Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، امریکا میں کرونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی جبکہ مریض بھی سب سے زیادہ ہیں،چین نے کرونا پر قابو پا لیا ہے، کرونا پھیلا کیسے اس پر چین اور امریکہ نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے تا ہم ابھی تک کوئی بات واضح نہیں ہو سکی

    ایسے میں ایم آئی 6 کے سابق سربراہ سر رچرڈ ڈئیر لیو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسان نے بنایا اور وہ غلطی سے پھیل گیا، مجھے یقین ہے کہ کرونا وائرس انسان سے بنایا ہے جو چین کی لیب سے نکلا،

    سر رچرڈ ڈئیر لیو ، جو ایم آئی 6 کے سربراہ تھے ، جو 1999 سے 2004 تک غیر رسمی طور پر ‘سی’ کے نام سے جانا جاتا ایک کردار تھا ، نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ کوویڈ 19 انسان ساختہ یعنی انسان نے بنایا ہے.

    سر رچرڈ ڈئیر لیو نے لندن یونیورسٹی کے سینٹ جارج ہاسپٹل کے پروفیسر اینگس ڈالیگیش اور ناروے کے ماہر معاشیات برجر سورینسن کی ایک ‘اہم’ رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ وائرس لیبارٹری میں تیار کیا گیا تھا۔

    سر رچرڈ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کرونا وارئرس قدرتی ہے بلکہ یہ انسان کا بنایا ہوا ہے، چین نے اسکی ذمہ داری قبول نہیں کی اگر وہ ذمہ داری قبول کرتا تو اسکا کیا بدلہ دیتا؟ چین کے ساتھ تعلقات کے حوالہ سے اب ممالک دوبارہ غور کریں کہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد اسکے ساتھ کیسے تعلقات رکھنے ہیں.

    تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرونا ویکسین تلاش کرنے کی موجودہ کوششیں ناکام ثابت ہوں گی کیونکہ سائنسدانوں نے اب تک کرونا وائرس کی اصل خصوصیات کو غلط سمجھا ہے۔

    سر رچرڈ نے دعویٰ کیا کہ چین کے ووہان کی ایک لیبارٹری میں سائنس دان چھپ چھپ کر کرونا وائرس پر کام کر رہے تھے کی اسی دوران بائیو سیکورٹی میں غلطی کی وجہ سے کرونا وائرس نکل گیا، سابق ایم آئی 6 چیف کے مطابق کرونا وائرس کو ووہان وائرس کہنا بھی درست ہے

    ڈبلیو ایچ او کی ایک سابق تحقیق سے پتہ چلا کہ کرونا وائرس ووہان کے بازار میں چمگادڑوں‌ سے انسانوں میں پھیلا،جہاں جنگلی جانوروں کو پنجروں میں بند رکھا جاتا ہے اور گوشت کے لئے ذبح کیا جاتا ہے. گیلی منڈی ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے دور نہیں ہے ، جو چین میں بائیو سکیورٹی لیبارٹری کی واحد چار لیب ہیں.

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    گذشتہ ماہ کے آخر میں ایک چینی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ جانوروں کے نمونوں میں سے کسی قسم کے وائرس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

     

  • پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک روز میں مزید 82 ہلاکتیں، مریض بھی سب سے زیادہ سامنے آ گئے

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک روز میں مزید 82 ہلاکتیں، مریض بھی سب سے زیادہ سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں‌ بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌82 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4688 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد ایک ہزار 770 ہوگئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 688 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 31 ہزار 104، سندھ میں 32 ہزار 910، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5 ہزار 224، گلگت بلتستان میں 824، اسلام آباد میں 3 ہزار 544 جبکہ آزاد کشمیر میں 285 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 511 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 82 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 770 ہوگئی۔ سندھ میں 555، پنجاب میں 607، خیبر پختونخوا میں 500، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 51 اور اسلام آباد میں 38 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

    گزشتہ روز دو اراکین اسمبلی کرونا سے وفات پا چکے ہیں جن میں سے ایک ن لیگ اور دوسرا تحریک انصاف کا تھا، کرونا سے وفات پا جانے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 6 ہو گئی ہے

