Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا کے بعد شادیوں میں نئی رسم متعارف کرادی گئی

    کورونا کے بعد شادیوں میں نئی رسم متعارف کرادی گئی

    کورونا کے بعد شادیوں میں نئی رسم متعارف کرادی گئی

    باغی ٹی وی ر پورٹ کے مطابق ، کرونا نے جہاں زندگی کے دیگر طور طریقے اور رسم و رواج پر اثر ڈالا ہے وہاں اس سے متعلقہ یہ رسم بھی شادی کا حصہ بن گئی ہےکہ دلہا دلہن ایک دوسرے کو ماسک پہنائی کی رسم کریں گے .، سوشل میڈیا پر وائرل ایک شادی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن ایک دوسرے کو ماسک پہنا رہے ہیں. جیسے شادی کی انگوٹھی پہنانا اور دیگر رسومات ہوا کرتی تھیں وہاں یہ رسم بھی دعوی کیا جارہا ہے اس کا حصہ بن گئی ہے.


    اس رسم کے بارے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس رسم کے پیسے بھی دلہا ادا کرے گا. جسیے دیگر رسموں دودھ پلائی اور دیگر کے پیسے ادا کیے جاتے ہیں. اس رسم کی ادائیگی بھی دلہا میاں کے ذمے ہے .

  • عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں‌ کرونا کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں‌ کرونا کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں‌ کرونا کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے بڑھتے مریضوں اور اموات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا پاکستان کے تمام اضلاع میں پہنچ چکی ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

    عالمی ادارہ صحت نے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض رواں سال 26 فروری کو سامنے آیا، پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا وبا کے کیسز بڑی تعداد میں ہیں، ڈبلیو ایچ او تجویز کرتا ہے کہ پاکستان تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے، پاکستان قرنطینہ، آئسولیشن، سماجی فاصلے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے اقدامات اٹھائے۔

    خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کیلئے یومیہ 50 ہزار ٹیسٹ کی اہلیت اختیار کرنا بے حد ضروری ہے، لاک ڈاؤن ختم کرنے سے پہلے حکومتوں کا 6 شرائط کا پورا کرنا ضروری ہے، لاک ڈان کے خاتمے سے قبل حکومت یقینی بنائے کہ ملک میں وبا مکمل کنٹرول میں ہے، ہیلتھ سسٹم ہر کیس کی تشخیص، ٹیسٹ، آئیسولیشن، علاج اور ٹریس کرنے کا اہل ہو، حکومت یقینی بنائے کہ ہاٹ سپاٹ رسکس کم سے کم ہوں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اسوقت لاک ڈاؤن کے خاتمے کی کسی معیار پر بھی پورا نہیں اترتا، پاکستان کورونا سے متاثر 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے، عالمی ادارہ صحت کی تجویز ہے کہ پاکستان 2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی پالیسی اختیار کرے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 646 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 40 ہزار 819، سندھ میں 39 ہزار 555، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 6، بلوچستان میں 6 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 952، اسلام آباد میں 5 ہزار 785 جبکہ آزاد کشمیر میں 412 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 30 ہزار 453 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 620 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 35 ہزار 18 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں.

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے وفات پا جانے والوں کی تعداد 2 ہزار 172 ہوگئی۔ سندھ میں 679، پنجاب میں 773، خیبر پختونخوا میں 587، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • گورنر پنجاب کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

    گورنر پنجاب کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

    گورنر پنجاب کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا جو کہ منفی ہےاور وہ قرنطینہ میں نہیں ہے ‘

    گور نر چوہدری محمد سرور کے ڈرائیو کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے ”تر جمان گور نر ہاؤس کےمطابق گور نر پنجاب قر نطینہ میں نہیں معمول کے مطابق امور نمٹا رہے ہیں .کورونا سے بچائو کیلئے گور نر ہائوس میں تمام اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ‘

    اس سے پہلے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی معاشی صورتحال کوبہتر بنانے کیلئے کی گئی،کوروناوبامیں اضافہ ہو رہاہے،مگرعوام سنجیدگی سےنہیں لےرہے،عوام خودکواورخاندان کوسماجی فاصلے برقراررکھ کربچاسکتےہیں،لاک ڈاؤن کےحوالے سےنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوردیگر ادارےفیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور گورنر میرا عوام کے ساتھ کافی زیادہ میل جول ہے،اس لئے احتیاطی طور پر میں نے اپنا کوروناٹیسٹ کرایاہے جس کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،کرونا نیب آفس بھی پہنچ گیا

