Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ‏اس حکومت سے کورونا کنٹرول نہیں ہونا نا ہی انکے پاس کوئی حکمت عملی ہے۔ عوام خود ہی اپنا خیال کرلیں۔ جویریہ صدیق

    ‏اس حکومت سے کورونا کنٹرول نہیں ہونا نا ہی انکے پاس کوئی حکمت عملی ہے۔ عوام خود ہی اپنا خیال کرلیں۔ جویریہ صدیق

    ‏اس حکومت سے کورونا کنٹرول نہیں ہونا نا ہی انکے پاس کوئی حکمت عملی ہے۔ عوام خود ہی اپنا خیال کرلیں۔ جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ حکومت کی حکمت عملی نے معاملات کو مزید بگاڑ دیا ہے

     

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں جویریہ صدیق نے کہا کہ اس حکومت سے کورونا کنٹرول نہیں ہونا نا ہی انکے پاس کوئی حکمت عملی ہے۔ عوام خود ہی اپنا خیال کرلیں ۔

     

     

    یاد رہےکہ اس سے پہلے وزیراعظم کی طرف سے ایک بیان آیا تھا کہ ان کو اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر اموات ہوں گی ، اس کے بعد سوشل میڈیا پرایک بحث چل نکلی کہ وزیراعظم کی کمزورحکمت عملی کی وجہ سے یہ نقصا ن ہورہا ہےاوروزیراعظم کو پتہ تک نہیں

  • بھارتی فوج میں کرونا سے مزید ہلاکتیں، 800 سے زائد اہلکار بنے کرونا کا نشانہ

    بھارتی فوج میں کرونا سے مزید ہلاکتیں، 800 سے زائد اہلکار بنے کرونا کا نشانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارتی فوج میں بھی کرونا کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

    بھارتی فوج میں کرونا سے ایک اور ہلاکت ہوئی ہے، جس کے بعد فوج میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے،بارڈر سیکورٹی فورس کے سپاہی ونود کمار کی گزشتہ روز ہلاکت ہوئی، ونود کمار کو 5 جون کو کرونا کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں 8 جون کو انکی طبیعت بگڑی اور وہ ہلاک ہو گئے

    کرونا سے ہلاک ونود کمار نے لواحقین میں بیوی اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں، اس سے قبل بارڈر سیکورٹی فورس میں 2 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ بارڈر سیکورٹی فورس میں 550 کے قریب اہلکار کرونا کا شکار ہو چکے ہین جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے

    سی آر پی ایف میں159آئی ٹی بی پی میں 82سی آئی ایس ایف میں32 اہلکار کرونا کا شکار ہو چکے ہیں،

     

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

    بھارتی فوج میں کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ اور مریضوں میں اضافے کی وجہ سے اہلکار خوف میں مبتلا ہیں بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکاروں نے چھٹیوں کی درخواست دے رکھی ہے ، بھارتی فوج کے اہلکاروں کے اہلخانہ بھی کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پریشان ہیں، بھارت نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوجیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان کیا تھا تا ہم ایسا نہیں ہو سکا

    بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، 8 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ماہ جون کے ابتدائی دس دنوں میں بھارت میں 90 ہزار مریج سامنے آئے،بھارت میں کرونا کا پہلا مریض 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور ایک لاکھ مریض 100 دنوں میں ہوئے تا ہم اگلے ایک لاکھ 15 روز میں بڑھ گئے، گزشتہ ایک ہفتے سے ہر روز 9 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔انڈیا دنیا میں موجودہ طور پر امریکہ، برازیل، روس اور برطانیہ کے بعد پانچواں بدترین متاثرہ ملک ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا، 28 اہلکار مثبت، ایک کی ہوئی ہلاکت

     

  • کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، اسلام آباد کے متعدد علاقے سیل کرنے کا فیصلہ،مزید سخت فیصلوں کی بازگشت

    کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، اسلام آباد کے متعدد علاقے سیل کرنے کا فیصلہ،مزید سخت فیصلوں کی بازگشت

    اسلام آباد: کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، اسلام آباد کے متعدد علاقے سیل کرنے کا فیصلہ،مزید سخت فیصلوں کی بازگشت،اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کے دو سیکٹروں میں 200 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آںے کے بعد انہیں سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جی نائن ٹو ، جی نائن اور جی نائن فور میں کورونا پھیلنے پر انہیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دونوں سیکٹروں کے لوگوں کو سامان خریدنے کی چوبیس گھنٹوں کی مہلت دے دی۔ دونوں علاقوں میں سیل کرنے کے حکم پر عملدرآمد ہفتہ سے شروع ہوگا۔ درمیانی وقت لوگوں کے لئے راش لینے کی مہلت ہوگی۔

