Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ہمیں دوسروں سےکوئی سروکارنہیں،ہمیں بتایاجائےشہبازشریف کوکروناکیوں ہوا،حکومت کےخلاف پرچہ درج کروائیں گے،لیگی رہنما

    ہمیں دوسروں سےکوئی سروکارنہیں،ہمیں بتایاجائےشہبازشریف کوکروناکیوں ہوا،حکومت کےخلاف پرچہ درج کروائیں گے،لیگی رہنما

    لاہور:ہمیں دوسروں سے کوئی سروکارنہیں،ہمیں بتایا جائے شہبازشریف کوکرونا کیوں ہوا، حکومت کے خلاف پرچہ درج کروائیں گے ، ن لیگی رہنماوں نے شہبازشریف کو کرونا وائرس ہونے کا ذمہ دارحکومت کو قراردیا ، اطلاعات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیراوررانامشہوداحمدخان کی پریس کانفرنس، کہتےہیں کہ شہبازشریف کوکچھ ہواتوذمہ دارعمران احمدنیازی اورنیب ہوں گئے،میاں شہبازشریف کوعوام کی خدمت کی سزادی جارہی ہےخواجہ عمران نذیربولےکہ ایکسپوکروناہسپتال میں کرپشن کی گئی، لیگی رہنماوں کاکہناہے کہ شہبازشریف کاکروناٹیسٹ مثبت آنےپرحکومت کےخلاف پرچہ دیں گے

    مسلم لیگ ن پنجاب کےصدرشہبازشریف کےکروناٹیسٹ مثبت آنےکےبعدمسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ بارہاکہاتھاکہ میاں شہبازشریف ویڈیولنک پرجواب دےدیتےہیں لیکن عمران نیازی کامقصدانکوائری نہیں بلکہ شہبازشریف سےانتقام لیناہے،اگرانہیں کچھ ہواتوعمران نیازی اورنیب ذمہ دارہوں گے، وی اوڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑکاکہناہےکہ شہبازشریف کےوطن واپس آتےہی نیب نوٹسزموصول ہوناشروع ہوگئے تھےانھوں نےشہزادکبرکوچینلج کرتےہوئےکہاکہ ایک پیسے کی بھی ٹی ٹی دکھادیں توپارٹی رکنیت سےاستعفی دےدیں گئےجبکہ حمزہ شہبازکوبھی جیل میں ایک سال ہونےہرحکومت پرتنقید کی۔

    جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیرکاکہناہےکہ شہبازشریف جب سےوطن واپس لوٹےاپوزیشن میں ہونےکےباوجوددن رات عوام کی خدمت کی اوراسی لیےانہیں ٹارگٹ کیاگیا، خواجہ عمران نذیرکاکہناہےکہ نہ صرف حکومت کروناکوکنٹرول کرنےمیں ناکام ہوگئی بلکہ ایکسپوہسپتال میں کرپشن کی گئی جبکہ حمزہ شہبازشریف کوبےگناہ قیدکیاہواہے۔لیگی رہنماوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام اورغریب لوگوں کو بھی کرونا وائرس ہوگیا ہے تواس کا ذمہ دارکون ہے ، اس پرلیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی دوسرے سے کوئی سروکارنہیں،ہمیں صرف شہبازشریف کی صحت سے سروکار ہے ،

    مسلم لیگ ن کےرہنمارانامشہوداحمدخاں کاکہناتھاکہ شہبازشریف کاکرونامثبت آنےپرحکومت کےخلاف پرچہ کٹوائیں گئے،لیگل ٹیم سےمشاورت کی گئی، مسلم لیگ ن ماڈل ٹاون میں حمزہ شہبازشریف کوجیل میں ایک سال مکمل ہونےکےحوالےسےتقریب منعقدکی گئی تھی تاہم شہبازشریف کےکروناٹیسٹ مثبت آنےکےبعد لیگی رہنماوں نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ کروناکوکنٹرول کرنےکی بجائےحکومت ابھی تک انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

