Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سے سندھ کے صوبائی وزیر چل بسے،تحریک انصاف کی ایک اورخاتون رکن اسمبلی کرونا کا شکار

    کرونا سے سندھ کے صوبائی وزیر چل بسے،تحریک انصاف کی ایک اورخاتون رکن اسمبلی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، صوبائی وزیر کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    سندھ کے صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے۔ انھیں پچھلے ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد مسلسل عوامی خدمت میں مصروف رہے۔ تاہم وبا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطیہ کر لیا تھا۔ بعد ازاں طبعیت زیادہ خراب ہونے کے باعث ان کے اہلخانہ نے انھیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔

    مرتضیٰ بلوچ کا 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ مرحوم گڈاپ کے ٹاؤن ناظم بھی رہے۔ وہ پی ایس 88 ملیر ٹو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل کرونا سے دو اراکین اسمبلی کی موت ہو چکی ہے، پنجاب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین کی گزشتہ روز موت ہوئی، بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق گورنر کی بھی کرونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے آج صوبائی وزیر کی موت ہوئی ہے

    قبل ازیں پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی مدیحہ نثار کرونا کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، مولا بخش چانڈیو کی فیملی کے اراکین بھی کرونا کا شکار بنے ہیں

    ملتان سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ملک محمد عامر ڈوگر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،ملک عامر ڈوگر نے نشتر ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا ملک عامر ڈوگر نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر آیسولیشن اختیار کر لی ہے

    قبل ازیں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی خیبرپختونخواہ عنایت اللہ خان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،

    عنایت اللہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اج صبح میرا کرونا ٹیسٹ مثبت اگیا ہے۔ معمولی بخار ,سردرد اور سینے کے تکلیف میں مبتلا ہوں مگر اب تھوڑا بہتر محسوس کررہا ہوں۔ اپنے اپکو ایسولیٹ کررہا ہوں۔ اپ سب سے دعاووں کی درخواست ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو،آمین

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھانجے اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی و بجلی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے انہوں نے اپنے آپ کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،رانا عارف اقبال کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،رانا عارف اقبال نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا،راناعارف اقبال سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اےہیں ، رانا عارف اقبال کی اہلیہ اور4بچے بھی کورونامیں مبتلا ہو چکے ہیں،‏ایم پی اےعارف اقبال نےخودکورہائشگاہ میں قرنطینہ کرلیا

    قبل ازیں وفاقی وزیر شہر یار آفریدی بھی کرونا کا شکار ہو گئے، شہر یار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے

    گزشتہ روز حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار ہو گئے

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی، کرامت کھوکھر نے خو د کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

    کرامت کھوکھر لاہور کے حلقے این اے 135 سے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں.

    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی چند روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا تھا

    وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کرونا کا شکار ہوئے تھے، ان کی حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تا ہم طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام، سینٹر نہال ہاشمی، عطاء اللہ تارڑ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، شہباز شریف کے آفس سیکرٹری کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورنا ٹیسٹ مثبت آگئے ,3جون کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے تمام ارکان کو کورنا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر سندھ اسمبلی کے اراکین نے کرونا کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 8 اراکین میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،

    سیکرٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کورنا ٹیسٹ کرائے بغیر کسی رکن کو اسمبلی آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر سندھ اسمبلی بھی کورنا ٹیسٹ کرائیں گے،محکمہ صحت کی ہدایت پر تمام ارکان اسمبلی کو عمل کرنا ہوگا، سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے.

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

     

    ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. ن لیگی رہنماؤں امیر مقام، نہال ہاشمی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

  • فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    لاہور:فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق فیروزسنزاورسرل فارما پاکستان نے کرونا وائرس سے پیداہونے والی بیماری کے خاتمے کے لیے ایک نہایت ہی مہنگا ترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ انجیکشن مارکیٹ میں دستیاب ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ ایک 11 ٹیکوں پرمشتمل کورس ہے ، جس کے ایک ٹیکے کی قیمت بیس ہزارروپے ہے جبکہ اس پورے کورس کی کل قیمت دو لاکھ بیس ہزارروپے ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس انجیکشن کے حصول کےلیے ڈاکٹرنسخہ ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اوراشٹام پیپربھی لازمی دینا ہوگا جس پریہ تحریرلکھی ہونی چاہیے کہ کسی بھی ری ایکشن کی صورت میں کمپنی ذمہ دارنہیں ہوگی