     

     

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق غوری ٹاؤن ، آئی ٹین ون ، لوہی بھیر ، جی ایٹ ، آئی ایٹ میں بھی کورونا پھیل رہا۔ کراچی کمپنی ، جی نائن ٹو اور جی نائن تھری کو سیل کرنے کا انتظامی حکم جاری کیا جارہا ہے۔ ان کا کہناہے کہ کراچی کمپنی ، جی نائن ٹو اور تھری کے لوگ اپنا راشن لے لیں ، ہفتے کو دونوں علاقے مکمل سیل کردیں گے۔ ان علاقوں میں مزید رسک نہیں لے سکتے۔ سیل کی جانے والے علاقوں میں آرمی ، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی۔

  • دہلی کی شاہی مسجد کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

    دہلی کی شاہی مسجد کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کی شاہی مسجد کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے

    مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ تاریخی جامع مسجد دہلی 30 جون تک بند رہے گی۔ دہلی میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ دو دن قبل شاہی امام سید احمد بخاری کے سکریٹری امانت اللہ خان کی کرونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے

    شاہی مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے بھارت کی تمام مساجد کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ کے سبب مساجد کو دوبارہ بند کرنے کے بارے میں غور کریں۔

    شاہی مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری کا کہنا تھا کہ میں دیگر تمام مساجد کے ذمہ داروں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ عوام سے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کریں اور مساجد کو آنے کی زحمت نہ کریں۔

    واضح رہے کہ 8 جون سے بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق جامع مسجد دہلی کو بھی کھول دیا گیا تھا۔دہلی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جامع مسجد کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے

    بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، 8 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ماہ جون کے ابتدائی دس دنوں میں بھارت میں 90 ہزار مریج سامنے آئے،بھارت میں کرونا کا پہلا مریض 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور ایک لاکھ مریض 100 دنوں میں ہوئے تا ہم اگلے ایک لاکھ 15 روز میں بڑھ گئے، گزشتہ ایک ہفتے سے ہر روز 9 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔انڈیا دنیا میں موجودہ طور پر امریکہ، برازیل، روس اور برطانیہ کے بعد پانچواں بدترین متاثرہ ملک ہے۔

  • ‏جنرل باجوہ بلا شبہ تکبر انا سے پاک انسانیت سے لبریز شخصیت ہیں آج انہوں نے کورونا زدہ شیخ رشید اور  شہباز شریف کو فون کیا، کامران خان

    ‏جنرل باجوہ بلا شبہ تکبر انا سے پاک انسانیت سے لبریز شخصیت ہیں آج انہوں نے کورونا زدہ شیخ رشید اور شہباز شریف کو فون کیا، کامران خان

    ‏جنرل باجوہ بلا شبہ تکبر انا سے پاک انسانیت سے لبریز شخصیت ہیں آج انہوں نے کورونا زدہ شیخ رشید اور شہباز شریف کو فون کیا، معروف صحافی کامران خان نے آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کے فیصلے کوخوب سرا

     

     

     

     

    کامران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بلا شبہ تکبر انا سے پاک انسانیت سے لبریز شخصیت ہیں آج سہ پہر انہوں نے کورونا زدہ شیخ رشید اور محترم شہباز شریف کو خیر و عافیت کے لئے فون کر کے ایکبار پھر ثابت کیا کہ پاک فوج اور اسکی لیڈرشپ قومی سیاست سے بالا تر دل سے چاہنے کے قابل قومی ادارہ ہے الحمد اللہ

     

     

    یاد رہے کہ آج

     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا میں مبتلا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کر کے خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مزاج پرسی کی اور کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار تشویش کیا۔

    آرمی چیف نے شہبازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا اور علاج میں معاونت کا دریافت کیا جب کہ شہباز شریف نے مزاج پرسی کے لیے ٹیلی فون کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

    Media player poster frame

    پاک فوج کے سپہ سالار نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی ٹیلیفون کیا اور خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے گفتگو میں کہا کہ اپنی صحت کاخصوصی خیال رکھیں، ہماری ضرورت ہوئی تو بھرپور تعاون کریں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آرمی کےکسی بھی اسپتال کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ شیخ رشید کے دونوں ٹیسٹ مثبت آئے، دونوں رہنماؤں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر رکھا ہے۔

