Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • روس کے بعد ترکی بھی کورونا وائرس کے خلاف  دوا تیار کرنے میں کامیاب

    روس کے بعد ترکی بھی کورونا وائرس کے خلاف دوا تیار کرنے میں کامیاب

    انقرہ :روس کے بعد ترکی بھی کورونا وائرس کے خلاف دوا تیار کرنے میں کامیاب،اطلاعات کے مطابق ترکی نے کورونا وائرس کے خلاف فیویپیراویر (favipiravir) کو مقامی طور پر تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے اور اب وہ اس کے لائسنسنگ پراسیس پر کام کررہا ہے۔

    یہ بات ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ ورنک نے بتائی۔ابتدائی ٹرائلز میں جاپان میں فلو کے لیے تیار ہونے والی اس دوا کو کورونا وائرس کے مریضوں میں بیماری کے دورانیے میں کمی اور پھیپھڑوں کی حالت میں بہتری کے لیے موثر دریافت کیا گیا ہے۔

    ترک وزارت صحت کے مطابق فیویپیراویر کو چین سے حاصل کیا گیا تھا اور مقامی ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے استعمال سے بیماری کے دورانیے کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جبکہ آکسیجن کا بہاؤ بڑھتا ہے جس سے کامیاب اور جلد علاج ممکن ہوتا ہے۔

    ترکی میں اسے مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے کووڈ 19 ترکی پلیٹ فارم نے کام کیا جو اعلیٰ سطح کا سائنسی ادارہ ہے، جس کے ماہرین نے 40 دن تک کام کرکے اس دوا کی کیمیائی ترکیب میں مہارت حاصل کی۔ترک وزیر نے کہا کہ ہم نے مقامی صلاحیت اور ترکیب سے اس اہم دوا کی تیاری میں کامیابی حاصل کی اور اب لائسنسنگ مرحلے سے گزر رہے ہیں اور اس کی فوری رجسٹریشن کے لیے کام ہورہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل مکمل ہونے پر اس دوا کو ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہوگا جبکہ برآمد کرنے پر بھی کام ہوگا۔یہ جاپانی دوا دنیا بھر میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے آزمائی جارہی ہے۔

    اس وقت گیلیڈ سائنس کی تیار کردہ ریمیڈیسیور مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس وائرس کے علاج کے لیے موثر دریافت ہوئی ہے، جس کے بعد امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

    مگر روس نے جاپان میں تیار ہونے والی اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر (favipiravir) یا کچھ ممالک میں جسے ایویفیور (Avirfavir) بھی کہا جاتا ہے، کو اس وبائی بیماری کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔اپریل میں روس میں اس دوا کو کووڈ کے علاج کے لیے آزمانے کا عمل شروع ہوا تھا اورابتدائی نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا تھا۔

    13 مئی کو رشین ڈائریکٹ انویسٹمینٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے بتایا کہ اس دوا کے ابتدائی کلینیکل ٹرائلز کے نتائج بہترین رہے ہیں۔آر ڈی آئی ایف کے سربراہ کرل دیمیترف نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کورونا وائرس کے 40 میں سے 60 فیصد مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور وہ 5 دن میں صحتیاب ہوگئے، یعنی دیگر طریقہ علاج کے مقابلے میں اس دوا سے ریکوری کا وقت 50 فیصد کم ہوگیا۔

    بعد ازاں رواں ماہ اس دوا کو کووڈ 19 کے علاج کے لیے محفوظ اور موثر قرار دے کر 11 جون سے ہسپتالوں میں اس کی مدد سے مریضوں کا علاج شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔آر ڈی آئی ایف نے اب تک دریافت کیا ہے کہ اس دوا کے استعمال سے بہت کم دنوں میں متاثرہ افراد میں علامات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور تیز بخار کا دورانیہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

    آر ڈی آئی ایف کے سی ای او کیریل دیمیتروف نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ یہ جاپانی دوا دنیا میں کووڈ 19 کے حوالے سے سب سے زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے اس دوا کو گیم چینجر قرار دیا ہے جس سے وہ معمول کی زندگی کو جلد بحال کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی مدد سے ہر ماہ 60 ہزار مریضوں کا علاج ہوسکے گا اور 330 افراد میں ٹرائل کے دوران بیشتر مریضوں کا علاج 4 دن کے اندر کامیابی سے ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ دوا پر مزید تحقیق جاری رہے گی جبکہ وزارت صحت اس کے استعمال کی منظوری ایک خصوصی تیزرفتار عمل کے ذریعے دے گی جبکہ روس میں اس کی تیاری کا عمل مارچ میں شروع ہوگیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گولی کی شکل میں اس دوا کی بدولت مریضوں کو کم وقت ہسپتال میں گزارنا پڑے گا اور ان میں وائرس دیگر افراد تک منتقل ہونے کا دورانیہ بھی گھٹ جائے گا، خصوصاً معتدل یا معمولی حد تک بیمار افراد کے لیے یہ بہت زیادہ موثر ہے۔

