Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • مختارے نو وی کرونا ہو گیا جے

    مختارے نو وی کرونا ہو گیا جے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، ندیم افضل چن کے مختارے کو بھی کرونا ہو گیا ہے

    ندیم افضل چن صاحب کی لیک ہونے والی فون کال سے شہرت پانے والے مختارے کو بھی کرونا ہو گیا۔ اس حوالہ سے ندیم افضل چن کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج حالت یہ ہے کہ مختارے کو بھی کرونا ہو گیا ہے میں نے اسے بڑا سمجھایا تھا، خدا کے لئے مختارے کی طرح لاپرواہی نہ کریں، اس حوالہ سے شعور بیدار کرنا ہو گا ،کرونا پر کوئی سیاست نہیں

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1271368029138554881

    ویڈیو میں مختارے نے کہا ہے کہ میں نے بڑی احتیاط کی تھی اسکے باوجود مجھے کرونا ہو گیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا مختارے کو کیا گیا واٹس ایپ آڈیو پیغام لیک ہوا تھا جس کے بعد بیشتر نوجوان اپنی روزمرہ گفتگو میں بھی مختارے کا ذکر کرنے لگے تھے، ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کہ آڈیو ان دونوں فریقین کی طرف سے لیک نہیں ہوئی ،عوام کی آگاہی کے لیے اچھا میسج چلا گیا لیکن یہ ذاتی میسج تھا، یہ لیک کیسے ہوتاہے؟ اس کا پتہ لگانا ہی پڑے گا۔

    ندیم افضل نے لیک آڈیو میں فحش زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہزاروں بندے مر رہے ہیں، حکومت بتا نہیں رہی، اپنے گھر جا کر بیٹھو،

  • عام آدمی کیلئےسستے آٹے کی فراہمی کا میکنزم تیار،کپتان کو غریبوں کی فکر

    عام آدمی کیلئےسستے آٹے کی فراہمی کا میکنزم تیار،کپتان کو غریبوں کی فکر

    لاہور: عام آدمی کیلئےسستے آٹے کی فراہمی کا میکنزم تیار،کپتان کو غریبوں کی فکر،اطلاعات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سبسڈائز آٹا اب ہر کسی کو نہیں ملے گا، سستے آٹے کی فراہمی کو صرف غریب طبقے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے میکنزم طے کر لیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گندم و آٹے کی قیمتوں کے لیے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال و چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری فوڈ سمیت دیگرافسران نے شرکت کی، سیکرٹری فوڈ نے پنجاب میں گندم و آٹے کی صورتحال اور قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی سستے آٹے کی فراہمی کو اب صرف غریب طبقے تک ہی محدود رکھا جائے گا، غریبوں تک حکومتی آٹے کی فراہمی کیلئے احساس پروگرام ڈیٹا یا یوٹیلیٹی سٹورز کا استعمال کیا جائے گا۔

    سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ خوراک کو سفارشات تیار کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گندم کی امپورٹ کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کر دی ہیں، آٹے پر سبسڈی ٹارگٹڈ کرنے کے لیے طریقہ کار بدلنا ہوگا، ہر ایک کوآٹے پر سبسڈی دینا جائز بات نہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں مزید 50 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 975 روپے ہوگئی۔ فلورملز کی جانب سے آٹے میں قیمتوں کے اضافے کے بعد لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے بھی چکی آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان فلورملزایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عبدالرؤف مختار کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ محکمہ خوراک پنجاب کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہوا، محکمہ خوراک نے فلور ملوں کو گندم کی خریداری نہیں کرنے دی جس کے باعث فلور ملوں کے پاس گندم کا سٹاک موجود نہیں، اوپن مارکیٹ میں گندم 1800 روپے فی من سے تجاوز کرچکی ہے، ایسے میں فلور ملز مہنگی گندم خرید کر سستے داموں آٹا فروخت نہیں کرسکتیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا سے  اموات سواچار لاکھ تک پہنچ گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے اموات سواچار لاکھ تک پہنچ گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے اموات سواچار لاکھ تک پہنچ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ‌ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 75 لاکھ 95 ہزار 794 ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 38 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 902 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 76 ہزار 719 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

    امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 497 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16ہزار 34افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 89ہزار 701ہو چکی ہے۔

    امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 57ہزار 561کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 827کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 16ہزار 86کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8لاکھ 5ہزار 649تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 41ہزار 58زندگیاں نگل چکا ہے۔

    کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 532 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 436 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 279ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91ہزار 409ہوچکی ہے۔

    اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 787مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔ھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 501ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98ہزار 283ہو گئی۔

    اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 167ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36ہزار 142رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 6ہزار 109ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 14ہزار 788رپورٹ ہوئے ہیں،جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 851ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 795ہو گئے۔

    ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 584 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 156 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 763ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 74ہزار 23ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 346ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 561ہو گئے۔

    سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 857رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 16ہزار 21تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

  • کرونا کے بڑھتے کیسز، لاہور میں سخت لاک ڈاؤن کی تجویز

    کرونا کے بڑھتے کیسز، لاہور میں سخت لاک ڈاؤن کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد سخت لاک ڈاوَن کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے

    لاہور میں تمام بڑی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے،لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکوں پر سختی بھی زیر غورہے،لاہو رمیں لاک ڈاوَن کے دوران میڈیکل اسٹور ز کھلے رہنے کی اجازت ہو گی

    کابینہ کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں اراکین سے بھی رائے لی جائے گی،لاہور کو لاک ڈاوَن کرنے کی تجویز اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی زیر غور رہی،کورونا ایڈوائزری گروپ نے بھی لاہور کو لاک ڈاوَن کرنے کی تجویز دی،پنجاب تمام تر سفارشات مرتب کر کے این سی او سی کو منظوری کے لیے پیش کرے گامورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خط میں پنجاب میں 2 ہفتے لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی

    لاہور میں پیر سے 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،ادویات اور گروسری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی ،لاہور میں لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ،لاہور میں کورونا کے ریکارڈ کیسز کے باعث غور شروع کردیا گیا

    واضح رہے کہ لاہور میں وائرس سے اموات 300 ہو گئی ہیں 1168 نئے مریض سامنے آںے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 749 ہو گئی ہے تشویشناک مریضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے 105 مریض آئی سی یو اور 119 وینٹی لیٹرز پر موجود، ہیں،

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

    لاہور میں کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ کےسبب سرکاری ہسپتالوں کے ایچ ڈی یو اور آئی سی یو یونٹس میں گنجائش ختم ہو گئی، جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کے خصوصی وارڈز کے تمام بیڈز بھر گئے، سروسز میں 93 فیصد اورمیو ہسپتال کے ایچ ڈی یو ، آئی سی یو میں 80فیصد بیڈز فل اور کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کیلئے جگہ ختم ہو گئی ہے.

     

    پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

  • کرونا میں مبتلا شہباز شریف کی ایاز صادق کی کرونا سے صحتیابی کیلئے دعا

    کرونا میں مبتلا شہباز شریف کی ایاز صادق کی کرونا سے صحتیابی کیلئے دعا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق کے کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار افسوس اورصحت کی دعا کی ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پارٹی کے انتہائی بااعتماد، نظریاتی اور وفادار ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی سردار ایاز صادق سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

    پاکستان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،اب خبر آئی ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔ ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

     

    گزشتہ روز شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

  • شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

    شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی

    شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، سیاسی شخصیات میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے

    اب خبر آئی ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔ ن لیگی رہنما نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    گزشتہ روز شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ اس سے قبل احسن اقبال، مریم اورنگزیب، نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام، خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں

    گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار، فرخ حبیب، جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری، سینیٹر ثنا جمالی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    صوبہ بلوچستان میں 3 وزیر اور 3 اراکین اسمبلی میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے ،بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی، صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسو، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل عبدالخالق ہزارہ اور تین اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے، میر یونس عزیز زہری اور زابد ریکی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    چند روز قبل جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طر ح نواب ثنا اللہ زہری دور حکومت میں صوبائی وزیر صنعت رہنے والے سردار در محمد ناصر بھی کورونا کا شکار ہوکر وفات پا چکے ہیں

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

    بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں 11 مزید اراکین اسمبلی بنے کرونا کا شکار

  • کرونا سمیت جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی،عدالت میں درخواست دائر

    کرونا سمیت جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی،عدالت میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ سمیت جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

    درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کی شکایات سامنے آرہی ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کی کچھ ادویات بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ میں‌دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ادویات کی آسان اور کم قیمت پر دستیابی مریضوں کا بنیادی حق ہے، عدالت حکومت کو جان بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ حکومت کرونا کے پیش نظر مذکورہ سنگین صورت حال کا نوٹس لے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک سو سات اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 107 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 463 ہوگئی ہے، پنجاب میں 890، سندھ میں 776، خیبر پختونخوا میں 632، اسلام آباد میں 65، گلگت بلتستان میں 15، بلوچستان میں 75 اور آزاد کشمیر میں 10 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں 107 اموات،6397 نئے مریض

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں 107 اموات،6397 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 107 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6397 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 933 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 463 ہوگئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 397 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 47 ہزار 382، سندھ میں 46 ہزار 828، خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 787، بلوچستان میں 7 ہزار 673، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30، اسلام آباد میں 6 ہزار 699 جبکہ آزاد کشمیر میں 534 مریض ہیں

    ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 9 ہزار 169 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 344 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 40 ہزار 247 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 107 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 463 ہوگئی ہے، پنجاب میں 890، سندھ میں 776، خیبر پختونخوا میں 632، اسلام آباد میں 65، گلگت بلتستان میں 15، بلوچستان میں 75 اور آزاد کشمیر میں 10 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.

  • پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کے بعد مدارس نے بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا.

    پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کے بعد مدارس نے بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا.

    لاہور :پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کے بعد مدارس نے بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا. کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے 14مارچ سے بند ہیں ,جس کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم کا بہت حرج ہوا. وفاقی وزارت تعلیم نے تمام کلاسز کو پروموٹ کرنے کا اعلان کیا تھا اور امتحانات کے حوالے سے بھی پالیسی کا اعلان کیا تھا ,

    اس کے علاوہ ٹیلی سکول کا آغاز بھی کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں نے بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کیا. دوسری طرف مدارس دینیہ کے حوالے سے وفاق المدارس نے بہت کوشش کی کہ ایس او پیز کے تحت مدارس کو کھولا جائے انہوں نے اس حوالے سے وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات بھی کی جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے ان سے وقت مانگا تھا,

    وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ وقت امتحان لینے کے لیے موزوں نہیں بہت سے سکول اور مدارس ہمیں ایس او پیز کے تحت کھولنے کا کہہ رہے ہیں لیکن ہم یہ نہیں کرسکتے. انہی حالات میں لاہور کے ایک دینی ادارے جامعہ لاہور الاسلامیہ نے آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا ہے,

    جامعہ لاہور الاسلامیہ کے مدیر التعلیم حسن مدنی کا کہنا ہے کہ مدارس دینیہ کے طلبہ کے لئے ہم نے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا جس میں ہر مدارس کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں, صبح 8 بجے سے کلاس کا آغاز ہوگا اور 12 بجے اختتام ہوگا اور جمعہ کے روز کلاس نہیں ہوگی. انہوں نے بتایا کہ کلاسز ماہر تجربہ کار اساتذہ اور مدینہ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ اساتذہ لیں گے. مدارس دینیہ میں جامعہ لاہور الاسلامیہ کا یہ نہایت احسن قدم ہے.

  • ‏محترم شہباز شریف کو نیب میں بلا کر کرونا وائرس سے انفیکٹ کرنا یقینا عمران نیازی سرکار کا اقدام قتل ہے۔ اویس نورانی

    ‏محترم شہباز شریف کو نیب میں بلا کر کرونا وائرس سے انفیکٹ کرنا یقینا عمران نیازی سرکار کا اقدام قتل ہے۔ اویس نورانی

    ‏محترم شہباز شریف کو نیب میں بلا کر کرونا وائرس سے انفیکٹ کرنا یقینا عمران نیازی سرکار کا اقدام قتل ہے۔ اویس نورانی بھی حکومت پرچڑھ بولے ، وہ شہبازشریف کی حمایت میں کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئے

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں اویس نورانی نے شہبازشریف کی وفا میں کچھ زیادہ ہی مبالغہ آرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترم شہباز شریف کو نیب میں بلا کر کرونا وائرس سے انفیکٹ کرنا یقینا عمران نیازی سرکار کا اقدام قتل ہے۔

     

     

     

    اویس نورانی نے شریف فیملی سے اپنی عقیدت اورسیاسی وابستگی کا بھرپوراظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر کو کچھ بھی ہوتا ہے تو ذمہ دار مبینہ وزیراعظم کو ہی سمجھا جائے گا۔