  • راتوں رات پنجاب پولیس میں‌بڑے پیمانے پرتبادلے

    راتوں رات پنجاب پولیس میں‌بڑے پیمانے پرتبادلے

    لاہور:راتوں رات پنجاب پولیس میں‌بڑے پیمانے پرتبادلے ،اطلاعات کےمطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق اوروزیراعلیٰ‌پنجاب کے درمیان اہم ملاقات کے نتائچ سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب نے راتوں رات بڑے بڑے پولیس افسران کو بدل کررکھ دیا ہے

    باغی تی وی کےمطابق نئے حکم کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید خان کو تبدیل کردیا گیا،اشفاق خان دوبارہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور مقررکردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والے سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ حکم فی الفورنافذ العمل ہوگیا ہے اوراب لاہور کی بھاگ دوڑ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے سپرد کردی گئی ہے ، یادرہے کہ کل رات چیف سیکرٹری پنجاب اوروزیراعلیٰ‌پنجاب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس کے بارے میں بڑی پشین گوئیاں‌جاری تھیں جن میں سے چند ایک آج رات پوری ہوگئی ہیں‌

  • پنجاب یونین آف جرنلسٹ کا چیئرمین "آپ میڈیا” گروپ سے مطالبہ ، خداراغریب ورکروں کوان کی بقایا تنخواہیں ہی دے دیں‌

    پنجاب یونین آف جرنلسٹ کا چیئرمین "آپ میڈیا” گروپ سے مطالبہ ، خداراغریب ورکروں کوان کی بقایا تنخواہیں ہی دے دیں‌

    لاہور:پنجاب یونین آف جرنلسٹ کا چیئرمین بحریہ ٹاون و”آپ میڈیا” گروپ سے مطالبہ ، خداراغریب ورکروں کوان کی بقایا تنخواہیں ہی دے دیں‌،باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے چیئر مین بحریہ ٹاون اور”آپ میڈیا ” گروپ ملک ریاض سے ہمدردانہ مطالبے نے سننے والوں کے رونگھٹے کھڑے کردیئے

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض سے ورکروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ورکروں کی بقایا تنخواہیں بہت جلد اداکردی جائیں گی ، اس پرورکروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی لیکن آپ نے اپنے ہی وعدے کا ایفا نہ کیا اورابھی تک آپ نے ان مزدوروں کی مزدوری نہیں دی جن کے پیسینے کو خشک ہوئے بھی کئی ماہ گزرچکے ہیں‌

    پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے ملک ریاض کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ اب تو ہرکوئی بہتر جانتا ہے کہ کرونا کی وبا کے دنوں میں لوگوں کی معاشی حالت کس قدر خراب ہوچکی ہے ، دوسری طرف اگرآپ ورکروں کوبے روزگارکردیں اورپھران کی تنخواہیں بھی نہ دیں‌تو ان پرکیا گزرے گی اب تو سفید پوشوں کی سفید پوشی بھی نہ رہی ہمارے جیسے ورکروں کا کیا بنے گا ، ان ورکروں‌کا کہنا ہے کہ براہ مہربانی ہمارے واجبات اداکریں اورہماری پریشانی میں کمی کا سبب بنیں نہ کہ آپ کی وجہ سے ہمارے گھروں میں اورپریشانیاں آجائیں

  • 3 جون  کا دن جنوبی ایشیائی ممالک میں‌ کرونا کے کسیزمیں سب سے زیادہ کیسزکا دن ثابت ہوا

    3 جون کا دن جنوبی ایشیائی ممالک میں‌ کرونا کے کسیزمیں سب سے زیادہ کیسزکا دن ثابت ہوا

    لاہور:آج کا دن جنوبی ایشیائی ممالک میں‌ سب سے زیادہ کرونا کے کسیز پاکستان میں ، پریشانیوں نے پنجے گاڑ لیئے،اطلاعات کے مطابق آج کا دن پاکستان میں‌کرونا وائرس کے شکارکے حوالےسے سب سے زیادہ پریشان کن دن ہے آج کے دن پاکستان میں جنوبی ایشیائی ممالک میں‌سے سب سے زیادہ کیسز بھارت میں‌اور اس کے بعد پاکستان میں رپورٹ ہوئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق آج سب سے زیادہ کیس بھارت میں‌ رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 9524 ہے اور آج بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 259 تھی جبکہ کل مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ،جبکہ اب تک کل مریضوں‌کی تعداد 216,715 سے تجاوز کرچکی ہے

