Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اداکار واسع چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    اداکار واسع چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    اداکار نوید رضا ،اداکارہ ندا یاسر ،یاسر حسین اور سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے بعد پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار واسع چوہدری کوویڈ 19 کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹڑ اپنے اپنے ایک ٹویٹ میں اداکار واسع چوہدری نے اس مرض میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا- واسع چوہدری نے لکھا کہ ان کا کویڈ 19 کا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے-


    میزبان و اداکار نے لکھا کہ بظاہر انہیں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہے-

    واسع چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ اللہ کا شکر ہے ان کی فیملی کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں

    اداکار نے بتایا کہ میں نے پہلے ہی پی پی ایل کو مطلع کر دیا ہے میں نے حال ہی میں ان سے رابطے کیا ہے تاکہ خود کا ٹیسٹ کروایا جا ئے ضرورت پڑنے پر خود کو الگ تھلگ کیا جائے۔


    واسع چوہدری کی ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا-


    جرنلسٹ آمنہ ایسانی نے بھی واسع چوہدری کو ٹویٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا لکھا کہ واسع، امید ہے کہ آپ جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گے اور کورونا آپ کے حس مزاح کو متاثر نہیں کرے گا۔ ابھی آپ نی بہت کام کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں واسع چوہدری کے مداحوں اور ٹویٹر صارفین نے بھی اداکار کی جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل یاسر نواز اور ندا یاسر اور ان کی بیٹی کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں ہے جس کی تصدیق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کی تھی علاوہ ازیں ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن کے اداکار نوید رضا بھی وبائی مرض کا شکار ہو گئے تھے جس کی تصدیق اداکار نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کہ پہلے دن مجھے سر اور جسمانی درد کے ساتھ پانی کی کمی محسوس ہوئی جبکہ اُس کے اگلے دن مجھے بخار کے ساتھ ہی کمزوری بھی محسوس ہونے لگی لیکن اس کے ساتھ نہ مجھے فلو ہوا اور نہ ہی گلا خراب ہوا۔ تیسرے دن بھی میرے یہ ہی حالت رہی اور اُس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔ٹی وی میزبان شفاعت علی اور اداکارہ روبینہ اشرف کے کوورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں ہیں-

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

    ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار

    اداکار نوید رضا کا کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری

    معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش  خبریں بے بنیاد ہیں  ڈاکٹر عامر لیاقت

    روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت

    پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اورمیزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نےنامور سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے –

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اورمیزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لکھا ہے کہ روبینہ اشرف صاحبہ گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں


    عامر لیاقت نے لکھا کہ روبینہ اشرف صاحبہ کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں-

    واضح رہے کہ 2 جون کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سینئیر اداکارہ کوویڈ 19 کا شکار ہو گئیں ہیں ان کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا تھا جس کےبعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا جبکہ دو روز قبل ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں کورونا وارڈ میں شفٹ کیا گیا تھا ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وہ ٹھیک ہو رہی ہیں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے-

    اس سے قبل ہمایوں سعید نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مداحوں سے اداکارہ کی صحت کے لیئے دعاؤں کی اپیل کی تھی-

    ہمایوں سعید کی کورونا وائرس کا شکار سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

  • چین دونمبرچیزیں بنانے اوربیچنے سے بازنہ آیا، جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پرچینی کمپنی پرمقدمہ

    چین دونمبرچیزیں بنانے اوربیچنے سے بازنہ آیا، جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پرچینی کمپنی پرمقدمہ

    واشنگٹن:چین دونمبرچیزیں بنانے اوربیچنے سے بازنہ آیا، جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پرچینی کمپنی پرمقدمہ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے خریدے گئے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک کو جعلی اور غیر معیاری قرار دے کر کمپنی پر مقدمہ کردیا۔

    امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہےکہ امریکا نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائے جس میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیار کے ہیں۔

    امریکی محکمہ انصاف نے مزید کہا کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔

    درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو ماسک کی خریداری کے عوض تقریباً ایک ملین ڈالر ادا کیے گئے جب کہ درخواست میں چینی کمپنی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے امریکی شہریوں کے تحفظ کا بھی خیال نہیں رکھا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان میں غیر معیاری صحت کی مصنوعات کی برآمد اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے دھوکا دہی شامل ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی پر جو الزامات عائد کیے گئے ان میں اسے ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

  • ہمایوں سعید کی کورونا وائرس کا شکار سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل

    ہمایوں سعید کی کورونا وائرس کا شکار سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ادکار ہمایوں سعید نے مداحوں سے کورونا وائرس کا شکار نامور سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ادکار ہمایوں سعید نے مداحوں سے کورونا وائرس کا شکار نامور سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ایک ٹویٹ میں ادکارہ روبینہ اشرف کی ایک خوبصورت تصویر کی جس میں وہ مُسکرا رہی ہیں تصویر کے کیپشن میں اداکار نے مداحوں سے اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ پلیز روبینہ اشرف کے لئے دُعا کریں –