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،کرونا نیب آفس بھی پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں 105 اموات ہوئی ہیں

    پنجاب کے مختلف شہروں میں کرونا نے سپیڈ پکڑی ہوئی ہے، سیاسی رہنماوں، اراکین اسمبلی، پولیس اہلکار، صحافی بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں ، اب خبر آئی ہے کہ کرونا نیب آفس بھی پہنچ گیا ہے

    محکمہ صحت ملتان کے مطابق نیب ملتان کے 4 افسربھی کورونا وائرس کاشکار ہو گئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف میاں وقار،ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان عتیق میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان بابراورراﺅ خالق بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ہیں

    نیب دفتر میں کرونا کیسز کے بعد نیب افسران کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے ،نیب دفتر کوبھی سینا ٹائیز کیا گیا ہے اور ماسک کے بغیر نیب دفتر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

    دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1916 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 40819 ہو گئی۔ لاہورمیں 967،ننکانہ1،قصور17،شیخوپورہ 13،راولپنڈی118،اٹک14، گوجرانوالہ 34 ،اورسیالکوٹ میں 58کیسز رپورٹ ہوئے۔ نارووال 1،گجرات13، حافظ آباد33،ملتان143، خانیوال4، وہاڑی13، فیصل آباد210، چنیوٹ2،ٹوبہ ٹیک سنگھ38، جھنگ 35اور رحیم یار خان میں 27کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا میں 3، میانوالی 4،خوشاب3، بھکر3،بہاولنگر23،بہاولپور19، لودھراں 2، ڈی جی خان40، مظفر گڑھ22، ساہیوال 43اور اوکاڑہ 13 ،کیسز سامنے آئے۔ کورونا وائرس سے 48 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 773 ہو چکی ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک 299,097ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8293 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں

  • وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرونا ٹیسٹ، رپورٹ آ گئی

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرونا ٹیسٹ، رپورٹ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، انہوں نے گزشتہ روز کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا ،‏شاہ محمود قریشی نے ہفتے کوممبر قومی اسمبلی جے پرکاش کیجانب سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی تھی

    ‏جے پرکاش کا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، شہر یار آفریدی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگی رہنما مریم نواز ، خواجہ سلمان رفیق، سیف الموک کھوکھر و دیگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے

    گجرات سے ایم این اے سیدفیض الحسن شاہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ،ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی،پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا کورونا کا تیسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے ، انہوں نے کہا کہ فی الحال آئسولیشن میں ہوں، ڈاکٹرز سے رائے لوں گا.

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن اور پالیسی تھنک ٹینک ایس ڈی پی آئی کے سربراہ عابد قیوم سلہری بھی وائرس کا شکار ہوگئے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے اخونزادہ چٹان بھی وائرس سے متاثر ہوگئے

    سابق وفاقی وزیرصحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ کورونامیں مبتلا ہو گئی ہیں، کرونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے،شاہانہ اشعر کی رپورٹ پانچ دن بعد آئی، معزز خاتون رکن تین دن سےسندھ اسمبلی اجلاس میں آرہی تھیں گزشتہ روز بھی سندھ اسمبلی اجلاس میں شاہانہ اشعر موجود تھیں۔ شاہانہ ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ہیں، شاہانہ اشعر کی رپورٹ انہیں اسمبلی اجلاس کے دوران ملی جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں

    خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن فیصل زیب بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نویدعلی بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،میاں نوید کا تعلق پاکپتن سے ہے

    قومی اسمبلی کے مزید 4ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ کورونا ٹیسٹ کروانے والے 14 ایم این ایز میں سے 4 میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ان میں چوہدری حمید، غلام رسول، جلال دین اور ظفر بزدار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے77 ملازمین کا بھی ٹیسٹ ہوا جن میں سے 10ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فیصل سبزواری، اہلیہ، دو بیٹیاں اور والدین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء اور سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری اور ان کے اہل خانہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،

    رکن صوبائی اسمبلی پی ایس 89 محمد سلیم بلوچ کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    پی کے 55 تحصیل تخت بھائی سے رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمند میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ ان کو اپنے ابائی گھر علاقہ صافی آباد تحصیل تخت بھائی میں ذاتی ڈاکٹروں نے قرنطینہ کر دیاہے

    پاکستان میں 6 اراکین پارلیمنٹ کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے. . دستیاب اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے دس، سینیٹ کے چار، پنجاب اسمبلی کے پانچ، سندھ اسمبلی کے 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کے آٹھ اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں.

    پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا ،جے یو آئی کے منیر اورکزئی۔ سندھ کے صوبائی وزیر مرتضی بلوچ، تحریک انصاف کے ممبر کے پی اسمبلی جمشید کاکا خیل، رکن پنجاب اسمبلی شاہین، ن لیگ کے رکن اسمبلی شوکت منظور کی موت ہو چکی ہے،

    بلوچستان میں حکمران جماعت کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر برائے صنعت سردار در محمد خان ناصر اور تحریک انصاف کے رہنما ہاشم خان پانیزئی وائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔ ہاشم خان کو طبیعت بگڑنے پر کراچی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

    کرونا سے متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں. تمام سیاسی شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں.

    قبل ازیں پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی مدیحہ نثار کرونا کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، مولا بخش چانڈیو کی فیملی کے اراکین بھی کرونا کا شکار بنے ہیں

    ملتان سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ملک محمد عامر ڈوگر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،ملک عامر ڈوگر نے نشتر ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا ملک عامر ڈوگر نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر آیسولیشن اختیار کر لی ہے

    قبل ازیں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی خیبرپختونخواہ عنایت اللہ خان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھانجے اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی و بجلی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے انہوں نے اپنے آپ کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،رانا عارف اقبال کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،رانا عارف اقبال نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا،راناعارف اقبال سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اےہیں ، رانا عارف اقبال کی اہلیہ اور4بچے بھی کورونامیں مبتلا ہو چکے ہیں،‏ایم پی اےعارف اقبال نےخودکورہائشگاہ میں قرنطینہ کرلیا

    قبل ازیں وفاقی وزیر شہر یار آفریدی بھی کرونا کا شکار ہو گئے، شہر یار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے

    گزشتہ روز حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار ہو گئے

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی، کرامت کھوکھر نے خو د کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے
    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی چند روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا تھا

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام، سینٹر نہال ہاشمی، عطاء اللہ تارڑ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، شہباز شریف کے آفس سیکرٹری کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ اسمبلی کے  ارکان سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.

    تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. ن لیگی رہنماؤں امیر مقام، نہال ہاشمی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

     

  • پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہو گئی، اموات میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہو گئی، اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے ،پنجاب میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1916 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 40819 ہو گئی۔ لاہورمیں 967،ننکانہ1،قصور17،شیخوپورہ 13،راولپنڈی118،اٹک14، گوجرانوالہ 34،اورسیالکوٹ میں 58کیسز رپورٹ ہوئے۔ نارووال 1،گجرات13، حافظ آباد33،ملتان143، خانیوال4، وہاڑی13، فیصل آباد210، چنیوٹ2،ٹوبہ ٹیک سنگھ38، جھنگ 35اور رحیم یار خان میں 27کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا میں 3، میانوالی 4،خوشاب3، بھکر3،بہاولنگر23،بہاولپور19، لودھراں 2، ڈی جی خان40، مظفر گڑھ22، ساہیوال 43اور اوکاڑہ 13 ،کیسز سامنے آئے۔ کورونا وائرس سے 48 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 773 ہو چکی ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک 299,097ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8293 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

  • ‏معروف صحافی سہیل وڑائچ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

    ‏معروف صحافی سہیل وڑائچ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے،‏معروف صحافی سہیل وڑائچ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے

    کرونا کی تصدیق کے بعد سہیل وڑائچ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،کرونا کی تشخیص کے بعد سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ جونہی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا میں نے آنکھیں بند کرکے سوچا سامان سو برس کا تھا خبر پل کی بھی نہیں۔ کیا کیا ارادے تھے۔

    سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ جب سے وبا پھیلی میں نے احتیاط شروع کر رکھی تھی، دستانے اور ماسک پہن کر باہر نکلتا تھا،سماجی دوری کا خیال رکھا، تقریبات میں جانا چھوڑ دیا اسکے باوجود مجھے کرونا ہو گیا

    سہیل وڑائچ نے آج اپنے کالم میں کرونا کی اطلاع دی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دوستوں کو اطلاع ہو کہ مجھے کرونا ہو گیا ہے۔ جب سے کرونا کی وبا پھیلی تھی میں بہت احتیاط کر رہا تھا۔ دستانے اور ماسک پہن کر باہر نکلتا رہا۔ سماجی دوری کا خیال رکھا۔ تقریبات میں جانا تقریباً چھوڑ دیا تھا۔ معمول کی ادویات کے علاوہ کلونجی بھی پانی کے ساتھ مسلسل لے رہا تھا۔

