Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • سعودیہ نے کرونا سے بچاؤ کے لیے  حفاظتی اقدام مزید سخت کردیے

    سعودیہ نے کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام مزید سخت کردیے

    سعودیہ نے کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام مزید سخت کردیے

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے منگل کے روز بتایا کہ وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے متعدد شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر اور اضافی حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئے اقدمات 28 شوال 1441 ہجری بہ مطابق 20 جون 2020 تک نافذ رہیں گے۔

    سعودی وزارت داخلہ کے ذریعے نے بتایا کہ اضافی حفاظتی پروٹوکول میں فیکٹریاں ، کان کنی ، داخلی ہوا بازی ، انٹرسیٹی ٹرانسپورٹ سروس، ٹیکسیاں کاروں کی بکنگ، سوار مسافروں اور سامان ، ٹیکسیوں اور مشترکہ آمدورفت ، اور سیاحوں کی رہائش کی سہولیات (ہوٹلوں ، فرنیچر اپارٹمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے حفاظتی اقدامات کے دائرے میں ڈاک اور لاجسٹک سروسز اور فارمز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    حفاظتی پروٹوکول میں بیان کردہ مدت کے دوران کام کے مقامات پر حاضری کو عارضی طورپر محدود وقت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
    موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65لاکھ73 ہزار 585ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 88ہزار 41 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 15ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ31لاکھ 70 ہزار 532مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں

  • دنیا بھر میں کرونا کے وار کہیں کم ‌اور کہیں‌ زیادہ، تعداد مزید بڑھ گئی

    دنیا بھر میں کرونا کے وار کہیں کم ‌اور کہیں‌ زیادہ، تعداد مزید بڑھ گئی

    دنیا بھر میں کرونا کے وار کہیں‌اور کہیں‌ زیادہ تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی
    باغی ٹی وی :موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65لاکھ73 ہزار 585ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 88ہزار 41 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 15ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ31لاکھ 70 ہزار 532مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 9ہزار 142افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 1ہزار 783ہو چکی ہے جبکہ6لاکھ 88ہزار 670کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں
    روس میں 4 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔ برطانیہ میں دو لاکھ 79 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 39 ہزار 7 سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

    اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 71 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

    جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 6 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار422 ہوگئی ہے۔

  • کرونا وائرس کا جانی نقصان کم کرنے کی کوئی دوائی نہیں: عالمی ادارہ صحت

    کرونا وائرس کا جانی نقصان کم کرنے کی کوئی دوائی نہیں: عالمی ادارہ صحت

    کرونا وائرس کا جانی نقصان کم کرنے کی کوئی دوائی نہیں: عالمی ادارہ صحت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔

    ڈبلیو ایچ او کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف کرونا جیسی پراسرار اور جان لیوا بیماری سے لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس بیماری کی روک تھام کے لیے پوری دنیا کی حکومتیں اور دوا ساز کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی دوائی کو کرونا کے علاج کے لیے مفید نہیں قرار دیا جاسکا ہے۔ ہائیڈروکسی کلورکین کو کرونا کے بیماروں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا مگر پچیس مئی کے بعد اس دوائی کا استعمال بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گبیریوس نے ایک بیان میں کہا کہ کلوروکین یا اس سے ملتے جلتے فارمولے سے تیار کردہ ادوایات سے کرونا کے علاج میں کسی قسم کی مدد نہیں مل سکتی بلکہ اس نوعیت کی ادویات مزید نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں کرونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈائون میں نرمی کی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوسرے ممکنہ حملے کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اگرکرونا نے ایک بار پھر یلغار کی تو پہلے کی نسبت زیادہ تباہ کن ہوگی۔
    واضح‌رہے کہ موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65لاکھ73 ہزار 585ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 88ہزار 41 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 15ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ31لاکھ 70 ہزار 532مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 9ہزار 142افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 1ہزار 783ہو چکی ہے جبکہ6لاکھ 88ہزار 670کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں

  • کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین دوبارہ مفید قرار دیدی گئی

    کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین دوبارہ مفید قرار دیدی گئی

    لاہور: کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین دوبارہ مفید قرار دیدی گئی،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دوبارہ مفید قرار دے دیا،

    ذرائع کے مطابق 35 ممالک کے 400 ہسپتالوں میں مریضوں پر کلوروکوئین کا ٹرائل کیا گیا۔

    یاد رہے اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے یا نہیں۔

    ایک پریس کانفرنس کے دوران حکام نے بتایا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی افادیت اور محفوظ استعمال کے بارے میں شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم کورونا وائرس کے علاج کیلئے اس کا استعمال ترک کر دیا ہے۔

  • ن لیگی ایم پی اے میاں نوید کورونا وائرس میں مبتلاہوگئے

    ن لیگی ایم پی اے میاں نوید کورونا وائرس میں مبتلاہوگئے

    لاہور:ن لیگی ایم پی اے میاں نوید کورونا وائرس میں مبتلاہوگئے،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایم پی اے میاں نوید علی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے

    کرونا ہونے کے حوالے سے اپنے بیان میں میاں نوید علی نے کہا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے بخار سمیت دیگر علامات کے باعث ٹیسٹ کرایا تھا، جو مثبت آیا جس پر انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ کا کورونا سے انتقال ہو گیا تھا۔

  • میکسیکو میں پہلی بار کرونا سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی

    میکسیکو میں پہلی بار کرونا سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں پہلی بار کرونا سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے

    میکسیکو کے سیکرٹری صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے ایک ہزار سے اموات ہوئی ہیں، میکسیکو میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، ایک دن میں 1092 اموات ہوئی ہیں اس سے قبل ایک دن پہلے 470 ہلاکتیں ہوئی تھیں جو ایک ہی دوز میں ڈبل سے سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں

    میکسیکو میں کرونا کے ایک لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں 1729 اموات ہو چکی ہیں

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 957 ہو گئی ہے، مریضوں کی تعداد بڑھ کر 65 لاکھ سے تجاوز کر چکی جبکہ صحت یاب ہونے 31 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہیں۔ امریکہ میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،امریکا میں کرونا سے 1لاکھ9ہزار142افراد ہلاک اور 19لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ برطانیہ میں 39 لاکھ728، برازیل میں32ہزار568 اور اٹلی میں 33601افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    برازیل کرونا سے ایک ہی دن میں تیرہ سو سے زائد ہلاکتیں

  • پنجاب میں کرونا کے متاثرین میں بدستور اضافہ

    پنجاب میں کرونا کے متاثرین میں بدستور اضافہ

    پنجاب میں کرونا کے متاثرین میں بدستور اضافہ

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1615 نئے کیس، تعداد 31104 ہو گئی۔

    لاہور میں 724، ننکانہ 2، قصور 2، شیخوپورہ 11، راولپنڈی 153، گوجرانوالہ 32 اور سیالکوٹ میں 28 نئے کیس سامنے آئے۔

    ناروال 1، گجرات 67، حافظ آباد 19، منڈی 2، ملتان 181، خانیوال 4، وہاڑی 30، فیصل آباد 99، ٹوبہ 20، جھنگ 3، رحیم یار خان میں 21 نئے کیس سامنے آئے۔

    سرگودھا 6، میانوالی 13، خوشاب 2، بھکر 21، بہاولنگر 18، بہاولپور 67، لودھراں 7، ڈی جی خان 55، مظفر گڑھ 28،راجن پور 2، لیہ 8، ساہیوال 3 اور اوکاڑہ 7 نئے کیس ہو گئے ہیں.

    کورونا وائرس سے 37 مزید اموات، کل تعداد 607 ہو چکی ہیں۔ اب تک 259،254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7،712 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، بزدار ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

    مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، بزدار ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کاحکم دیا،

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل کر دیا جائے گا، ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ممکنہ بھوک اور افلاس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی لیکن ساتھ ہی تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز نے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانےکا وعدہ بھی کیا تھا،لیکن اکثر جگہوں پر SOPs پر بالکل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا جس پر پنجاب بھر میں سخت ایکشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں!!

