Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے 1782 نئے کیس، تعداد 37090 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 1782 نئے کیس، تعداد 37090 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 1782 نئے کیس، تعداد 37090 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دفتر ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ، کورونا مانیٹرنگ روم نے کرونا بارے اپ ڈیٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہپنجاب میں کورونا وائرس کے 1782 نئے کیس، تعداد 37090 ہو گئی۔ لاہورمیں 691، ننکانہ 7، قصور19، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 143،جہلم 1 ،اٹک 5، چکوال1، گوجرانوالہ58، سیالکوٹ میں 31نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نارووال7، گجرات84،حافظ آباد6، منڈی بہاﺅالدین2، ملتان111، خانیوال5، وہاڑی 16، فیصل آباد291، چنیوٹ2، ٹوبہ6، جھنگ4، رحیم یار خان میں15 نئے کیسز سامنے آئے ۔ سرگودھا4، میانوالی4،خوشاب1، بہاونگر10،بہاولپور37،ڈی جی خان133، مظفر گڑھ41، لیہ 12، ساہیوال6، اوکاڑہ 10، پاکپتن میں 6 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا وائرس سے 24 مزید اموات، کل تعداد 683 ہو چکی ہیں۔ ت

    اب تک 282807 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1782 نئے کیس، تعداد 37090 ہو گئی۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8109 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ سے بڑھ گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ سے بڑھ گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ سے بڑھ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

    مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 76 ہزار 45 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 2 ہزار 170 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 31 لاکھ 62 ہزار 87 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 586 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 34 لاکھ 11 ہزار 788 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 96 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 88 ہزار 544 ہو چکی ہے۔
    برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    روس میں کورونا سے مزید197 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 5 ہزار 7 سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    برطانیہ میں کورونا نے مزید 204 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 40 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 218 ہو گئی ہے۔

  • اگر انڈیا اور چائنہ کرونا کی مناسب ٹیسٹنگ کریں تو امریکہ سے بہت زیادہ کیسز ہونگے ، ٹرمپ کا دعویٰ

    اگر انڈیا اور چائنہ کرونا کی مناسب ٹیسٹنگ کریں تو امریکہ سے بہت زیادہ کیسز ہونگے ، ٹرمپ کا دعویٰ

    واشنگٹن :اگر انڈیا اور چائنہ کرونا کی مناسب ٹیسٹنگ کریں تو امریکہ سے بہت زیادہ کیسز ہونگے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور چین جیسے ممالک میں اگر وہ مزید ٹیسٹ کروائیں تو امریکہ سے کہیں زیادہ کورونا وائرس کے کیسزہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائن میں پیوریٹن میڈیکل پروڈکٹس پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے 20 ملین ٹیسٹ کروائے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے روز کہا ، امریکہ کے مقابلے میں ، جرمنی کی تعداد چالیس لاکھ ہے اور جنوبی کوریا نےتقریبا. تین ملین ٹیسٹ کیئے ہیں۔

     

    امریکہ میں کوویڈ 19 ٹیسٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: ہم 20 ملین سے زیادہ ٹیسٹ ہوں گے۔ اس کو یاد رکھیں ، جب آپ زیادہ جانچتے ہیں تو ، آپ کے پاس زیادہ کیس ہوتے ہیں۔ “میں جب بھی جانچتا ہوں اپنے لوگوں سے کہتا ہوں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ کیونکہ ہم مزید جانچ کرتے ہیں۔ اگر ہمارے پاس اور معاملات ہیں ، اگر ہم چین میں یا ہندوستان میں یا دیگر مقامات پر جانچ کرنا چاہتے ہیں تو ، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو مزید بہت سے معاملات پیش آسکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ جھنجھٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کو سب سے بڑی قومی اور صنعتی متحرک قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے پوشیدہ دشمن کو شکست دینے کے لئے امریکی حکومت اور امریکی صنعت کی پوری طاقت کو دلدل میں ڈال دیا ہے۔ “یہ واقعتا ایک دشمن ہے۔ یہ چین سے آیا تھا ، ہونا چاہئے تھا

  • بین ٹک ٹاک کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    بین ٹک ٹاک کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    لاہور:بین ٹک ٹاک کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈبن گیا ، اطلاعات کے مطابق چند دن قبل گورنرہاوس لاہورمیں‌ٹک ٹاک سٹارز کے اجلاس کے بعد ملک میں ایک بحث چل نکلی تھی جس کے بعد اب یہ مطالبہ باقاعدہ ایک ٹرینڈ کی شکل اختیار کرگیا ہے ، ٹویٹرپریہ ٹرینڈ اب ٹاپ پر ہے کہ ٹک ٹاک پرپابندی لگائی جائے

    اکثرصارفین نے اپنے پیغام میں‌کہا ہے کہ ٹک ٹاک سراسرایک ایسا بھیانک کھیل بنا گیا ہے کہ جس نے معاشرے میں بہت زیادہ بدمزگی پھیلارکھی ہے اورویسے بھی یہ ایک غیراسلامی کام ہے لہذا اس پرپابندی لگنا ضروری ہے ،بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ب پورنو گرافی کا تعلق بھی ٹک ٹاک سے ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل گورنرہاوس لاہورمیں ٹک ٹاک اسٹارکے اجلاس کے بعد سوشل میڈیا پرایک بحث چھڑ گئی تھی ، گورنرہاوس ہونے والے اس اجلاس میں‌کرونا کے خلاف ٹک ٹاک اسٹارز سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے صارفین نے مسترد کردیا ہے

  • والدین ہی سب کچھ ہیں، 9 سالہ بچے کا اپنے معذور ماں باپ کو سائیکل رکشے پر بٹھا کر 920 کلومیٹر کا سفر

    والدین ہی سب کچھ ہیں، 9 سالہ بچے کا اپنے معذور ماں باپ کو سائیکل رکشے پر بٹھا کر 920 کلومیٹر کا سفر

     

    بہار:والدین ہی سب کچھ ہیں، 9 سالہ بچے کا اپنے معذور ماں باپ کو سائیکل رکشے پر بٹھا کر 920 کلومیٹر کا سفرطئے کرکے نہ صرف مایوس لوگوں کے حوصلے بڑھا دیئے بلکہ یہ ثابت کردیا کہ اللہ ہمت کرنے والوں کے ساتھ ہے ،تبارک محمد نے 920 کلومیٹرسفرطئے کرکے حوصلے بڑھا دیئے

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق بہار کے ایک 9 سالہ بچے تبارک محمد کے والد محترم وارانسی شہر میں ماربل کی ایک دوکان پرٹھیلا چلانے کا کام کرتے تھے ، اس دوران بھاری پتھرلگنے سے تبارک کے والد کا ایک پاوں ضائع ہوگیا تھا ، اس لیے وہ چل پھر بھی نہیں سکتے تھے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون کی وجہ سے تبارک کے والد وارانسی میں پھنس کررہ گئے تھے اوران کے لیے آنا ناممکن تھا ، اس دوران تبارک کی والدہ جو کہ نابینی ہیں وہ اورتبارک وہاں پہچے اورپھریہ فیصلہ کیا کہ ادھرکب تک بے یارومدد گاربیٹھے رہیں گے اپنے گاوں چلتے ہیں

     

     

    ذرائع کے مطابق وارانسی سے تبارک کے گاوں کا فاصلہ 920 کلومیٹربنتا ہے ، تبارک محمد نامی 9 سالہ بچے نے اپنے والدین کو حوصلہ دیا کہ وہ سائیکل رکشے پراپنے گاوں جاتے ہیں ، اس کے بعد چھوٹا سے بچہ اپنے والدین کو لیے سائیکل رکشے پر9 رات اور9 دن مسلسل سفرکرتے ہوئے 920 کلومیٹرکا سفرطئے کرکے اپنے گاوں پنچ گئے