     

    معروف اینکر آفتاب اقبال بھی کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    گزشتہ روز غریدہ فاروقی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، اس سے قبل نصراللہ ملک بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ، خاتون اینکر ماریہ میمن بھی دو روز قبل کرونا کا شکار ہو چکی ہیں، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا

    قبل ازیں 28 مئی کو شاور کے سینئر صحافی فخرالدین سید کوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے.صحافی فخرالدین سید 92ٹی وی چینل سے وابستہ تھے،مرحوم صحافی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے،گزشتہ 10 دن سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے

    اس سے قبل 27 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید بھٹی کی کرونا وائرس سے موت ہوئی ہے ، وہ اے پی پی ایمپلائیز یونین کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں.

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    پاکستان کے کئی میڈیا اداروں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اس ضمن میں‌کرونا کا شکار ہونے والے صحافیوں کے بارے میں پی ایف یو جے نے چند روز قبل ایک فہرست بھی جاری کی تھی.

  • کرونا سے بچاؤ کے لئے سرکاری دفاتر میں ماسک، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    کرونا سے بچاؤ کے لئے سرکاری دفاتر میں ماسک، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بغیر ماسک کے کسی کوبھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا۔ سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ماسک پہننے اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت کورونا سے محفوظ رکھے گی۔ کوروناکا پھیلاؤ کم کرنے کے لئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔ ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھونا سماجی ذمہ داری کاد رجہ اختیار کرچکی ہے۔ احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے۔

    قبل ازیں خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ماسک کے بغیر سرکاری دفاترمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالہ سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیے میں سرکاری محکموں کو نو ماسک نوا نٹری کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسر فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔ سندھ حکومت نے بھی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دیدیا جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لوگوں کو کسی محکمے میں کام ہے تو وہ آن لائن پورٹل پر یا میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر 3000 جرمانہ عائد ہو گا، اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عمل نہ کرنے والوں‌ پر جرمانے عائد کئے جائیں‌گے. اطلاق مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی سفر پر ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کاروائی کے مجاز ہوں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، مجسٹریٹ 3 ہزار روپے تک جرمانے کر سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 تعزیرات کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے

    خبردار،شہری ہو جائیں ہوشیار، اگر مفت ماسک کی تلاش میں ہیں تو آپکے ساتھ ہو سکتا ہے یہ گھناؤنا کام

  • کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، سندھ میں بھی مریضوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،مریضوں میں اضافے کے بعد ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے جس کے بعد ہسپتالوں نے مزید مریض لینے سے انکار کر دیا ہے

    کراچی کی معروف ہسپتال آغا خان نے کرونا کے مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ نے ایک بورڈ نصب کر دیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ہسپتال میں مزید مریضوں کی گنجائش نہیں ہے

    نہ صرف آغا خان بلکہ باخبر ذرائع کے مطابق کراچی کے دیگر ہسپتالوں میں بھی یہی صورتحال ہے، مریضوں میں اضافے کی وجہ سے شہر قائد کے ہسپتالوں میں بیڈز کم پڑ گئے ہیں، متعدد سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں نے مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے

    ڈاؤ یونیورسٹی اور انڈس ہسپتال نے بھی کرونا کے مزید مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے،

    دوسری جانب کراچی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ہڑتال بھی جاری ہے، ڈاکٹرز نے دو گھنٹے کے لئے ہڑتال کی ،اس دوران او پی ڈیز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مطالبہ تھا کہ کورونا کے باعث ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کیا جائے اور کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ شعبہ صحت کے ملازمین کے لیے شہدا پیکیج کا اعلان کیا جائے، سندھ کے تمام اسپتالوں میں مریضوں کے لیے آئسولیشن سینٹرز قائم کئے جائیں اور نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

  • کرونا پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 105 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 105 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، اموات اور مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 105 اموات ہوئی ہیں

    پاکستا ن میں‌ اموات کی مجموعی تعداد 2172 ہو گئی ہے، 24 گھنٹوب میں 4646 نئے مریضن سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 312 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 646 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 40 ہزار 819، سندھ میں 39 ہزار 555، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 6، بلوچستان میں 6 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 952، اسلام آباد میں 5 ہزار 785 جبکہ آزاد کشمیر میں 412 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 30 ہزار 453 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 620 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 35 ہزار 18 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں.

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے وفات پا جانے والوں کی تعداد 2 ہزار 172 ہوگئی۔ سندھ میں 679، پنجاب میں 773، خیبر پختونخوا میں 587، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں