Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کی تردید

    کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کی تردید

    لاہور:کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کی تردید ،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے جاری ہونے خبریں درست نہیں ہیں ،ڈاکٹرظفرمرزا نے مزید کہا ہےکہ وہ اوران کی فیملی کے تمام افراد خیریت سے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا کے حوالے سے خبریں مختلف ذرائع سے آج صبح ہی سے آرہی تھیں کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا اوران کی فیملی کرونا وائرس کا شکارہوگئی ہے

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی نے بعض غیرمصدقہ ذرائع کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا اوران کی فیملی کو کرونا وائرس ہونے کے حوالے سے خبرجاری کی تھی ،

  • صنم سعید کی عوام سے کورونا سے بچاؤ کے لئے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

    صنم سعید کی عوام سے کورونا سے بچاؤ کے لئے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں جگہ کی کمی کی شکایت نہ کریں احتیاط کریں اور کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آغا خان اور انڈس ہسپتالوں میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کے نوٹس کی تصویریں شیئر کیں۔


    تصویریں شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ انڈس ہسپتال اور آغا خان ہسپتال نے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کرلی ہے دونوں ہسپتالوں میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے جگہ اور سہولیات ختم ہوچکی ہیں عوام ہسپتال میں جگہ کی کمی کی شکایت کرنے کی بجائے کورونا سے بچاؤ کے لئے بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کریں-

    واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے مقرر کئے گئے بستر ،آئی سی یو اور ایچ ڈی یو میں بستر ختم ہو گئے ہیں۔انڈس ہسپتال نے کورونا کے مزید مریض لینے سے معذرت کرلی ہے اور اس سلسلے میں اسپتال کے باہر نتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر بینر بھی آویزاں کردیا گیا ہےہسپتال کا کووڈ وارڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔

    گلوکار سلمان احمد سارک مالک کے لئےعالمی وبا کوویڈ 19 کےخیر سگالی سفیر مقرر

    کرونا سے نمٹنے کیلئے گورنر ہاؤس پنجاب میں ٹک ٹاک سٹارز کا اجلاس

    کورونا وائرس : معلوم نہیں مستقبل قریب میں سینما کا کیا ہو گا صنم سعید

  • لیگی رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر بیٹے سمیت کورونا میں متبلا ہو گئے

    لیگی رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر بیٹے سمیت کورونا میں متبلا ہو گئے

    لاہور: لیگی رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر بیٹے سمیت کورونا میں متبلا ہو گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بیٹے فیصل سیف کھوکھر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔جس کے بعد سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بیٹے نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔اس کے علاوہ ایم پی اے یاسین سوہل کے دو بیٹے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

    خیال رہے کہ کوروناو ائرس نے پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ اب سیاسی رہنماؤں کو بھی کورونا سے متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

    اس کے علاوہ متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔ تمام سیاسی شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں۔ سیاسی شخصیات کی جانب سے عوام کو اپنی مثال کے ذریعے پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ بھی ان احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس مہلک وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

    لیگی رہنما نے بھی آئسولیشن اختیار کر کے یہی پیغام دیا ہے کہ اگر احتیاط کی جائے تو کورونا سے نجات پائی جا سکتی ہے۔

  • سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت انسداد کروناکابینہ کمیٹی کا اجلاس ،اہم فیصلوں سے متعلق اہم خبرآگئی

    سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت انسداد کروناکابینہ کمیٹی کا اجلاس ،اہم فیصلوں سے متعلق اہم خبرآگئی

    لاہور:سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت انسداد کروناکابینہ کمیٹی کا اجلاس ،اہم فیصلوں سے متعلق اہم خبرآگئی،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت انسداد کروناکابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اس اہم اجلاس میں کرونا کے پھیلاو کو روکنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی ہوئے

    سینیرصوبائی وزیرکی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں‌ پنجاب میں ڈریپ سے منظور شدہ ایک ہزار انجیکشن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا اوراس کے علاوہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کا حکم بھی دیا گیا

    سینیرصوبائی وزیرکی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں،حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی:عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ تمام پبلک مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ شہری پارکوں میں بچوں کو ساتھ نہ لائیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں

    سینیرصوبائی وزیرکی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں ان عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نرمی کے زیادہ نقصانات سامنے آئے تو دوبارہ سختی کا سوچ سکتے ہیں،گزشتہ دو دنوں سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت مہم جاری ہے:کابینہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ سیکرٹری صحت اور دیگر افسران نے صوبے میں کرونا کے مریضوں کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا

  • کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کو 25 کھرب روپے کا نقصان،یہ نقصان بڑھ بھی سکتا ہے

    کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کو 25 کھرب روپے کا نقصان،یہ نقصان بڑھ بھی سکتا ہے

    اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کو 25 کھرب روپے کا نقصان،یہ نقصان بڑھ بھی سکتا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان کو پہنچنے والا معاشی نقصان 25 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ان اعداد و شمار پر وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران مختلف قرض دہندہ اداروں اور حکومتی اداروں میں تقریباً اتفاق ہوگیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے ذریعے پیمائش کیا جانے والا ملکی معیشت کا حجم 440 کھرب سے 25 کھرب روپے کم ہو کر 415 کھرب ہوگیا

    موجودہ مالی سال کے تخمینے کے تحت جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہونا تھا لیکن یہ 0.4 فیصد سکڑ گئی جن کا مطلب جی ڈی پی کا مجموعی نقصان 3.6 فیصد یا 15 کھرب 80 ارب روپے رہا۔آئندہ سال کے لیے بھی پلاننگ کمیشن نے جی ڈی پی کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے لیکن وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور یو این ڈی پی اسے حقیقی تصور نہیں کرتے۔

    ان اداروں کے مطابق پاکستان کے تجارتی شراکت داروں پر سکڑنے کے جاری اثرات اور ملکی معاشی چیلنجز کے باعث آئندہ مالی سال میں شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اس موقع پر مشیر خزانہ نے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں اور سرکاری اداروں کو کہا کہ کووِڈ 19 کے سبب پاکستانی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ جاری رکھیں تا کہ حکومت کو فوری اور مضبوط پالیسی کے ساتھ ردِ عمل دینے میں مدد ملے۔

    یہ اجلاس عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوئے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا تفصیلی تجزیہ اور کووِڈ 19 سے پڑنے والے معاشی اثرات پر اس کا پالیسی ردِ عمل پیش کیا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی ایشیائی ممالک کو وبا کے باعث پہنچنے والے نقصانات کی عمومی اور پاکستان کے حوالے سے خصوصی پریزینٹیشن دی۔اے ڈی بی کے پیش کردہ اعداد و شمار میں کووِڈ 19 کے بعد کے منظر نامے میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کی علامات نمایاں ہیں۔علاوہ ازیں رکن پلاننگ کمیشن آصدف سعید نے بھی حکومتی ہدایت پر وبا کے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے تیار کردہ تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

  • ملتان:حکومت پنجاب کی طرف سے اقلیتی برادری کے مستحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم

    ملتان:حکومت پنجاب کی طرف سے اقلیتی برادری کے مستحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم

    ملتان:حکومت پنجاب کی طرف سے اقلیتی برادری کے مستحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم ۔اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف اقلیتی برادری کے مستحقین میں مالی امداد کے چیک رضا ہال میں تقسیم کیے گئے۔

    تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور پنجاب مہندر پال سنگھ، ترجمان حکومت پنجاب محترمہ سبین گل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،سب رجسٹرار کامران بخاری و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہندرپال سنگھ نے کہا کہوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرسمس، ہولی اور گرونانک جی کے جنم دن کے موقع پر اقلیتی برادری کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے یہ سپیشل فنڈز فراہم کیے ہیں،مہندر پال سنگھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اقلیتوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں

    ممبرصوبائی اسمبلی سردار مہندرسنگھ نے کہاکہ ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اقلیتوں کی مالی امداد پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار روپے کر دی ہے۔آئندہ بجٹ میں تاریخی پوپ چرچ کی بحالی کے لیے تین کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں

    ترجمان حکو مت پنجاب سبین گل نے کہا کہ ۔کورونا وائرس کے باعث فنڈز بندش کے باوجود اقلیتوں کے لئے سپیشل فنڈز جاری کرائے گئے ہیں،اقلیتی برادری کے لوگ پہلے پاکستانی ہیں اور ان کو دیگر لوگوں کی طرح یکساں مساوی حقوق حاصل ہیں

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان نے کہا کہ وطن عزیز ہم سب کا ہے، اقلیتوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ریاست پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے لیے بھرپور سپورٹ فراہم کرتی رہے گیتقریب میں اقلیتی برادری کے مستحقین میں دس ہزار روپے فی کس کے حساب سے 90 چیک تقسیم کئے گئے۔

  • کرونا اور دوسری بیماریوں کے خلاف آپ کیسے اپنی قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں؟

    کرونا اور دوسری بیماریوں کے خلاف آپ کیسے اپنی قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں؟

    تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 67ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 4 لاکھ کے لگ بھگ افراد داعی اجل کو لبیک بھی کہہ چکے ہیں لیکن دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 33 لاکھ سے زائد ایسے افراد بھی ہیں جنہوں نے بنی نوع انسان کو سب سے زیادہ خطرات سے دوچار کرنے والے کووڈ 19 کو شکست فاش دی ہے۔

    تادم تحریر حتمی طور پر یہ کہنا تو نا ممکن ہے کہ آخر کن وجوہات کی بنا پر یہ مہلک وبا ’کچھ‘ انسانوں سے شکست کھاتی ہے؟ لیکن ماہرین کی ایک بڑی تعداد اب تک کی تحقیقات کے پیش نظر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ انسان کا یقین، اس کی مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کووڈ 19 کے جان لیوا حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    طبی ماہرین یقین رکھتے ہیں کہ اگر انسان کا مدافعتی نظام طاقتور ہوگا تو متاثرہ جسم کووڈ 19 سمیت ہرقسم کے خطرناک اورجان لیوا جرثوموں کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکے گا

    تاہم ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق کرونا وائرس سے بچاو کے لیے انسانی جسم میں قوت مدافعت ہونا بہت ضرورت ہے ، جس کے لیے طبی ماہرین نے تجربات کی بنیاد پرکچھ غذائی مرکبات تجویزکیئے ہیں‌

    طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ سبزقہوہ پینا چاہیے اوراس میں ادرک،لوگ اورلیموں کا استعمال نہاہت ضروری ہے ، اس کے علاوہ اس قہوے میں ڈالے جانے والے لونگوں کوچپانا بھی بہترہے ، اس کے علاہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے دال چینی اورملٹھی کا قہوہ پینا بھی قوت مدافعت کوبڑھانے میں مفید ہے

    طبی تحقیق کے مطابق دہی کا استعمال بھی بہترہے ، اس کے ساتھ ساتھ لہسن کا ایک جوا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ان کو پانے کے ساتھ کھائیں اور یہ عمل روزانہ کی بنیاد پرکریں جب لہسن کی خوشبو آنا شروع ہوجائے اسے روک دیں‌اورپھرکچھ دنوں‌کے وقفے کے بعد کھانا شروع کردیں

    طبی تحقیق کے مطابق ہلدی ، زیتون ، زنگ ، وٹامن اے سے بھرپورغذائیں ایسے ہی وٹا من ڈی سے بھرپورغذائیں کھانی چاہیں ، ایسے ہی چکی کا پسا ہوا آٹا استعمال کرنا چاہیے میدہ وغیرہ کے استعمال سے پرہیزکرنا بہت ہی ضروری ہے

  • کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کی کرونا کے باعث طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

    کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کی کرونا کے باعث طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں

    اب خبر آئی ہے کہ کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، دس دن گھر پر قرنطینہ میں رہنے کے باوجود انکی طبیعت ناساز ہے جس کے بعد خالد آرائیں کو کراچی کے آغاخان ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے

    خالد آرائیں کے اہلخانہ نے انکی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار و دیگر نے بھی خالد آرائیں، شہر یار آفریدی سمیت دیگر مریضوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے

    گزشتہ روز پاکستان میں 11 اراکین اسمبلی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا

    پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے،پانچ جون کو ملک میں 4ہزار734 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد93ہزار983ہوگئی،پانچ جون کو ملک بھر میں کورونا کے 22ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 12ہزار459 ہے،سندھ میں 34ہزار889 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 59ہزار 467 ہے،پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد 35 ہزار 308 ہوگئی ہے،اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 4ہزار323 افراد متاثر ہوئے ،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 331 ہوگئی،بلوچستان میں 5 ہزار 776 ، گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہوئے

    ملک بھر میں 5جون کو کورونا سے 97 افراد جاں بحق ہوئے ،جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1935 ہو گئی،کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ 659 اموات ہوئیں،سندھ 615،خیبرپختونخوا 541،بلوچستان 54اوراسلام آباد میں 45 افراد جاں بحق ہوئے،گلگت بلتستان میں 13 اور آزادکشمیر میں 8 متاثرہ افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں اب تک کورونا سے32ہزار582 مریض صحتیاب ہوگئ

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، ایک روز میں 97 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، ایک روز میں 97 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے،پانچ جون کو ملک میں 4ہزار734 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد93ہزار983ہوگئی،پانچ جون کو ملک بھر میں کورونا کے 22ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 12ہزار459 ہے،سندھ میں 34ہزار889 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 59ہزار 467 ہے،پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد 35 ہزار 308 ہوگئی ہے،اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 4ہزار323 افراد متاثر ہوئے ،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 331 ہوگئی،بلوچستان میں 5 ہزار 776 ، گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہوئے

    ملک بھر میں 5جون کو کورونا سے 97 افراد جاں بحق ہوئے ،جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1935 ہو گئی،کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ 659 اموات ہوئیں،سندھ 615،خیبرپختونخوا 541،بلوچستان 54اوراسلام آباد میں 45 افراد جاں بحق ہوئے،گلگت بلتستان میں 13 اور آزادکشمیر میں 8 متاثرہ افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں اب تک کورونا سے32ہزار582 مریض صحتیاب ہوگئے،

    ملک بھر میں پانچ جون تک کورونا کے 6لاکھ 60 ہزار508 ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں 1265 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،ملک بھر میں 5 ہزار60 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ویکسین محفوظ قرار دیئے جانے پر 20 لاکھ ڈوسز فراہمی کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاہ فام امریکیوں سے برتے جارہے نسلی امتیاز سے متعلق کہا کہ مجھ سے زیادہ سیاہ فاموں کےلیے کسی نے کام نہیں کیا، ہر امریکی کو برابر کے حقوق ملیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران لوٹ مار، فساد کرنے والے مظاہرین پر نیشنل گارڈز نے قابو پالیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح حیرت انگیز طور پر کم ہوکر 13.3 فیصد ہوگئی ہے اور گزشتہ امریکا میں 30 لاکھ کے قریب نوکریاں پیدا ہوئیں۔ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ملک کو دوبارہ کھولنے جارہے ہیں کیونکہ امریکا کو مزید بند نہیں رکھا جاسکتا لیکن لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سماجی فاصلوں، دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔

    امریکی صدر نے مزید نوکریوں کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور صحت مند افراد فوری نوکریوں پر واپس آئیں کیونکہ تفریحی، مہمان نوازی کی صنعت میں 12 لاکھ نوکریاں سامنے آئی ہیں اور تعمیراتی شعبوں میں 4 لاکھ 64 ہزار نوکریاں سامنے آئی۔انہوں نے بتایا کہ تعلیم، صحت کے شعبے میں 4 لاکھ 24 ہزار نوکریاں آئی ہیں جبکہ ریٹیل ٹریڈ میں 3 لاکھ 68 ہزار نوکریوں کا اضافہ ہوا اور پیداوار، کارخانوں کی صنعت میں 2 لاکھ 25 ہزار نوکریاں سامنے آئی۔