    اس کے بعد پاکستان کا نمبرہے جہاں آج 4065 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورآج کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 67 تھی ، جبکہ اب تک کل مرنے والوں کی تعداد 1688 ہوگئی،پاکستان میں اب تک کل مریضوں کی تعداد 80,463 سے تجاوزکرچکی ہے

    بنگلہ دیش میں‌آج دوہزار 695 کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ آج مرنے والوں کی تعداد 37 تھی ، کل مرنے والوں کی تعداد ساڑھے سات سو کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے اوراب تک کل مریضوں کی تعداد 55,140 ہے

  • لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    لاہور:لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا کے باعث انتقال کر گئے،اطلاعات کے مطابق کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ شوکت منظور چیمہ کو چند روز قبل کورونا ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت منظور چیمہ گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ن لیگ عطااللہ تارڑ نے ٹوئٹر پر شوکت منظور کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق مرحوم ایم پی اے شوکت منظور چیمہ دل کے شدید عارضے میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا وائرس کے باعث ان کی طبعیت بگڑ چکی تھی جس کے بعد انھیں گزشتہ سات روز سے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ شوکت منظور چیمہ پی پی 51 وزیر آباد سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی، انجینئر امیر مقام اور عطا تارڑ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

  • مسجد نبویﷺ کھلنے کے پہلے ہی روز 93774 نمازیوں نے نماز ادا کی

    مسجد نبویﷺ کھلنے کے پہلے ہی روز 93774 نمازیوں نے نماز ادا کی

    مدینہ منورہ : مسجد نبویﷺ کھلنے کے پہلے ہی روز 93774 نمازیوں نے نماز ادا کی ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ کے کھلنے کے پہلے ہی روز 93 ہزار 774 نمازیوں نے نماز ادا کی۔ پہلے ہی دن سب سے زیادہ 40 ہزار سے زائد نمازیوں نے مغرب کی نماز ادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 20 دن سے زائد دن تک ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد 26 مئی سے کرفیو و لاک ڈاؤن کو نرم کردیا تھا۔ سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام ریاستوں اور علاقوں سے جزوی طور پر کرفیو کو ختم کردیا تھا جب کہ اس سے قبل ہی سلسہ وار حکومت نے لاک ڈاؤن کو نرم کرنا شروع کیا تھا۔

    سعودی حکومت نے مئی کے اختتام تک لاک ڈاؤن میں مزید نرمیاں کرتے ہوئے جہاں مساجد کو عام افراد کے لیے کھول دیا تھا، وہیں دیگر کاروباروں کو کھولنے کی اجازت بھی دی تھی۔تاہم کرفیو و لاک ڈاؤن کو نرم کیے جانے کے بعد وہاں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور 2 جون سے 3 جون کے درمیان 24 گھنٹوں کے اندر 1800 سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    عرب نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے تصدیق کی کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان کے مطابق نئے کیسز کے بعد ملک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 89 ہزار سے زائد تجاوز کر گئی جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 138 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ نئی ہلاکتوں کے بعد سعودی عرب میں ہلاکتوں کی تعداد 549 تک جا پہنچی جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار 340 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 70 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور مجموعی طور پر صحت یاب مریضوں کی تعداد 65 ہزار 790 تک جا پہنچی ہے۔

    ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اس وقت محض 22 ہزار 667 مریض کورونا میں مبتلا ہیں جن میں سے 1264 افراد انتہائی علیل یا تشویش ناک حالت میں ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان نے ملک میں بڑھتے کیسز کو کرفیو یا لاک ڈاؤن کو نرم کرنے سے نہیں جوڑا اور بتایا کہ وزارت صحت وبا پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل خرچ کر رہی ہے۔

    مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی کو بھی 31 مئی کے روز کھول دیا گیا اور تقریبا 45 دن بعد پہلی بار عام نمازی افراد مسجد میں داخل ہوئے۔سعودی گزٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد نبوی کے کھلنے کے پہلے ہی روز 93 ہزار 774 نمازیوں نے وہاں نماز ادا کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجد نبوی کے 11 دروازے 31 مئی کی صبح کی نماز سے ایک گھنٹہ قبل ہی کھول دیے گئے تھے اور تمام نمازیوں کو سخت حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے بعد ہی مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی مسجد کے کھلنے کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ 40 ہزار سے زائد نمازیوں نے مغرب کی نماز ادا کی اور اس دوران سماجی فاصلے کو اختیار کیا گیا۔

