Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • شکریہ عمران خان، آپ نے میرے والد کی زندگی خطرے میں ڈال دی،یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی تنقید

    شکریہ عمران خان، آپ نے میرے والد کی زندگی خطرے میں ڈال دی،یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر انکے بیٹے نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ شکریہ عمران خان،اور نیب، آپ کی وجہ سے والد کی زندگی خطرے میں آگئی

    سید یوسف رضا گیلانی کرونا وائرس کی وبا کے دوران نیب کے دفتر پیش ہوئے تھے۔ قاسم گیلانی نے والد کے لئے دعائے صحت کی اپئل کی ہے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، سینیٹر شیری رحمان، سعید غنی و دیگر نے یوسف رضا گیلانی کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے. انکی فیملی میں بیٹی اور داماد کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے. کرونا مثبت آنے پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

  • لاہور میں کرونا کے بڑھتے کیسز،وزیراعظم نے بزدار سرکار کو بڑا حکم دے دیا

    لاہور میں کرونا کے بڑھتے کیسز،وزیراعظم نے بزدار سرکار کو بڑا حکم دے دیا

    لاہور میں کرونا کے بڑھتے کیسز،وزیراعظم نے بزدار سرکار کو بڑا حکم دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے سخت ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔ اپوزیشن کا کام صرف تنقید کرنا ہے ہم تنقید سے گھبرانے والے نہیں، حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں، عثمان بزدار پنجاب کو ایک زبردست ٹیم کے ساتھ اچھے انداز میں چلا رہے ہیں۔

    قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ،گور نر نے وزیراعظم کو کورونابحران سے متاثرہ خاندانوں کیلئے اقدامات بارے بتایا، گورنر پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 12لاکھ 65ہزار سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں ،پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں 60سے زائد فلاحی تنظیمیں کورونا متاثر ین کی مدد کر رہی ہیں

    گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ڈاکٹر ز کیلئے1لاکھ70ہزار پی پی ایزکٹس اور2لاکھ60ہزار میڈیکل کٹس فراہم کر چکے ہیں.فلاحی تنظیموں ‘بزنس کیمونٹی سمیت دیگر افراد کی مدد سے ابتک کورونا بحران کے متاثر ین کیلئے 4.5ارب خرچ کر چکے ہیں

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر گفتگو کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کورونا کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کے وزراء کی پرفارمنس رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی.

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

    پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

    گزشتہ روز بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم لاہور کے لیے روانہ ہو گئے تھے، لاہور پہنچتے ہی وہ ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے تھے

    ایک اور پاکستانی سابق وزیراعظم کو کرونا ہو گیا

  • کرونا وائرس کی علامات ،اثرات اوراس وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا بارباربدلتا ہوا موقف پھربدل گیا

    کرونا وائرس کی علامات ،اثرات اوراس وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا بارباربدلتا ہوا موقف پھربدل گیا

    واشنگٹن : کرونا وائرس کی علامات ،اثرات اوراس وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا بارباربدلتا ہوا موقف پھربدل گیا،،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو گزشتہ روز اس وقت دنیا بھر کے طبی ماہرین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا جب یہ بیان جاری کیا گیا کہ کووڈ 19 کے ایسے مریض، جن میں کووڈ 19 کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، وہ بہت کم اس وائرس کو آگے پھیلاتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز پریس بریفننگ کے دوران ڈبلیو ایچ او کی عہدیدار اور وبائی امراض کی ماہر ماریہ وان کرکوف نے کہا تھا ‘ایسا نظر آتا ہے کہ بغیر علامات والے مریض نہ ہونے کے برابر اس وائرس کو آگے منتقل کرتے ہیں، ہمارے پاس ایسے ممالک کی متعدد رپورٹس ہیں جن کی جانب سے کانٹیکٹ ٹریسنگ پر بہت تفصیلی کام کیا گیا ہے، انہوں نے ایسے مریضوں کے کیسز کا تعاقب کیا، ان کے جاننے والوں کی جانچ پڑتال کی اور وہ وائرس کی منتقلی کو دریافت نہیں کرسکے، ایسا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے’۔

    ڈبلیو ایچ او کی عہدیدار اور وبائی امراض کی ماہر ماریہ وان کرکوف کے اس بیان پر منگل کو دنیا بھر کے ڈاکٹروں، صحافیوں، وبائی امراض کے ماہرین کی جانب سے اور سوشل میڈیا پر بھی بہت شدید ردعمل آیا جو اتنا زیادہ تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے ٹوئٹر، فیس بک اور لنکڈن میں سوال جواب لائیو اسٹریم کرتے ہوئے اس بیان پر وضاحت جاری کی۔

    عالمی ادارے نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ غلطی نہیں تھی مگر بغیر علامات والے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والے لفظ اسمپٹومیٹک کا مطلب غلط لیا جاتا ہے جس میں ایسے افراد شامل ہوتے ہیں جن میں علامات ظاہر نہیں ہوئی ہوتی یا ایسے افراد جن میں بیماری کی شدت بہت معمولی ہوتی ہے۔

    عالمی ادارے نے زور دیا کہ کورونا وائرس پر تحقیق بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور جو بیان دیا گیا تھا وہ کم تعداد میں تحقیقی رپورٹس اور ڈیٹا سیٹس کے بارے میں تھا، اس میں تمام کورونا وائرس کے مریضوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا، جن پر ابھی تک تحقیق نہیں ہوئی۔

    ماریہ وان نے منگل کو کہا ‘میں نے بہت کم کا جملہ استعمال کیا تھا اور میرے خیال میں اس حوالے سے غلطی فہمی ہوئی کہ دنیا بھر میں اس طرح کے بغیر علامات والے مریضوں کی جانب سے وائرس آگے منتقل کرنے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، میں نے جو حوالہ دیا تھا تحقیقی رپورٹس کے ایک مجموعے کا تھا’۔ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیک ریان نے سوال جواب کے اس سیشن میں کہا ‘ایسا ہوتا ہے، میں اس بات یقین رکھتا ہوں کہ ایسا ہوتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کس حد تک’۔

    اس بات کا اب تک واضح جواب نہیں کہ بغیر علامات والے ایسے کتنے مریض آگے لوگوں کو کووڈ 19 کا شکار کرسکتے ہیں مگر ڈبلیو ایچ او کے مطابق کچھ ڈیٹا سیٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ شرح 40 فیصد تک ہوسکتی ہے۔اس پہلو کے حوالے سے ایک الجھن یہ بھی ہے کہ متعدد افراد اس حوالے سے بہت زیادہ متعدی ہوتے ہیں اور بہت آسانی سے وائرس کو دیگر تک پہنچا سکتے ہیں، وہ بھی اس سے قبل جب انہیں بیماری کا علم ہوتا ہے۔

    ایسا وہ بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی کردیتے ہیں جو کہ تشویش کا باعث ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ان افراد میں چند دنوں میں بیماری کی واضح علامات ظاہر ہوجائیں، مگر شروع میں وہ خود کو بیمار محسوس نہیں کرتے اور اسی وجہ سے اپنے ارگرد وائرس پھیلاتے رہتے ہیں۔

    مائیک ریان کے مطابق ‘اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ریسٹورنٹ میں ہو اور خود کو صحت مند سمجھ رہے ہوں اور بخار کا آغاز ہوجائے، آپ گھر میں رہنے کا خیال نہیں کرتے، مگر یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب وائرل لوڈ بہت زیادہ ہوتا ہے، یعنی بیماری اس لمحے میں پھیل سکتی ہے اور یہ مرض بہت زیادہ متعدی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ وائرس دنیا بھر میں بہت تیزی سے پھیلا’۔

    ماریہ وان نے اس حوالے سے کہا کہ کورونا وائرس کے متعدد مریض مکمل طور پر علامات سے محفوظ نہیں ہوتے، مگر ان میں بیماری کی شدت بہت کم ہوتی ہے، ایسے افراد کے لیے تحقیقی رپورٹس میں اسمپٹومیٹک کی اصطلاح استعمال ہوئی ہے، مگر یہ درست نہیں ہے، کیونکہ ایسے افراد تھوڑی بہت تو بیماری محسوس کرتے ہیں مگر اتنے بیمار نہیں ہوتے کہ وائرس کی موجودگی کا یقین کرسکیں۔

    ان کا کہنا تھا ‘جب ہم اسمپٹومیٹک کہتے ہیں، تو ہمارا مطلب ایسا فرد ہوتا ہے جس میں علامات نہیں ہوتیں، کسی بھی قسم کی علامات نہیں ہوتیں’۔عالمی ادارے نے زور دیا کہ سماجی دوری، ہاتھوں کی صفائی، اپنے چہرے کو چھونے سے گریز اور علامات والے مریضوں کا سراغ لگا کر ہی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔مائیک ریان نے کہا ‘وائرس کو روکنا ممکن ہے، یہ اتنا متعدی نہیں کہ اسے روکا نہ جاسکے’۔

  • لاہور میں کرونا سے بچاؤ کا 12 ہزار روپے والا انجکشن ڈھائی سے 6 لاکھ میں فروخت ہونے لگا

    لاہور میں کرونا سے بچاؤ کا 12 ہزار روپے والا انجکشن ڈھائی سے 6 لاکھ میں فروخت ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے بچاؤ کے انجکشن بلیک میں فروخت ہونے لگے، 12 ہزار والا انجکشن ڈھائی لاکھ سے 6 لاکھ میں فروخت ہونے لگا

    نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے کوروناسے بچاؤ کا انجکشن بلیک میں بیچنے والے مافیا کو بے نقاب کردیا اور 12 ہزارمالیت والاانجکشن ڈھائی سے6لاکھ روپے میں بیچنے والے کو گرفتار کرلیا۔

    اےآروائی نیوز کی ٹیم ‘ذمہ دار کون’ نے میڈیسن مافیا کیخلاف اسٹنگ آپریشن کیا اور کورونا سے بچاؤ کا انجکشن بلیک میں بیچنے والے مافیا کو بےنقاب کردیا۔ آپریشن کے دوران 12 ہزارمالیت والاانجکشن ڈھائی سے6لاکھ روپے میں بیچنے والے کو گرفتار کرلیا گیا

    اے سی ماڈل ٹاؤن اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میڈیسن بلیک مارکیٹنگ گینگ کے 6ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور قبضے سے ایکٹیمرا انجکشنز برآمد کرلئے گئے۔ اےسی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے کہا ملزمان لوگوں سےپیسےلیکرغائب بھی ہوجاتےتھےجبکہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرشوکت وہاب کاکہنا تھا کہ ادویہ کی بلیک مارکیٹنگ کاخاتمہ یقینی بنائیں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آروائی نیوزٹیم کاشکریہ اورخراج تحسین پیش کرتاہوں اور اےآروائی نیوزکی انتظامیہ کومعاملہ اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں، انتہائی رذیل قسم کامافیا ہے، جو حساس صورتحال میں بھی پیسہ بٹوررہا ہے۔

    کرونا وائرس کے مریضوں کا انجیکشن ایکٹمرا مارکیٹ‌ سے غائب ہو گیا

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایکٹیمراانجکشن کی درآمدکاسات آٹھ دن قبل فیصلہ ہواتھا، ہرمعاشرے میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جوخوف خدا سے عاری ہوتے ہیں، ایسی انسانیت سوزحرکت کرنےوالےکےخلاف قانون کاشکنجہ سخت کیا جائے گا

    کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لئےایکٹمرا انجیکشن خریدنے پرپابندی عائد کردی گئی ،کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے ایکٹمرا انجکشن کے ایس اوپیزجاری کردیئے ، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ نے ہسپتالوں کو ایکٹمراانجکشن خریدنے پر پابندی عائد کردی،اگر کوئی ہسپتال انجکشن خریدنا چاہتا ہے تو ضرورت کے مطابق آگاہ کرے گا۔

    ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو میں ایکٹمرا استعمال کرنے کافیصلہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کریگا،ایکٹمراانجکشن کورونا مریضوں کو تجویز کرنے اور لگانے کیلئے ایکسپرٹ کی ضرورت ہوتی ہے ،

    پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ کیئرپنجاب نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

    کورونا کے تشویشناک مریضوں کیلیےایکٹمرا انجیکشن خریدنے پرپابندی عائد

  • ایک اور پاکستانی سابق وزیراعظم کو کرونا ہو گیا

    ایک اور پاکستانی سابق وزیراعظم کو کرونا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، سابق وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

    سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کرونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹو آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،سید یوسف رضا گیلانی کرونا وائرس کی وباء کے دوران نیب کے دفتر پیش ہوئے تھے

    سید یوسف رضا گیلانی کے اہل خانہ نے عوام سے اپنے والد کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ عمران خان، آپ کی وجہ سے میرے والد کی زندگی خطرے میں آگئی،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے. انکی فیملی میں بیٹی اور داماد کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے. کرونا مثبت آنے پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

  • پنجاب میں‌ کرونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی

    پنجاب میں‌ کرونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی

    پنجاب میں‌ کرونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، پنجاب میں بھی مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے2705نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 50087 ہو گئی ہے، لاہورمیں 1342، ننکانہ20، قصور2، شیخوپورہ14، راولپنڈی260، اٹک 3،بچکوال3، گوجرانوالہ 54 اورسیالکوٹ میں 37کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نارووال 9، حافظ آباد2، گجرات82، منڈی بہاؤالدین1، ملتان196، خانیوال8، وہاڑی9، چنیوٹ4، فیصل آباد237 ،ٹوبہ47، جھنگ 21اور رحیم یار خان میں 57کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا میں 14، میانوالی5،لیہ17، بھکر3، بہاولنگر8، بہاولپور83، لودھراں 6 راجن پور 17، ڈی جی خان68، اوکاڑہ25، ساہیوال46 اورپاکپتن میں 5کیس سامنے آئے۔

    کورونا وائرس سے 48 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 938 ہو چکی ہیں۔ اب تک 338,714 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد17,560 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں

  • شاہد آفریدی بھی کرونا کا شکار بن گئے

    شاہد آفریدی بھی کرونا کا شکار بن گئے

    شاہد آفریدی بھی کرونا کا شکار بن گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے،سابق کرکٹر شاہدخان آفریدی کا کوورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جمعرات سے طبیعت خراب تھی ، کرونا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا،

    شاہد آفریدی نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کرونا سے صحتیاب ہو جائیں گے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے. انکی فیملی میں بیٹی اور داماد کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے. کرونا مثبت آنے پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

  • 12 لاکھ سے زائد خاندانوں کو راشن دیا، گورنر پنجاب کی وزیراعظم کو بریفنگ

    12 لاکھ سے زائد خاندانوں کو راشن دیا، گورنر پنجاب کی وزیراعظم کو بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے

    گور نر نے وزیراعظم کو کورونابحران سے متاثرہ خاندانوں کیلئے اقدامات بارے بتایا، گورنر پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 12لاکھ 65ہزار سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں ،پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں 60سے زائد فلاحی تنظیمیں کورونا متاثر ین کی مدد کر رہی ہیں

    گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ڈاکٹر ز کیلئے1لاکھ70ہزار پی پی ایزکٹس اور2لاکھ60ہزار میڈیکل کٹس فراہم کر چکے ہیں.فلاحی تنظیموں ‘بزنس کیمونٹی سمیت دیگر افراد کی مدد سے ابتک کورونا بحران کے متاثر ین کیلئے 4.5ارب خرچ کر چکے ہیں

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی تمام جیلوں میں 46ہزار سے قیدیوں کو کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی سامان دیا ہے ،طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے میڈیکل یونیورسٹیز میں بھی 24گھنٹے کام کر رہے ہیں

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ہر معاملےمیں کیڑے نکالنا اپوزیشن کی عادت بن چکی ہے،وفاقی حکومت نےبہترین بجٹ دیا جو اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا،اپوزیشن کو موجودہ حالات میں اپنا رویہ احتجاجی نہیں، مثبت کرنا چاہیے،کفایت شعاری کی حکومتی پالیسی کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،کورونا کی وجہ سےامریکا جیسے ممالک بھی معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہیں،وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنا رہی ہے

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر گفتگو کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کورونا کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کے وزراء کی پرفارمنس رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی.

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

    پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

    گزشتہ روز بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم لاہور کے لیے روانہ ہو گئے تھے، لاہور پہنچتے ہی وہ ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے تھے۔

  • پاکستان میں کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ اعدادوشمار جاری

    پاکستان میں کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ اعدادوشمار جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان میں وینٹی لیٹرز بارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے رپورٹ جاری کر دی

    این سی او سی کی جانب سے کرونا مریضوں کے لیے دستیاب وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، پنجاب میں 9276 بیڈ، 3500 آکسیجن بیڈ، اور 387 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کے 233 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سندھ میں 8274 بیڈ، 739 آکسیجن بیڈ، اور 368 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ سندھ میں کرونا کے 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    صوبہ خیبر پختونخوا میں 4856 بیڈ، 1081 آکسیجن بیڈ، اور 340 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کے 85 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ بلوچستان میں کرونا مریضوں کے لیے 2148 بیڈز، 262 آکسیجن بیڈز، اور 36 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا مریضوں کے لیے 151 بیڈ، 43 آکسیجن بیڈ، اور 28 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ کرونا کا صرف ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 514 بیڈ، 262 آکسیجن بیڈ،اور 90 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، جب کہ کرونا کے 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ آزاد کشمیر میں کرونا مریضوں کے لیے 379 بیڈز، 68 آکسیجن بیڈز، اور 43 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 472 نئے مریض سامنے آئے پنجاب میں 50 ہزار 87، سندھ میں 49 ہزار 256، خیبر پختونخوا میں 16 ہزار 415، بلوچستان میں 7 ہزار 866، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 44، اسلام آباد میں 7 ہزار 163 جبکہ آزاد کشمیر میں 574 مریض ہیں.

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 39 ہزار 19 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 850 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 50 ہزار 56 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی ہے پنجاب میں 938، سندھ میں 793، خیبر پختونخوا میں 642، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 80 اور آزاد کشمیر میں 11 مریض جان بحق ہو چکے ہیں

  • کرونا سے ن لیگی اہم شخصیت کی موت، شہباز شریف کا اظہار افسوس

    کرونا سے ن لیگی اہم شخصیت کی موت، شہباز شریف کا اظہار افسوس

    کرونا سے ن لیگی اہم شخصیت کی موت، شہباز شریف کا اظہار افسوس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ،راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات کرونا سے وفات پا گئے

    مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات اکمل مرزا صاحب کورونا سے لڑتے جان کی بازی ہار گے، اکمل مرزا کرونا وائرس کے باعث جمعہ کی شب بینطیر بھٹو ہسپتال میں انتقال کر گئے وہ کرنا کے باعث گھر میں قرنطینہ تھے لیکن چار روز قبل سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج انکی موت ہوئی ہے

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریفنے پارٹی کے راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات اکمل مرزا کی کورونا سے وفات پر دکھ کا اظہارکیا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اکمل مرزا کی پارٹی، جمہوریت اور عوام کے لیےخدمات قابل تعریف ہیں،اکمل مرزا جیسے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں،ان کی کمی تادیرمحسوس ہوگی،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے. انکی فیملی میں بیٹی اور داماد کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے. کرونا مثبت آنے پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

    تحریک انصاف کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا شکار، بیٹی اور داماد کو بھی کرونا ہو گیا