Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وٹامن ڈی کینسر سے بچانے میں مددگار،نئی تحقیق نے امید پیدا کردی

    وٹامن ڈی کینسر سے بچانے میں مددگار،نئی تحقیق نے امید پیدا کردی

    فن لینڈ :وٹامن ڈی کینسر سے بچانے میں مددگار،نئی تحقیق نے امید پیدا کردیوٹامن ڈی وہ اہم جز ہے جس کی کمی لوگوں کو کافی بھاری پڑسکتی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اکثر افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔

    وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لیے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ آپ اپنے جسم میں اس وٹامن ڈی کی کمی کو سورج کی روشنی کے ذریعے دور کرسکتے ہیں تاہم مارکیٹ میں اس کے سپلیمنٹس بھی موجود ہیں۔

    یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی ضروری ہے مگر اب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی صحت مند سطح کینسر سے بچانے اور متعدد اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے پر صحت مند ہونے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی کے کینسر کش اثرات بلڈ کینسر اور قولون کینسر سے تحفظ یا علاج میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق جسم میں وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے، تاہم اس وٹامن کا ردعمل لوگوں میں مختلف طرح سے ہوتا ہے۔

    تحقیق میں وٹامن ڈی کے کینسر کی روک تھام اور علاج میں کردار روشنی ڈالی گئی۔

    محققین کا کہنا تھا کہ یہ تو بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے مگر یہ مدافعتی نظام کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ کینسر کش اثرات مدافعتی خلیات ٹی سیلز اور مونوسائیٹ کا نتیجہ ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وٹامن ڈی اپنا اثر وی ڈی آر نامی ریسیپٹر کے ذریعے فراہم کرتا ہے، جو متعدد جینز میں کینسر کا باعث آنے والی تبدیلیوں کا باعث بننے والے عناصر کی روک تھام کرتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق مختلف تحقیقی رپورٹس میں مختلف اقسام کے کینسر پر وٹامن ڈی کے اثرات پر توجہ دی گئی ہے، جبکہ قولون اور خون کے سرطان میں اس کے فوائد کے ٹھوس ترین شواہد پیش کیے گئے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی بہت کم سطح سے وی ڈی آر کے افعال متارثر ہوتے ہیں اور کینسر زدہ خلیات کی بے قابو نشوونما کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    یہاں تک کہ دیگر اقسام کے کینسر جیسے بریسٹ اور مثانے کے کینسر میں بھی وٹامن ڈی کی کمی سے ان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس سے مختلف کنٹرول ٹرائلز میں کینسر سے اموات کے خطرے میں کمی کو دریافت نہیں کیا گیا بلکہ یہ انفرادی طور پر وٹامن ڈی کے ردعمل اور اس کی مقدار پر ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کے حوالے سے تو وٹامن ڈی کے بارے میں شواہد کم ہیں مگر یہ واضح ہے کہ وٹامن ڈی کی سطح کا خیال رکھنا کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

  • سی پیک کا جو بجٹ رکھا ہے اس تناسب سے اس منصوبے کو مکمل ہونے میں 197 سال لگیں گے- احسن اقبال

    سی پیک کا جو بجٹ رکھا ہے اس تناسب سے اس منصوبے کو مکمل ہونے میں 197 سال لگیں گے- احسن اقبال

    اسلام آباد :سی پیک کا جو بجٹ رکھا ہے اس تناسب سے اس منصوبے کو مکمل ہونے میں 197 سال لگیں گے- ن لیگ کے رہنما احسن اقبال بھی حکومت کے خلاف بیان داغے بغیرنہ رہ سکے ، احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت نے سی پیک کے لیے بہت کم بجٹ رکھا ہے

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال کہتے ہیں کہ سی پیک کراچی پشاور ایم ایل ون ریلوے ٹریک منصوبے کے لئے جتنے پیسے ترقیاتی بجٹ 2020-21 میں مختص کئے گئے ہیں

     

    احسن اقبال نے حکومت کے ٹیکس فری بجٹ پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس تناسب سے اس منصوبے کو مکمل ہونے میں 197 سال لگیں گے- پھر کہتے ہیں ہم نے سی پیک کو رول بیک نہیں کیا-

  • بلاول بھٹوزرداری کوامیرجماعت اسلامی سراج الحق کاٹیلیفون ،اہم پیغام بھی پہنچا دیا

    بلاول بھٹوزرداری کوامیرجماعت اسلامی سراج الحق کاٹیلیفون ،اہم پیغام بھی پہنچا دیا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوامیرجماعت اسلامی سراج الحق کاٹیلیفون،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا ٹیلی فون کیا ہے۔سراج الحق نے ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پرگفتگو کرتے ہوئے اے پی سی کے حوالے سے اہم پیغام بھی دیا

