Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • آسیب زدہ اسکول قرنطینہ سینٹر قرار، خوفزدہ شخص کی خودکشی،کرونا مریضوں میں شدید خوف

    آسیب زدہ اسکول قرنطینہ سینٹر قرار، خوفزدہ شخص کی خودکشی،کرونا مریضوں میں شدید خوف

    نئی دہلی : آسیب زدہ اسکول قرنطینہ سینٹر قرار، خوفزدہ شخص کی خودکشی،کرونا مریضوں میں شدید خوف،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا کے آسیب زدہ سرکاری اسکول کو قرنطینہ سینٹر قرار دیا گیا جہاں پر رکنے والے ایک شخص نے خوف سے خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے ضلع آندرا پردیش کے علاقے کرنول میں واقع گاؤں کوسی گی کے سرکاری اسکول کو کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے مختص کیا اور اسے قرنطینہ سینٹر کا درجہ دیا۔

    اس اسکول میں دیگر شہروں سے آنے والے مزدوروں کو رکھا گیا ہے، اٹھارہ مئی کو یہاں پر دیگر شہروں سے آنے والے 113 مزدوروں کو رکھا گیا۔ سرکاری اسکول کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ آسیب زدہ ہے اور یہاں جنات کا بسیرا ہے، جنہیں مقامی لوگ کئی بار دیکھ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مزدور نے جنات کے خوف سے پہلے تو لڑنے کی کوشش کی مگر جب وہ اس میں ناکام رہا تو اُس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

    پولیس حکام کے مطابق مزدور نے اپنے کپڑے کو اسکول کی کھڑکی میں باندھا اور پھر پھندے میں جھول گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا ہے۔

    دوسری جانب قرنطینہ سینٹر کے انچارج نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ شخص گھر جانے کا خواہش مند تھا اور اُس نے فرار ہونے کی بھی کوشش کی مگر ہم نے اُسے روک لیا جس کے بعد وہ اپنے کمرے میں گیا اور تھوڑی دیر بعد ہمیں مرنے کی اطلاع ملی۔

    خود کشی کرنے والے شخص کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اُن کے دوست نے جنات کے خوف سے خود کشی کی کیونکہ اسکول میں کچھ پراسرار حرکات ہم نے بھی دیکھی ہیں، وہ آسیب سے خوف زدہ اور تنہا رہنے سے گریز کرتا تھا۔
    محکمہ صحت نے واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم کو اسکول بھیجا اور انہیں ہدایت کی کہ قرنطنیہ سینٹر میں رہنے والوں کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں تاکہ وہ اپنے بقیہ ایام سکون سے گزار سکیں۔

  • پاکستان میں وبا بے قابو ، آخر غلطی کہاں پر ہوئی؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    پاکستان میں وبا بے قابو ، آخر غلطی کہاں پر ہوئی؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ 2020 سے شروع ہونے والی وبا پاکستان میں دیر سے پھیلی جس پر ہم خوش تھے اور سمجھ رہے تھے کہ شاید ہم اس وبا سے بچ جائیں گے اور ہمیں کچھ نہیں ہو گا اور جب اس وبا کا پھیلاؤ زیادہ نہیں تھا تو بڑے آرام سے دلیل دیتے تھے کہ ہمارے آس پاس یا جاننے والی فیملز میں سے تو کوئی اس وبا کا شکار نہیں ہوا،لیکن اب صورتحال یہ ہے کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جو وبا سے متاثر نہ ہو، کوئی ایسا شخص نہیں جس کی جان پہچان کے لوگوں میں مریض نہ ہوں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فروری کے آخر میں کراچی سے واپس آنے والے کراچی کے نوجوان یحییٰ جعفری نے طبیعت خراب ہونے کے بعد ٹیسٹ کروایا تو 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آیا، 26 فروری سے 4 مئی یعنی ٹھیک ایک ماہ پہلے تک 21 ہزار مریض تھے اور 440 کے قریب افراد مرض سے ہلاک ہوئے تھے،جب کہ اب یہ تعداد بڑھ کر 87 ہزار کے قریب اور 1800 کے قریب اموات ہو چکی ہیں، صرف ایک ماہ میں 65 ہزار کے قریب مریضوں میں اضافہ ہوا

