Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا، الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز کی کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں

    ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا، الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز کی کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز نے کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا،

    الائڈ ہسپتال کے ہاؤس آفسیر ڈاکٹر عمار سالک کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر عمار سالک نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے الائیڈ اور سول ہسپتال میں ٹرینی تمام ہاؤس آفیسرز کی لازمی کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کا فیصلہ کیا ہے جو جونیئر ڈاکٹر کو زبردستی آگ میں پھینکنے کے مترادف ہے،

    ڈاکٹر عمار سالک کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک خود کش مشن پر نکلے ہیں ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا

    واضح رہے کہ فیصل آباد میں کرونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 102ہے ، فیصل آباد پنجاب کے کرونا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے

    فیصل آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1950 ہوگئی ، اموات 50 سے زائد ہو چکی ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،

    فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں کورونا کے کنفرم 22 اور 70 سے زائد مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 مشتبہ مریض جاں بحق ہوچکے اس کے علاوہ غلام محمد آباد ہسپتال میں کورونا کے 54 کنفرم اور 40 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ روز 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ،

    محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد میں مریضوں کی تعداد 1950 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 300 سے زائد مشتبہ مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے

    دوسری جانب فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر کی ٹیم کے 80 فیصد افسر کورونا وائرس کا شکارہو گئے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد علی نے گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں تاجروں کو تنبیہ کی کہ احتیاط ہی کورونا سے بچائو کا واحد حل ہے ۔فیصل آباد ضلع کے چار اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایچ اوز،پولیس اہلکار اور محکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں لہذا پرزور اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں اپنے اوراپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمدسب کے مفاد میں ہے ۔

  • کرونا بحران نے تین کروڑ امریکی بے روزگار کر دئیے

    کرونا بحران نے تین کروڑ امریکی بے روزگار کر دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا بحران نے تین کروڑ امریکی بے روزگار کر دئیے

    امریکہ کے محکمہ محنت کے مطابق 30 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ریاستی بے روزگاری سے متعلق فوائد حاصل کرنے والے 249،000 سے کم ہو کر 1.877 ملین ایڈجسٹ ہوئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے سروے کرنے والے معاشی ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ تازہ ترین ہفتے میں بے روزگار کم ہوکر 18 لاکھ رہ جائیں گے۔

    امریکہ میں مارچ کے بعد پہلی بار بے روزگار امریکیوں کی تعداد 20 لاکھ سے نیچے آگئی ، لیکن حیرت انگیز حد تک بے روزگای کی شرح برقرار ہے ،جمعرات کو جاری ہونے والے دوسرے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں تجارتی خسارے میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے برآمدات کو دس سال کی کم ترین سطح پر لے جا رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے بحران کے بعد معیشت کا مستحکم ہونا ایک چیلنج ہو گا

    نیو یارک میں ایم ایو ایف جی کے ماہر معاشیات کرس روکی کا کہنا ہے کہ لاکھوں امریکی بے روزگار ایسے ہیں جو اب اپنے بل بھی ادا نہیں کر سکتے، ان بے روزگار کارکنان کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا جو مشکل میں ہیں

    امریکہ میں مارچ میں کرونا کی وجہ سے کاروبار بند ہوا لیکن مئی میں بہت سارے کاروبار کھل گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو ملازمتیں مل گئیں تا ہم پھر بھی بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے ، بہت سے کمپنیاں ملازمتوں کی کمی کر رہی ہیں اور افرادی قوت کم سے کم رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں

    ورجینیا ، ویانا میں نیوی فیڈرل کریڈٹ یونین کے کارپوریٹ ماہر معاشیات ، رابرٹ فرک کا کہنا ہے کہ دوسری صنعتوں اور بڑی کمپنیوں میں بے روزگاری پھیل رہی ہے کیونکہ وہ بند ہیں اور انہوں نے نوکریوں میں بھی کمی کرنا شروع کر دی ہے، اور تنخواہوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے،ماہ اپریل میں ریکارڈ 20.537 ملین ڈوب جانے کے بعد غیر سرکاری تنخواہوں میں آٹھ ملین کی کمی کا امکان ہے۔

    امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 19.8 فیصد رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے ، یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد کا ریکارڈ ہے ، جو اپریل میں 14.7 فیصد تھا۔