    ٹیلی فونک رابطے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم یہ توقع کررہے تھے کہ حکومت کورونا وائرس کے بحران کو سامنے رکھ کر بجٹ تیار کرے گی لیکن یہ ظالمانہ بجٹ تسلسل سے حکومتی ناکامیوں کا نتیجہ ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹِڈی دَل کے حملوں سے بچاؤ پر کسی واضح پالیسی کو بیان نہ کرنا تشویش ناک ہے، گزشتہ برس بجٹ تقریر میں سابق صدر آصف زرداری نے ٹِڈی دَل کا مسئلہ اٹھایا تھا مگر حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی ہے اور حکومتی غفلت کی وجہ سے ٹِڈی دل کا مسئلہ کورونا وائرس سے بڑا بحران بن سکتا ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بجٹ میں نوجوانوں کو روزگار اور کوئی ریلیف فراہم نہ کرنے کے اعلان سے مایوسی ہوئی ہے اور جماعت اسلامی پی ٹی آئی حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے دواساز کمپنیوں کو سبسڈی دی گئی، کنسٹرکشن سیکٹر کو تو پیکج دیا گیا مگر مزدور کے لئے کچھ نہیں ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سراج الحق کی جانب سے اے پی سی بلانے کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔رابطے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے لئے دعا بھی کی۔

  • یہ قومی نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ، مسترد کرتے ہیں، شیری رحمان

    یہ قومی نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ، مسترد کرتے ہیں، شیری رحمان

    یہ قومی نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ، مسترد کرتے ہیں، اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی ٹیکس فری بجٹ کو مسترد کردیا ہے ، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نے اسے آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر شیریں رحمان نے کہا ہےکہ یہ قومی بجٹ نہیں ہے بلکہ اس بجٹ کی تیاری میں ؔآئی ایم ایف سے بھی مشاورت کی گئی ہے ،

     

    شیریں رحمان نے کہا کہ ضرورت تواس امر کی تھی کہ ان حالات مٰیں صحت پربہت زیادہ رقم مختص کی جاتی مگرایسا نہیں ہوا ،شیریں رحمان نے مزید کہا کہ وہ بجٹ مسترد کرتی ہیں

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر بے روزگار اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اقدامات شروع،زلفی بخاری سرگرم ہوگئے

    وزیر اعظم کی ہدایت پر بے روزگار اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اقدامات شروع،زلفی بخاری سرگرم ہوگئے

    اسلام آباد:وزیر اعظم کی ہدایت پر بے روزگار اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اقدامات شروع،زلفی بخاری سرگرم ہوگئے،اطلاعات کے مطابق کرونا وبا کے باعث بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کے بے روزگار ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ثانیہ نشتر، معید یوسف، عثمان ڈار اور اہم اداروں کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ اینڈ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں ہنرمندوں کو دوبارہ ورک فورس میں شامل کیے جانے کے پلان پر مشاورت کی گئی، اس کے لیے کامیاب جوان، احساس پروگرام اور تکنیکی تربیتی اداروں سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرونا وبا کے باعث 2 لاکھ پاکستانی مزدور اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، وطن آنے والے ہنر مند کارکنوں کو روزگار فراہم کرنا ضروری ہے، اجلاس میں مہینوں سے بے روزگار اوورسیز پاکستانیوں کو مالی مدد پہنچانے پر بھی غور کیا گیا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، ہمیں کٹھن حالات میں ہم وطنوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ پاکستانی مزدوروں کو سہولتیں دی جائیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی محنت کشوں کو دوبارہ ورک فورس کا حصہ بنایا جائے گا، ان کی محفوظ وطن واپسی کے ساتھ روزگار کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیح ہے۔

  • کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک پر سپریم کورٹ نے کیا جواب طلب

    کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک پر سپریم کورٹ نے کیا جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، بھارت میں کرونا مریضوں کے ساتھ سلوک پر بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرونا مریضوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے

    بھارتی سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے استفسار کیا کہ دہلی میں ٹیسٹنگ کیوں کم ہو رہی ہے؟ اسی پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے مرنے والوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے، عدالت نے ریاستی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے

    بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور بنگال کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال کے حوالہ سے جواب طلب کیا ہے، عدالت نے مرکزی حکومت کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک تفصیلی جواب مانگا ہے جس میں مریضوں کی دیکھ بھال کی پوری گائڈلائنس دینے کو کہا ہے۔