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ پاکستان میں مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، فروری اور مارچ میں پاکستان سے بیرون ملک سے آنے والے لوگ اور تبلیغی جماعت کا اجتماع ملک میں وبا کے پھیلاؤ کی وجہ بنا لیکن بعد میں مقامی منتقلی کی وجہ سے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے، 92 فیصد مقامی منتقلی کے کیسز آ رہے ہیں، مئی میں 3 لاکھ 75 ہزار کے قریب ٹیسٹ کئے گئے، مئی میں سب سے زیادہ مریض سامنے آئے، ہر سو کی نسبت مریضوں کی شرح 15 رہی

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سکولز بند ہونے کے باوجود بھی بچوں میں یہ وبا پھیل رہی ہے، 10 سال سے کم عمر کے بچے بچوں میں وبا پھیل رہی ہے صرف سندھ کے کچھ صوبوں میں 900 سے زائد بچوں میں وبا کی تشخیص ہوئی وبا کی اس قدر تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ ہماری حکومت کی پالیسی کی ناکامی اور عوام کا غیر سنجیدہ رویہ ہے، وزیراعظم نے زور دیا کہ کرونا کا پھیلاؤ نہیں رکے گا اور اس کے ساتھ گزارا کرنا پڑے گا، غربت کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہونی چاہئے ، مئی کے آغاز میں وزیراعطم نے کہا کہ وبا سے نمتنے کے لئے خود پر بھروسہ کرنا چاہئے اور 7 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 20 مئی تک وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر یہی بیان دہرایا کہ غربت وبا سے زیادہ ہو رہی ہے اس لئے لاک ڈاؤن نرم کرنا ہو گا، حکومتوں کے مابین لاک ڈاؤن اور نرم لاک ڈاؤن کے حوالہ سے جھگڑا ساتھ ساتھ چلتا رہا،غربت سے مرنا ہے یا وبا سے ،ایک موقف کسی کا نہیں رہا، عدالت عظمیٰ نے بھی وبا مین حصہ ڈالا،اور ملک میں شاپنگ مالز اور کاروباری سرگرمیاں بند ہونے کا سخت نوٹس لیا اور انہین بحال کرنے کا حکم دیا،پھر عوام نے عید پر اس بحالی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ کر شاپنگ کی

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

    دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کا نتیجہ یہ نکلا کہ عوام نے وبا کو سنجیدہ نہیں لیا، عوام نے سوچا کہ کچھ نہین ہوتا، وبا سے زیادہ لوگ حادثات میں مر رہے ہین،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ایک بیان دیا جس میں انہوں نے کرونا سے مرنے والوں کا حادثات میں مرنے والوں کی تعداد کے ساتھ موازنہ کیا،اوسطا ساڑھے چار ہزار افراد حادثات میں مرنے کے باوجود گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دیتے ہیں،اس بیانیہ نے لوگوں کو اور شہہ دی،اور جو احتیاط تھی وہ آزاد ہو گئے،مئی کے آخر میں جو ہوا اس کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    لاہوری ..رنگ باز کیوں؟ سنئے اہم انکشاف مبشر لقمان کی زبانی

    نواز شریف اور زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے، اہم انکشافات سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا کرونا وائرس ٹیسٹ،کرونا پاکستان کے ساتھ کیا کرنیوالا ہے؟ ڈاکٹر سہیل چغتائی کی خصوصی گفتگو

    چینی اور آٹا مافیا نہیں بچ پائے گا، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کی مبشر لقمان کے ساتھ خصوصی بات چیت

    بس بہت ہو گیا،یہ نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا، کیوں؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    ترقی کا نیا دور، وہ چیزیں جو ہماری زندگیاں بدل دیں گی،سنیں مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مئی کے آخری چار دنوں میں عید کی چھٹیوں کے بعد 283 اموات ریکارڈ کی گئیں،جبکہ آخری بار این سی او سی کے 30 مئی کے ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں وبا کا عروج 15 مئی کو ہو گا،اور اپریل کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اسد عمر اور ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مئی کے آغاز تک یومیہ ٹیسٹ کی سہولت 25 سے 30 ہزار تک پہنچا دی جائے گی، جب ک سرکاری اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں 16 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کسی بھی دن نہیں ہوئے، عالمی ادارہ صحت نے ٹیسٹنگ کو اہم قرار دیا ہے