    دوسری جانب ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی بڑی مارکیٹس بند کرنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا غیر ذمہ داری موت کا سبب بن رہی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کوروونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کی جائیں گی، انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے،

    چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت کیمپ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اب معافی کا وقت ختم ہوگیا، سب افسران فیلڈ میں نکلیں۔

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم دیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں اور بازاروں کو فوری بند کر دیا جائے، ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامی اور پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے

    سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی تھی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے شہریوں کے سیمپل لیے گئے، عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5 اعشاریہ 18 اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6 اعشاریہ 01 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 14 فیصد رہا۔ سمری میں لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔

    سمری میں انکشاف کیا گیا کہ یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ نہیں، جہاں یہ بیماری نہ ہو۔سمارٹ سیمپلنگ کے دوران ٹیسٹوں میں 6 فیصد کا رزلٹ پازیٹو رہا، ان کیسز میں علامات نہیں، یہ انفیکشن اور لوکل ٹرانسمیشن کا ذریعہ بنے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں، سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر دوسرے محکموں سے بھی رائے لی جائے۔

    سیکرٹری صحت نے کہا کہ سفارشات سے پہلے باقاعدہ ٹیسٹ کرنے کی پوری مشق کی گئی، پچھلے دنوں میں مرض کی شدت بڑھنے کے بعد نئے مریضوں کا اندازہ لگانا مشکل تھا

    لاہور میں کرونا کا پھیلاؤ، بزدار سائیں کو ہوش آ ہی گیا،بڑا فیصلہ کر لیا

  • پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری، ایک اور اینکر پرسن کرونا کا بنے شکار

    پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری، ایک اور اینکر پرسن کرونا کا بنے شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، اینکر پرسن بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں

    ابھی خبر آئی ہے کہ معروف اینکر آفتاب اقبال بھی کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    گزشتہ روز غریدہ فاروقی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، اس سے قبل نصراللہ ملک بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ، خاتون اینکر ماریہ میمن بھی دو روز قبل کرونا کا شکار ہو چکی ہیں، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا

    قبل ازیں 28 مئی کو شاور کے سینئر صحافی فخرالدین سید کوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے.صحافی فخرالدین سید 92ٹی وی چینل سے وابستہ تھے،مرحوم صحافی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے،گزشتہ 10 دن سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے

    اس سے قبل 27 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید بھٹی کی کرونا وائرس سے موت ہوئی ہے ، وہ اے پی پی ایمپلائیز یونین کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں.

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    پاکستان کے کئی میڈیا اداروں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اس ضمن میں‌کرونا کا شکار ہونے والے صحافیوں کے بارے میں پی ایف یو جے نے چند روز قبل ایک فہرست بھی جاری کی تھی.

  • برازیل کرونا سے ایک ہی دن میں تیرہ سو سے زائد ہلاکتیں

    برازیل کرونا سے ایک ہی دن میں تیرہ سو سے زائد ہلاکتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں کرونا سے ایک ہی دن میں تیرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے تا ہم خبر آئی ہے کہ کرونا وائرس سے برازیل میں ایک روز میں 13 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں،

    برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1349 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے کل ہلاکتیں 32500 ہو چکی ہیں۔ اس وقت برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چھ لاکھ کے قریب ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 957 ہو گئی ہے، مریضوں کی تعداد بڑھ کر 65 لاکھ سے تجاوز کر چکی جبکہ صحت یاب ہونے 31 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہیں۔ امریکہ میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،امریکا میں کرونا سے 1لاکھ9ہزار142افراد ہلاک اور 19لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ برطانیہ میں 39 لاکھ728، برازیل میں32ہزار568 اور اٹلی میں 33601افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

     

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