  • کرونا کے علاج میں لاہوربازی لے گیا : یونیورسٹی آف لاہور میں پلازمہ سنٹر قائم

    کرونا کے علاج میں لاہوربازی لے گیا : یونیورسٹی آف لاہور میں پلازمہ سنٹر قائم

    لاہور:کرونا کے علاج میں لاہوربازی لے گیا : یونیورسٹی آف لاہور میں پلازمہ سنٹر قائم،اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کےٹیچنگ ہسپتال میں پیسیو ایمونائزیشن سنٹرقائم کر دیا گیا، کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد سےپلازمہ حاصل کرکےمتاثرہ مریضوں کولگایا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنرزاویس رؤف نے پیسیو ایمونائزیشن سنٹر کا افتاح کیا، انہوں نےکہا کہ پروفیسر ملازم حسین بخاری کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں جو دن رات اس لیب میں کام کررہے ہیں۔ پروفیسر ملازم حسین بخاری کا کہنا تھا کہ یونیورسیٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کا پرائیوٹ سیکٹرمیں پہلا پیسیو ایمونائزیشن کا سنٹر قائم کرنا ایک اور تاریخی کارنامہ ہے۔

    انہوں نےکہا کہ کرونا وائرس پاکستان میں پھیلتا جارہا ہے، مریض کے بچاو کوممکن بنانے کی طرف توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پرائیوٹ ٹیچنگ شعبہ میں پہلا سنٹر ہے، جہاں کورونا سے صحت مند لوگوں میں پیدا ہونیوالی آئی جی جی کونکال کر کوویڈ میں مبتلا مریضوں میں ڈالی جاتی ہےجو بہت جلد صحت مند ہو جاتے ہیں۔

    پروفیسر ملازم حسین نے پروفیسر طاہر شمسی کا شکریہ ادا کیا جن کی ٹیم کےتعاون سے اس سنٹر نے کم وقت میں زیادہ سروسز دیناشروع کیں۔

    واضح رہے اس سے قبل ڈاکٹر طاہر شمسی نے وی سی یو ایچ ایس کے ہمراہ پریسں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پلازما کی دستیابی کا مسئلہ بنا ہوا ہے, پلازما دینے والے ہماری بات نہیں سمجھ پا رہے, صحت یاب ہونے والے مریض پلازما نہیں دے رہے، ایک پلازما دینےسےدوافراد کی جان بچ سکتی ہے ، پلازمہ کے ذریعے لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں، بغیر ویکسین کے وائرس کامقابلہ کررہے ہیں، 80فیصدافرادپلازما لگانےسےصحت یاب ہوگئے۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ 200سےزائدافراد کوپلازمہ لگایاجاچکاہے، کورونا وائرس سے وینٹیلٹر پر منتقل کیے جانے والے 80 سے 90 فیصد مریضوں کی واپسی ممکن نہیں، پلازما کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل اچھا نہیں، ہر روز تین سو افراد کی پلازما کے درخواست موصول ہو رہی ہیں، کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد ہر ہفتے پلازما کا عطیہ کرسکتے ہیں، صحت یاب ہونے والوں سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اور پلازما کا عطیہ دیں۔

  • کورونا کا پھیلاؤ بڑھ گیا، 15 روز کیلئے کرفیوکی تجویزدے دی گئی ، اگلے 24 گھنٹے اہم

    کورونا کا پھیلاؤ بڑھ گیا، 15 روز کیلئے کرفیوکی تجویزدے دی گئی ، اگلے 24 گھنٹے اہم

    لاہور: کورونا کا پھیلاؤ بڑھ گیا، 15 روز کیلئے کرفیوکی تجویزدے دی گئی ، اگلے 24 گھنٹے اہم ،اطلاعات کے مطابق یوایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے تو 15 روز کیلئے سخت کرفیو لگانا ضروری ہے، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کسی نہ کسی صورت میں ہماری زندگی کا حصہ رہے گا۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہر گھنٹے میں 4 لوگ مر رہے ہیں، ہم کمرشل بنیادوں پر نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کیلئے کورونا کا علاج دریافت کر رہے ہیں، اس سلسلے میں پہلے مریض پر آئی جی جی طریقہ اپنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کورونا پیسیو امیونائزیشن ہے، پلازمہ کے لیے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کر رہے ہیں، 100 میں سے 5 فیصد لوگوں کو ہسپتال جانا پڑے گا اور انہیں وینٹی لیٹر بھی لگ سکتا ہے، وینٹی لیٹر دو دھاری تلوار ہے لیکن اس کا نقصان زیادہ ہے،اعدادو شمار کے مطابق وینٹی لیٹرز پر جانیوالے 80 فیصد افراد کی اموات ہوئی۔

    پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ عام لوگ بلاضرورت کورونا ٹیسٹ کروا کر لیبارٹری والوں کی تجوریاں نہ بھریں اگر کسی کو علامات ظاہر ہوں تو گھروں میں ہی خود کو دوسرے الگ کر لیں۔