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

    جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

    کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر کم ٹیسٹنگ سے وبا کی یہ صورتحال ہے تو ذرا سوچیں کہ اگر سب کے ٹیسٹ کئے گئے تو اصل تعداد کیا ہو گی، دوسری طرف وبا کا عروج 15 جولائی تک ہو گا تو مریضوں کی تعداد 87 ہزار سے کہاں تک پہنچے گی، اب 87 ہزار میں ہمارے ہسپتالوں کی جو صورتحال ہے کہ لوگوں کو بیڈز اور وینٹی لیٹر دستیاب نہیں ہیں تو سوچیں جب وبا کا عروج ہو گا ہمارا ہیلتھ سیکٹر مریضوں کو کیسے سنبھالے گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنے آپ کو اس سے بچائیں ، میری آپ سے درخواست ہے کہ اس کو ہلکا نہ لیں،پوری دنیا پاگل نہیں ہے، بے وقوف نہیں ہے، لوگ مر رہے ہیں، روز مر رہے ہیں وہ بھی انسان ہیں، اور انسان ہی مر رہے ہیں اسکو سیریس لیں.

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • پے در پے اہل حدیث علماء کی وفیات اور کرونا سے متعلق ہماری غفلت ، تحریر طہ منیب

    پے در پے اہلحدیث علماء کی وفات کسی سانحے سے کم نہیں، اس پر جسقدر افسوس کیا جائے کم ہے، جہاں ان علماء کی وفیات غم کا باعث ہیں وہیں کرونا کے حوالے سے ہماری غفلت کی بھی عکاس ہیں، پہلے دن سے کرونا سے متعلق صرف چند ایک کو چھوڑ کر بالعموم علماء کا موقف انتہائی نامناسب تھا، ہر مسئلہ میں اسلام کے خلاف کافروں اور یہودیوں کی سازش کو لائے بغیر ہماری بات میں وزن نہیں پڑتا، تقریباً سب علماء کی وفات سے قبل صورتحال وہی تھی جو کرونا کے متاثرین کی ہوتی ہے، یعنی سب ہی کھانسی اور سانس کی تکلیف کے باعث ہی خالق حقیقی سے جا ملے،

    رمضان المبارک سے قبل اس کا پھیلاؤ محدود سرکل میں تھا لیکن بعد میں یہ کسی خاص حلقے، کمیونٹی سے نکل کر عوامی ہو چکا تھا، رمضان المبارک کے شروع میں گوجرانولہ میں ہزاروی صاحب کے جنازے کے مناظر انتہائی تنگ جگہ پر بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے جنازے میں شریک عوام اور علماء کی اکثریت اہل حدیث حلقوں میں کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بنی اور بعد میں ہونیوالے جنازوں کے مناظر بھی پہلے جنازے سے مختلف نہیں تھے،

    حافظ ابن حجر کی وباؤں سے متعلق کتاب کی پوسٹ ایک بار پہلے بھی کی آج بھی تزکرہ کردیتا ہوں کہ جب بغداد میں وبا سے بچنے کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا اس کے بعد اموات کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی، اب اگر ان بزرگوں کے کرونا ٹیسٹس نہیں ہوئے تو اس بنیاد پر یہ دعویٰ ہرگز نہیں کیا جا سکتا کہ انہیں کرونا نہیں تھا اور اس پر چشم پوشی خدانخواستہ باقیماندہ علماء کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ جوانوں کے برعکس بزرگوں کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے ، جو پہلے سے کسی معمولی عارضے کا شکار ہوں انکے کیلئے کرونا کا معمولی وار جان لیوا ثابت ہوتا ہے ۔ کرونا ایک حقیقت ہے، اس سے متعلقہ زبان زد عام سازشی تھیوریاں ممکن ہے کسی حد تک درست ہوں لیکن اس وبا کا جان لیوا ہونا سو فیصد درست اور ثابت ہے، اب بھی وقت ہے، ضد چھوڑ ہم اس وبا سے متعلق بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

  • چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے عظیم خوشخبری کااعلان کردیا گیا

    چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے عظیم خوشخبری کااعلان کردیا گیا

    لاہور:چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا امتحان دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری،اطلاعات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے طلباء کو امتحانات میں شرکت نہ کرنے کی آپشن دے دی، آئی کیپ کے تحت امتحانات 22 جون سے شروع ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امتحانات میں شرکت کرنے اور نہ کرنے سے متعلق مجاز ہوں گے۔ آئی کیپ کے مطابق امتحانات نہ دینے کی صورت میں رجسٹرڈ طلباء کی فیسیں واپس کر دی جائیں گی۔

