Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • باغی ٹی وی کی طرف سے لائیو بروڈ کاسٹ روشنی کورونا سے آگاہی سے متعلق قابل تحسین کاوش ہے  ڈاکٹر وقاص نواز

    باغی ٹی وی کی طرف سے لائیو بروڈ کاسٹ روشنی کورونا سے آگاہی سے متعلق قابل تحسین کاوش ہے ڈاکٹر وقاص نواز

    گذشتہ روز باغی ٹی وی کی جانب سے روشنی : Roshni : (کرونا سے آگاہی سے متعلق لائیوو بروڈ کاسٹ)،اہم سوالات اہم جوابات سلسلہ جاری کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز نے کورونا کے متعلق مفید معلومات بہم پہنچائیں-

    باغی ٹی وی : گذشتہ روزمعروف سوشل میڈیا باغی ٹی وی چینل کی طرف سے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اوراس سے بچنے کے حوالے سے ایک لائیوبروڈکاسٹ پروگرام جاری کیا گیا جس میں لوگوں کی طرف سے کورونا کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات امریکہ سے ڈاکٹر وقاص نواز نے مدلل جوابات دیئے، ان کے ساتھ ایک اورماہر ڈاکٹراویس قریشی اور خاتون ڈاکٹرمیشا اقبال نے بھی صارفین کے سوالوں کے جوابات دیئے-


    باغی ٹی وی کی جانب سے شروع کئے جانے والے اس پروگرام کے حوالے سے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں امریکہ میں مونٹی فور ہاسپٹل میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر وقاص نواز کا کہنا ہے کہ باغی ٹی وی کا یہ قدم روشنی: کورونا کے بارے میں آگاہی مہم ایک اچھی کاوش ہے-

    واضح رہے کہ باغی ٹی ونے کورونا کے آگہی پیغام کو پھیلانے کے لئے روشنی عنوان کے نام سے پروگرام شروع کیا ہے جس کے میزبان انجینئراقبال خالد ہیں-

    باغی ٹی وی کیطرف سے روشنی : Roshni : (کرونا سے آگاہی سے متعلق لائیوو بروڈ کاسٹ)،اہم سوالات اہم جوابات سلسلہ جاری

  • پلازمہ پر کمیشن مانگنے والا اللہ کی رحمت پر دلالی کرتا ہے ، ڈاکٹر وقاص نواز

    پلازمہ پر کمیشن مانگنے والا اللہ کی رحمت پر دلالی کرتا ہے ، ڈاکٹر وقاص نواز

    پلازمہ پر کمیشن مانگنے والا اللہ کی رحمت پر دلالی کرتا ہے ، ڈاکٹر وقاص نواز

    ایک مریض کو جب منع کیا کہ کرونا سے ٹھیک ہونے کے بعد پلازما کیلئے کسی کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر پانچ پانچ لاکھ کی تجارت نہ کرے تو اس نے ” یہاں یہی دستور ہے ” کہہ کر بات سنی ان سنی کردی – پلازما دینے سے پہلے لازمی ہوتا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی سی چیک کرایا جایے- سو جب اس نے ٹیسٹ کرایا تو ہیپاٹائٹس بی مثبت آیا – ایسا ہو تو اگلا قدم پیٹ کا الٹرا ساونڈ ہوتا ہے – جب وہ کروایا تو اس میں جگر کا سرطان (کینسر) بیٹھا انسان کی اس حسابی فطرت کا مذاق اڑا رہا تھا جس کا علاج کسی پلازمہ سے بھی ممکن نہی تھا ……..!

    الله کی رحمت سے کرونا سے ٹھیک ہونے والے لوگ جب اپنے پلازمہ پر وینٹیلیٹر پر پڑے مریضوں سے پانچ لاکھ مانگتے ہیں تو وہ کاروبار نہیں کرتے بلکہ الله کی رحمت پر کمیشن مانگ کراس کی خدائی پردلالی کرتے ہیں- یاد رکھیے ! کوئلوں کی دلالی میں بس منہ کالا ہوتا ہے لیکن اس دلالی میں روح کالی سیاہ اور دل جگر گل سڑ جاتے ہیں جس کی باس میں انسانیت کا دم گھٹتا ہے – خون میں شفا پیدا ہوئی ہے تو اس میں اس باس کی ملاوٹ نہ کیجیے – ایسا نہ ہو کہ اس کا تعفن آپ کے اپنوں کے پھیپھڑوں کا سرطان بن جایے جس کا علاج کسی پلازما سے بھی ممکن نہ ہو – کیوں کہ جس ذات نے اس خون میں شفا دی ہے وہ اس بات پر بھی قادر مطلق تھی کہ آپ آج "بروکر”کی کرسی پر نہیں بلکہ "وینٹیلیٹر” پر پڑے ہوتے اور آپ کے گھر والے اسی پلازمہ کیلئے جگہ جگہ رل رہے ہوتے –