    اداکار نے لکھا کہ اللہ انہیں صحت انہیں تندرستی دیں اور وہ جلدی صحتیاب ہوں-

    واضح ریے کی گذشتہ ہفتے شوبز انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں تھیں جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئی تھیں اب ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی ہے –

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار


    یاد رہے کہ یہ خبر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی کہ سینئیر اداکارہ سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں اور ان کی موت کی خبریں بھی وائرل ہوئیں تھیں جس کی بعد میں اداکارہ نے تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کی صحت کے متعلق پھیلائی گئی افواہیں غلط ہیں-

    کورونا وائرس : سکینہ سمو کی اپنی صحت کے حوالے سے خبروں کی تردید

  • معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    چین کے شہر ووہان سے پھیلے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے کے بعد پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا دن بہ دن اس وبائی مرض کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ملک بھر میں خو ف و ہراس کی فضا قائم ہے ہر کوئی اس وبا کے خوف سے سہما ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شفاعت علی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں کچھ مثبت کرنے کی ضرورت تھی جب کورونا نے کہا ہو کوئی ساڈے لائق!


    شفاعت علی نے لکھا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے آپ سب کے پیار کی ضرورت ہے-


    شفاعت علی کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معروف صحافی اقرارالحسن نے دعاؤں اور نیک خواہشتا کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سے آپ کی صحت اور تندرستی کے لئے دعا گو ہوں-


    احمد وقاص گورائیہ نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ چار دن کے لئے آواز بدل کر عمران خان بن جائیں۔ علامات ادھر چلی جائیں گی-

    واضح رہے کہ شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اطلاعات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔انہیں بظاہر کرونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔شیخ رشید احمد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق 2 ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔اسی طرح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔

    شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • دوسروں کے خلاف ماسک نہ پہننےپر کاروائی کا حکم دینے والے عثمان بزدار نے حکومتی فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    دوسروں کے خلاف ماسک نہ پہننےپر کاروائی کا حکم دینے والے عثمان بزدار نے حکومتی فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں رواں سال مارچ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا تھا تمام کاروباری مراکز اور دفاتر بند کر دیئے گئے تھے تاہم بعد میں ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور عوام کے مطالبے پر وبا سے بچاؤ سے پیش نظر ایس او پیزبناتے ہوئے حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے اور اب عوام کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنے خصوصاً ماسک پہننے پر زور دیا جا رہا ہے

    باغی ٹی وی :وزیر اعلی پنجاب نے اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی دھجیاں اڑا دیں جب حکومتی سربراہ ہی اپنی بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کریں گے تو دوسروں سے کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے دوسروں کے خلاف ماسک نہ پہننے پر کاروائی کا حکم دینے والے وزیراعلی پنجاب بزدار اپنی ہی بنائی گئی ایس او پیز اور حکومت کے فیصلے کی دھجیاں اڑاتے دکھائی دے رہے ہیں-نیچے دی گئ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں اور چھ فُٹ فاصلہ نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دینے والے وزیراعلی پنجاب اور ان کے سٹاف نے کورونا کی حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو سماجی دوری کا خیال کیا اور نہ ہی ماسک پہنا ہوا ہے-

    یاد رہے کہ وزیر ملک میں دن بہ دن بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بُزدار نے بھی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے- وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ وبا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لئے بنائی گئی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-

    پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ چھ فُٹ فاصلہ نہ رکھنے والے دوکاندار کو بھاری جُرمانہ اور ادوکان سیل کر دی جائے گی

    دوسری جانب قصور پتوکی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دوکانوں اور موٹرسائیکل سواروں کو جرمانے عائد کئے گئے یہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی اور کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی زندگی کے تسلسل کے لئے ہے موت باٹنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے اور تمام تاجر حضرات کو زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا

    اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگرکا کہنا تھا کہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا تاجر مارکیٹوں میں ماسک، سینٹائزرز کے استعمال اور سماجی فاصلے پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی-

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے شروع

  • ملتان کے مرکزی ہسپتال میں مرنے والے افراد میں سے بھاری اکثریت کرونا کے مریضوں‌ کی ہے

    ملتان کے مرکزی ہسپتال میں مرنے والے افراد میں سے بھاری اکثریت کرونا کے مریضوں‌ کی ہے

    ملتان کے مرکزی ہسپتال میں مرنے والے افراد میں سے بھاری اکثریت کرونا کے مریضوں‌ کی ہے ،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ملتان کے ایک مرکزی ہسپتال میں‌ مرنے والے مریضوں میں سے بھارتی اکثریت میں کرونا کے مریض ہیں.اعداد شمار کے مطابق آج کے دن دس مرنے والے افراد میں سے 8 افراد‌ کرونا کے مریض تھے. واضح‌رہے کہ روزانہ کے حساب یہ یہی شرح‌ہے.مرنے والے مریضوں کی یہ تعداد کافی تشویش ناک ہے