    آئی کیپ کے تحت سی ایف اے پی اور ایم ایس اے کے امتحانات 22 جون سے شروع ہوں گے۔ اے ایف سی کے امتحانات 29 جون سے شروع ہوں گے۔ آئی کیپ نے امتحانات کے انعقاد کو حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا۔

    آئی کیپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں امتحانات ملتوی کر دیے جائیں گے۔ آئی کیپ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے انعقاد کیلئے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کریں گے۔

    دوسری جانب چند روز قبل یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز نے امتحانات کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کو ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے یو ایچ ایس کو امتحانات لینے سے روک دیا،

    گزشتہ روز یوایچ ایس نے ایس او پیزکومد نظر رکھتے ہوئےایم بی بی ایس فائنل میڈیسن سپلیمنٹری امتحانات منعقد کیے،پنجاب اورآزاد کشمیر کے37 میڈیکل کالجوں کے291 میں سے275 امیدواروں نےامتحانات میں شرکت کی،وی سی یوایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نےامتحانی مرکز کا دورہ کیا اورامیدواروں سےانتظامات بارے دریافت کیا،صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نےبھی امتحانی مرکز کا دورہ کیا تھا۔

    وی سی پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ امتحانات کی اہمیت کےپیش نظریہ اقدام اٹھایا گیا،ان امیدواروں نے امتحانات کےبعد بطور ہائوس آفیسرکورونا کےمریضوں کے لیےخدمات سرانجام دینی ہیں۔اس موقع پر امیدواروں نےانتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔کورونا وائرس کےباوجود یو ایچ ایس کی جانب سےاحتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرتے ہوئےامتحانات کا انعقاد یقینا دیگرتعلیمی اداروں کےلیےمشعل راہ ہے۔

  • سندھ میں‌کرونا  سے 40 مریض لقمہ اجل بن گئے

    سندھ میں‌کرونا سے 40 مریض لقمہ اجل بن گئے

    سندھ میں‌کرونا سے 40 مریض لقمہ اجل بن گئے

    باغی ٹی وی :صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ آج مزید 40 مریض انتقال کرگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1353 نئے کیسز سامنے آئے، آج 40 مزید مریض انتقال کرگئے، جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7377 ٹیسٹ کیے گئے، جو اب تک کی ٹیسٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان ٹیسٹ کے بعد کورونا کے 1353 نئے کیسز سامنے آئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 215860 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 34889 مریض سامنے آئے۔

    انہوں نے بتایا کہ آج 40 مزید کورونا وائرس کے مریض انتقال کرگئے، اب تک کورونا کے باعث 615 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 370 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ جن میں 62 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت 16487 مریض زیر علاج ہیں، 15156 مریض گھروں میں، 76 آئسولیشن مراکز پر اور 1255 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج 1005 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، اب تک 17787 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں نئے 984 کیسز آئے ہیں، ضلع شرقی 282، ضلع وسطی 204، ضلع جنوبی 162، ضلع ملیر 148، ضلع کورنگی 108 اور ضلع غربی80 شامل ہیں۔حیدرآباد 70، گھوٹکی 41، سکھر 26، خیرپور 25، جیکب آباد 17، لاڑکانہ 14، میرپورخاص 6، کشمور 6، نوشہروفیروز 3، بدین 2، دادو 2، قمبر 2، شکارپور 2، سجاول 1 اور ٹھٹھہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا،

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌کرونا کے 4896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 68 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1838 ہو گئی ہے ،مریضوں کی مجموعی تعداد 89 ہزار 249 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردارہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 33 ہزار 144، سندھ میں 33 ہزار 536، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 582، گلگت بلتستان میں 852، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 مریض ہیں.

    پاکستان میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 323 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 68 افراد جان کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی ہے، سندھ میں 575، پنجاب میں 629، خیبر پختونخوا میں 521، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور اسلام آباد میں 41 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

  • خدا کا واسطہ دے کر کرونا سے خبردار کرنے والی ایم ایس کی طالبہ کی کرونا سے موت

    خدا کا واسطہ دے کر کرونا سے خبردار کرنے والی ایم ایس کی طالبہ کی کرونا سے موت

    خدا کا واسطہ دے کر کرونا سے خبردار کرنے والی ایم ایس کی طالبہ کی کرونا سے موت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. سیالکوٹ میں ایم ایس کی طالبہ کرونا کا شکار ہوئی لوگوں کو کرونا کی مہلک مرض‌ سے خدا کے واسطے دے کر ڈراتی رہی کہ یہ واقعی بہت خطرنا ک اور سنجیدہ ییماری ہے اس کو مذاق نہ سمجھا جائے . آخر کار کرونا کے وار نہ سہتے ہوئے خود ہی چل بسی ، سلمیٰ نامی ایم یس کی طالبہ کی وہ چیٹ بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے جس میں وہ اللہ اور اس کے رسول کے واسطے دے کر متنبہ کرتی دکھائی دیتی ہے کہ خدارا کرونا کو سنجیدہ لو یہ بہت خطرناک بیماری ہے. آخر کار کرونا کے سامنے لڑتے لڑتے شکست کھا کر جہان فانی سے کوچ کر گئی ،
    اپنے ایم ایس گروپ میں‌ اس کی اپنی کلاس فیلوز کے ساتھ چیٹ بھی ہے جس میں‌وہ کہتی ہے کہ ایک دن میں‌آٹھ ہزار کی دوائی استعمال کرلی ہے لیکن فائدہ نہیں‌ہوا . سلمیٰ‌یہ بھی کہتی ہے کہ میں‌نے سول ہسپتال نہیں جانا وہا حیوانوں والا سلوک ہوتا ہے . سب میرے لی ےدعا کرو کہ اللہ مجھے اور سب کو صحت دے .


    گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌کرونا کے 4896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 68 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1838 ہو گئی ہے ،مریضوں کی مجموعی تعداد 89 ہزار 249 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردارہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 33 ہزار 144، سندھ میں 33 ہزار 536، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 582، گلگت بلتستان میں 852، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 مریض ہیں.

    پاکستان میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 323 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 68 افراد جان کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی ہے، سندھ میں 575، پنجاب میں 629، خیبر پختونخوا میں 521، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور اسلام آباد میں 41 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

  • ٹوئٹربھی سپرپاورکے صدرکے سامنے اکڑگیا،ٹرمپ کی توہین کردی ،ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی

    ٹوئٹربھی سپرپاورکے صدرکے سامنے اکڑگیا،ٹرمپ کی توہین کردی ،ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی

    واشنگٹن:ٹوئٹربھی سپرپاورکے صدرکے سامنے اکڑگیا،ٹرمپ کی توہین کردی ،ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی,اطلاعات کے مطابق ٹویٹرجو کبھی امریکی اشاروں پرناچتا تھا اب امریکہ جیسی سپرپاورکونچارہاہے ، ٹویٹرنے دنیا کے طاقت ور ملک کے طاقتورصدرکی ویڈیوڈیلیٹ کردی ہے 

     

    مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیری ٹیم کی جانب سے گزشتہ ہفتے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام امریکی شخص جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کی شیئر کی گئی ویڈیو کو کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹادیا۔

     

    ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل تشہیری ٹوئٹر اکاؤنٹ Team Trump (Text TRUMP to 88022) پر شیئر کی گئی 4 منٹ سے کم دورانیے کی ویڈیو میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے والے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

     

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے عہدیدار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیری ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو کو کاپی رائٹس کی شکایت کے بعد ہٹایا گیا۔

    ٹوئٹر سے ویڈیو کو ہٹادیا گیا—اسکرین شاٹ

    ٹوئٹر انتظامیہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں مذکورہ ویڈیو کی کاپی رائٹس کی شکایت کہاں سے موصول ہوئی تھی، تاہم ویڈیو کو فوری طور پر ٹوئٹر سے ہٹا دیا گیا۔

    مذکورہ ویڈیو کو تشہیری ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیے جانے کے بعد اسے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے صاحبزادے جونیئر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ری ٹوئٹ کیا تھا جب کہ اسے دیگر درجنوں افراد نے بھی ری ٹوئٹ کیا تھا۔

    مذکورہ ویڈیو میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے جارج فلائیڈ کی موت پر ہونے والے مظاہروں کو دکھایا گیا تھا جب کہ ساتھ ہی انہیں لوگوں کی جانب پیش کیے جانے والے خراج تحسین کو بھی دکھایا گیا تھا۔