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ متعارف کروایا جانے والا انجیکشن گورنمنٹ آف پاکستان سے منظ‌ور ہوگیا ہے یانہیں بہرکیف یہ ایک اچھی خبر ہے ان کے لیے جو صاحب استطاعت ہیں اوروہ مریض جوانتہائی غریب ہیں‌ ان کے لیے یہ خبراوربھی تکلیف دہ بن کرگری ہے کیونکہ انجیکشن کی اتنی قیمیت تو کبھی بھی ادانہیں کرسکیں‌گے

  • پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، اہلیہ اور بیٹے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، اہلیہ اور بیٹے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

    حیدرآباد: سینیٹر مولا بخش چانڈیو، اہلیہ اور بیٹے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے۔

    رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اور بیٹے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، مولا بخش چانڈیو کو ان کے اہلخانہ سمیت گھر کے اندر ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا تھا اب ٹیسٹ مثبت آگیا، تنہا کمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں، الحمد للہ طبیعت ٹھیک ہے۔

    علاوہ ازیں لاڑکانہ سے متنخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما معظم علی عباسی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    لاہور:فیروزسنز اورسرل فارما پاکستان نےکرونا وائرس کےعلاج کے لیےمہنگاترین انجیکشن متعارف کروا دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق فیروزسنزاورسرل فارما پاکستان نے کرونا وائرس سے پیداہونے والی بیماری کے خاتمے کے لیے ایک نہایت ہی مہنگا ترین انجیکشن متعارف کروا دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ انجیکشن مارکیٹ میں دستیاب ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ ایک 11 ٹیکوں پرمشتمل کورس ہے ، جس کے ایک ٹیکے کی قیمت بیس ہزارروپے ہے جبکہ اس پورے کورس کی کل قیمت دو لاکھ بیس ہزارروپے ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس انجیکشن کے حصول کےلیے ڈاکٹرنسخہ ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اوراشٹام پیپربھی لازمی دینا ہوگا جس پریہ تحریرلکھی ہونی چاہیے کہ کسی بھی ری ایکشن کی صورت میں کمپنی ذمہ دارنہیں ہوگی

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ متعارف کروایا جانے والا انجیکشن گورنمنٹ آف پاکستان سے منظ‌ور ہوگیا ہے یانہیں بہرکیف یہ ایک اچھی خبر ہے ان کے لیے جو صاحب استطاعت ہیں اوروہ مریض جوانتہائی غریب ہیں‌ ان کے لیے یہ خبراوربھی تکلیف دہ بن کرگری ہے کیونکہ انجیکشن کی اتنی قیمیت تو کبھی بھی ادانہیں کرسکیں‌گے

  • فیصلہ ہوگیا ، احتیاط سب پر لازم ہے، لاک ڈاون رہے گا جاری

    فیصلہ ہوگیا ، احتیاط سب پر لازم ہے، لاک ڈاون رہے گا جاری

    لاہور:فیصلہ ہوگیا ، احتیاط سب پر لازم ہے، لاک ڈاون رہے گا جاری ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاون میں توسیع کردی گئی ہے اوریہ فیصلہ وفاقی حکومت اور صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی طرف سے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

    اس نوٍٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بند رہیں گے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 5 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے، میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ کال سنٹرز کو 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

    اس نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہےکہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔ گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔ نئے اعلامیہ کے مطابق یہ نوٹیفکیشن 15جون تک نافذ العمل رہے گا۔

  • آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،پاکستان تحریک انصاف اس کو یقینی بنائے گی ، راجہ بشارت

    آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،پاکستان تحریک انصاف اس کو یقینی بنائے گی ، راجہ بشارت

    لاہور :آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،پاکستان تحریک انصاف اس کو یقینی بنائے گی ، اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اس لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے اقلیتی اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے.

    ذرائع کے مطابق آج راجہ بشارت اپنی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اقلیتی پارلیمنٹیرینز کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے. اجلاس میں اقلیتی اراکین اسمبلی مہندر پال سنگھ، ہارون اقبال گل اور پیٹر گل بھی موجود تھے. راجہ بشارت نے کہا کہ کمیٹی اقلیتی پارلیمنٹیرینز کی تجاویز لینے کے بعد7 دن میں اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی. اجلاس میں اقلیتی اراکین اسمبلی نے اپنے مسائل اور انکے ممکنہ حل پیش کیے. مہندر پال سنگھ نے کہا کہ اقلیتی اراکین اسمبلی کے مسائل کے لیے وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.:

    ہارون گل نے کہا کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل حل کر کے انہیں قومی و ملکی ترقی کے بڑے دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے. پیٹر گل نے کہا کہ ہم ہر سطح پر قانون سازی سمیت دیگر قومی امور میں پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کو امن و امان و خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیے قوم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے.

  • ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف جناح ہسپتال لاہور ڈس انفیکشن یونٹ بند کر دیا گیا

    ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف جناح ہسپتال لاہور ڈس انفیکشن یونٹ بند کر دیا گیا

    ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف جناح ہسپتال لاہور ڈس انفیکشن یونٹ بند کر دیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک طرف کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو دوسری طرف Disinfection Unit بند کر کے رکھ دیے ہیں. ایک ہسپتال کا یہ حال ہے تو باقی جگہوں کا اللہ ہی حافظ ہے .حکومت پاکستان اور وزارت صحت کو ایسے بلنڈرز کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ جہاں کرونا کے بچاؤ کے انتظامات سب سے زیادہ ہونے چاہیے وہاں جان بوجھ کر بے احتیاطی کی جارہی ہے .
    https://twitter.com/arshadm1988/status/1267797792363368450?s=20
    واضح رہے کہ پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 1621 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہزار 398 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 938 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 27 ہزار 850، سندھ میں 29 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 485، بلوچستان میں 4 ہزار 514، گلگت بلتستان میں 738، اسلام آباد میں 2 ہزار 893 جبکہ آزاد کشمیر میں 271 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 974 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 27 ہزار 110 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے.

  • اچھے آم سستے دام :اس سال آم کی قیمتیں‌ کم ہونے کا قوی امکان ، اہم وجہ سامنے آگئی

    اچھے آم سستے دام :اس سال آم کی قیمتیں‌ کم ہونے کا قوی امکان ، اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور:اس سال آم کی قیمتیں‌ کم ہونے کا قوی امکان ، اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کی وبا کے باعث جہاں دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے، اسی طرح رواں سال پاکستان کے آموں کی برآمد میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سال کرونا کی وجہ سے عالمی فلائیٹس کی بندش، سرحدوں کو بند کیے جانے، گڈز ٹرانسپورٹ کے بے تحاشا کرایوں اور سب سے بڑھ کر آموں کی برآمد کے کم آرڈرز ملنے کے باعث رواں سال آم کی برآمد میں 35 سے 40 فیصد کمی کا امکان ہے۔

    گزشتہ برس پاکستان نے مشرق وسطیٰ، یورپ، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن آم برآمد کیے تھے، تاہم اس سال کورونا کے باعث نصف درآمد متاثر ہونے کا امکان ہے۔پاکستان فروٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور فروٹ کی برآمد کے بڑے بیوپاری وحید احمد نے ترک خبر رساں ادارے اناطولو کو بتایا کہ وبا کے باعث اس سال پاکستان آموں کی برآمد 80 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ نہیں ہوگی۔

    وحید احمدس نے بتایا کہ پاکستان صرف آم کی برآمد سے ہی ہر سال 9 کروڑ امریکی ڈالر تک کما لیتا ہے مگر رواں سال کورونا کی وبا کے باعث یہ رقم 5 کروڑ ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔

    وحید احمد کا کہنا تھا کہ آموں کے کاروبار کے حوالے سے وقت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، انہیں زیادہ دیر تک نہیں رکھا جا سکتا اور عالمی سفر پر پابندیاں برآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بعض برآمد کنندگان نے آموں کو کارگو جہازوں کے ذریعے یورپ اور امریکا بھجوایا ہے مگر اس ضمن میں انہوں نے کرائے کی مد میں چار گنا اضافی رقم ادا کی۔

    وحید احمد کے مطابق اگرچہ مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیائی ممالک میں آموں کو سمندر کے راستے بھیجا جاتا تھا مگر وہاں سے کورونا کے باعث ہزاروں پاکستان وطن آئے ہیں، جس وجہ سے وہاں سے آم کے مطلوبہ آرڈرز نہیں مل رہے۔پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے بھی پاکستان آموں کو برآمد کرنے میں مشکلات پیش ہیں، دونوں ممالک کو پاکستان مجموعی طور پر 30 سے 35 ہزار میٹرک ٹن آم برآمد کرتا تھا۔

  • آن لائن کلاس نہ دیکھ پانےپر نویں جماعت کی طالبہ نے خودخوکشی کرلی

    آن لائن کلاس نہ دیکھ پانےپر نویں جماعت کی طالبہ نے خودخوکشی کرلی

    کیرالہ : آن لائن کلاس نہ دیکھ پانےپر نویں جماعت کی طالبہ نے خودخوکشی کرلی کورونا وائرس کی وبا کے باعث بھارت میں جہاں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور کاروبار زندگی بھی جزوی طور پر مفلوج ہے، وہیں وہاں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