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے اس حوصلے اوربہادری اوروالدین کی خدمت کے جزبے کو دیکھ کرگاوں کے لوگ بہت خوش ہیں اورانہوں نے بچوں کو انعام بھی دیا ہے اورحکومت سے مطالبہ بھی کیا ہےکہ اس بچے کی تعلیم وتربیت کا بندوبست حکومت کرے

  • ملک بھر میں کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار عمران خان کو نہیں قرار دیا جا سکتا ، کامران خان

    ملک بھر میں کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار عمران خان کو نہیں قرار دیا جا سکتا ، کامران خان

    لاہور:ملک بھر میں کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار عمران خان کو نہیں قرار دیا جا سکتا ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف تجزیہ نگارصحافی کامران خان نے اپوزیشن کی طرف سے عمران خان پرلگائے گئے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کا یہ کہنا کہ کرونا کے پھیلاوکے ذمہ دارعمران خان ہیں یہ نظریہ نہ صرف غلط ہے بلکہ ایسے بات کرنے والے عقل سے عاری ہیں

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ قرار دینا حقیقت کم اورسیاست زیادہ ہے، ، کامران خان نے کہا کہ پاکستان کی اکثروبیشترآبادی کرونا وائرس کی حقیقت سے واقف ہی نہیں ہے

     

    کامران خان نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ گیلپ سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ 1/4 فیصد پاکستانی کرونا کو غیرملکی سازش سمجھتے ہیں ، جبکہ 43 فیصد کسی بھی احتیاط کے لیے تیارنہیں ہیں

     

    کامران خان نے کہا کہ وزیراعظم تو اپنی قوم کو روزانہ کی بنیاد پر احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں ان کو کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اپنی روزانہ کی بنیاد پرپالیسیاں دیتے ہیں پھر ان کو صرف سیاسی مخالف کی بنا پرذمہ دارقراردینا یہ کم علمی اورکم عقلی ہوسکتی ہے

  • کورونا وائرس کی خطرناک ترین علامات سامنے آگئیں‌، ماہرین بھی حیران وپریشان

    کورونا وائرس کی خطرناک ترین علامات سامنے آگئیں‌، ماہرین بھی حیران وپریشان

    لندن :کورونا وائرس کی خطرناک ترین علامات سامنے آگئیں‌، ماہرین بھی حیران وپریشان ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس صرف نظام تنفس تک محدود رہنے والا وائرس نہیں بلکہ اس کی چند سب سے خطرناک علامات میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے خون کی بے تحاشا رکاوٹیں یا بلڈ کلاٹس۔یہ خون کے گاڑے پن کی بیماری ہے

    طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ بلڈ کلاٹس کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب خون گاڑھا ہوجاتا ہے اور شریانوں میں اس کا بہاؤ سست ہوجاتا ہے، ایسا عام طور پر ہاتھوں اور پیروں میں ہوتا ہے مگر پھیپھڑوں، دل یا دماغ کی شریانوں میں بھی ایسا ہوسکتا ہے۔سنگین کیسز میں یہ مسئلہ جان لیوا ہوتا ہے کیونکہ اس سے فالج، ہارٹ اٹیک، پھیپھڑوں کی رگوں میں خون رک جانا اور دیگر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    ڈاکٹر تاحال یہ سمجھ نہیں سکے کہ کیسے اور کیوں کورونا وائرس سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے جبکہ پنسلوانیا یونیورستی کے ایک ڈاکٹر لیوئس کپلان نے واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طبی ماہرین نے اس قسم کی کلاٹس کو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا ‘مسئلہ یہ ہے کہ ہم یہ تو سمجھ جاتے ہیں کہ یہاں ایک کلاٹ ہے مگر اب تک یہ سمجھ نہیں سکے کہ یہاں کلاٹ کیوں ہے، ہم نہیں جانتے اور یہی وجہ ہے کہ ہم خوفزدہ ہیں’۔ایسی علامات کے بارے میں جانیں جو کورونا وائرس میں بلڈ کلاٹس کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

