Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • یااللہ خیر! ایک طرف کرونا تو دوسری طرف ایک ہی مہینے میں‌ سورج اور چاند دونوں کو گرہن لگنے کے اعلان سے خوف کا سماں

    یااللہ خیر! ایک طرف کرونا تو دوسری طرف ایک ہی مہینے میں‌ سورج اور چاند دونوں کو گرہن لگنے کے اعلان سے خوف کا سماں

    لاہور :یااللہ خیر! ایک طرف کرونا تو دوسری طرف ایک ہی مہینے میں‌ سورج اور چاند دونوں کو گرہن لگے گا ،اطلاعات کے مطابق رواں ماہ میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا اور گرہن کے دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گی جب کہ سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا۔

    ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب ہوگا جس کا آغاز رات 10بجکر 46 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن 12 بجکر 25 منٹ پر اپنے عروج ہوگا، اس دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گا جب کہ گرہن 2 بجکر 4 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو ہوگا اور 21 جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوتا ہے۔

    سورج کو جزوی گرہن صبح 8 بجکر 46 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 48 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنا شروع ہوگا، 11 بجکر 40 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 1 بجکر 32 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا جو 2 بجکر 34 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں 90 فیصد رنگ فائر نظر آنے کا امکان ہے۔

    ماہرین فلکیات کہتے ہیں کہ سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائےتو چاند کو گرہن لگتا ہے۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ، ایشیا کے زیادہ ترحصوں میں، آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔

  • طلباء کی زندگیاں سب سے اہم، ایسے حالات میں سکول کھولنے کا رسک نہیں لے سکتے ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس

    طلباء کی زندگیاں سب سے اہم، ایسے حالات میں سکول کھولنے کا رسک نہیں لے سکتے ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس

     

    لاہور:طلباء کی زندگیاں سب سے اہم، ایسے حالات میں سکول کھولنے کا رسک نہیں لے سکتے ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اہم اعلان کرکے احتیاطی تدابیراختیارکرنے پرزوردے دیا ،صوبائی وزیرتعلیم کہتے ہیں کہ طلبا کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکتے ،

     

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں مراد راس نے کہا ہے کہ ان احتیاطی تدابیر کے باوجود جو سکول کھولیں گے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، ان کا کہنا تھا کہ جان سلامت رہے ، تعلیمی سلسلے بھی بحال ہوجائیں گے

     

     

    مراد راس نے مزید کہا کہ اس دوران جب تک کرونا وائرس کی وبا متاثر کررہی ہے، تمام طلبا کو 20 فیصد فیسوں میں کمی کا ریلیف دیا جاتا رہے گا ،

     

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چند سکول اس مشکل صورت حال میں بھی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کو اس بات کا احساس نہیں کہ یہ وائرس کس قدر خطرناک ہے ان کو اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے

     

    ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماڈل سکولز منصوبے پردوبارہ کام شروع کردیا ہے ، کتابوں کی تقسیم اورترسیل کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے

  • پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو نے بذریعہ جے ایس بینک 200ممالک سے ترسیلات زر کی منظوری دیدی

    پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو نے بذریعہ جے ایس بینک 200ممالک سے ترسیلات زر کی منظوری دیدی

    لاہور: حکومتی اقدامات رنگ دکھانے لگے: پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو نے بذریعہ جے ایس بینک 200ممالک سے ترسیلات زر کی منظوری دیدی،اطلاعات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے محفوظ، سستے اور تیز ترین ترسیلات زر کی سہولت کے لئے لانچ کیاگیا، پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو (PRI)اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت اوورسیز پاکستانیوں اور وزارت خزانہ کا مشترکہ اقدام ہے۔

    ترسیلات زر پاکستان کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جو کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے ڈالروں کی درآمد کو ممکن بناتا ہے۔سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے سر فہرست 5ممالک میں شامل پاکستان اس درآمدپر گھریلو مالی لچک پیدا کرنے کے لئے زیادہ انحصار کرتا ہے۔

    ماضی میں ترسیلات زرکی زیادہ قیمت اور مشکل طریقہ کار نے بڑی رکاوٹ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث رقم بھیجنے والے رقم بھیجنے سے باز رہے یا اس مقصد کے لئے کے لے ہنڈی اور حوالا جیسے غیر قانونی چینلز کو استعمال کرنے پر مجبور تھے۔لہذا ترسیلات زر کی بڑی مقدار غیر قانونی چینلز کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی تھیں۔ پی آر آئی ان رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے بینکوں کے ساتھ باضابطہ ترسیل زر کی رسیدوں میں حصہ بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے۔

    صف اول کے مالیاتی اداروں میں شامل جے ایس بینک کے ساتھ شراکت کے ذریعہ، پی آر آئی کا یہ قدم 200 سے زائد ممالک میں مقیم پاسکتانیوں کو اپنے پیاروں تک آسان اور سہل انداز میں رقم بھیجنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    دنیا بھر میں ترسیلات رجسٹرڈ پی آرآئی سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ منتقل کی جاسکتی ہیں اور رقم کا حصول جے ایس بینک کے محفوظ اور تیز تر انفراسٹرکچر کے حامل ملک گیر برانچ نیٹ ورک سے زر مبادلہ کے بہترین ریٹ پر کیا جاسکتا ہے۔ جے ایس بینک اس اقدام کے ذریعہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے غیرقانونی رقم کی منتقلی کی حوصلہ شکنی کے لئے اسٹیٹ بینک کی مہم کی بھی حمایت کرے گا۔

    باصرشمسی، صدر اور سی ای او – جے ایس بینک نے اس موقع پر کہا کہ ”ہمارا مقصد بیرون ملک لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے جواپنے خاندان اور دوستوں کو پاکستان میں آسان، سادہ اور سہل انداز میں رقم پہچانا چاہتے ہیں۔ پی آر آئی کے اس اقدام نے زندگی کو آسان بنا دیا ہے اور ہمیں اس بات کی یقین بنانا ہے کہ لوگ اسے جانتے ہوں اور قانونی طریقے سے اپنی رقم حاصل کریں۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی اپنے کردار کے لئے پرعزم جے ایس بینک امید کرتا ہے کہ وسیع پیمانے پر ویلیو ایڈڈ مالیاتی سہولیات اورخدمات کی پیش کش کے ساتھ کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھے۔

  • احساس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں ساڑھے چار ارب روپے سینتیس ہزار خاندانوں میں تقسیم

    احساس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں ساڑھے چار ارب روپے سینتیس ہزار خاندانوں میں تقسیم

    اسلام آباد:احساس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں ساڑھے چار ارب روپے سینتیس ہزار خاندانوں میں تقسیم کردیئے گئے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کے شروع دن سے لیکراب تک کوشش کررہی ہے کہ عوام کوبحرانی کیفیت سے بچایا جائے

     

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ویسے تو پورے ملک میں احساس پروگرام کےتحت رقوم کی تقسیم جاری ہے لیکن اسلام آباد اور ایسے ہی دیگربڑے شہروں میں اتنی بڑی آبادیوں کے لیے انتی خطیررقم کی تقسیم سے یقینا عوام نے حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے

     

     

    ذرائع کے مطابق اس وقت پورے ملک میں مستحق لوگوں میں رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار میں مزید بہتری لانے کے لیے جدید خظوط پرعوامی سروے کا پھر سے جائزہ لیا جارہا ہے ، تاکہ کوئی حق رہ نہ جائے اور کوئی غیرحق دار یہ حق ربردستی لے نہ جائے

  • طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک عورت نے اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیا

    طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک عورت نے اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیا

     

    انت ناک:طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک عورت نے اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیا,اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہری اس وقت بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ، ایک طرف بھارت مظالم ہیں تودوسری طرف کرونا وائرس نے تباہیاں پھیلا رکھی ہیں

     

     

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق ان مصائب کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کی صورت حال اس سے بھی بدترہے، تازہ واقعہ میں طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک عورت نے اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیا

     

     

    ادھر انت ناگ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے کشمیر میں کرونا وائرس نے تباہی پھیلارکھی ہے اس وقت سے لے کراب تک ہسپتال کے فرش پر بچوںکی پیدائیش کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس کے باوجود بھارتی حکومت کشمیریوں کے مسائل پرتوجہ نہیں دے رہی

  • کورونا وائرس : معلوم نہیں مستقبل قریب میں سینما کا کیا ہو گا   صنم سعید

    کورونا وائرس : معلوم نہیں مستقبل قریب میں سینما کا کیا ہو گا صنم سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم ’عشرت میڈ ان چائنہ‘ کا پوسٹر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب ہمیں کوئی معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا لیکن ہم نے شائقین کو مصروف رکھنے کا بہانہ تلاش کرلیا ہے


    صنم سعید نے اپنے ٹویٹ میں کریکٹر پوسٹر شئیر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پوسٹر فلم میں نبھائے جانے والے کردار کی مناسبت سے ہے۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں محب مرزا کی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ’عشرت میڈ ان چائنہ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے یہ ہدایتکار محب مرزا کی پہلی فلم ہے جس کی کاسٹ میں وہ خود بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی پروڈکشن بھی انہوں نے دی ہیں-

    تھائی لینڈ سے آنے والے فنکاروں کی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آ گئے

    بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانی صبر اور ہمت سے کام لیں صنم سیعد

  • کورونا وائرس کی دوا : روس کو بڑی کامیابی مل گئی

    کورونا وائرس کی دوا : روس کو بڑی کامیابی مل گئی

    ماسکو :کورونا وائرس کی دوا : روس کو بڑی کامیابی مل گئی،اطلاعات کے مطابق روس نے نئے کورونا وائرس کووڈ 19 کے سد باب کیلئے نیا اور امید افزاء علاج تیار کرلیا، امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے علاج کو تلاش کرنے کا کام ہورہا ہے، اس سلسلے میں روس نے اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر کو کرونا وائرس کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

    اس وقت گیلیڈ سائنس کی تیار کردہ ریمیڈیسیور مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس وائرس کے علاج کے لیے موثر دریافت ہوئی ہے، جس کے بعد امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔مگر روس نے جاپان میں تیار ہونے والی اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر یا کچھ ممالک میں جسے ایویفیور بھی کہا جاتا ہے کو اس وبائی بیماری کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

    اس حوالے سے آر ڈی آئی ایف کے سربراہ کرل دیمیترف نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کورونا وائرس کے 40 میں سے 60 فیصد مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور وہ 5 دن میں صحتیاب ہوگئے، یعنی دیگر طریقہ علاج کے مقابلے میں اس دوا سے ریکوری کا وقت 50 فیصد کم ہوگیا۔

    روس میں اس دوا کا آخری مرحلے کا کلینیکل ٹرائلز جاری ہے جس میں 330 مریضوں کو شامل کیا گیا ہے، جس کے نتائج رواں ہفتے ہی جاری ہوسکتے ہیں۔روسی حکام نے اس دوا کو کوویڈ 19 کے علاج کے لیے محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے، 11 جون سے روس کے اسپتالوں میں اس کی مدد سے کورونا مریضوں کے علاج کا آغاز ہوگا جبکہ طلب پوری کرنے کے بعد اسے دیگر ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ روس میں اب تک 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

    سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

    سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی : سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار910 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 29 مریض جاں بحق ہو گئے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 824 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار78 ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا کے ایک ہزار 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 555 ہو گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 مریض انتقال کر گئے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور کورونا سے متاثر 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ آج سب سے زیادہ 7 ہزار 547 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
    ادھر اکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 28 ہزار 923 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 29 ہزار 489، سندھ میں 31 ہزار 86، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، گلگت بلتستان میں 779، اسلام آباد میں 3 ہزار 188 جبکہ آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 344 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 370 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 28 ہزار 923 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 688 ہوگئی۔ سندھ میں 526، پنجاب میں 570، خیبر پختونخوا میں 490، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور اسلام آباد میں 34 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.

  • ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں  یاسر نواز

    ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں یاسر نواز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھ کر ارطغرل ہوتے جارہے ہیں۔

    با غی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز نے گزشتہ روز اپنی اوراہلیہ ندا یاسرکی شادی کی 18ویں سالگر ہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی ندا یاسر کے ہمراہ ایک لائیو سیشن کیا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے-

    لائیو سیشن کے دوران ندا نے کہا کہ ہم اس لائیوسیشن کے ذریعے اُن تمام جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہیں جو ہماری صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
    https://www.instagram.com/tv/CA7s-CgA3_P/?igshid=1pp3sqdq8tf26
    یاسر نے کہا اللہ کے کرم سے ہم تینوں ٹھیک ہیں ہم 13 دنوں تینوں آئسولیٹ ہیں اور ٹھیک ہیں-