    اس موقع پر ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھاکہ کورونا کا صحت یاب ہونے والامریض دو ہفتے کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے، جس کے بعد کمزوری سمیت کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، شہری مریضوں کو بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کریں۔

    ڈاکٹر فرید جواد کا کہنا تھاکہ کورونا کی ویکسین اتنی جلدی ممکن نہیں کیونکہ ایڈز کی بھی ویکسین نہیں بن سکی، احتیاط ہی واحد حل ہے۔

    دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ہسپتالوں کو کورونا مریضوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، ہر پرائیویٹ میڈیکل کالج کم سے کم 150 بیڈ کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کرے گا۔

  • امریکا اپنی زبان کو لگام دے،ایسا سبق سکھائیں گے کہ نسلیں یادرکھیں گی ، شمالی کوریا نے جنگ کی دھمکی دے دی

    امریکا اپنی زبان کو لگام دے،ایسا سبق سکھائیں گے کہ نسلیں یادرکھیں گی ، شمالی کوریا نے جنگ کی دھمکی دے دی

    پیانگ یانگ:امریکا اپنی زبان کو لگام دے،ایسا سبق سکھائیں گے کہ نسلیں یادرکھیں گی ، شمالی کوریا نے جنگ کی دھمکی دے دی،اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ امریکا اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین تعلقات پر امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے بعد شمالی کوریا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا اپنی زبان کو لگام دے اور دوسروں کے معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔

    شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل کوان جونگ گن کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے ملک کی بدترین سیاسی صورتحال کے باجود دوسروں کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز نہیں آتا اور امریکا ایسے ہی کرتا رہا تو اسے خوفناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    جنرل کوان جونگ گن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنی زبان کو لگام دے کیونکہ یہ نہ صرف امریکی مفادات کے لیے بلکہ اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات کے آسان انعقاد کے لیے بھی بہتر ہوگا۔یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے تمام مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • اسرائیلی جلادوں کا بزرگ فلسطینی پر عقوبت خانے میں وحشیانہ تشدد،

    اسرائیلی جلادوں کا بزرگ فلسطینی پر عقوبت خانے میں وحشیانہ تشدد،

    رام اللہ : اسرائیلی جلادوں کا بزرگ فلسطینی پر عقوبت خانے میں وحشیانہ تشدد،اطلاعات کے مطابق فلسطین میں محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید ایک بزرگ فلسطینی شہری پر اسرائیلی جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 49 سالہ نظمی ابو بکر کو صہیونی انٹیلی جنس حکام نے ایک ماہ قبل گرفتار کرنے کے بعد الجلمہ نامی حراستی مرکز میں ڈال دیا تھا جہاں اس پروقفے وقفے سے وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے۔ نظمی ابو بکر پرایک اسرائیلی فوجی کے قتل کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

    اسیر ابو بکر کے وکیل خالد محاجنہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ 49 سالہ ابو بکر اسرائیلی انٹیلی جنس عہدیداروں نے الجلمہ حراستی مرکز میں ڈال رکھا ہے جہاں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نظمی ابو بکر کو ایک جعلی الزام کے تحت پھنسانے اور اس پر تشدد کرنے کا وحشیانہ ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسے حراستی مرکز میں بنیادی انسانی حقوق تک حاصل نہیں ہیں۔ وہ مسلسل ایک تنگ اور تاریک کمرے میں قید ہے اور اسے سورج کی روشنی اور تازہ ہوا سےبھی مسلسل محروم رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ نظمی ابو بکر سات بچوں کا باپ ہے اور اسے اسرائیلی فوج نے ایک ماہ قبل غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے یعبد قصبے سے حراست میں رکھا گیا ہے۔بارہ مئی کو گرفتاری کے بعد اسرائیلی فوج نے اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

  • یہودیوں کے ہاتھوں قبرستان کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج

    یہودیوں کے ہاتھوں قبرستان کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج

    مقبوضہ بیت المقدس :یہودیوں کے ہاتھوں قبرستان کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج،اطلاعات کے مطابق فلسطین کے وسطی شہر یافا میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے ایک تاریخی قبرستان میں قبروں کی اکھاڑ پھچاڑ اور قبرستان کی بے حرمتی پر فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے یافا میں ایک قبرستان کی مجرمانہ اور منظم انداز میں کی جانے والی بے حرمتی پرسیکڑوں فلسطینیوں نے گھروں سے نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے ایک مقامی قبرستان الاسعاف الاسلامیہ میں موجود قبروں کو اکھاڑ پچھاڑ کر قبرستان میں بے گھر ہونے والے یہودیوں کو عارضی پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے شیلٹرز قائم کیے جس پر فلسطینیوں نے میتوں کی بے حرمتی پر اسرائیل سے احتجاج کیا۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔

  • کورونا مستحکم ہوتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا ہے، پورے ملک کی آمدن تقریباً 0.4 فیصد کم ہوگی، حفیظ شیخ

    کورونا مستحکم ہوتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا ہے، پورے ملک کی آمدن تقریباً 0.4 فیصد کم ہوگی، حفیظ شیخ

    کورونا مستحکم ہوتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا ہے، پورے ملک کی آمدن تقریباً 0.4 فیصد کم ہوگی، حفیظ شیخ

    باغی ٹی وی : حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا مستحکم ہوتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا ہے، پورے ملک کی آمدن تقریباً 0.4 فیصد کم ہوگی، برآمدات اور ٹیکس کلیکشن بھی متاثر ہوئے، صنعتی شعبے کی گروتھ منفی 2.6 فیصد، زراعت کی شرح نمو محض 2.7 فیصد رہی، 20 ارب خسارے کو 3 ارب تک لے آئے۔

    مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اقتصادی سروے سے متعلق نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا اقتصادی بحران حکومت کو ورثے میں ملا، رواں مالی سال ہمارے اخراجات آمدن سے زیادہ رہے، 20 ارب خسارے کو 3 ارب تک لے آئے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ماضی کے قرضوں کی مد میں 5 ہزار ارب روپے واپس کیے، خسارے میں 73 فیصد کمی کی گئی، ڈالر سستا رکھنے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔

    حفیظ شیخ کا کہنا تھا فوج کے بجٹ کو منجمد کیا، آرمی چیف کے بھی مشکور ہیں، ٹیکسز میں کامیابی حاصل کی، 17 فیصد اضافہ ہوا، پورا سال سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، کوشش کی لوگوں کو بنیادی سہولتیں دیں۔ انہوں نے کہا رواں سال بیرونی فنڈز پر انحصار کم کیا گیا، کوشش ہے لوگوں کی مدد کریں، ان تک امدادی رقم یا قرض پہنچائیں، کورونا کے بارے میں کچھ بھی یقین سے کہنا ممکن نہیں۔
    معیشت کا حجم 40 ہزار 588 ارب کے بجائے 38 ہزار 878 ارب روپے رہا،

    انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں سرمایہ کاری کا تناسب 15.4 فیصد رہا، قومی بچت اسکیموں کا تناسب 12.8 فیصد کے ہدف کے برعکس 13.9 فیصد رہا، رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 8.5 فیصد کے بجائے 9.1 فیصد رہی، فی کس آمدنی 2 لاکھ 24 ہزار کے ہدف کے برعکس 2 لاکھ 14 ہزار رہی، ٹیکس آمدن میں اضافہ اورصنعتی شعبےکیلئےڈیوٹی میں کمی کی گئی،

    تعمیراتی صنعت کیلئے الگ سے پیکج لایا گیا، ‏وزیر اعظم نے صوبوں کو لینڈ بینک بنانے کی ہدایت کی ہے، ‏ایسی زمین پرکم تنخواہ والےافرادکیلئےمکانات تعمیر کیےجائیں گے،

    ‏مینوفیکچرنگ کےشعبےمیں خاصی کمی ہوئی،کوشش ہےآنےوالےبجٹ میں عوام کومزیدریلیف دیں،‏نئےٹیکس نہیں لگائیں گےاورٹیکس میں کمی لائیں گے،صنعتی شعبےکی بحالی کیلئےاقدامات لیں گے

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کورکمانڈر لاہور شریک، کرونا سے نمٹنے کیلئے ہوئے اہم فیصلے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کورکمانڈر لاہور شریک، کرونا سے نمٹنے کیلئے ہوئے اہم فیصلے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کورکمانڈر لاہور شریک، کرونا سے نمٹنے کیلئے ہوئے اہم فیصلے
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا جا ئزہ لیاگیا

    اجلاس میں کورونا کی وباء کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے لاہور شہر کیلئے علیحدہ حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے ماہرین نے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش بڑھانے اورمتاثرہ مریضوں کیلئے موثر کیس مینجمنٹ کے امور پر غورکیاگیا ،اجلاس میں سیلاب کے ممکنہ خدشے کے حوالے سے لاہوراوردیگر شہروں میں ضروری انتظامات کا بھی جائزہ لیاگیا

    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہور ڈویژن، ماہرین اور اعلی عسکری و سول حکام کی اجلاس میں شریک ہوئے

    اجلاس میں پنجاب خصوصاً لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا،صوبے کی سیاسی و عسکری قیادت کا کوروناکا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مینجمنٹ کی موثر پالیسی مرتب کی جائے گی ،اس ضمن میں ماہرین پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی ورکنگ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں لاہورشہرکیلئے علیحدہ ماڈل تیار کیا جائے گا۔ ورکنگ گروپ کی سفارشات کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ کمیونٹی ٹرانسمیشن کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے سول اورعسکری اداروں میں کوآرڈینیشن کو مزیدموثر بنانے کا فیصلہ کیا فیصلہ کیا گیا ہے

    اجلاس میں‌ کوروناکاپھیلاؤ روکنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو مزیدتیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں ماسک کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ مارکیٹو ں اوربازاروں میں ایس او پیزکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کورونا وباء کے حوالے سے مستقبل کی صورتحال کو مدنظر رکھ کرپیشگی ضروری پلاننگ کرنے پراتفاق کیا گیا

    اجلاس کا تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا، سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے پنجاب حکومت کوکورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی

    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک قومی چیلنج ہے،سول حکومت مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صورتحال مشکل ضرورہے لیکن ہم سب کا عزم اس سے بلند ہے۔ باہمی تعاون اورعوام کی حمایت سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔ زمینی صورتحال کا جائزہ لے کرعوام کی زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔ عوام کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا- سیاسی وعسکری قیادت عوام کے تعاون سے کورونا چیلنج سے بطریق احسن نمٹ رہی ہے- لاہور اوردیگر شہروں کیلئے علیحدہ علیحدہ پالیسی جلد مرتب کی جائے۔ اس ضمن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھائیں گے۔ سیلاب کے ممکنہ خدشے کے باعث محکمہ آبپاشی اورمتعلقہ ادارے پیشگی تیاریاں مکمل رکھیں۔ اجلاس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کوسراہا گیا

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون پرعسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا

  • پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ  ہو گیا

    پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا

    پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے2003 نئے کیس، تعداد 45463 ہو گئی۔ لاہورمیں 1168، ننکانہ11، قصور9، شیخوپورہ27، راولپنڈی81، جہلم 5، اٹک3، گوجرانوالہ36 اورسیالکوٹ میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نارووال 2، گجرات13، حافظ آباد19، منڈی بہاؤالدین5، ملتان169، خانیوال8، وہاڑی12، فیصل آباد121، چنیوٹ54، ٹوبہ 23، جھنگ 2ا ور رحیم یار خان میں 10کیسز سامنے آئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر

    سرگودھا میں 35، میانوالی 2، خوشاب2، بھکر5، بہاولنگر2، بہاولپور50، لودھراں 3، ڈی جی خان10، مظفر گڑھ39، راجن پور1، لیہ 44، ساہیوال 7اورپاکپتن میں 4 کیس سامنے آئے۔ کوروناوائرس سے34 مزید اموات،کل تعداد 841 ہو چکی ہے۔

    اب تک 317,893ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 9005 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ 1033 پر رابطہ کریں۔
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • لاہور ایکسپو میں قرنطینہ سینٹر کرکٹ کا میدان بن گیا

    لاہور ایکسپو میں قرنطینہ سینٹر کرکٹ کا میدان بن گیا

    لاہور ایکسپو میں قرنطینہ سینٹر کرکٹ کا میدان بن گیا
    باغی ٹی رپورٹ کے مطابق ، لاہور ایکسپو سینٹر کے قرنطنہ وارڈ میں‌ مریضوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کردی ، سوشل میڈیا پرا یک ویڈیو وئرل ہوئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے .ایکسپوسینٹر لاہور میں‌ مریض یا عملے کے اہلکار وارڈ کے اندر ہی بیٹ گیند لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں. اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں‌ ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 834 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 45 ہزار 463، سندھ میں 43 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18، اسلام آباد میں 6 ہزار 236 جبکہ آزاد کشمیر میں 488 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 80 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 38 ہزار 391 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 101 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 738، پنجاب میں 841، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان کی بازی ہا رچکے ہیں