  • وزیراعظم کے تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے

    وزیراعظم کے تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے

    اسلام آباد:وزیراعظم کے تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم نے خود تسلیم کیا ہےکہ وہ جوسوچ رہے تھے معاملات اس کے برعکس نکلے، وزیراعظم نے کرونا کے حوالے سے ہونے والی گفتگومیں یہ اہم بات کہی

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ“ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ معیشت کا یہ حال ہے”جب حکومت سنھبالی تو پتہ چلا کہ ملکی معیشت کا تو بیڑہ ہی غرق ہوا پڑا ہے ، اعدادوشمارکے ہیرپھیرسے معیشت چلائی جارہی تھی ، تاہم اس کے باوجود معیشت کو اپنے پاوں‌پرکھڑاکیا

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس ملک میں بڑے بڑے مافیا ہیں پہلے تومیں‌ یہ سمجھتا تھا کہ حکومت میں جاتے ہی اس مافیا کا خاتمہ کردوں گا مگرایسا نہ کرسکا،“ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہر طرف مافیا موجود ہے”

    بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں‌چینی کے معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس ملک میں بڑی بڑی شوگرملوں والوں نے کرپشن کی”ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ چینی مہنگی ہو گئی”

    دوسری طرف وزیراعظم کے ان بیانات کے ردعمل میں کئی صارفین کہتے ہیں‌کہ یہ سچ ہے کہ وزیراعظم کو اندازہ نہیں تھا جس کا وہ اقرار بھی کرچکے ہیں کہ ڈالر مہنگا ہو گیا”“ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ پٹرول کیوں نہیں مل رہا”

  • ہم واقعی عجیب ملک ہیں ، ساری دنیا میں پٹرول خوار ہو رہا اور یہاں ہم پٹرول کیلئے خوار ہو رہے ، مبشر لقمان

    ہم واقعی عجیب ملک ہیں ، ساری دنیا میں پٹرول خوار ہو رہا اور یہاں ہم پٹرول کیلئے خوار ہو رہے ، مبشر لقمان

    لاہور:ہم واقعی عجیب ملک ہیں ، ساری دنیا میں پٹرول خوار ہو رہا اور یہاں ہم پٹرول کیلئے خوار ہو رہے ، پاکستان کے معروف صحافی،عالمی امورپردسترس رکھنے والے سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے ملک میں پٹرول کی قلت پرایک خوبصورت مگرقابل غورتجزیہ پیش کیا ہے جسے پڑھنے کے بعد یقینا حکومت کےلیےکوئی نہ کوئی عملی اقدامات کرنے کا خیال ضرور آئے گا

    باغی ٹی وی کے مطابق سنیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ہم واقعی عجیب ملک ہیں ، ساری دنیا میں پٹرول خوار ہو رہا اور یہاں ہم پٹرول کیلئے خوار ہو رہے,مبشرلقمان نے کہا سمجھ نہیں آرہی کہ یہاں تو معاملہ ہی الٹ ہے ،

     

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کے لیے غور کا مقام ہے کہ ان حالات میں جب دنیا بھرمیں پٹرول کی کثرت کی وجہ سے کوئی پٹرول خریدنے میں دلچسپی نہیں لے رہا اورپٹرول بیچنے والے آوازیں لگا رہے ہیں لیکن ہمارے ملک میں تو معاملہ ہی الٹ ہے یہاں لوگ پٹرول لینے کے لیے جس طرح خوارہورہےہیں اس کی مثال تو دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی

  • نیب نے شہباز شریف کو کرونا ٹیسٹ دوہرانے کا مشورہ دے دیا

    نیب نے شہباز شریف کو کرونا ٹیسٹ دوہرانے کا مشورہ دے دیا

    نیب نے شہباز شریف کو کرونا ٹیسٹ دوہرانے کا مشورہ دے دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیب نے شہباز شریف کو آغا خان یا شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ دہرانے کا مشورہ دیدیا۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد لیگی ارکان کی طرف سے نیب پر بے معنی یلغار کی جا رہی تھی جس کے بعد نیب نے رد عمل دیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو آغا خان یا شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانا چاہیے،

