Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی ، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

    آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی ، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

    فیصل آباد: آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی ، 5 افراد جھلس کر جاں بحق اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں آئل ریفائنری میں آتش زدگی سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔زخمیوں کی تعداد بھی بہت بتائی جارہی ہے ، ریسکیوحکام کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں‌

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سدھار کے قریب آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدی سے اب تک 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر چار افراد کی اموات ہوئیں اور ایک شدید زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جو جاں بر نہ ہوسکا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق فیکٹری میں ایک لاکھ لیٹر سے زائد تیل موجود ہے۔

  • مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔باغی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اوران کی والدہ محترمہ طاہرہ اونگزیب بھی کرونا وائرس سے نہ بچ سکیں اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق ماں بیٹی کو کرونا ہوگیا ہے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے انہیں اور ان کی والدہ کو کورونا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کابھی پیر کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    یاد رہےکہ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھتی جارہی ہیں اوراب تو ممبران اسمبلی وسینیٹ اورایسے ہے فرنٹ لائن پرلڑنے والے 20 فیصد سے زائد عملے کو بھی کرونا کی شکایت ہے ،ایسے ہیئ آج لاہور پولیس کے 6 بڑے افسران کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی کرونا کا شکارہوگئے ہیں‌

  • سعودی شہزادے کی کرونا وائرس سے موت

    سعودی شہزادے کی کرونا وائرس سے موت

    سعودی شہزادے کی کرونا وائرس سے موت,اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں بھی اب بڑے بڑے شہزادوں کی کرونا سے موت کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں ، اطلاعات یہ ہیں کہ ایک بڑے سعودی شہزادے کی کرونا سے موت واقع ہوگئی ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں کسی بڑے شہزادے کی کرونا سے موت کا یہ پہلا واقعہ   ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ دیگرسعودی شہزادے اورشاہی خاندان کے دیگرافراد کرونا سے بچنے کےلیے تنہایوں میں چلے گئے ہیں

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب بھی اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں اور اس وقت سعودی عرب میں کرونا کے کیسز کی تعدا پاکستان سے زیادہ ہے اورایک لاکھ چھ ہزار کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے  ، سعودی عرب میں مرنے والے افراد کی تعداد 746 ہے

  • ڈاکٹر سلمان کی موت ؛ڈاکٹرز کی غفلت یا کوئی اورمعاملہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی

    ڈاکٹر سلمان کی موت ؛ڈاکٹرز کی غفلت یا کوئی اورمعاملہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی

    لاہور:ڈاکٹر سلمان کی موت ؛ڈاکٹرز کی غفلت یا کوئی اورمعاملہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی،اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ڈاکٹر حافظ سلمان کے انتقال کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سلمان کو 3 اور4 جون کی درمیانی رات سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں بخار، کھانسی اور پیٹ درد کے باعث سرجیکل ایمرجنسی میں رکھاگیا۔

    ڈاکٹر سلمان کی حالت کچھ سنبھلی لیکن چندگھنٹے بعد دوبارہ تشویشناک ہوگئی،حالت سنبھلنے پر ڈاکٹرسلمان کا آپریشن کیاگیا جس کے بعدوہ 3دن تک میڈیکل آئی سی یومیں وینٹی لیٹر پر رہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سلمان کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی اور وہ 7 جون کو حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہو سکے۔

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر سلمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ غفلت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

  • ‘عمران خان این آراو نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کر لیں’جس کواپنے ساتھ ملانا ہے ملالیں، شہازگل کی اونچی پرواز

    ‘عمران خان این آراو نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کر لیں’جس کواپنے ساتھ ملانا ہے ملالیں، شہازگل کی اونچی پرواز