    عدالت نے سرکاری اسپتالوں کے ڈائریکٹروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت اب اگلی جمعرات کو ہو گی

    دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ دہلی میں کیا ہوا کہ ٹیسٹنگ 7 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار ہو گئی، ممبئی اور چنئی میں ٹیسٹ دہلی سے زیادہ ہو رہے ہیں،جس پر دہلی سرکار نے ٹیسٹ بڑھانے کا کہا ہے

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کیسز کا تیزی سے اضافہ ، دنیا کے ممالک میں بھارت کا چوٹھے نمبر پر آگیا . اب صرف روس، برازیل اور امریکا ہی کووڈ 19 سے متاثرین کے معاملے میں بھارت سے آگے ہیں، جہاں متاثرین کی تعداد بالترتیب 4.93 لاکھ، 7.72 لاکھ اور 20 لاکھ سے زیادہ ہے

    بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، 8 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ماہ جون کے ابتدائی دس دنوں میں بھارت میں 90 ہزار مریج سامنے آئے،بھارت میں کرونا کا پہلا مریض 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور ایک لاکھ مریض 100 دنوں میں ہوئے تا ہم اگلے ایک لاکھ 15 روز میں بڑھ گئے، گزشتہ ایک ہفتے سے ہر روز 9 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔انڈیا دنیا میں موجودہ طور پر امریکہ، برازیل، روس اور برطانیہ کے بعد پانچواں بدترین متاثرہ ملک ہے۔

     

  • کرونا وائرس کا خوف یا حکام کا خوف :پنجاب میں بغیراطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف

    کرونا وائرس کا خوف یا حکام کا خوف :پنجاب میں بغیراطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف

    سیالکوٹ : کرونا وائرس کا خوف یا حکام کا خوف :پنجاب میں بغیراطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے بڑے شہر سیالکوٹ میں بغیر اطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف ہوا ہے، مرنے والے افراد بیشتر چار پانچ روز بیمار رہے، اہل خانہ نے خاموشی سے تدفین کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بغیر اطلاع میتوں کی تدفین کا انکشاف ہوا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے مطابق گیارہ مئی سے نو جون کے درمیان ایک سو انچاس افراد کا انتقال ہوا، مرنے والوں میں بیشتر چار پانچ روز بیمار رہے، انتقال ہونے پر اہل خانہ نے خاموشی سے تدفین کردی۔

    تاہم ذرائع کے مطابق متعدد میتوں میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی، اس حوالے سے ایک فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ گیارہ مئی سے نو جون تک ایک سو انچاس افراد کی موت کی اطلاع ملی۔موت کا شکار ہونے والے زیادہ ترافراد چار یا پانچ دن بیمارہونے کے بعد گھر میں ہی انتقال کرگئے، بعض افراد کی میتیں فلاحی تنظیم کے رضا کاروں نے گھرسے اٹھا کر دفنائیں، لواحقین نے آخری دیدار تک نہ کیا۔

    اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ میتیں لاوارث نہ چھوڑی جائیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ تدفین کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے غسل اور تدفین کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مساجد اور جنازہ گاہ میں ہوگی، جب کہ ان کی تدفین بھی عام قبرستان میں کی جائے گی۔

    محکمہ صحت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کرونا سے جاں بحق مریض کے غسل اور تدفین کے دروان احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، غسل کے بعد کرونا وائرس دیگر افراد میں منتقل نہیں ہو سکتا، تاہم غسل اور تدفین کے مراحل کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • دہلی  کی جامع مسجد نہ کھل سکی ، کب تک بند رہے گی؟ اہم اعلان ہوگیا

    دہلی کی جامع مسجد نہ کھل سکی ، کب تک بند رہے گی؟ اہم اعلان ہوگیا

    نئی دہلی : دہلی کی جامع مسجد نہ کھل سکی ، کب تک بند رہے گی؟ اہم اعلان ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ گیارہ جون سے تیس جون تک جامع مسجد میں نماز نہیں ادا کی جائے گی۔

    ہندوستان کے قومی دار الحکومت دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے گیارہ جون سے تیس جون تک مسجد کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جامع مسجد کے شاہی امام سید عبداللہ بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عوام، دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں سے صلاح و مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیس جون تک لوگوں پر مسجد میں نماز ادا کرنے کی ممانعت ہے اور اس دوران جامع مسجد میں کوئی بھی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔مولانا بخاری نے کہا کہ ملک بھر کی مسجدوں کے ذمہ داروں کو بھی اس معاملے پر غور کرنا چاہئے۔

    قابل ذکر ہے کہ جامع مسجد دہلی کے ترجمان امان اللہ کی بدھ کو کورونا کے باعث موت ہو چکی ہے۔ لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیئے جانے کے بعد آٹھ جون سے ملک بھر میں مذہبی مقامات کو کھول دیا گیا تھا ۔دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ گیارہ جون سے تیس جون تک جامع مسجد میں نماز نہیں ادا کی جائے گی۔

    ہندوستان کے قومی دار الحکومت دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے گیارہ جون سے تیس جون تک مسجد کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جامع مسجد کے شاہی امام سید عبداللہ بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عوام، دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں سے صلاح و مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیس جون تک لوگوں پر مسجد میں نماز ادا کرنے کی ممانعت ہے اور اس دوران جامع مسجد میں کوئی بھی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

    مولانا بخاری نے کہا کہ ملک بھر کی مسجدوں کے ذمہ داروں کو بھی اس معاملے پر غور کرنا چاہئے۔

    قابل ذکر ہے کہ جامع مسجد دہلی کے ترجمان امان اللہ کی بدھ کو کورونا کے باعث موت ہو چکی ہے۔ لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیئے جانے کے بعد آٹھ جون سے ملک بھر میں مذہبی مقامات کو کھول دیا گیا تھا ۔

  • معروف اینکر سمیع ابراہیم بھی کرونا کا شکار

    معروف اینکر سمیع ابراہیم بھی کرونا کا شکار

    لاہور:معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم بھی کرونا کا شکار،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی اورسنیئرتجزیہ نگارسمیع ابراہیم کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کو کرونا ہوگیا ہے اوروہ اسی وجہ سے اب قرنطینہ کے لیے الگ جگہ پروقت گزاررہے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق سمیع ابراہیم کو کرونا وائرس کے سرزد ہونے کی اطلاعات آج صبح سے ہی آرہی تھی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سمیع ابراہیم کی طبعیت ویسے ٹھیک ہے اوروہ اس وقت پرہیز اورعلاج کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو الگ جگہ رکھ کرحفاظتی تدابیراختیارکررہے ہیں

    یاد رہےکہ پچھلے دو ہفتوں سے پاکستان میں کرونا وائرس کے حملوں‌میں تیزی آگئی ہے اوراس وقت پاکستان میں عام آدمی سے لیکربڑے بڑے سیاستدانوں ، کاروباری افراد ، صحافیوں‌،فرنٹ لائن پرلڑنے والے افراد کرونا وائرس کا شکارہورہے ہیں‌

  • لاہور کورونا کے نشانے پر، 300 اموات ہر طرف خوف کے سائے منڈلانے لگے

    لاہور کورونا کے نشانے پر، 300 اموات ہر طرف خوف کے سائے منڈلانے لگے

    لاہور: لاہور کورونا کے نشانے پر، 300 اموات ہر طرف خوف کے سائے منڈلانے لگے ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں بھی کورونا وائرس کے پے در پے وار جاری ہیں، لاہور میں وائرس سے اموات 300 ہو گئیں ، 1168 نئے مریض، کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہزار 749 ، تشویشناک مریضوں میں بھی اضافہ، 105 مریض آئی سی یو اور 119 وینٹی لیٹرز پر موجود، ہیں، سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پے در پے وار جاری ہیں، لاہور میں وائرس سے اموات 300 ہو گئیں، 1168 نئے مریض اور کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہزار 749 ہوگئی ،تشویشناک مریضوں میں بھی اضافہ ہوگیا اور 105 مریض آئی سی یو اور 119 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں اور وائرس سے جاں بحق ہونے والے سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق کی تدفین کردی گئی۔

    سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے, سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر علی ایاز نے تصدیق کردی, سردار ایاز صادق نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا, سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر علی ایاز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے اور اب تمام فیملی ممبرز کے ٹیسٹ کراجارہے ہیں۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر علی ایاز کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز سردار ایاز صادق کو زکام ہوا جس پر ٹیسٹ کرایا گیا ۔

    دوسری جانب کورنا خطرنا ک فیز میں داخل ہوگیا ہے، وبا پھیلاؤ کےسبب سرکاری ہسپتالوں کے ایچ ڈی یو اور آئی سی یو یونٹس میں گنجائش ختم ہو گئی، جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کے خصوصی وارڈز کے تمام بیڈز بھر گئے، سروسز میں 93 فیصد اورمیو ہسپتال کے ایچ ڈی یو ، آئی سی یو میں 80فیصد بیڈز فل اور کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کیلئے جگہ ختم ہو گئی