    چین میں اس دوا کی آزمائش فروری میں شروع ہوئی تھی اور 15 مارچ کو اس کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی تھی اور حکام کا کہنا تھا کہ اب تک مریضوں پر اس کے اثرات بہت زیادہ حوصلہ افزا رہے ہیں۔

  • شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی،حالات کشیدہ ، امریکہ اورچین بھی متحرک ہوگئے

    شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی،حالات کشیدہ ، امریکہ اورچین بھی متحرک ہوگئے

    سیئول :شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی،حالات کشیدہ ، امریکہ اورچین بھی متحرک ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم رہنما کم جونگ اُن کی بااثر بہن کم یو جونگ نے جنوبی کوریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق کم یو جونگ نے کہا کہ ‘میرے خیال میں یہ جنوبی کوریا کے حکام سے رابطے ختم کرنے کا انتہائی مناسب وقت ہے اور ہم جلد اس کے خلاف اگلی کارروائی کریں گے۔’انہوں نے کہا کہ ‘ملک کے سپریم رہنما، پارٹی اور ریاست کی جانب سے دیے گئے اختیارات استعمال کرتے ہوئے میں نے متعلقہ حکام کو جنوبی کوریا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت دے دی ہے۔’

    کم یو جونگ کا کہنا تھا کہ ‘دشمن کے خلاف اگلی کارروائی کی ذمہ داری ہماری آرمی کے جنرل اسٹاف کو دے دی گئی ہے۔’انہوں نے واضح نہیں کیا کہ جنوبی کوریا کے خلاف کیا فوجی کارروائی کی جائے گی، لیکن انہوں نے ملک کے سرحدی شہر کیسونگ میں واقع مشترکہ رابطہ دفتر تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ضروری ہے کہ انہیں اس بات کا شدت سے احساس دلایا جائے کہ انہوں نے کیا غلطی کی ہے۔’

    یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو شمن قرار دیتے ہوئے فوجی اور سیاسی تعلقات سمیت تمام رابطے ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس میں دونوں ممالک کے ہاٹ لائن پر رابطے بھی شامل ہیں۔جنوبی کوریا کی جانب سے غباروں میں بھر کر پمفلٹس پھینکے گئے تھے جس میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کے جوہری عزائم کے بارے میں عوام کو خبردار کیا گیا تھا۔

  • باغی ٹی وی کیطرف سے روشنی : Roshni : (کرونا سے آگاہی سے متعلق لائیوو بروڈ کاسٹ)،اہم سوالات اہم جوابات سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی کیطرف سے روشنی : Roshni : (کرونا سے آگاہی سے متعلق لائیوو بروڈ کاسٹ)،اہم سوالات اہم جوابات سلسلہ جاری

    لاہور: باغی ٹی وی کیطرف سے روشنی : Roshni : (کرونا سے آگاہی سے متعلق لائیوو بروڈ کاسٹ)،اہم سوالات اہم جوابات سلسلہ جاری ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف سوشل میڈیا باغی ٹی وی چینل کی طرف سے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں اوراس سے بچنے کے حوالے سے ایک لائیوبروڈکاسٹ پروگرام شروع کیا ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے میزبان انجینئراقبال خالد سوالا ت ڈاکٹروقاص نواز تک پہنچاتے ہیں اوروہ ان کا مدلل جوابات دیتے ہیں

     

    باغی لائیو – BaaghiTV Live

    ڈاکٹروقاص نواز امریکہ سے ان سوالات کے جوابات دے رہے ہیں

    باغی ٹی وی کے کرونا وائرس سے آگاہی کے حوالے سے لائیو پروگرام میں پاکستان بھر سے کرونا وائرس کے حوالے سے ایک اورماہر ڈاکٹراویس قریشی سوالات کے جواب دے رہے ہیں‌