    پورے جسم میں ہر حجم کی بلڈ کلاٹس
    کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے دیکھا ہے کہ خون کے اس مسئلے کے نتیجے میں گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، دل میں ورم اور مدافعتی نظام کی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔

    نیویارک میں ایک ایسے کیس میں ڈاکٹروں کو براڈوے کے اداکار نک کورڈیور کی ٹانگ کو کاٹنا پڑا، جن کو پہلے خون پتلا کرنے والی ادویات بھی دی گئیں مگر اس سے بلڈپریشر متاثر ہوا اور جسم کے اندر جریان خون ہونے لگا، جس کے باعث ٹانگ کاٹنا پڑی۔

    جرمنی میں کووڈ 19 کے 12 مریضوں کی لاشوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 60 فیصد میں جسم کے اندر جیسے ٹانگوں یا ہاتھوں میں بلڈ کلاٹس کی تشخیص نہیں ہوسی تھی۔

    پھیپھڑوں کو نقصان
    امریکا میں حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس خون کی شریانوں میں ایک ٹشو اینڈوتھیلیم پر حملہ آور ہوتا ہے، جس کو ہونے والے نقصان کے باعث بلڈکلاٹس کا مسئلہ درپش ہوتا ہے اور شریانیں کام نہیں کرپاتیں۔

    محققین نے بتایا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کا خون آسانی سے گاڑھا ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے ادویات اور سیال پہنچانے کے لیے ٹیوبس کا استعمال مشکل ہوجاتا ہے۔سائنسدانوں نے جب کووڈ 19 کے مریضوں کے پھیپھڑوں کا جائزہ مائیکرواسکوپ سے لیا تو انہوں نے ننھے ڈارک مائیکرو کلاٹس کو دریافت کیا۔

    فلو سے ہلاک ہونے والے مریضوں میں بھی اس طرح کے کلاٹس ہوتے ہیں مگر کووڈ 19 کے شکار افراد میں ان کی تعداد 9 گنا زیادہ ہوتی ہے۔اس تحقیق میں فلو اور کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے 7، سات مریضوں کے پھیپھڑوں کا موازنہ کیا گیا تھا۔

    محققین کا کہنا تھا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ وائرس سے پھیپھڑوں میں ہوا کی نالیوں اور دیواروں کی بجائے خون کی شریانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔

    دل کے مسائل
    شریانوں میں بلڈ کلاٹس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

    چین میں کووڈ 19 کے 187 مریضوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لگ بھگ 30 فیصد افراد کے دل کو نقصان پہنچتا تھا اور ممکنہ طور یہی وجہ ہے کہ پہلے سے کسی بیماری سے لڑنے والے افراد کورونا وائرس کا شکار ہوتے ہیں تو ان میں موت کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    درحقیقت تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ امراض قلب کے شکار افراد میں کورونا وائرس سے موت کی شرح 10 فیصد کے قریب ہے۔

    فالج کا خطرہ
    نیدرلینڈ میں آئی سی یو میں زیرعلاج 184 مریضوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں ایک تہائی افراد میں بلڈ کلاٹس کو دریافت کیا گیا جبکہ 4 فیصد میں شریانیں بند ہونے کو بھی دیکھا گیا۔رواں ہفتے ہی امریکا کی تھامس جیفرسن یونیورسٹی کی تحقیق میں کووڈ 19 کے ایسے مریضوں کا جائزہ 20 مارچ سے 10 اپریل تک لیا گیا جن میں فالج کا حملہ ہوا تھا اور یہ معمول سے بالکل ہٹ کر تھا۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 30، 40 اور 50 کی دہائی کی عمر کے مریضوں میں فالج کی شرح بہت زیادہ تھی جو کہ عام طور پر 70 یا 80 سال سے زائد عمر کے افراد میں دیکھنے میں آتی ہے۔اس تحقیق میں شامل 50 فیصد مریضوں کو علم ہی نہیں تھا کہ وہ کورونا وائرس کے شکار ہیں جبکہ باقی میں اس بیماری کی دیگر علامات کا علاج ہورہا تھا جب فالج کا سامنا ہوا۔چند روز قبل بھی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کی دماغی صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