    اسلام آباد :‘عمران خان این آراو نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کر لیں’جس کواپنے ساتھ ملانا ہے ملالیں، شہازگل کی اونچی پرواز،اطلاعات کےمطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ احسن اقبال صاحب کورونا کے پیچھے کمپیوٹر پر ماسک لگا کر چھپتے ہیں، خان تومیدان میں ہیں عوام کی خدمت میں،آپ کی طرح چھپےنہیں، عمران خان آپ لوگوں کواین آراو نہیں دے گا جو دل کرتاہےکر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا احسن اقبال صاحب آج نیب برا ہوگیا کہ اس نےآپ سےاعمال کاحساب مانگا، اس وقت یاد نہ تھا جب آپ کھجور کاایک درخت ایک لاکھ میں بیچتے رہے۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر کارروائی ہوئی تو باہر آپ کیسے آئے؟ آپ آج بھی جسٹس قیوم کوڈھونڈ رہے ہیں کہ آپ کے فون پر فیصلے دیں، اب آپ کو اورآپ کے بھائی کولوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان آپ لوگوں کواین آراونہیں دے گا جو دل کرتاہےکر لیں، احسن اقبال صاحب کوروناکےپیچھےکمپیوٹر پر ماسک لگا کر چھپتے ہیں، خان تومیدان میں ہیں عوام کی خدمت میں،آپ کی طرح چھپےنہیں۔

    یاد رہے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا نالائق اورنااہل حکمران مسلط ہیں پورا ملک کورونا کے رحکم کرم پرچھوڑ دیا، شوگرکمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے، عمران خان کو کمیشن میں طلب نہیں کیا گیا، چینی کرپشن میں مجرم کوبچانے کیلئے ایف آئی آرنہیں کاٹی گئی۔

  • کھیل اورخدمت انسانیت ساتھ ساتھ ، پی سی بی کی طرف سے 161 مستحق افراد کی مدد

    کھیل اورخدمت انسانیت ساتھ ساتھ ، پی سی بی کی طرف سے 161 مستحق افراد کی مدد

    لاہور:کھیل اورخدمت انسانیت ساتھ ساتھ ، پی سی بی کی طرف سے 161 مستحق افراد کی مدد،اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ سے جڑے مجموعی طور پر 161 افراد نے پی سی بی کی یک وقتی فلاحی اسکیم سے استفادہ کیا۔

    گذشتہ ماہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر مقامی کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونے کے سبب مالی مشکلات کا شکار فرسٹ کلاس کرکٹرز ، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ کورونا وائرس کے سبب غیرمعمولی حالات اور لاک ڈاؤن کے باعث ان افراد کو معاشی طور پر کو دھچکہ لگا ہے۔

    اس یک وقتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد کا تعلق ملک بھر کےکُل 51 شہروں سے ہے۔ جس میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں کے علاوہ چاغی، دادو، ڈیرہ مراد جمالی، حب، لیہ، مردان،ٹھٹھہ اور تربت جیسے شہروں سے تعلق رکھنے والے مستحقین شامل ہیں۔ملک بھر سے 93 گراؤنڈز مین، 31 اسکوررز، 21 میچ آفیشلز اور 16 فرسٹ کلاس کرکٹرز نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔ یک وقتی اسکیم کے لیے تیار کردہ قوائد و ضوابط مندجہ ذیل ہیں:

    •ایسےفرسٹ کلاس کرکٹرز جنہوں نے سیزن 19-2018 میں شرکت کی ہواور 15-2014 تا 19-2018 پر مشتمل گذشتہ پانچ سیزنز میں کم از کم 15فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہوں
    •ایسے میچ آفیشلز اور اسکوررز جنہوں نےگذشتہ دوسیزنز میں پی سی بی کے زیراہتمام منعقدہ ایونٹس میں فرائض انجام دئیے ہوں
    •ایسے گراؤنڈ اسٹاف جویکم جنوری 2013 کے پہلےسے ریجنل/ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشنز (فی الوقت غیر فعال) کے ملازم رہ چکے ہوں(مدت ملازمت تقریباََ8 سال درکار)

    درج بالا قوائدوضوابط پر پورا اترنے والے افراد کے پاس فی الحال کوئی روزگار نہ ہو

    قوائد و ضوابط پر پورا اترنے والے فرسٹ کلاس کرکٹرزنے 25ہزار، میچ آفیشلز نے 15 ہزار جبکہ اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف عملے نے 10،10 ہزار روپے وصول کیے۔

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے لیے ضروری تھا کہ وہ ان مشکل حالات میں اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ اپنے اسٹیک ہولڈرز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے ا فراد کی اکثریت ایسی ہے جو ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہی اور ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سےہم نے یہ لازم سمجھا کہ ہمیں ان کی ہر ممکن معاونت کرنی چاہیے۔

    وسیم خان نے کہا کہ اگرچہ یہ ادائیگیاں ایک علامتی امداد ثابت ہوسکتی ہیں مگر ہم نے ان مشکل اور غیرمعمولی حالات میں مالی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔اس کے علاوہ پی سی بی نے بورڈ ملازمین کے علاوہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ مینز اور ویمنز کرکٹرز کے اشتراک سے وزیراعظم کے کوویڈ 19 ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کی رقم عطیہ کی تھی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کو پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیےعارضی قیام گاہ میں بدلنے کی پیشکش بھی کرچکا ہے۔اس سے قبل پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو اور چیف آپریٹنگ آفیسر نے گذشتہ ہفتے پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان میں کرونا کا سبب دیارغیرسےآنے والے پاکستانی ہیں :شیریں رحمان ،  خدا کاخوف کریں کیوں پردیسی پاکستانیوں کوبدنام کررہی ہیں:   زلفی بخاری

    پاکستان میں کرونا کا سبب دیارغیرسےآنے والے پاکستانی ہیں :شیریں رحمان ، خدا کاخوف کریں کیوں پردیسی پاکستانیوں کوبدنام کررہی ہیں: زلفی بخاری

    اسلام آباد: :پاکستان میں کرونا کا سبب دیارغیرمیں گئے پاکستانیوں کی واپسی ہے، شیریں رحمان ، خدا کا خوف کریں کیوں پردیسی پاکستانیوں کو بدنام کررہی ہیں زلفی بخاری کا شیریں رحمان کے بیان پرسخت ردعمل ، اطلاعات کے مطابق زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق شیری رحمان کا بیان مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا سیاسی مقاصد کیلئے مشکل حالات سے دوچار تارکین وطن کو بدنام نہ کیا جائے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا کیسز صرف 6 فیصد ہیں، غلط معلومات پہلے ہی آپ کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں۔

    خیال رہے پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان نے اپنے بیان میں اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کی تھی، انہوں نے 21 فیصد کیسز کی وجہ اوورسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی کو قرار دیا تھا۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ خدا را ان پردیسیوں کو بدنام نہ کریں وہ پہلے ہی بڑے پریشان ہیں، زلفی بخاری نے مزید کہا کہ یہ عالمی وبا ہے پھراپنے پاکستانیوں کو کیوں بدنام کررہی ہیں ، زلفی بخاری نے مزید کہا کہ نام تو شیریں ہے مگرزبان سے ایسا زہراگلا ہے کہ پاکستانیوں کے دل دکھا دیئے ہیں

  • حکومت پنجاب نے کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر ترمیم کر دی

    حکومت پنجاب نے کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر ترمیم کر دی

    حکومت پنجاب نے کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر ترمیم کر دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے کاروباری اوقات کار میں ایک بار پھر ترمیم کر دی ہے۔ بیکریز، ملک شاپس، دودھ دہی کی دکانوں، چکن اور میٹ شاپس کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔

    سیکرٹری ہیلتھ کئیر کے مطابق بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔ چکن اور میٹ شاپس صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں بیکریوں اور ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور تا حکم ثانی لاگو رہے گا۔لا ہور میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک سو تیتیس مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر نو سو تریسٹھ دکانوں کو سیل کیا گیا اور دو ہزار آٹھ سو بتیس دکانداروں کو وارننگ بھی دی گئی۔بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والے افراد کو بھی چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔ بغیر ماسک ڈرائیونگ پر تین ہزار ساٹھ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1813 نئے کیس، تعداد 38903 ہو گئی۔ لاہورمیں 1045، ننکانہ 4، قصور22، شیخوپورہ 14،راولپنڈی128، جہلم 12، چکوال1، گوجرانوالہ 36، سیالکوٹ میں31 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نارووال 1، گجرات 11، حافظ آباد 3، منڈی بہاﺅالدین 2، ملتان 143، خانیوال 7، وہاڑی 10، فیصل آباد 148، چنیوٹ25، ٹوبہ 32، جھنگ 1، رحیم یار خان میں 6 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا میں 10 ، میانوالی 12، بہاولپور31، ڈی جی خان 27، مظفر گڑھ11، راجن پور 7، لیہ 20، ساہیوال 7، اوکاڑہ اورپاکپتن میں3،3 کیسز سامنے آئے ۔ کورونا وائرس سے 32 مزید اموات، کل تعداد 715 ہو چکی ہیں

  • سو سے زائد کرونا ویکسینز میں بل گیٹس نے ایک کے سرپرہاتھ رکھ دیا ،خوش ہوکر75 کروڑ ڈالرزامداد کا بھی اعلان کردیا

    سو سے زائد کرونا ویکسینز میں بل گیٹس نے ایک کے سرپرہاتھ رکھ دیا ،خوش ہوکر75 کروڑ ڈالرزامداد کا بھی اعلان کردیا

    لندن: سو سے زائد کرونا ویکسینز میں بل گیٹس نے ایک کے سرپرہاتھ رکھ دیا ،خوش ہوکر75 کروڑ ڈالرزامداد کا بھی اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے حملے سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی 100 سے زائد ویکسینز میں سے ایک ویکسین نے مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کرنے والے بل گیٹس نے آکسفورڈ یونی ورسٹی کے تحت بنائی جانے والی کرونا ویکسین کی تیاری اور تقسیم کے لیے 75 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ اعلان فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے کیا، جو برطانوی سوئیڈش فارما سیوٹیکل کمپنی آسترا زینیکا کے ساتھ ڈیل کا حصہ ہے، جو چند دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کو وِڈ 19 کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جن میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی)، ناروے میں قائم بل گیٹس کے ادارے سی ای پی آئی، اور گاوی ویکسین الائنس شامل ہیں۔

    بل گیٹس کی جانب سے کروڑوں ڈالرز کا یہ تعاون دراصل ویکسین کے 30 کروڑ ڈوز کی ترسیل سے متعلق ہے، جس کی پہلی کھیپ متوقع طور پر 2020 کے آخر تک روانہ کی جائے گی۔اس سلسلے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ساتھ لائسنس کے لیے ایک الگ معاہد بھی کیا گیا ہے جس کے تحت متوسط اور اس سے نیچے آمدن والے ممالک کو ایک ارب ڈوز بھیجے جائیں گے، جب کہ 40 کروڑ ڈوز 2021 سے قبل سپلائی کیے جائیں گے۔

    یہ ویکسین جسے AZD1222 کا نام دیا گیا ہے، آسٹرا زینیکا کا کہنا ہے کہ وہ عالمگیر وبا کے دوران بغیر منافع اس ویکسین کے 2 ارب ڈوز تیار کر سکتی ہے، جب کہ امریکا اور برطانیہ کے لیے اس کے بالترتیب 30 کروڑ اور 10 کروڑ ڈوز پہلے ہی سے شیڈول ہو چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ 3 اپریل کو بل گیٹس نے کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم آخر میں ان میں سے 2 کا ہی انتخاب کریں گے، مگر ہم تمام ویکسینز کے لیے الگ الگ فیکٹریوں کی تعمیر پر سرمایہ لگائیں گے، ہو سکتا ہے کہ اربوں ڈالرز ضائع ہو جائیں مگر آخر میں مؤثر ترین ویکسین کی فیکٹری کے لیے وقت ضرور بچ جائے گا۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئے

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئے

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 38 ہزار 903، سندھ میں 38 ہزار 108، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 516، گلگت بلتستان میں 932، اسلام آباد میں 5 ہزار 329 جبکہ آزاد کشمیر میں 396 کیسز رپورٹ ہوئے۔
    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    کورونا وائرس کی مجموعی تعداد پاکستان میں 1 لاکھ 3 ہزار 671 ہوگئی ہے اور 2 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچ چکے ہیں اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