    #قلم کی جسارت وقاص نواز 399

  • لاہور کے نجی ہسپتالوں میں پلا زمہ کے نام پر دھندہ شروع

    لاہور کے نجی ہسپتالوں میں پلا زمہ کے نام پر دھندہ شروع

    لاہور کے نجی ہسپتالوں میں پلا زمہ کے نام پر دھندہ شروع

    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق لاہور کے نجی اسپتالوں میں پلازمہ کے نام پر کاروبار شروع ہوگیا ، نجی اسپتالوں نے پیسے لیکر پلازمہ دینا شروع کر دیا.غریب مریض پلازمہ تھراپی سے محروم ہو گئ نجی اسپتال اتظامیہ ڈونرز سے پلازمہ خریدتی ہے، زائد پیسوں میں مریضوں کو فروخت کرتی ہے

    لا ڈونرز کی جانب سے پلازمہ مہنگے داموں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے . یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شکایات سیل پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیںِ

    اس سلسلے میں‌ ہیڈ آف پلازمہ تھراپی پروفیسر فریدون جواد نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں پلازمہ دینے کے لئے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں، لاہور: بہت سے حق دار مریض مافیا کی وجہ سے پلازمہ تھراپی سے محروم ہیں، مافیاز کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، ہیڈ آف پلازمہ تھراپی یو ایچ ایس

  • میرپور آزاد کشمیر مٰیں دفعہ 144 عائد کردی گئی

    میرپور آزاد کشمیر مٰیں دفعہ 144 عائد کردی گئی

    میرپور آزاد کشمیر مٰیں دفعہ 144 عائد کردی گئی

    باغی ٹی وی :آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث دفعہ 144 عائد کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق میرپور میں دفعہ 144 کےتحت پبلک مقامات پر 4 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر بھی دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 574 اور گلگت بلتستان میں 1,044 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر میں وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 11 ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 6 ہزار 472 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 405 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 88 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 551 ہو گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 50 ہزار چھپن مریض صحت یاب ہو گئے۔
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: کورونا وائرس سے مزید 81 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی۔ اب تک مرض سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230ہو گئی۔ پنجاب میں 52691، سندھ میں 51518، خیبر پختونخوا 17450 اور بلوچستان میں 8028 مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 7934 ، گلگت بلتستان 1095، آزادکشمیر میں 604 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    کورونا مزید 81 زندگیاں نگل گیا، ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2632 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں 29546 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

    کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے سبب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رضا کاروں کے ذریعے ایس او پیز پر عمل کرائیں گے، ایس او پیز پر انتظامیہ، ٹائیگرفورس عملدرآمد کرائے گی، اب ہمیں سختی کرنی ہے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے، اگرکنسٹریکشن سائٹ پرلوگ احتیاط نہیں کریں گے توبند ہوجائے گی۔

  • کرونا نے دینا بھر میں اپنے خونی پنجوں‌سے 4لاکھ 32 ہزار سے زائد انسانی جانیں ‌لے لیں

    کرونا نے دینا بھر میں اپنے خونی پنجوں‌سے 4لاکھ 32 ہزار سے زائد انسانی جانیں ‌لے لیں

    کرونا نے دینا بھر میں اپنے خونی پنجوں‌سے 4لاکھ 32 ہزار سے زائد انسانی جانیں‌لے لیں

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

    مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 لاکھ 72 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 32 ہزار 475 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33 لاکھ 97 ہزار 681 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 106 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 40 لاکھ 42 ہزار 463 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 527 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 42 ہزار 224 ہو چکی ہے۔

    امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 70 ہزار 591 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 744 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 54 ہزار 106 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 796 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 42 ہزار 791 زندگیاں نگل چکا ہے۔

    کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 829 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 129 ہو چکی ہے۔

    برازیل امریکہ کے بعد 8 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 700 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئی۔

    برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

    اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

  • کیا ڈاکٹر زہر کا ٹیکہ لگا کر مار دیتے ہیں؟تحریر: احمد ندیم اعوان

    کیا ڈاکٹر زہر کا ٹیکہ لگا کر مار دیتے ہیں؟تحریر: احمد ندیم اعوان

    کیا ڈاکٹر زہر کا ٹیکہ لگا کر مار دیتے ہیں؟
    ہم بھی عجیب قوم ہیں۔ جب پاکستان میں کورونا کیسز چند سو تھے تو روز چھت پر چڑھ کر آذان دیتے تھے۔ اب سوا لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہم مانتے ہی نہیں کہ یہ کوئی بیماری ہے۔

    ہمیں ابھی تک یقین ہے یہ کوئی عالمی سازش ہے۔ سرکار جتنے زیادہ کیس شو کرے گی۔ عالمی امداد اتنی زیادہ ملے گی۔ اسی لیے میڈیا سب کچھ چھوڑ کر دن رات کورونا کا رونا رو رہا ہے

    ہمیں لوگوں کی سنی ہوئی باتوں سے یہ بھی یقین ہے کہ اچھا بھلا بندا ہسپتال لے جاو وہ زہر کا ٹیکہ لگا کر مار دیتے ہیں۔ چند ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں ورثاء کا دعوہ ہے کہ ان کے پیارے کو کورونا کا مریض کہ کر زہر کا ٹیکہ لگا کر مار دیا۔ اب لاش دینے کے لیے 5 لاکھ مانگ رہے ہیں۔ کسی نے ہسپتال انتظامیہ یا ڈاکٹر کا موقف لینے کی زحمت نہ کی کہ انہیں نے یہ رقم مانگی بھی یے یا نہیں۔

    یہاں یہ بھی سوال اٹھتا ہے آگر آپ کے پیارے کو کچھ نہیں تھا تو اسے ہسپتال لایا ہی کیوں گیا؟

    اس وقت ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مثبت کیسز بھی زیادہ ریکارڈ ہورہے ہیں۔ جبکہ بہت بڑی تعداد مثبت کورونا ہونے کے باوجود بازاروں میں گھوم رہی ہے۔ مفت ٹیسٹ کروانے کو بھی تیار نہیں۔

    یہاں ایک بات اور قابل توجہ ہے کہ مریض جن کی حالت خراب ہے جنھیں کورونا ٹیسٹ کے بغیر کوئی ہسپتال نہیں لے رہا۔ ان کے فیملی ممبرز کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے کسی طور تیار نہیں۔

    خوف یہ ہے کہ رپورٹ مثبت آگئی تو مریض کو سرکاری لوگ اٹھا کر لے جائیں گے اور پھر لاش بھی حوالے نہیں کی جائے گی۔ ان کے لیے عرض ہے کہ مریض اتنے زیادہ ہیں کہ سرکار کے پاس انہیں قرینطینیہ کرنے کی گنجائش نہیں اور ہسپتالوں میں مزید مریضوں کی جگہ نہیں۔ وہ آپ کے پیاروں کو کیوں اٹھاکر لے جائیں گے؟ اگر آپ کے پاس گھر میں انتظام ہوتو ڈاکٹرز یہی کہتے ہیں گھر پر قرینطینیہ سب سے بہتر ہے۔

    ایک دوست کے والد کئی دن سے بیمار تھے۔ سانس لینے میں کافی دشواری تھی۔ مگر کورونا ٹیسٹ نہیں کروا رہے تھے۔ کراچی کے 9 سے زائد ہسپتالوں میں گئے کسی نے کورونا ٹیسٹ کے بغیر ایڈمٹ نہ کیا۔ انہیں سمجھایا ٹیسٹ کروائیں۔ اللہ کرے منفی آجائے۔ اور اگر مثبت ہوا تو علاج تو کروا رہے ہیں مزید احتیاط کرلیں گے۔ ٹیسٹ کروایا گیا رزلٹ منفی آیا اسی دن ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کو دکھایا مزید کچھ ٹیسٹ ہوئے معلوم ہوا پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا جو اسی دن نکال دیا گیا۔

    اسی طرح ایک دوست کی اہلیہ کئی دن سے علیل ہیں۔ ہسپتال والے کورونا ٹیسٹ کے بغیر قریب نہیں آرہے۔ انہیں سمجھایا آپ کی مریضہ کی تکلیف کورونا نہیں۔ مگر آپ ٹیسٹ کروائیں۔ رپورٹ منفی آئی تو آپ بھی مطمعن ہوجائیں گے اور ڈاکٹر بھی تسلی سے معائنہ کرلیں گئیں۔ باقی تسلی رکھیں سرکار نے گھر سے نہیں آٹھانا آپ پہلے ہی سرکاری ہسپتال میں موجود ہیں۔

    رہا یہ سوال کہ کیا ڈاکٹر کورونا مریض کو زہر کا ٹیکہ لگا کر مار دیتے ہیں۔ یہ سب سنی سنائی باتیں ہیں۔ جو بھی قصہ سناتا ہے پوچھیں کیا آپ جانتے ہیں۔ آئیں اس ہسپتال یا ڈاکٹر کے پاس چل کر بات کریں تو جواب ملتا ہے نہیں میں خود تو نہیں جانتا البتہ میرے ایک جاننے والے کے ساتھ ایسا ہوا ہے۔

    سوچیں اپنے ہاتھ سے کسی کو قتل کرنا کتنا مشکل کام ہے اور ایسی صورت میں جب اس معصوم کی آپ کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہ ہو اور قتل کے بدلے آپ کو کچھ اضافی بھی نہ مل رہا ہو۔

    انجیکشن لگانے والے اسٹاف کی تنخواہیں بیس سے تیس ہزار ہیں۔ اور وہ خود اپنی جانیں خطرے میں ڈال فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں

    آج کل سوشل میڈیا پر تسلسل سے پیاروں کے فوت ہونے کی خبریں نظر آرہی ہیں۔ خدارا اسے اپنے لیے موقع سمجھیں۔ پروپیگنڈے کا حصہ بننے کی بجائے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجئے یہ جان بہت قیمتی ہے۔ احتیاط کیجئے اپنے آپ اور پیاروں کو بچا لیجئے۔

  • کرونا وائرس کے شکارہونے کے بعد شیخ رشید کی حالت تشویشناک!ملٹری ہسپتال داخل

    کرونا وائرس کے شکارہونے کے بعد شیخ رشید کی حالت تشویشناک!ملٹری ہسپتال داخل

    راولپنڈی : کرونا وائرس کے شکارہونے کے بعد شیخ رشید کی حالت تشویشناک!ملٹری ہسپتال داخل،باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کرونا وائرس کے شکارہونے کی بعد شیخ رشید کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے !

    باغی ٹی وی کے مطابق طبعیت خراب ہونے کے بعد شیخ رشید کو راولپنڈی ملٹری ہسپتال شفٹ۔کچھ دن قبل کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔راولپنڈی سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن قبل شیخ رشید کوکرونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ، جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کوآئسولیشن میں رکھ لیا تھا

    ذرائع کےمطابق اس کے باوجود شیخ رشید کی طبعیت ناسازہوگئی تو انہیں‌ فی الفورراولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہسپتال پہچنے کے بعد ان کا علاج معالجہ شروع ہوگیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شیخ رشید کوابھی تھوڑی دیر پہلے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

  • چین میں کرونا وائرس پرقابوپانے کے دعوے جھوٹے نکلے ،بڑی تعدادمیں نئے کیسزآنے کے  بعد کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن

    چین میں کرونا وائرس پرقابوپانے کے دعوے جھوٹے نکلے ،بڑی تعدادمیں نئے کیسزآنے کے بعد کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن

    بیجنگ :چین میں کرونا وائرس پرقابوپانے کے دعوے جھوٹے نکلے ،بڑی تعدادمیں نئے کیسزآنے کے بعد بیجنگ کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن.اطلاعات کےمطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے بڑی تعداد میں کیسز منظر عام پر آنے کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر شہر کے کچھ حصے کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

    جنوبی بیجنگ کے ضلع فینگتائی کی 11 رہائشی اسٹیٹس میں لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ اکثر کیسوں کا تعلق قریبی گوشت کی مارکیٹ سے ہے۔یہ بیجنگ میں دو ماہ کے دوران پہلا کیس ہے جس کا جمعرات کو اعلان کیا گیا تھا اور وائرس کا شکار ہونے والے شخص نے گزشتہ ہفتے گوشت کی مارکیٹ کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے شہر سے باہر کوئی سفر نہیں کیا تھا۔

    چین میں دنیا بھر میں سب سے پہلے ووہان شہر میں کورونا وائرس منظر عام پر آیا تھا جس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کی بدولت چین وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا تھا لیکن اس سے قبل 80ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر اور ساڑھے 4ہزار ہلاک ہو گئے تھے۔

    انفیکشن میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی تھی اور حالیہ مہینوں میں جو لوگ وائرس کا شکار ہوئے تھے انہوں نے بیرون ملک کا سفر کیا تھا اور وطن واپسی پر ان میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    ہفتے کو مقامی سطح پربڑی تعداد میں وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا حکام نے مذکورہ مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ایک اور سمندر کی اشیا کی مارکیٹ کو بند کردیا ہے کیونکہ اس مارکیٹ کا بھی ایک مریض نے حال میں دورہ کیا تھا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سینکڑوں پولیس افسران اور درجنوں پارلیمانی پولیس کو دونوں مارکیٹ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    ضلع فینگتائی نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ وائرس کی نئی لہر سے نمٹنے کے لیے جنگی نظام اور فیلڈ کمانڈ سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔علاقے میں واقع 9 قریبی اسکول بند کردیے گئے ہیں اور نئی لہر کا نتیجہ ہے کہ بیجنگ کے پرائمری اسکول کے طلبا کی اسکول واپسی کو ملتوی کردیا گیا ہے اور کھیلوں کے تمام مقابلے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    ژن فاڈی گوشت ہول سیل مارکیٹ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ یہ وائرس گوشت کاٹنے والے ہتھیاروں پر ملا ہے جس سے چین کے عوام کے کھانے کی ترسیل اور ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔بیجنگ کی مارکیٹ کے حکام نے تمام مارکیٹوں میں کھانے کی باحفاظت جانچ کا حکم دیا ہے جس میں خصوصی طور پر سپر مارکیٹس میں تازہ اور منجمد گوشت خصوصاً پولٹری اور مچھلی کی جانچ کی جائے گی ۔

    اس سلسلے میں چین میں مچھلی کی ایک قسم سیلمون کو کاٹنے اور بنانے والے ہتھیاروں پر وائرس ملا تھا جس کے بعد بڑے سپر اسٹور سے اس مچھلی کے تمام تر اسٹاک کو ہٹا لیا گیا ہے البتہ بقیہ تمام چیزوں کی ترسیل جاری رہے گی۔بیجنگ میں کچھ ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں مذکورہ مچھلی کو کھانے میں پیش نہیں کیا گیا۔

    بیجنگ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ جتنے بھی افراد 30مئی کے بعد سے ژن فاڈی مارکیٹ کے قریب رہے ہیں یا اس سے گزرے ہیں ان کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔کسانوں کی مارکیٹ اور بڑی سپر مارکیٹ میں پانچ ہزار ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 40 مثبت آئے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں بھی 2 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    اب تک مجموعی طور پر ان میں 46افراد کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں لیکن ان میں وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی اور ان سب کی سخت طبی نگرانی جاری ہے۔

  • پہلے شہباز شریف تو اب اہلیہ کرونا وائرس کے شکارہوگئی

    پہلے شہباز شریف تو اب اہلیہ کرونا وائرس کے شکارہوگئی

    لاہور:پہلے شہباز شریف تو اب اہلیہ کرونا وائرس کے شکارہوگئی ،اطلاعات کے مطابق صدر (ن) لیگ میاں شہبازشریف کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، تہمینہ درانی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماؤں پر کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ ذرائع کےمطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تہمینہ درانی نے اپنے آپ کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل 9 جون کو نیب پیشی کے بعد صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آنے کے بعد وہ اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پر قرنطینہ میں ہیں۔

     

    صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی اہلیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے خادم اعلیٰ شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ اور نیب پیشیوں کے موقع پر بےپناہ رش میں گئے، یقیناً وہیں سے شہبازشریف کو کورونا وائرس لاحق ہوا جبکہ میرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

    ٹویٹ میں تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ میں اس کے بعد روئی ہوں لیکن اپنے لئے نہیں بلکہ ان غریبوں کےلئے جو یہ ٹیسٹ نہیں کروا سکتے، ہم ان کے لئے دعائیں ہی کرسکتے ہیں۔

    لاہور میں دو ہفتے کا لاک ڈاؤن؟ فیصلہ ہوگیا

  • کرونا وائرس کے شکار،شیخ رشید کو سخت صدمہ ، اہم ساتھی وفات پاگیا

    کرونا وائرس کے شکار،شیخ رشید کو سخت صدمہ ، اہم ساتھی وفات پاگیا

    راولپنڈی :کرونا وائرس کے شکار،شیخ رشید کو سخت صدمہ ، اہم ساتھی وفات پاگیا،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے شکارپاکستان کے اہم سیاسی رہنما شیخ رشید کا اہم ساتھی داغ مفارقت دے گیا،اطلاعات یہ ہیں کہ شیخ رشید کا سوشل میڈیا اکاونٹ چلانے والا شخص انتقال کرگیا

    ذرائع کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا سوشل میڈیا اکاونٹ چلانے والے سید عاصم انتقال کرگئے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے سید عاصم کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

    شیخ رشید نے پانے تعزیتی پیغام میں بتایا کہ عوامی مسلم لیگ اور میرےسوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تشہیر کیلئے سید عاصم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ عاصم کی محنت سے میرے سوشل میڈیا اکاونٹ کے فالورز 50 لاکھ سے اوپر ہوگئے۔