    جریدے جرنل ریڈیولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا کہ اس وائرس کے نتیجے میں دماغی صحت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور فالج کووڈ 19 کے مریضوں میں سب سے عام دماغی علامت ہے۔

    محققین نے بتایا کہ تحقیقی رپورٹس میں کووڈ 19 کے سینے پر مرتب اثرات کی وضاحت زیادہ کی جارہی ہے مگر بہت کم رپورٹس میں اس وائرس کے دماغی اثرات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی اور پہلی تحقیق ہے جس میں دماغی علامات کی شناخت کے ساتھ کووڈ 19 کے نیورو امیجنگ فیچرز کے بارے میں بتایا گیا ہے، ان نئے رجحانات سے ڈاکٹروں کو کووڈ 19 کی جلد اور بہتر تشخیص مدد ملے گی اور جلد علاج کرنا ممکن ہوجائے گا۔

    جلد کے مسائل
    نئے نوول کورونا وائرس پر ہونے والی ابتدائی تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ 19 کا باعث بننے والا وائرس بھی جلد پر اثرات مرتب کرتا ہے۔

    امریکا میں ہاتھوں اور پیروں میں فراسٹ بائیٹ جیسے نشانات کو کووڈ ٹوئیز کا نام دیا اور طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے مریضوں میں جامنی رنگ کے نشان اور سوجن نظر آسکتے ہیں اور امرکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی نے ان کو کووڈ 19 کی علامات کی رجسٹری میں شامل کرلیا۔

    ابتدائی تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ 19 کے مریضوں کی جلد میں ریشز کی وجہ دوران خون کے مسائل کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے جو زیادہ فکرمندی کا باعث ہے۔جلد میں خون کے چھوٹے لوتھڑے یا کلاٹس بننے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دیگر حصوں میں بھی بلڈکلاٹس بن رہے ہیں ، گردوں، جگر یا دیگر اعضا میں ایسا ہونا زیادہ سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

    بلڈ کلاٹس کی وجہ جاننے کی جدوجہد
    سائنسدان اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کووڈ 19 بلڈ کلاٹس کا باعث کیوں بنتا ہے مگر خیال کیا جاتا ہے کہ وائرس کے حملے پر خون کی شریانوں کے ردعمل کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

    یالے نیو ہیون ہاسپٹل سینٹر کے امراض قلب کے ماہر ہارلن کریومولز نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ‘متعد خیالات میں سے ایک یہ ہے کہ جب جسم کسی حملہ آور سے مقابلہ کرتا ہے تو جسم میں کلاٹنگ کے عناصر ابھرتے ہیں، جس کے نتیجے میں خون گاڑھا ہونے یا جریان خون کا سامنا ہوتا ہے’۔

  • آغا خان ہسپتال کرونا کے نام پرکرونا سے بڑھ کرمریضوں کے لیے عذاب بن گیا،ایک دن کی فیس ودیگراخراجات اڑھائی لاکھ سے زائد

    آغا خان ہسپتال کرونا کے نام پرکرونا سے بڑھ کرمریضوں کے لیے عذاب بن گیا،ایک دن کی فیس ودیگراخراجات اڑھائی لاکھ سے زائد