    ریاست کیرالہ نے تقریبا 42 لاکھ اسکول کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا ہے اور آن لائن کلاسز کو مقامی ٹی وی چینلز پر یومیہ بنیادوں پر دکھایا جا رہا ہے۔تاہم ریاست کیرالہ کے بہت سارے غریب طلبہ کے گھروں میں نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی ان کے گھروں میں اسمارٹ موبائلز ہیں، جس وجہ سے وہاں کے بہت سارے طلبہ مسائل کا شکار ہیں۔

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق کیرالہ کےضلع مالاپرم کے نواحی شہر والن چیری کی نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس کو نہ دیکھ پانے پر خودکشی کرلی۔رپورٹ کے مطابق 14 سالہ دیویکا بالاکرشن یکم جون کی سہ پہر سے گھر سے غائب تھی اور 2 جون کو ان کی جلی ہوئی لاش ان کے گھر کے قریب ایک خالی مکان سے ملی۔

    جواں سالہ لڑکی کی لاش ملنے پر اہل محلہ نے پولیس کو مطلع کیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جب کہ غیر طبعی موت کا مقدمہ دائر کرکے تفتیش کا آغاز بھی کردیا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش کے قریب ایک خط بھی ملا ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

    لڑکی نے خط میں لکھا ہے کہ یکم جون سے آن لائن کلاسوں کا آغاز ہو رہا ہے اور ان کے گھر میں نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی اسمارٹ فون اور چوں کہ وہ آن لائن کلاس نہیں دیکھ پائیں گی، اس لیے وہ اپنی زندگی ختم کرنے جا رہی ہیں۔لڑکی نے خودکشی سے قبل آخری خط اپنے والدین کے نام لکھا اور انہیں بتایا کہ وہ جا رہی ہیں۔

    لڑکی کے والد نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ان کے گھر کا ٹی وی گزشتہ تین ماہ سے خراب ہے اور ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ اسے ٹھیک کروائیں جب کہ ان کے گھر میں کوئی اسمارٹ فون نہیں ہے۔نویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی کے بعد ریاستی وزارت تعلیم نے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ سروے کریں کہ کتنے گھروں میں ٹی وی، اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں۔

    ساتھ ہی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز بار بار نشر کی جائیں گی، اس لیے طلبہ کوئی ایک کلاس نہ دیکھ پانے پر مایوس نہ ہوں۔دوسری جانب لڑکی کی خودکشی کے بعد کیرالہ سے منتخب ہونے والے حزب اختلاف کے رکن لوک سبھا اور کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے ریاست بھر کے طلبہ کو آن لائن کلاسز دیکھنے کے لیے ٹی وی، اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • سندھ میں‌ کرونا سے مزید 23 ہلاکتیں، مریض کتنے، وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    سندھ میں‌ کرونا سے مزید 23 ہلاکتیں، مریض کتنے، وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1439 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، آج مزید 23 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 358 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 953 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5454 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1439 کیسز آئے، ابتک 192546 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 31086 مریض ظاہر ہوئے ہیں، آج 23 مریضوں کے انتقال سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 526 ہوگئی ہے، اس وقت 15022 مریض زیرعلاج ہیں، 13813 مریض گھروں اور 111 آئسولیشن مراکز پر زیرعلاج ہیں، اس وقت 1098 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، آج 953 مزید مریض صحتیاب ہوگئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ابتک 15538 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ بھر کے 1439 کیسز میں سے کراچی میں 1035 نئے کیسز رپوٹ ہوئے، کورنگی میں 263، ضلع شرقی میں 242 اور ضلع وسطی 166مزید کیسز ظاہر ہوئے، ضلع جنوبی میں 167، ملیر میں 139 اور غربی میں 58 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، لاڑکانہ میں 50، حیدرآباد میں 47 اور سکھر میں 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خیرپور میں 33، گھوٹکی میں 27اور شہید بینظیرآباد میں 17 مزید کیسز ظاہر ہوئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بدین میں 15، سانگھڑ میں 13 اورجامشورو میں 9 نئے کیسز سامنے آئے، قمبر میں 6جبکہ سجاول اور شکارپور میں 5،5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، جیکب آباد اور دادو 3،3 جبکہ کشمور میں 2 نئے کیسز ظاہر ہوئے، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان اور عمر کوٹ میں ایک ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا ،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون میں دی گئی سہولیات کا غیرضروری فائدہ نہ اٹھائیں، * عوام کی صحت حکومت کی ترجیح ہے، ایس او پیز پر سہی عمل نہ کرنے سے کیسز بڑھتے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو اپیل کی کہ ایس او پی پر عمل کر کے اپنی صحت کو یقینی بنائیں