    خیال رہے کہ مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی دیگر مساجد کو 20 مارچ کو بند کیا گیا تھا، تاہم 30 اور 31 مئی کے بعد سعودی عرب کی ہزاروں مساجد کو کھول دیا گیا۔

  • پنجاب پولیس کے 121 افراد کورونا وائرس کا شکار، 5 شہید

    پنجاب پولیس کے 121 افراد کورونا وائرس کا شکار، 5 شہید

    لاہور:پنجاب پولیس کے 121 افراد کورونا وائرس کا شکار، 5 شہید،اطلاعات کے مطابق فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو سلام۔ کورونا کا خطرہ پولیس کے سر پر منڈلانے لگا۔ 121 افسر اور اہلکار متاثر ہوئے۔ لاہور میں 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں کی سکریننگ کی گئی۔ 205 کورونا کا شکار، 84 صحت یاب ہوئے۔

    تفصیل کے مطابق کورونا سے لاہور میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ ٹریفک پولیس کے 24 جبکہ ڈولفن کے 17 اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے۔ ڈی ایس پی عامرڈوگر، انسپکٹر راؤ جاوید، ہیڈ کانسٹیبلان رمضان اورشمس شہید ہوئے۔ 121 میں سے 84اہلکار کورونا کو شکست دے کر دوبارہ ڈیوٹی پر آ گئے۔

    تھانہ نواں کوٹ کا سب انسکپٹر خالد حسین کورونا کے باعث دم توڑ گیا۔ خالد حسین گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے، چند روز سے گھر میں قرنطینہ تھے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اشفاق خان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد متاثر، آئی جی آفس کی خاتون ایس پی اور ایس پی سکیورٹی بلال ظفر بھی کورونا سے متاثر ہوئے۔

    سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا سے پولیس کا محکمہ دیگرمحکموں سے زیادہ متاثرہوا۔ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ہر قسم کے خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کام کریں گے۔

  • صوبہ پنجاب میں 20 فیصد ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس میں مبتلا

    صوبہ پنجاب میں 20 فیصد ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس میں مبتلا

    لاہور:صوبہ پنجاب میں 20 فیصد ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس میں مبتلا،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں 20 فیصد ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والا طبی عملہ غیر محفوظ ہے۔ پنجاب بھر میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف اس وبا میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 20 فیصد طبی عملہ وائرس سے متاثر ہو چکا ہے۔ پنجاب میں 2831 طبی عملے کے ٹیسٹ کروائے گئے تو ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل سٹاف میں 562 افراد کورونا پازیٹو نکلے۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کی وبا سے 11 ڈاکٹرز اور 2 نرسز شہید بھی ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ کورونا وارڈز میں ماسک اور حفاظتی لباس فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں بغیر کورونا ٹیسٹ ہر قسم کی سرجری اور آپریشن بھی بند ہیں۔

  • عمران نیازی کا واحد مقصد یہی دکھائی دیتا ہےکہ ہراس شخص کی زندگی خطرے میں ڈالےجوان کی نااہلی پربات کرتا ہے:شہباز شریف

    عمران نیازی کا واحد مقصد یہی دکھائی دیتا ہےکہ ہراس شخص کی زندگی خطرے میں ڈالےجوان کی نااہلی پربات کرتا ہے:شہباز شریف

     

    لاہور:عمران نیازی کا واحد مقصد یہی دکھائی دیتا ہے کہ ہر اس شخص کی زندگی خطرے میں ڈالے جو ان کی نااہلی پر بات کرتا ہے. شہباز شریف نے یہ بیان دینے کے ساتھ ساتھ وہ تصویر بھی شیئر کی جووہ اس سے پہلے کئی بارشیئرکرکے ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کرچکےہیں

     

     

     

     

    باغی ٹی ؤی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک بیان داغا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ان کی گرفتاری سے بے شمار لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا

     

     

    شہباز شریف نے اپنی گرفتاری کو ایک بہت بڑا قومی نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری کی کوششوں سے بے شمار لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا ، میاں شہباز شریف نے ان لوگوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان میں میرے لیگی سپورٹرز شامل ہیں