    کراچی :آغا خان ہسپتال کرونا کے نام پرکرونا سے بڑھ کرمریضوں کے لیے عذاب بن گیا،ایک دن کی فیس ودیگراخراجات اڑھائی لاکھ سے زائد،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں جہاں کرونا کا شکارمریض اس وبا کا سن کرپہلے ہی بسترمرگ تک پہنچ جاتا ہے تودوسری طرف پاکستان میں پرائیویٹ ہسپتالوں نے لوٹ مارکا ایسا بازارگرم کررکھا ہےکہ غریب تو تصورنہیں کرسکتا امیرکے بس کی بات نہیں رہی کہ وہ ہسپتال میں ٹھہرکرعلاج کرواسکے

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ کوئی الزام نہیں بلکہ آغا خان ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مریضوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہسپتال میں علاج کےلیے آنے والے مریض ایک دن کے لیے کم وبیش ایک لاکھ ساٹھ ہزارکا بندوبست کرکے آئیں

    باغی ٹی وی کے مطابق باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک آیڈیومیں آغا خان ہسپتال کے فنانشیل قونصلیٹ کی طرف سے مریضوں کو واضح پیغام دیا جارہا ہے کہ داخلہ فیس کے علاہ ایک لاکھ ساٹھ ہزارکا بندوبست ہونا چاہیے اوریہ صرف ایک دن کے چارجز ہیں اس کے علاوہ داخلہ فیس شامل کی جائے تو دیگرچارجز کو ملاکرایک دن کے اڑھائی لاکھ روپے بنتے ہیں

    دوسری طرف شہریوں کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی اس بدمعاشی کا نوٹس لے اوراس قدرلوٹ کھسوٹ کا بازاربند کرے ، عوام نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت کو ایسے ہسپتالوں کو بند کردینا چاہیے جوانسانیت کا درد نہیں رکھتے بلکہ ان کو بلاتفریق لوٹنے کی فکرلگی رہتی ہے

  • چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی  بیرسٹر سلمان نصیر کا ویلفیئر فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

    چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی بیرسٹر سلمان نصیر کا ویلفیئر فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

    لاہور: کا ویلفیئر فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر کا ویلفیئر فنڈ میں 5 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اوراسے ایک معمولی سا ہدیہ قراردیتے ہوئے ساتھ اچھی امید بھی لگائی ہے

    بیرسٹرسلمان نصیرکا کہنا ہےکہ میری طرف سے اپنے ادارے کے لیے یہ ایک چھوٹی سے کوشش ہے. میں آج جو کچھ ہوں اس ادارے کی وجہ سے ہوں. پرامید ہوں کہ یہ مشکل وقت جلد ختم ہوجائے گا.

    چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی بیرسٹر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ وہ بہت پرامید ہیں کہ قوم پریہ مشکل وقت بہت جلد ختم ہوجائے گا اوراللہ تعالیٰ اس وبا سے نجات دے دیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں ہمیں مستحقین کی مدد کرنی چاہیے ،

  • خواجہ سلمان رفیق بھی کورونا وائرس کا شکار

    خواجہ سلمان رفیق بھی کورونا وائرس کا شکار

    لاہور: خواجہ سلمان احمد بھی کورونا وائرس کا شکار،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اورخواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وہ بھی ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کو کرونا وائرس کے حوالے سے اس وقت معلوم ہوا جب انہوں نے اپنی طبعیت میں کچھ تبدیلی محسوس کی اورپھرکرونا ٹیسٹ کروانے کے بعد ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس وقت بہت سے ارکان اسمبلی اورسیاستدانوں کو کرونا وائرس ہونے کی اطلاعات ہیں ، دوسری طرف محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ اس وبا سے بچنے کے لیے جس قدر زیادہ احتیاط کی جائے وہ بہتر ہے

    باغی ٹی وی تمام پاکستانیوں سمیت ساری انسانیت کے لیے دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو خیروعافیت سے رکھے اوراس وبائی مرض سے نجات دے کرصحت وتندرستی عطافرمائے