    ادھر پاکستان میں کرونا تیزی سے بڑھ رہا ہے ہے. پنجاب میں آج کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1813 نئے کیس سامنے آئے ہیں.، تعداد 38903 ہو گئی۔ لاہورمیں 1045، ننکانہ 4، قصور22، شیخوپورہ 14،راولپنڈی128، جہلم 12، چکوال1، گوجرانوالہ 36، سیالکوٹ میں31 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نارووال 1، گجرات 11، حافظ آباد 3، منڈی بہاﺅالدین 2، ملتان 143، خانیوال 7، وہاڑی 10، فیصل آباد 148، چنیوٹ25، ٹوبہ 32، جھنگ 1، رحیم یار خان میں 6 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا میں 10 ، میانوالی 12، بہاولپور31، ڈی جی خان 27، مظفر گڑھ11، راجن پور 7، لیہ 20، ساہیوال 7، اوکاڑہ اورپاکپتن میں3،3 کیسز سامنے آئے ۔ کورونا وائرس سے 32 مزید اموات، کل تعداد 715 ہو چکی ہیں۔ اب تک 290،074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئی

  • صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم، نوٹیفیکیشن جاری

    صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم، نوٹیفیکیشن جاری

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی :صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا- سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے کاروباروں کے نئے اوقات کا میں ترمیم کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بیکریاں اور دودھ دہی کی دوکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔ جبکہ بیکریوں اور ملک شاپس پر تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق چکن اور میٹ شاپس صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، تا حکم ثانی لاگو رہے گا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کا عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے شروع

  • آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہان کو  بقلم: جویریہ بتول

    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہان کو بقلم: جویریہ بتول

    آفتیں…!!!
    [بقلم:جویریہ بتول]۔
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    مشرق و مغرب کے ہر اک انساں کو…
    کورونا کی وبا میں گھِرے ہوئے ہیں ہم سب…
    آنکھوں سے دیکھتے ہیں اس چمنِ ویراں کو…
    کہیں ٹڈیوں کے غول اُجاڑتے ہیں فصلیں…
    کہیں کرتے ہیں اَولے ماند حُسن کے سماں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    بھوک اور افلاس کے سائے منڈلا رہے ہیں ہر سو…
    کیا ہے اداس جنہوں نے مکیں اور مکاں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    روٹھی ہیں رحمتیں،گناہوں سے زمیں اٹی ہے…
    درِ مغفرت پہ جھکنے کا شعور ہو مسلماں کو…
    سانسوں کی ڈوری میں موتی ہوں استغفار کے…
    اسی حصار میں ملے، پھر پناہ ہر بے اماں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    الٰہی ہم گناہ گار ہیں،مانا کہ خطا کار ہیں…
    تو ہی بخشتا ہے بس ہر بے کس و عاصیاں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    لائے ہیں ہم کاسۂ خالی،شجر کی جیسے ہو سوکھی ڈالی…
    ابرِ مغفرت سے مہکا ہمیں ،دور کر دے اس خزاں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    بے بسی کا عالم ہے،جو اس دنیا پر طاری ہے…
    اپنے کُن کے اشارہ سے دے ٹال ہر بلائے ناگہاں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…
    مشرق و مغرب کے ہر اک انساں کو…
    آفتوں کا سامنا ہے اس سارے جہاں کو…!!!
    ===============================

  • کینسر کا مریض سب انسپکٹر جسے ہفتہ قبل حاضری نا ہونے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا تھا ، آج وفات پا گیا

    کینسر کا مریض سب انسپکٹر جسے ہفتہ قبل حاضری نا ہونے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا تھا ، آج وفات پا گیا

    لاہور:کینسر کا مریض سب انسپکٹر جسے ہفتہ قبل حاضری نا ہونے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا تھا ، آج وفات پا گیا ،اطلاعات کے مطابق پولیس کا محکمہ اور خاص طور پر پی ایس پی حضرات کوئی انتہائی کم ظرف قسم کے لوگ واقع ہوئے ہیں.لاہور میں آج کینسر کا مریض سب انسپکٹر جسے ہفتہ قبل حاضری نا ہونے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا تھا ، آج وفات پا گیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عین اس وقت جب اسے ہر کسی سے ہمدردی اور جذباتی سہارے کی ضرورت تھی اسے نوکری سے برخواست کر دیا گیا… وہ شاید کچھ دن اور جیتا لیکن اس بے وفائی کو برداشت نہ کرسکا اور آج داغ مفارقت دے گیا.نوکری سے برخواستگی کی وجہ سے اس کے لواحقین پینشن اور ہر دوسری قسم کی مراعات سے محروم کر دیے گئے ہیں.

    اس قوم نے عظمی خان اور ہما خان کو انصاف دلوانے کے لیے جتنا زور لگایا ہے اگر اس سے آدھا بھی زور اس معصوم کو دلوانے کے لیے لگایا تو شاید اسکے لواحقین کی داد رسی ہو سکے…..