    اس کے ساتھ ساتھ اس ویڈیولنک آن لائن لائیو گفتگومیں خاتون ڈاکٹرمیشا اقبال بھی بہت خوبصورت جوابات دے کرقارئین کو مطمئن کررہی ہیں‌

  • کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی :کرونا کی وجہ سے ایشین انڈر 18بیس بال چیمئن شپ التوا کا شکار

    کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی :کرونا کی وجہ سے ایشین انڈر 18بیس بال چیمئن شپ التوا کا شکار

    لاہور:کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی :کرونا کی وجہ سے ایشین انڈر 18بیس بال چیمئن شپ التوا کا شکار،اطلاعات کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں کرونا کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے ایک بار پھر انڈر 18بیس بال چیمپئن شپ کی تاریخیں بڑھا دیں۔

    پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے ایشیائی اور بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں کرونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈر18 ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تاریخیں مزید آگے بڑھا دی ہیں۔ اب یہ چیمپئن شپ ستمبر کی بجائے دسمبر میں تائیوان میں کھیلی جائے گی۔

    اس سلسلے میں بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کو ای میل موصول ہوئی ہے جس میں چیمپئن شپ کی تاریخیں مزید آگے بڑھا دی گئی ہیں۔ سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ایشین رینکنگ کے مطابق ٹاپ آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    سید فخر علی شاہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ خود کو محفوظ رکھتے ہوئے گھروں میں اپنی ٹریننگ جاری رکھیں۔

    کوچز کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کوچز کو کھلاڑیوں سے آن لائن رابطے میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

  • کورونا سے نمٹنے کیلئے اب تک حکومت پنجاب نے کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم  تفصیلات جاری کردی گئیں‌

    کورونا سے نمٹنے کیلئے اب تک حکومت پنجاب نے کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم تفصیلات جاری کردی گئیں‌

    لاہور:کورونا سے نمٹنے کیلئے اب تک حکومت پنجاب نے کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم تفصیلات جاری کردی گئیں‌،اطلاعات کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لئے اب تک کتنی رقم خرچ ہوئی؟ تمام تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپیشلائزڈ ہیلتھ نے5 ارب میں سے صرف ڈیڑھ ارب اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 6 ارب 73 کروڑ 80لاکھ روپے میں سے 74کروڑ20 لاکھ روپے کا بجٹ استعمال کیا۔ محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کو مجموعی طور پر 5 اعشاریہ 173 بلین کا بجٹ جاری کیا گیا تھا جس میں سے ایک عشاریہ 323 بلین ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو پروکیورمنٹ کے لئے جاری کئے گئے۔

    607 ملین کی رقم مختلف مشینری کی خریداری پر خرچ کی گئی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کل بجٹ میں سے 4587 عشاریہ 874ملین روپے ماسکس، ڈس انفیکٹنٹ، ٹیسٹنگ کٹس اور پی پی ای کے لئے مختص کیے گئے۔ ماسکس، ڈس انفیکٹ، ٹیسٹنگ کٹس اور پی پی ای کے لئے 2889 ملین کا پرچیز آرڈر جاری کیا گیا۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کے تدارک کے لیے 12 سو ارب روپے سے زائد کے پیکیج کی منظوری دی گئی ہے، طبی آلات کی خریداری کے لیے 71 ارب روپے اور غریب خاندانوں کے لیے 150 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر سمیت زندہ دلوں کا شہر وبا کے نرغے میں آگیا ہے،24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 11 اموات، 91 دنوں میں جاں بحق افراد 325 ہو گئے، 1342 نئے کیسز سے کورونا پازیٹو 25 ہزار سےمتجاوز، ہسپتالوں میں داخل تشویشناک مریضوں میں بھی اضافہ، وینٹی لیٹر پر زندگی کی جدوجہد کرنے والے 135، آئی سی یو میں 191 اور کورونا وارڈز میں 749 مریض زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کوضرورت کے مطابق انجکشن ایکٹمرا فراہم کردیا گیا، میوہسپتال کے15 تشویشناک مریضوں کےلئے60، جنرل ہسپتال اور پی کے ایل آئی میں زیر علاج 12 ، 12مریضوں کیلئے اڑتالیس اڑتالیس انجکشن فراہم ، سروسز سمیت دیگر ہسپتالوں کیلئے بھی انجکشنز کی تعداد مقرر کردی گئی۔

  • ملک بھر کے 1300 ہاٹ اسپاٹ کو سیل کردیا گیا،وہ کون کون سے مقامات ہیں،آپ بھی جان لیں‌

    ملک بھر کے 1300 ہاٹ اسپاٹ کو سیل کردیا گیا،وہ کون کون سے مقامات ہیں،آپ بھی جان لیں‌

    لاہور:ملک بھر کے 1300 ہاٹ اسپاٹ کو سیل کردیا گیا،وہ کون کون سے مقامات ہیں،آپ بھی جان لیں‌،اطلاعات کے مطابق حکام نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کو شناخت کرتے ہوئے 1300 مقامات کو سیل کردیا ہے تاکہ نئے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

    1300 ہاٹ اسپاٹ سیل کرنے کا فیصلہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 6ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 32ہزار 405 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں سے 2ہزار 551 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ملک بھر میں ابتدائی طور پر لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد حکومت نے معیشت کا پہیہ چلانے اور غریب کو روزگار کی فراہمی کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی تھی جس کے بعد سے ملک بھر میں کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    ماہرین نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن وزیراعظم نے ان اس کو مسترد کردیا تھا۔اس کے بجائے حکام نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی اصطلاح متعارف کرائی تھی جس کے تحت ان علاقوں میں دکانوں، مارکیٹوں کو بند کریدیا گیا تھا جہاں کیسز میں اضافہ ہوا تھا۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن مل بھر میں وائرس کے ہاٹ اسپاٹ میں نافذ کردیا گیا ہے۔

    پنجاب میں 844 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

    سندھ میں سب سےزیادہ کیسز کے باوجود صرف سات علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا کے 414 علاقوں میں نفاذ کیا گیا ہے

    آزاد جموں و کشمیر کے 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

    گلگت بلتستان کے بھی پانچ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

    دارالحکومت اسلام آباد کے کچھ رہائشی علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے اور کورونا کے کیسز 300 تج پہنچنے کے بعد جی-9 کے دو سب سیکٹر جمعہ کی رات سیل کردیے گئے تھے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے نے کہا ہے کہ سیکٹر جی-9/2 اور جی-9/3 کو سیل کرنے کا فیصلہ ضلعی مرکز صحت کے مشورے سے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کوضروری اشیا کی خریداری کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شادی بیاہ، تقریبات، اجتماعات، مجالس اور مساجد میں اجتماع سمیت کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی۔عوام کی حفاظت اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پولیس، فوج اور رینجرز کو ان علاقوں کا گھیراؤ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کورونا وائرس: برازیل اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا

    کورونا وائرس: برازیل اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا

    برازیل :کورونا وائرس: برازیل اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا،اطلاعات کے مطابق برازیل نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آنے کا دعویٰ کیا ہے کیونکہ امریکا میں کئی ریاستوں میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 76 لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں برازیل کی وزارت صحت نے 909 ہلاکتیں ریکارڈ کیں جس کے بعد 21 کروڑ 20 لاکھ افراد کی آبادی پر مشتمل ملک میں اموات کی تعداد برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 41 ہزار 828 ہوگئی۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاطینی امریکا کی سب سے بڑی معیشت میں کورونا وائرس کے کیسز کی اصل تعداد 8 لاکھ 28 ہزار 810 کیسز سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ادھر عالمی اداراہ صحت کے ایمرجنسیز ڈائریکٹر مائیک ریان نے جینیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برازیل میں کچھ علاقوں میں صورتحال بہت سنگین ہے اور انتہائی نگہداشت یونٹ 90فیصد سے زائد بھر گئے ہیں۔

    برازیل کے صدر جائر بولسونارو جنہوں نے گزشتہ ہفتے نظریاتی بنیادوں پر عالمی ادارہ صحت کی رکنیت سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی تھی وہ وائرس کو ‘معمولی فلو’ قرار دیتے ہوئے مسترد کرچکے ہیں اور لاک ڈاؤنز نافذ کرنے پر ریاستی عہدیداروں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس وقت لاطینی امریکا دنیا میں اس نوول کورونا وائرس کا مرکز ہے جو گزشتہ برس کے اواخر میں چین میں سامنے آیا تھا۔لاطینی امریکا میں اب تک 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے جبکہ 76 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ وائرس کی رفتار سست ہونے کی کوئی علامات نہیں ہیں۔

  • دنیا بھر میں اموات 4لاکھ 29ہزار،77لاکھ65 سے زائد ہزار افرادمتاثر

    دنیا بھر میں اموات 4لاکھ 29ہزار،77لاکھ65 سے زائد ہزار افرادمتاثر

    اسلام آباد:دنیا بھر میں اموات 4لاکھ 29ہزار،77لاکھ65 سے زائد ہزار افرادمتاثر،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداددنیا بھر میں اموات 4لاکھ 29ہزار،77لاکھ65 سے زائد ہزار افرادمتاثرہوگئے ہیں‌

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33لاکھ 53 ہزار 175مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے53 ہزار928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38لاکھ 41 ہزار 537 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک1 لاکھ 16 ہزار 131 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد21 لاکھ 17 ہزار27ہو چکی ہے۔

    امریکا کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں11 لاکھ57 ہزار 561 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے16 ہزار 827 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ8 لاکھ 16ہزار86 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8لاکھ 5ہزار 649 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 41ہزار 58زندگیاں نگل چکا ہے۔

    کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 532 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 436 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 279 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91ہزار 409ہوچکی ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 787 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

    دوسری جانب کورونا کےتشویشناک مریضوں کیلئے جان بچانے والے انجکشنز کی فراہمی، مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کوضرورت کے مطابق انجکشن ایکٹمرا فراہم کردیا گیا، میوہسپتال کے15 تشویشناک مریضوں کےلئے60، جنرل ہسپتال اور پی کے ایل آئی میں زیر علاج 12 ، 12مریضوں کیلئے اڑتالیس اڑتالیس انجکشن فراہم ، سروسز سمیت دیگر ہسپتالوں کیلئے بھی انجکشنز کی تعداد مقرر کردی گئی۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

    وزیراعظم کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا اور ٹڈی دل کے معاملات، این ڈی ایم کے چئیرمین وزیراعظم سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،این ڈی ایم کے چئیرمین موجودہ حالات پر وزیراعظم کو بریف کریں گے

    گورنرپنجاب بھی دوبارہ ایوان وزیراعلی پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں کرونا کے معاملے پر حفاظتی اقدامات اور تجاویز کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور صوبائی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہیں.

    وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں کیے جانیوالے اقدامات پر بر یفنگ دی جا رہی ہے

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے سخت ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

    پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔ اپوزیشن کا کام صرف تنقید کرنا ہے ہم تنقید سے گھبرانے والے نہیں، حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں، عثمان بزدار پنجاب کو ایک زبردست ٹیم کے ساتھ اچھے انداز میں چلا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد سخت لاک ڈاوَن کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے, لاہور میں تمام بڑی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے،لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکوں پر سختی بھی زیر غورہے،لاہو رمیں لاک ڈاوَن کے دوران میڈیکل اسٹور ز کھلے رہنے کی اجازت ہو گی

    لاہور میں پیر سے 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،ادویات اور گروسری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی ،لاہور میں لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ،لاہور میں کورونا کے ریکارڈ کیسز کے باعث غور شروع کردیا گیا

    لاہور میں کرونا کے بڑھتے کیسز،وزیراعظم نے بزدار سرکار کو بڑا حکم دے دیا

  • سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار،مجموعی مریض 51 ہزار سے زائد

    سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار،مجموعی مریض 51 ہزار سے زائد

    سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار،مجموعی مریض 51 ہزار سے زائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خوفناک وائرس کا دنیا میں پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان میں بھی کرونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں 1517 نئے کیس سامنے آئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں 10 ہزار 81 ٹیسٹ کیے گئے،آج 1274 مریض صحت یاب، تعداد 24 ہزار 387 ہوگئی، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 23 اموات، تعداد 816 ہوگئی،
    539 مریضوں کی حالت تشویشناک، 69 وینٹی لیٹر پر ہیں، 24 گھنٹے میں 2262 کیس رپورٹ، تعداد 51 ہزار 518 ہوگئی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24525 گھروں میں، 92 قرنطینہ مراکز اور1698 مختلف اسپتالوں میں ہیں،کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد41ہزار59ہوگئی،

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے 23 اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، آج جی ڈی اے کی رکن اسمبلی نسیم راجپر کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ کرونا وائرس سے سندھ کے 29 اضلاع متاثر ہیں۔ پی پی کے رہنما سینٹر مولا بخش چانڈیو میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، سندھ کے ایک صوبائی وزیر کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے حوالہ سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں