام لوگوں کی توقعات ٹوٹ گئیں جو بین کوریائی تعلقات کی ترقی اور جزیرہ نما پر دیرپا امن کی امید رکھتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم واضح کر رہے ہیں کہ اس کے نتیجے میں پیش آنے والے تمام نتائج کے لیے شمال یوریا پر پوری طرح سے ذمہ داری عائد ہوگی’۔

    جنوبی کوریا کے ایک فوجی ذرائع نے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ اس بات کی اطلاعات تھیں کہ شمالی کوریا بلڈنگ کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے عمارت کو تباہ کیے جانے کے مناظر براہ راست دیکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ بین کوریائی رابطہ دفتر 2018 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد دونوں فریقین کے مابین تناؤ کو کم کرنا تھا۔مذکورہ عمارت کیسانگ انڈسٹریل کمپلیکس میں کام کرنے والے ملازمین کے دفاتر کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے تنازع پر دونوں ممالک کے مابین مشترکہ منصوبہ 2016 میں معطل کا شکار ہوگیا تھا۔

    جنوبی کوریا نے مذکورہ عمارت کی تزئین و آرائش کے لیے 2018 میں کم از کم 86 لاکھ ڈالر خرچ کیے تھے۔جنوبی کوریا نے دوسری منزل اور شمالی کوریا کے افراد چوتھی منزل پر کام کرتے تھے جبکہ تیسری منزل پر دونوں فریقین کے مابین ملاقاتوں کے لیے کانفرنس روم تھے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو شمن قرار دیتے ہوئے فوجی اور سیاسی تعلقات سمیت تمام رابطے ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس میں دونوں ملکوں کے ہاٹ لائن پر رابطے بھی شامل تھے۔شمالی اور جنوبی کوریا ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں کیونکہ 1953 میں جنگ کے اختتام کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی امن معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات اس وقت بہتر ہونا شروع ہو گئے تھے جب دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے تین مرتبہ ملاقات کی تھی اور ایک فوجی معاہدہ بھی کیا گیا تھا۔دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناؤ میں کمی پر بھی اتفاق ہوا تھا لیکن اکثر معاملات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

    1953 میں کوریا جنگ کے اختتام کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی یہ تیسری ملاقات تھی جس میں سے گزشتہ 2 ملاقاتیں بالترتیب سال 2000 اور 2007 میں شمالی کوریا میں ہوئیں، جبکہ کوریا جنگ کے بعد کِم جونگ ان شمالی کوریا کے پہلے حکمران ہیں جو سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا آئے۔

    ملاقات کے بعد دونوں سربراہان نے مشترکہ طور پر ایک اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے تحت اتفاق کیا گیا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا، تاہم اس ضمن میں کسی لائحہ عمل یا ممکنہ مدت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ شمالی کوریا اورجنوبی کوریا کی طرح چین اوربھارت میں بھی خونریزجھڑپیں‌ہوئی ہیں‌، ادھراطلاعات یہ ہیں‌کہ امریکہ بھی خطے میں چینی اثرورسوخ کو کم کرنے کے لیے کوئی شرارت کرسکتا ہے ، دوسری طرف چین نے بھی خبردار کیا ہے کہ اب چین صبرنہیں بلکہ جوابی کاروائی کرے گا .

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو چین کے ساتھ کشیدگی مہنگی پڑی، لداخ پر جھڑپ کے دوران انڈین فوج کا کرنل اور دو فوجی جوان مارے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر اس وقت لداخ میں واقع ایک سرحدی چیک پوسٹ پر دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام مذاکرات کرکے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈین فوجی رات گئے گلوان وادی میں ہونے والی ایک جھڑپ میں مارے گئے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گلوان وادی میں ایک کارروائی کے دوران ہونے والی پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے تین اہلکار جن میں ایک آفیسر بھی شامل تھا مارے گئے۔ اس وقت دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کشیدگی ختم کرنے کے لیے اجلاس میں شریک ہیں۔

    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری سمیت دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

    بی بی سی کے مطابق انڈین فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جھڑپ پیر کی شب متنازع وادی گلوان کے علاقے میں ہوئی جہاں فریقین کی افواج کی پسپائی کا عمل جاری تھا۔فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جھڑپ میں چینی فوج کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم چینی حکام کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

  • پنجاب؛ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک پھر توسیع ،اب کی بارہوگا حقیقی لاک ڈاون

    پنجاب؛ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک پھر توسیع ،اب کی بارہوگا حقیقی لاک ڈاون

    لاہور: پنجاب؛ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک پھر توسیع ،اب کی بارہوگا حقیقی لاک ڈاون،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں جاری لاک ڈاؤن میں 30 جون تک کی توسیع کر دی گئی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے لاک ڈاؤن میں 30 جون تک نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مزید ترمیم تک لاک ڈاؤن کی صورت حال گزشتہ نوٹیفکیشن والی رہے گی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں یو ایچ ایس کو سپلیمنٹری امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ بی ڈی ایس، بی ایس سی نرسنگ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز آخری سال کے ضمنی امتحانات لیے جا سکیں گے۔

    نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ یو ایچ ایس امتحان کے علاوہ کسی بھی انڈسٹری کو چھوٹ نہیں دی گئی جب کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور تاحکم ثانی لاگو رہے گا۔

    کورونا وبا کے باعث پنجاب حکومت نےگزشتہ ہفتے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام ہونے والے ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کو منسوخ کر دیا تھا تاہم ضمنی امتحانات نہ ہونے کی صورت میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے سینکڑوں طلبا کا ایک سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اب حکومت نے ضمنی امتحانات کی اجازت دے دی ہے۔

  • پہلے لوٹا پھر جپھی ڈالی،لٹنے والا آنسوپونچھتا رہ گیا : انوکھی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

    پہلے لوٹا پھر جپھی ڈالی،لٹنے والا آنسوپونچھتا رہ گیا : انوکھی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

    کراچی : پہلے لوٹا پھر جپھی ڈالی،لٹنے والا آنسوپونچھتا رہ گیا : انوکھی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل،اطلاعات کے مطبق کراچی میں ایک ڈکیتی کے واقعہ میں موٹرسوارسائیکل سواروں نے پہلے لوٹا پھر جپھی ڈالی،متاثرہ ڈیلیوری مین کے آنسوئوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

     

    کراچی میں ایسے ہی ورکر کے ساتھ انوکھی ڈکیتی ہوئی، سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا گھر کی بیل بجاتا ہے جب بائیک کی طرف آتا ہے دو ڈاکو اس سے نقدی لیتے ہیں،جپھی ڈالتے ہیں اور چل دیتے ہیں، ڈیلیوری مین سیل لوٹا کے روتے ہوئے آنکھیں صاف کرتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عجیب واقعہ نے لوگوں کو بھی حیران کردیا ہے کہ لوگ کس طرح مکاری سے کسی آدمی کو لوٹتے ہیں‌ اورپھر کتنی مکاری سے چلے جاتے ہیں‌

  • کورونا وائرس:81 علاقے سیل کرنے کی حکمت عملی تیار،اگرلوگ احتیاط کرتے توآج حکومت کویہ اقدامات نہ اٹھانے پڑتے ،اہل لاہور

    کورونا وائرس:81 علاقے سیل کرنے کی حکمت عملی تیار،اگرلوگ احتیاط کرتے توآج حکومت کویہ اقدامات نہ اٹھانے پڑتے ،اہل لاہور

    لاہور:کورونا وائرس:81 علاقے سیل کرنے کی حکمت عملی تیار،اگرلوگ احتیاط کرتے توآج حکومت کویہ اقدامات نہ اٹھانے پڑتے ،اہل لاہور،اطلاعات کے مطابق کورونا وبا کےغیرمعمولی پھیلاؤ پر لاہور ڈینجر زون بن گیا،صوبائی درالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 50 اموات ہوئیں جبکہ 934 نئے کیسز سامنے آگئے، 93 روز کے دوران اموات کی مجموعی تعداد 380 اور کیسز کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی پر مشاورت جاری، شہر کے9 زونز میں مجموعی طور پر 81 علاقوں کو سیل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے تاہم سیل کرنے کیلئے بڑوں نے سر جوڑ لیے۔

    ذرائع کے مطابق شہر کےعلاقوں کو سیل کرنے کےحوالے سے فیصلہ سازوں کے بڑوں کی اعلیٰ سطح کی بیٹھک میں مشاورت کی گئی، تحصیل ماڈل انتظامیہ کو بھی کنٹرولڈ ایریاز میں علاقوں کو لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات کا انتظار ہے، گلبرگ ٹاؤن میں گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب، طارق، شیر شاہ بلاک سیل ہوں گے، گلبرگ کے، گلبرگ 1 اور گلبرگ 3 ، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ، گرومانگٹ روڈ اے 1 بلاک،B1 بلاک ،کبوتر پورہ، نبی پورہ کے علاقے سیل ہوں گے۔

    گلبرگ 3، ظفر علی روڈ، ظہور الہیٰ روڈ، صدر اقبال روڈ، مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی سیل ہونیوالے علاقوں میں شامل ہیں، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ تاحال تحصیل ماڈل ٹاؤن میں کسی علاقے کو سیل کرنے کے احکامات موصول نہیں ہوئے، احکامات ملنے پر رات بارہ بجے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کریں گے۔

    دوسری جانب پولیس نے شہر میں لاک ڈاؤن کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، لاک ڈاؤن کے حوالے سے سکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ گزشتہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اس بار علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

    سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا کہ ایسے علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے اور ان علاقوں کو سیل کرنے کے لیے پہلے والی پالیسی اور ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا۔

    سی سی پی او نے بتایا کہ جن علاقوں کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب کیا جائے گا اسے سیل کریں گے، سیل شدہ علاقوں سے کسی کو غیر ضروری باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ادویات یا اپنے گھریلو اشیاء لینے کیلئے جانے کی اجازت ہوگی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سیل شدہ علاقوں میں قناطیں اور خاردار تاریں لگا کر ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ باقی شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