    یاسر نواز نے کہا کہ ہمیں سال 2020 ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ اس سال ہماری شادی کو 18 سال مکمل ہوگئے ہیں اور ہم کورونا کی وجہ سے 13 دن سے ایک ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔

    یاسر نواز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سب سے کمال کی بات یہ ہے کہ ان 13دنوں میں ندا نے مجھ سے کوئی لڑائی نہیں کی میں تو ویسے بھی لڑائی نہیں کرتا-

    ندا یاسر نے کہا کہ اس دوران ہمیں تھوڑی گھبراہٹ اور بے چینی بھی تھی کہ کیسے سب ٹھیک ہوگا لیکن اللہ کا شکر ہے اُس نے ہم پر اپنا کرم کیا۔

    ندا نے کہا ٹھیک ہونے کے بعد جب میں شو پر آؤں گی تو بتاؤں گی کہ کیا کیا استعمال کرنا چاہیئےاور کس طرح خیال رکھنا چاہیئے-

    یاسر نواز نے کورونا میں کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہم اے سی میں زیادہ نہیں بیٹھ رہے اور اپنی خوارک میں ہم کلونجی اور وٹامن سی اور زنک کی گولیوں کا استعمال کر رہے ہیں لیموں پانی دار چینی اور ادرک کی چائے باقاعدگی سے پی رہے ہیں

    اُنہوں نے لائیو سیشن میں اپنے پڑوسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوسی ہمارا بہت خیال رکھ رہے ہیں۔اور کھانے پینے کی اشیاء لوگ دور دور سے بھیج رہے ہیں یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے ایسے لگتا تھا لوگ مادہ پرست ہو گئے لیکن اب یہ سب دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اب احساس ہوا ہے لوگوں میں ابھی بھی انسانیت باقی ہے

    یاسر نے کہا کہ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ابھی بھی اچھے لوگ ہیں اور اچھے لوگ تیمارداری خایل رکھنا آپ کا اس سے بھی بہت حوصلہ ملتا ہے –

    ایک مداح سوال نے سوال کیا کہ یاسر بھائی سٹائلش ہوتے جا رہے ہیں جس کے جواب میں یاسر نواز نے کہا کہ میں ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں۔

    ندا یاسر نے کہا کہ میں قرنطینہ کے دوران 13 دن سے ارطغرل غازی دیکھ رہی ہوں اور یہ دیکھ کر اچھا ٹائم پاس ہو رہا ہے یہ تُرک سیریز دیکھ کر ایک جوش پیدا ہوتا ہے کہ کیسے تاریخ میں مسلمانوں نے فتوحات اپنے نام کیں-

    لائیو سیشن میں یاسر نواز نے کورونا علامات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بخار، جسم میں درد اور کمزوری ہوئی تھی جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جوکہ مثبت آیا ۔

    آئسولیشن میں منائی گئی شادی کی سالگرہ یادگار ہے یاسر نواز

    میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ندا یاسر

  • اسرائیلی نسل پرستی کو بے نقاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پرعالمی مہم جاری

    اسرائیلی نسل پرستی کو بے نقاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پرعالمی مہم جاری

    لندن :اسرائیلی نسل پرستی کو بے نقاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پرعالمی مہم جاری ،اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج اور امریکا میں امریکی فوج کے ہاتھوں نسل پرستی کے جرائم کے ارتکاب کے بعد عالمی سطح پر مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد اسرائیل اور امریکا کے نسل پرستانہ جرائم کو بے نقاب کرنا ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مایئکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسرائیلی ریاست کی نسل پرستی کے خلاف شروع کی گئی مہم کو "PalestinianLivesMatter” اور”BlackLivesMatter” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ساتھ "فلسطینی فلوائیڈ” کا عنوان دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری عالمی مہم میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جاری وحشیانہ جنگی جرائم اور نسل پرستانہ جرائم کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔

    اس مہم میں شامل ہونے والے سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں ایک ذہنی مریض فلسطینی نوجوان کو بے رحمی کے ساتھ شہید کیا جب کی امریکا میں امریکی فوج نے ایک سیاہ فام شہری کو وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