    محکمہ تجارت کی ایک علیحدہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اپریل میں تجارتی خسارہ 16.7 فیصد اضافے کے ساتھ 49.4 بلین ڈالر رہا۔ رآمدات نے ریکارڈ 20.5 فیصد کو گھٹا کر 151.3bb ڈالر کردیا ، جو اپریل 2010 کے بعد سب سے کم ہے۔ اس سے درآمدات میں ریکارڈ 13.7 فیصد کمی واقع ہوکر 200.7bn ڈالر رہ گئی ہے

    حالیہ بھاری اضافے کے بعد وال اسٹریٹ پر اسٹاک کی قیمت کم رہی۔ ڈالر اگرچہ مستحکم تھا تا ہم امریکی خزانے کی قیمتیں گر گئیں۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    امریکہ میں جب کوئی بے روزگار ہوتا ہے تو وہ بے روزگاری الاؤنس حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کرواتا ہے ، بے روزگاری الاؤنس کے لئے درخواستوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بے روزگاروں کے 3 کھرب ڈالر کے مالیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا اور حکومت نے اس پروگرام کو 13 ہفتوں تک بڑھا دیا ہے،16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ، 6،74،073 پی یو اے درخواستوں پر کارروائی کی گئی تھی۔

    بے روزگاری کے فوائد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 649،000 سے بڑھ کر 21.487 ملین ہوگئی ہے۔

    کرونا لاک ڈاؤن، عرب ممالک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ

  • ٹک ٹاکرز کی گورنر کے ہاں دعوت اور ان کے کرونا آگاہی مہم میں کردار پر اعتراض کیوں؟؟؟ تحریر: محمد عبداللہ

    ٹک ٹاکرز کی گورنر کے ہاں دعوت اور ان کے کرونا آگاہی مہم میں کردار پر اعتراض کیوں؟؟؟ تحریر: محمد عبداللہ

    گزشتہ روز گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ نے پاکستان کے معروف ٹک ٹاکرز کو مدعو کیا اور ان سے استدعا کی کہ وہ کورونا کی آگاہی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں. اس پر خاصی لے دے جاری ہے، بعض ان کو ناچنے والے، کنجر اور کئی برے ناموں سے لکھ رہے ہیں اور یہاں تک کہا جارہا ہے کہ اب یہ کنجر ناچ ناچ کر ہمیں کرونا سے آگاہ کریں گے وغیرہ وغیرہ. تو دوستو ذرا قومی گریبان میں جھانک کر دیکھیے کہ ان ہمارا قومی مزاج بھی تو یہی ہے کہ وہ کشمیر ہو یا کچھ اور ان پر ہم ناچ گانے کروا کر ہی آزادی کی کوشش کر رہے ہیں تو کرونا کی آگاہی کے لیے اگر ٹک ٹاکرز کو مدعو کرکے ان سے گزارش کی گئی تو اس میں عجب کیسا؟ اور دوسری بات کہ ان ٹک ٹاکرز کو معروف میں نے اور آپ نے ہی کیا نا ان کی ویڈیوز دیکھ دیکھ کر اب وہ معاشرے میں انفلواینسر بن چکے ہیں . انہوں نے اپنا آپ منوایا ہے اور قوم نے ان کو دیکھا ہے ان کی ویڈیوز کے ویوز کروڑوں میں ہوتے ہیں آپ کہیں کہ آپ ان کو فالو نہی کرتے ان کو نہیں دیکھتے تو جن یا کوئی مخلوق تو ہے نہیں جو ان کو فالو کر رہی ہے ہم انسان ہی ہیں جو ان کو دیکھتے اور فالو کرتے ہیں. آپ مانیں یا نہ مانیں. ان کی پچاس پچاس لاکھ فالونگ ہے جتنی ہمارے سیاستدانوں یا علماء کی بھی نہیں ہوتی. جب ہم علماء اور رہنماؤں کو فالو کرنا چھوڑ کر ٹک ٹاکرز کو ہی فالو کریں گے تو کرونا آگاہی بھی تو پھر یہ ٹک ٹاکرز ہی دیں گے. جب قوم جہاد اور مظلوموں کی مدد کو قران و حدیث کی بجائے ڈراموں اور فلموں میں ڈھونڈے گی تو پھر نیلم منیر سے ہی کشمیر کی آزادی کی تحریک چلائی جائے گی نا پھر گانوں سے ہی کشمیر کی آزادی کی تحریک کو تقویت دی جائے گی. ہر ایشو پر متشدد رائے دینے سے قبل ذاتی اور قومی گریبان میں ضرور جھانک کر دیکھیں کہ ہمارا انفرادی اور قومی مزاج کیسا ہے. لاکھوں کروڑوں کی فالونگ رکھنے والوں کو اگر گورنمنٹ اپنی کسی مہم میں استعمال کرنا چاہ رہی ہے تو اچھی بات ہے. ویسے بھی قوم ان ڈاکٹروں اور علماء کی بات کہاں سن رہی ہے جو ان کو احتیاط کی تلقین کر رہے چلو اب قوم کے "پسندیدہ” لوگ ٹک ٹاکرز ہی ان کو سکھائیں گے سب کچھ……
    محمد عبداللہ

  • پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری،ایک دن میں 5 ہزار کے قریب نئے مریض سامنے آ گئے

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری،ایک دن میں 5 ہزار کے قریب نئے مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کی سپیڈ جاری ہے، کرونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌کرونا کے 4896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 68 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1838 ہو گئی ہے ،مریضوں کی مجموعی تعداد 89 ہزار 249 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردارہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 33 ہزار 144، سندھ میں 33 ہزار 536، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 582، گلگت بلتستان میں 852، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 مریض ہیں.

    پاکستان میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 323 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 68 افراد جان کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی ہے، سندھ میں 575، پنجاب میں 629، خیبر پختونخوا میں 521، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور اسلام آباد میں 41 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں.

  • کرونا سے نمٹنے کیلئے گورنر ہاؤس پنجاب میں ٹک ٹاک سٹارز کا اجلاس

    کرونا سے نمٹنے کیلئے گورنر ہاؤس پنجاب میں ٹک ٹاک سٹارز کا اجلاس

    لاہور:کرونا سے نمٹنے کیلئے گورنر ہاؤس پنجاب میں ٹک ٹاک سٹارز کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق آج گورنرہاوس لاہورمیں ہونے والے اہم اجلاس کے سوشل میڈیا پربڑے چرچے ہیں جس میں پاکستان کے ٹک ٹاک فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

    کرونا سے نمٹنے کیلئے گورنر ہاؤس پنجاب میں ٹک ٹاک سٹارز کا اجلاس کے بعد اس وقت سوشل میڈیا پرایک تنقید سننے میں آرہی ہے کہ حکومت کے فیصلے بھی عجیب ہیں کہ ایک طرف 27 ڈاکٹرز اور نرسز وائرس سے مر چکے ہیں انہیں پوچھنے والا بھی کوئی نہیں۔ یہ آخر ہو کیا رہا ہے؟

    سوشل میڈیا پرمزید گفتگوجاری ہے جس میں کہا گیا ہےکہ گورنمنٹ کی سوچ کا معیار چیک کریں ڈاکٹر جو اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کا اعلاج کر رہے ہیں اور گورنمنٹ ٹک ٹاکر سے عوام کو اگاہی دے رہی ہے؟؟اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہیں ٹک ٹاک سٹارکے عجیب عجیب کھیل تماشوں سے پہلے ہی قوم کی بڑی بدنامی ہوچکی ہے اب یہ کیا گل کھلائیں‌گی

  • ایک طرف لاہور میں کرونا کی بڑھتی تعداد تو دوسری طرف پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

    ایک طرف لاہور میں کرونا کی بڑھتی تعداد تو دوسری طرف پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

    لاہور:ایک طرف لاہور میں کرونا کی بڑھتی تعداد تو دوسری طرف پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق ایک طرف ملک میں کرونا کی وبا نے تباہی مچا رکھی ہے تو دوسری طرف پی ایچ اے نے شہر کے پارکس کا باقائدہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے

    ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سیال کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ5 جون سے صبح 6بجے سے رات 9 بجے تک عوام کے لیئے کھلے رہیں گیں۔ محکمہ صحت کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کر تے ہوئے پارکس کھولے جائیں گے ،

    پارکس میں آنے والے شہری ماسک پہنیں گے اور ہاتھوں میں گلوز کا استعمال کرنا لازمی ہے اس کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،بچوں کے جھولوں اور کھیلنے کے مقامات کو فلحال بند رکھا جائے گا

    ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سیال کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے کے پارکس 75 دن کے بعد عوام کے لیئے کھولے جا رہے ہیں ۔شہری سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں

  • ’مرنے والے کے لواحقین کو کرونا میں ڈلوانے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں‘خواجہ اظہارالحسن نے اہم انکشاف کردیا

    ’مرنے والے کے لواحقین کو کرونا میں ڈلوانے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں‘خواجہ اظہارالحسن نے اہم انکشاف کردیا

    کراچی: ’مرنے والے کے لواحقین کو کرونا میں ڈلوانے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں‘خواجہ اظہارنے اہم انکشاف کردیامتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ بدین میں مرنے والوں کے ورثا کو کرونا مریض قرار دینے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بدین میں کچھ مقامات پر مرنے والوں کےورثا کو کہا جارہاہےکہ پیسے لے کر اپنے پیارے کو کرونا میں ڈلوا دو‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ بات ایک فلاحی ادارے نے بھی بتائی، یہ صوبےکےخلاف سازش بھی ہوسکتی ہے لہذا سندھ حکومت اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور اگر کوئی ملوث ہے تو اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے‘۔

    خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کی تقریرسنی بہت اچھی تھی، کراچی میں 2کمروں میں 6 افراد رہتے ہیں تو کس طرح لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے؟ وفا ق اورسندھ کی لڑائی میں صوبےکا نقصان ہوا ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات نے کرونا کے بعد کافی پیسے کمائے اور فیس ماسک یا این 95 مہنگے داموں فروخت کیے، لاک ڈاؤن کی صورت حال میں پولیس نے بے لگام کردار ادا کیا۔

    ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کاروباری افراد سے رابطہ کر کے ہر ماہ رقم دینے کا مطالبہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ رقم کی ادائیگی کے بعد کاروبار کھول دیا جائے گا، سندھ حکومت کے اقدامات سے تاجر ، اساتذہ اور ڈاکٹرز مطمئن نہیں ہیں۔

  • لوگوں کےغیرسنجیدہ رویےکی بنیادپرپالیسی تیارنہیں ہوتی لیکن آپ کہتے ہیں کہ ہماری غلطی ہےتو چلیں ہماری غلطی ہے۔شبلی فراز

    لوگوں کےغیرسنجیدہ رویےکی بنیادپرپالیسی تیارنہیں ہوتی لیکن آپ کہتے ہیں کہ ہماری غلطی ہےتو چلیں ہماری غلطی ہے۔شبلی فراز

    لاہور:لوگوں کے غیرسنجیدہ رویے کی بنیاد پر پالیسی تیار نہیں ہوتی لیکن آپ کہتے ہیں کہ ہماری غلطی ہے تو چلیں ہماری غلطی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکومتی فیصلے پر غلطی تسلیم کرلی۔

    ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ’نیوز وائز‘ میں بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے بتایا کہ کمزور طبقے کی معاشی پریشانیوں کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کرنے کا فیصلہ لیا لیکن لوگوں نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

    شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق فیصلے کے پیچھے این سی او سی کے اعداد وشمار شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے فیصلے پر لوگوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، انسانی زندگی کی بات ہو تو اُمید کی جاتی ہے کہ لوگ سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ’لوگوں کے غیرسنجیدہ رویے کی بنیاد پر پالیسی تیار نہیں ہوتی لیکن آپ کہتے ہیں کہ ہماری غلطی ہے تو چلیں ہماری غلطی ہے۔اس ضمن میں انہوں نے مغربی ممالک کا حوالہ پیش کیا جہاں بہترین طبی وسائل اور معیشت ہے لیکن وہاں بھی کامیابی کی شرح نہیں ہے لیکن بعض ممالک میں نقصان کی شرح کم ہوئی۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ’پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات انتہائی کم ہے اگرچہ ایک بھی موت نہیں ہونی چاہیے تھی‘۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’ہم زمینی حقائق پر صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی حکمت عملی تبدیل کررہے ہیں کہ اگر اب ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا تو جرمانہ ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ ’یہ ایسا ہی ہے جیسے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہوتا ہے‘۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ’سپر مارکیٹس اور شاپنگ مالز سیل کردیں گے اگر انہوں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا‘۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ معیشت متاثر نہ ہو، اتنی معاشی سرگرمیاں ہو کہ تھوڑا سانس لیں سکیں ورنہ سابقہ حکومتوں نے تو معیشت کے ساتھ وہ حشر کیا جو ٹڈی دل نے کھڑی فصلوں کے ساتھ کیا‘۔

    عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ہم نے کوشش کی کہ لوگ ذمہ داری کا ثبوت دیں گے لیکن انہوں نے ثبوت دے دیا کہ وہ ذمہ داری نہیں ہیں‘۔

    ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہماری اکثریت ہوتی تو غیرمعمولی قانون سازی ہوتی، جب کل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا تو مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ کو شہباز شریف کے ساتھ ’سیاسی انتقام‘ کا نعرہ لگا کر ہائی جیک کر لے گی۔

    شبلی فراز نے کہا کہ اگر احتساب کا عمل ختم ہوجائے تو اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کریں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے اور 72 برس کا مسئلہ چند ماہ میں ختم ہوجائے تو ایسا ممکن نہیں ہے لیکن سفر شروع ہوگیا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے ریاستی اداروں سے متعلق کہا کہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ نے پاکستان براڈ کاسٹنگ میں 870 لوگ کو بھرتی کرایا۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ اسٹیل ملز میں نوکریاں بیچی گئیں، ہم اس کی نجکاری نہیں کررہے بلکہ گولڈن ہینڈ شیک دینے کے بعد پھر اس کو ادارے کو کھڑا کریں گے۔

    ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اسٹیل ملز کو دوبارہ اس کے سنہرے دور میں لانے کے لیے نئی سرمایہ کاری لائیں گے۔

  • اس قدر جھوٹ بولا جارہا ہے ، ویکسین پر سازشی خیالات انتہائی احمقانہ ہیں، بل گیٹس پھٹ پڑے

    اس قدر جھوٹ بولا جارہا ہے ، ویکسین پر سازشی خیالات انتہائی احمقانہ ہیں، بل گیٹس پھٹ پڑے

    نیویارک :اس قدر جھوٹ بولا جارہا ہے ، ویکسین پر سازشی خیالات انتہائی احمقانہ ہیں، بل گیٹس پھٹ پڑے،اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ان سازشی خیالات کی تردید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کو لوگوں کے اندر ٹریکنگ مائیکرو چپ لگانے کے للیے استعمال کررہے ہیں۔

    بل گیٹس نے سخت ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ‘میں کبھی بھی مائیکرو چپ جیسے منصوبوں کا حصہ نہیں رہا، درحقیقت اس کی تردید کرنا بھی بہت مشکل ہے کیونکہ یہ انتہائی احمقانہ یا عجیب ہے’۔بل گیٹس کی جانب سے برسوں سے کسی بیماری کی وبا کے حوالے سے خبردار کیا جارہا تھا اور 2016 میں صدر بننے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی اس حوالے سے تیار رہنے پر زور دیا گیا تھا۔

    2015 میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ایک تقریر کے دوران خبردار کیا تھا کہ انسانیت کو سب سے بڑا خطرہ جوہری جنگ سے نہیں بلکہ کسی وبائی وائرس سے لاحق ہے جو کروڑوں افراد کے لیے جان لیوا بن جائے گا۔

    اس خطاب اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لیے 30 کروڑ ڈالرز کے عطیے کے اعلان اور ایک ویکسین کی تیاری کے اعلان پر کچھ حلقوں کی جانب سے مائیکرو سافٹ کے بانی کے خلاف آن لائن مہم شروع ہوگئی تھی اور متعدد اقسام کی افواہیں پھیلائی گئیں۔ان افواہوں میں کہا گیا کہ بل گیٹس اس وائرس کی تخلیق کے پیچھے ہیں اور وہ اس کے ذریعے منافع کمانا چاہتے ہیں۔

    اب بل گیٹس نے پہلی بار اس بات کرتے ہوئے کہا ‘یہ جاننا بہتر ہے کہ کن بچوں کو خسرے کی ویکسین دی گئی اور کن کو نہیں، ایسے نظام جیسے طبی ریکارڈ کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے جو مدد فراہم کرسکیں، طبی عملے کو یہ شناخت کرنا ہوگی کہ کون وائرس سے محفوظ ہے مگر اس عمل میں کسی مائیکرو چپ کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں’۔

    ان کا کہنا تھا ‘ہماری فاؤنڈیشن ویکسینزز خریدنے کے لیے سرمایہ حاصل کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ایک وبا کے خطرے کو دیکھا اور اس پر بات کی’۔سوشل میڈیا اور ٹی وی پر اب بھی بل گیٹس کے حوالے سے سازشی خیالات گرد کررہے ہیں اور صرف مارچ اور اپریل میں 12 لاکھ بار پوسٹس میں ان کے نام کا حوالہ دیا گیا۔

    امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں دریافت کیا گیا تھا کہ 28 فیصد امریکی شہری اب بھی سازشی خیالات پر یقین کرتے ہیں، 44 فیصد ریپبلکن اور 50 فیصد فاکس نیوز دیکھنے والے اسے درست سمجھتے ہیں۔

    اس سروے کے حوالے سے پوچھنے پر بل گیٹس نے اسے کچھ باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا بھر کی حکومتوں اور دیگر گروپس کی جانب سے کووڈ 19 کی تیاری کی ویکسینز کی تیاری کے لیے فنڈنگ رک نہیں سکے گی۔

    تاہم انہوں نے ویکسین کی تیاری کے وقت اور دستیابی کے ساتھ ساتھ ویکسین کے خلاف جذبات پر کچھ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وائرس کے خلاف ہرڈ امیونٹی کا حصول بہت مشکل ہوجائے گا، جو اسی وقت ممکن ہے جب کسی آبادی کا بڑا حصہ وائرس سے محفوظ ہوجائے گا تاکہ وہ مزید پھیل نہ سکے۔

    بل گیٹس نے زور دیا کہ جب ویکسینز کی تیاری شروع ہوجائے گی تو انہیں سب سے پہلے ان ممالک میں تقسیم کیا جانا چاہیے جن کا طبی نظام کمزور ہے جبکہ سماجی دوری کا خیال رکھنا مشکل۔

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو محفوظ اور موثر ویکسینز کی تیاری کے لیے ملکر کام کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی تیاری کا عمل بڑے پیمانے پر ہو، تاکہ ان کو ایسے افراد کے لیے فراہم کیا جاسکے جن کو اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے، ضروری نہیں کہ ان کو پہلے فراہم کی جائے جو سب سے زیادہ سرمایہ لگائیں گے۔

    بل گیٹس کی جانب سے کافی عرصے سے امریکی صدر پر تنقید کی جاتی رہی ہے اور حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ معطل کرنے کو انہوں نے خطرناک قرار دیا تھا۔31 مارچ کو واشنگٹن پوسٹ کے ایک مضمون میں انہوں نے لکھا ‘اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ امریکا نے نوول کورونا وائرس کی روک تھام کے موقع کو ضائع کیا اور کیسز میں اضافے، معیشت کی بندش اور اموات جیسے اثرات نظر آرہے ہیں’۔

    فروری میں جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں بل گیٹس نے اس وائرس کو صدی کی بہت بڑی وبا قرار دیا تھا۔رواں ماہ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان کا ادارہ 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کرے گا۔

    بدھ کو گیٹس فائونڈیشن نے 25 کروڑ ڈالرز اس وائرس کی روک تھام کے لیے خرچ کرنے کا اعلان کیا جس کا بڑا حصہ افریقہ اور جنوبی ایشیا میں خرچ کیا جائے گا۔

  • کرنل ®طارق جمیل کرونا کے سبب وفات پاگئے

    کرنل ®طارق جمیل کرونا کے سبب وفات پاگئے

    لاوہ۔ کرنل ®طارق جمیل صاحب کرونا کے سبب وفات پاگئے ،اطلاعات کے مطابق لاوہ ڈھرنال کے رہائشی کرنل ®طارق جمیل کرونا کے سبب راولپنڈی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔آج وفات پاگئے۔کرنل ®طارق جمیل کئی دنوں سے کرونا وائرس میں مبتلا تھے اورآج راولپنڈی میں اسی بیماری کے سبب جانبرنہ ہوسکے

    کرنل ®طارق جمیل کی تدفین حکومتی ایس او پیز کے ذریعے کردی گئی، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کرنل ®طارق جمیل کو پورے فوجی اعزاز کےساتھ دفن کیا گیا ہے ، ان کی تدفین کے موقع پرخاندان کے افراد کے علاوہ افواج پاکستان کے افسران بھی موجود تھے

    یاد رہے کہ کرونا وائرس نے نہ صرف عام لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے بلکہ فرنٹ لائن پرلڑنےوالے جانبازوں کو بھی متاثرکیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اب تک بڑی تعداد مٰیں ڈاکٹرزپیرامیڈیکل سٹاف ، پولیس ، فوج اوردیگرسیکورٹی اداروں کے لوگ اپنے ہم وطنوں کو بچاتے بچاتے خود قربان ہوگئے