    اس پر نیب نے موقف اختیار کیا کہ کورونا کیسز کی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں دو مختلف لیبارٹریوں کے نتائج مختلف آتے رہے:؛نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیب پیشی پر شہباز شریف حفاظتی ماسک اور گلوز پہنے ہوئے تھے: پیشی سے قبل ہی نیب لاہور میں مکمل حفاظتی اقدامات بھی اختیار کئےجا چکے تھے: شہباز شریف کو ٹیبل پر شیشے کی سہولت بھی فراہم کی گئی اسکے علاوہ ہینڈ سینیٹائزر بھی فراہم کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے سوال جواب کرتے رہے: ان کا راتوں رات کورونا مثبت آنے کا معمہ حل طلب بھی ہے اور وضاحت طلب بھی۔ انتہائی قریبی ن لیگی عہدیدار کورونا کے شکار لیکن الزام نیب میں گھنٹے کی پیشی پر؟۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شہباز شریف کی احتساب عدالت میں اہم پیشی تھی جہاں رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد ہونا تھی، آج کرونا مثبت آنے کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہیں۔
    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، گزشتہ رات شہباز شریف کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی،

    اس سے قبل رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں، گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار، فرخ حبیب، جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری، سینیٹر ثنا جمالی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

  • بھارت کرکٹ ٹیم نے  دورہ سری لنکا کیوں ملتوی کیا،اہم وجہ سامنے آگئی

    بھارت کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا کیوں ملتوی کیا،اہم وجہ سامنے آگئی

    نئی دہلی : بھارت کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا کیوں ملتوی کیا،اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کرکٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے خط لکھ کر دورے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں بھارتی ٹیم کا دورہ سری لنکا ممکن نہیں ہوگا۔

    سری لنکن بورڈکے مطابق کہ بھارتی ٹیم نے اس ماہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کے لیےسری لنکا کا دورہ کرنا تھا تاہم ہمیں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث بھارتی ٹیم نے ابھی ٹریننگ کا آغاز بھی نہیں کیا اور وہ کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے اپنی حکومت اور صحت کے حکام کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم مستقبل میں سری لنکا کے دورے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے اور بہتر موقع دیکھ کر سری لنکا کا دورہ کیا جائے گا۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں دورہ کرنا مناسب نہیں اور یہ کھلاڑیوں کی صحت کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی، تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں جب کہ کئی بڑے میگا ایونٹس بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس بھی شامل ہے۔رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی خطرے میں ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

  • عثمان بزدار نے نکمے وزرا کوفارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم سے منظوری بھی لے لی

    عثمان بزدار نے نکمے وزرا کوفارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم سے منظوری بھی لے لی

    لاہور:عثمان بزدار نے نکمے وزرا کوفارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم سے منظوری بھی لے لی ،اطلاعات کے مطابق بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں ردوبدل کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پنجاب کے اہم وزراء کے قلمدان تبدیل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں نئے چہرے بھی متعارف کرائے جائیں گے، متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔ حسین جہانیاں گردیزی کو اہم وزارت دی جائے گی۔ محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد کے پاس جبکہ پرائمری ہیلتھ کا دوسرا وزیر لایا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بورڈ آف ریونیو میں نان ٹیکس وصولیوں اور غیر قانونی قبضوں پرمیکنزم نہ بننے پر رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلی پنجاب کو بورڈ آف ریونیو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے میں نان ٹیکس وصولیوں کے وسیع امکانات ہیں لیکن اسکا کوئی میکنزم نہیں بن سکا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قانونی معاملات کو سلجھانے کی ناکافی صلاحیت اور ٹیکس اکٹھا کرنے والےعملہ پر دیگر دفتری ذمہ داریوں کا بوجھ بھی ادارے کی کارکردگی کو متاثر کر رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے محکمے سے پوچھا ہے کہ ادارے کا میکنزم کیوں نہیں بن سکا؟؟ غیر قانونی قبضوں، سٹے آرڈرز اور کورٹ کیسز کے مقابلے میں اختیارات کا فقدان اورمسائل میں اضافے کا سبب بھی کیوں بن رہ ہیں؟؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ بورڈ آف ریونیو کی استعداد کار میں اضافے کی تجاویز دی جائیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالےسے قصور کے ایک صوبائی وزیرکا نمبربھی لگ سکتا ہے ،اس حوالے سے محکمہ صحت کے ایک معاون محکمے کے وزیرکی کارکردگی بھی زیربحث ہے ، بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزیرعلاقے کی ترقی کے حوالے سے بھی سرگرم دکھائی نہیں دیتے