    ویڈیو میں پس پردہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آواز کو سنا جا سکتا ہے جو کہ سیاہ فام امریکی شخص کی ہلاکت کو افسوس ناک واقعہ قرار دینے سمیت اس پر افسوس کا اظہار کرتے سنائی دیتے ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں مذکورہ ویڈیو کو ٹوئٹر سے ہٹادیا گیا ہے، وہیں یہ ویڈیو ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موجود ہے اور اسے وہاں 5 جون کی سہ پہر تک سوا ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا۔

    یوٹیوب نے تاحال ویڈیو کے کاپی رائٹس کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

    خیال رہے کہ 25 مئی کو ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے اس کی گردن پر اس سختی سے اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا کہ وہ آخر کار سانس نہ آنے کی وجہ سے دم توڑ گیا تھا۔

    https://youtu.be/0P40rSPTRKI

    جس کے بعد ریاست منی سوٹا کے شہر مینیا پولیس شہر میں ہنگامہ مچ گیا اور مشتعل مظاہرین گھروں سے نکل آئے، پولیس اسٹیشنز سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگائی، کھڑکیاں توڑ دی گئیں اور اسٹورز کو لوٹ لیا گیا۔

    اس کے علاوہ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی اور براہِ راست پتھراؤ بھی کیا جبکہ پولیس کی جانب سے ان پر ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیلز برسائے گئے۔

    بعدازاں احتجاج کا یہ سلسلہ امریکا کی کی ریاستوں تک پھیل گیا اور بے امنی کے واقعات کے پیشِ نظر حکام نے نہ صرف نیشنل گارڈز کو متحرک کیا بلکہ کئی شہروں میں کرفیو بھی ناٖفذ کردیا گیا۔

    پرتشدد مظاہروں کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کرنے والے شہریوں کو مقامی دہشت گرد سے تعبیر کرتے ہوئے ان پر لوٹ مار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

    واقعے کے بعد منی ایپلس نے سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے الزام میں چار پولیس افسران ڈیریک چاوین، 34 سالہ ٹو تھاؤ، 26 سالہ جے الیگزینڈر اور 37 سالہ تھامس لین کو ملازمت سے برطرف کرکے ان کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی۔

    چاروں پولیس افسروں کے خلاف منی سوٹا کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے چاروں اہلکاروں کےخلاف 4 جون کو فرد جرم عائد کی تھی۔

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں 11 مزید اراکین اسمبلی بنے کرونا کا شکار

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں 11 مزید اراکین اسمبلی بنے کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ‌جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار بن چکے ہیں

    سابق وفاقی وزیرصحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ،رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن فیصل زیب ،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نویدعلی، اراکین قومی اسمبلی چوہدری حمید، غلام رسول، جلال دین اور ظفر بزدار ، ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری،رکن صوبائی اسمبلی پی ایس 89 محمد سلیم بلوچ ،پی کے 55 تحصیل تخت بھائی سے رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند کا کرونا ٹسیٹ مثبت آیا ہے

    سابق وفاقی وزیرصحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ کورونامیں مبتلا ہو گئی ہیں، کرونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے،شاہانہ اشعر کی رپورٹ پانچ دن بعد آئی، معزز خاتون رکن تین دن سےسندھ اسمبلی اجلاس میں آرہی تھیں گزشتہ روز بھی سندھ اسمبلی اجلاس میں شاہانہ اشعر موجود تھیں۔ شاہانہ ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ہیں، شاہانہ اشعر کی رپورٹ انہیں اسمبلی اجلاس کے دوران ملی جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں

    خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن فیصل زیب بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نویدعلی بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،میاں نوید کا تعلق پاکپتن سے ہے

    قومی اسمبلی کے مزید 4ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ کورونا ٹیسٹ کروانے والے 14 ایم این ایز میں سے 4 میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ان میں چوہدری حمید، غلام رسول، جلال دین اور ظفر بزدار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے77 ملازمین کا بھی ٹیسٹ ہوا جن میں سے 10ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فیصل سبزواری، اہلیہ، دو بیٹیاں اور والدین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء اور سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری اور ان کے اہل خانہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،

    رکن صوبائی اسمبلی پی ایس 89 محمد سلیم بلوچ کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    پی کے 55 تحصیل تخت بھائی سے رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمند میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ ان کو اپنے ابائی گھر علاقہ صافی آباد تحصیل تخت بھائی میں ذاتی ڈاکٹروں نے قرنطینہ کر دیاہے

    پاکستان میں 6 اراکین پارلیمنٹ کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے. . دستیاب اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے دس، سینیٹ کے چار، پنجاب اسمبلی کے پانچ، سندھ اسمبلی کے 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کے آٹھ اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں.

    پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا ،جے یو آئی کے منیر اورکزئی۔ سندھ کے صوبائی وزیر مرتضی بلوچ، تحریک انصاف کے ممبر کے پی اسمبلی جمشید کاکا خیل، رکن پنجاب اسمبلی شاہین، ن لیگ کے رکن اسمبلی شوکت منظور کی موت ہو چکی ہے،

    کرونا سے متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں. تمام سیاسی شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں.

    قبل ازیں پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی مدیحہ نثار کرونا کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، مولا بخش چانڈیو کی فیملی کے اراکین بھی کرونا کا شکار بنے ہیں

    ملتان سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ملک محمد عامر ڈوگر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،ملک عامر ڈوگر نے نشتر ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا ملک عامر ڈوگر نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر آیسولیشن اختیار کر لی ہے

    قبل ازیں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی خیبرپختونخواہ عنایت اللہ خان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھانجے اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی و بجلی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے انہوں نے اپنے آپ کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،رانا عارف اقبال کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،رانا عارف اقبال نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا،راناعارف اقبال سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اےہیں ، رانا عارف اقبال کی اہلیہ اور4بچے بھی کورونامیں مبتلا ہو چکے ہیں،‏ایم پی اےعارف اقبال نےخودکورہائشگاہ میں قرنطینہ کرلیا

    قبل ازیں وفاقی وزیر شہر یار آفریدی بھی کرونا کا شکار ہو گئے، شہر یار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے

    گزشتہ روز حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار ہو گئے

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی، کرامت کھوکھر نے خو د کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے

    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی چند روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا تھا

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام، سینٹر نہال ہاشمی، عطاء اللہ تارڑ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، شہباز شریف کے آفس سیکرٹری کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ اسمبلی کے  ارکان سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.

    تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. ن لیگی رہنماؤں امیر مقام، نہال ہاشمی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

  • موذی مرض کرونا دنیا پر اپنے پنچے گاڑے ہوئے ہلاکتیں چار لاکھ کے قریب ہو گئیں

    موذی مرض کرونا دنیا پر اپنے پنچے گاڑے ہوئے ہلاکتیں چار لاکھ کے قریب ہو گئیں

    موذی مرض کرونا دنیا پر اپنے پنچے گاڑے ہوئے ہلاکتیں چار لاکھ کے قریب ہو گئیں

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

    مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار 493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 173 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار 51 ہو چکی ہے۔

    امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 1 ہزار 626 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 83 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7لاکھ 12 ہزار 252 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں
    روس میں 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار تین سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

    برطانیہ میں دو لاکھ 81 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 39 ہزار 9 سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

    اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 71 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار چھ سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
    جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

    ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار410 ہوگئی ہے۔

  • پنجاب میں‌کرونا سے مزید 22 اموات واقع ہوگئیں.مریضوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ

    پنجاب میں‌کرونا سے مزید 22 اموات واقع ہوگئیں.مریضوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ

    پنجاب میں‌کرونا سے مزید 22 اموات واقع ہوگئیں.مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ، کورونا مانیٹرنگ روم نے اطلاعات دی ہیں کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 2040 نئے کیس، تعداد 33144 ہو گئی۔ لاہور میں 1095، ننکانہ 8، قصور 14، شیخوپورہ 37، راولپنڈی 218،جہلم 22، اٹک 29، چکوال 8، گوجرانوالہ 60 اور سیالکوٹ میں 65 نئے کیس سامنے آئے۔

    گجرات 54، حافظ آباد 3، منڈی 4، ملتان 97، خانیوال 5، وہاڑی 5، فیصل آباد 120، چینیوٹ 2، ٹوبہ 18 اور رحیم یار خان میں 21 نئے کیس سامنے آئے۔ سرگودھا 31، میانوالی 6، خوشاب 1، بھکر 2، بہاولنگر 22، بہاولپور 20، ڈی جی خان 21، مظفر گڑھ 64، راجن پور 2، لیہ 12، ساہیوال 10 اور اوکاڑہ 5 نئے کیس سامنے آئے۔

    کورونا وائرس سے 22 مزید اموات، کل تعداد 629 ہو چکی ہیں۔ اب تک 266،959 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7806 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی