Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • لاہور میں کرونا کا پھیلاؤ، بزدار سائیں کو ہوش آ ہی گیا،بڑا فیصلہ کر لیا

    لاہور میں کرونا کا پھیلاؤ، بزدار سائیں کو ہوش آ ہی گیا،بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر محکمہ صحت کے ہنگامی اقدامات جاری ہیں

    محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تمام اسپتالوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹرز کی گنجائش آن لائن ہوگی،ریسکیو گنجائش اور مریض کی حالت پر اسپتال کا انتخاب کریں گے،

    میو اسپتال لاہور کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پروفیسر اسد اسلم لاہور کے اسپتالوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے انچارج مقرر کر دیئے گئے،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے،

    دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 90 ہزار 69 افرادکےکوروناٹیسٹ کیےگئے، آج لاہور میں تشویشناک مریض 119 اورراولپنڈی میں 116 ہے،کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمارٹ سیمپلنگ کے لیے ہمیں کہا گیا تھا،کمیٹی بنائی گئی جس میں بین الاقوامی یونیورسٹیز سے بھی ماہرین شامل کیے گئے،میو اسپتال میں 28 سے 30 وینٹی لیٹرز خالی پڑے ہیںلاہور اورراولپنڈی میں کورونا کےسب سے زیادہ کیسز ہیں،

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لاہورمیں 300سےزائدڈاکٹرکوروناسےمتاثر ہیں پلازمہ کےلیے41 ڈونرزراضی ہوئے، ان کی اسکریننگ کی جارہی ہے لاہور میں کنٹرول روم بنا ہوا ہے ، اعداد و شمار نہیں چھپائے جارہے لاہور میں 21 ہزار سیمپل لینے پر 6 کروڑ روپے خرچا آیا ،اب اسپتالوں میں صرف تشویشناک حالت میں مبتلا مریض رکھے جا رہے ہیں

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے

    سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی تھی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے شہریوں کے سیمپل لیے گئے، عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5 اعشاریہ 18 اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6 اعشاریہ 01 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 14 فیصد رہا۔ سمری میں لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔

    سمری میں انکشاف کیا گیا کہ یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ نہیں، جہاں یہ بیماری نہ ہو۔سمارٹ سیمپلنگ کے دوران ٹیسٹوں میں 6 فیصد کا رزلٹ پازیٹو رہا، ان کیسز میں علامات نہیں، یہ انفیکشن اور لوکل ٹرانسمیشن کا ذریعہ بنے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں، سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر دوسرے محکموں سے بھی رائے لی جائے۔

    سیکرٹری صحت نے کہا کہ سفارشات سے پہلے باقاعدہ ٹیسٹ کرنے کی پوری مشق کی گئی، پچھلے دنوں میں مرض کی شدت بڑھنے کے بعد نئے مریضوں کا اندازہ لگانا مشکل تھا

  • کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کورونا علاج کے لیے مصنوعی اینٹی باڈیز بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ہیومن ہائیبرڈروما ٹیکنیک کے ذریعے مصنوعی اینٹی باڈیز بنائی جا رہی ہیں،ٹیکنیک کے ذریعے کورونا کے علاج میں پلازمہ کی ضرورت ختم ہو جائے گی یو ایچ ایس نے یونیورسٹی کالج لندن کے اشتراک سے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کی ہے

    ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یو ایچ ایس مصنوعی اینٹی باڈیز بنانے والی ایشیا کی پہلی یونیورسٹی بن گئی،کورونا وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے۔ عید پر بچے کے نئے جوتے خریدنے اور آئسکریم کھانے کے لیے ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کے نتائج ہمارے سامنے ہیں

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے گزشتہ ماہ اینٹی باڈیز کی تیاری پر کام شروع کیا تھا، ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا ہے کہ مصنوعی اینٹی باڈیز کورونا وائرس کو انسانی پھپھڑوں میں داخل ہونے سے روکیں گی۔ اسی پراجیکٹ پر 1954 میں طب کا نوبیل پرائز دیا جا چکا ہے۔

    ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پہلے ہی کورونا کے مریضوں کا بلڈ پلازما سے علاج شروع کرچکی ہے، ناصرف یہ بلکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کورونا وائرس کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کورونا کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھراپی پر بھی کام شروع کرے گی

    پاکستان کے معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ مریض سے مشین کے ذریعے پلازمہ نکالا جاتاہے وینٹی لیٹرز پر جانے والے مریضوں کا پلازمہ نہیں لیاجاسکتا،17لوگوں کو پلازمہ لگ چکا ہے ،سندھ حکومت نے پلازمہ لگانے کی سہولت دے دی، پلازمہ دینے کے لیے مریض کو دیکھنا پڑتا ہے ،پلازمہ کے45سے 50ہزار کے اخراجات آجاتے ہیں ،پلازمہ کے45سے 50ہزار کے اخراجات آجاتے ہیں ،

    قبل ازیں کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد کے پلازمہ کے ذریعے کوئٹہ میں بھی مریضوں کا علاج شروع ہوگیا،ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق پلازمہ کولیکشن ریجنل بلڈ سینٹر میں ہوگی طبی پروسیجر مکمل کرکے شیخ زید اسپتال، فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال ، و دیگر مخصوص اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا،علاج کے لئے ابتدائی طور پر دو مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا دونوں میں مثبت پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے ،پلازمہ کے ذریعے علاج کے لئے طبی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ کے مقامی ڈاکٹرز کو بھی ٹرینڈ کرے گی جس کے بعد اس طریقہ علاج کو صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی

    کوروناکے مریضوں کیلئے سندھ میں پہلی بار کلینیکل ٹرائل پیسیو امیونائزیشن کی اجازت دے دی گئی ,سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذراپیچوہو کا کہنا ہے کہ 11مریضوں کے کلینیکل ٹرائل سے خاطرخواہ نتیجہ ملاہے،کلینیکل ٹرائل کیے جانے والے مریضوں میں سے3مریض ایسے تھےجو9 دن میں منفی ہوگئے کلینیکل ٹرائل کیے جانے والے 4 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے،5مریض ری کورہورہے ہیں،صحت میں بہتری آرہی ہے،2 کووینٹی لیٹرکی ضرورت پڑی وہ وینٹی لیٹرزپرہیں،

    سندھ کی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی صوبے میں پہلی مرتبہ تجربہ کیا گیا۔سندھ کے ڈاکٹرز کی کاوشوں سے پیسو امیونائیزیشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ پیسو امیونائزیشن سے بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا جا سکے گا، یہ ٹرائل بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی نگرانی میں ہو رہا ہے، اور مکمل طور پر معیاری ضابطہ کار کے ساتھ اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پلازمہ لیتے وقت تمام تر اخلاقی پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ 30 اپریل کو سندھ حکومت نے ہسپتالوں کو پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دی تھی، پاکستان کے معروف ماہر خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ جب ہمیں اجازت ملے گی توفوری علاج کرنے کوتیارہوں گے،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ایک کام کیا کہ جو لوگ کروناوائرس سے صحتیاب ہوئے ان کے خون سے پلازما نکال کر دوسروے مریضوں کے خون میں انجیکٹ کیا تو خاطر خواہ رزلٹس ملے۔ چین میں ڈاکٹرز نے نے 2 ایم ایل پلازما لگایا تو 2 بار لگانا پڑا اور جسے 6 ایم ایل لگایا تو ایک ہی ڈوز میں مریض صحتیاب ہو گیا تھا،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا پازیٹیو ہو اور سمپٹمز نہ آئے ہوں جیسے سندھ کے وزیر تعلیم اب صحتیاب ہوئے ہیں تو ان کے خون سے پلازما نکال کر کم از کم 2 لوگوں کو صحتیاب کیا جاسکتا ہے۔ کرونا کا علاج اس طرح مکمن ہے جس طرح چین نے دنیا کو بتایا ہے،پاکستان میں بھی کام فاسٹ ٹریک سے ہو رہا ہے اور امید ہے جلدی اجازت مل جائے گی۔ پاکستان میں 100 کے قریب لوگ ہیں جو صحتیاب ہوئے ہیں ان کے خون سے پلازما نکال کر رکھا جا سکتا ہے۔ مگر اس کے لیے ہمیں حکومت سے اجازت کی ضرورت ہو گی۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 90 ہزار 69 افرادکےکوروناٹیسٹ کیےگئے، آج لاہور میں تشویشناک مریض 119 اورراولپنڈی میں 116 ہے،کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمارٹ سیمپلنگ کے لیے ہمیں کہا گیا تھا،کمیٹی بنائی گئی جس میں بین الاقوامی یونیورسٹیز سے بھی ماہرین شامل کیے گئے،میو اسپتال میں 28 سے 30 وینٹی لیٹرز خالی پڑے ہیںلاہور اورراولپنڈی میں کورونا کےسب سے زیادہ کیسز ہیں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لاہورمیں 300سےزائدڈاکٹرکوروناسےمتاثر ہیں پلازمہ کےلیے41 ڈونرزراضی ہوئے، ان کی اسکریننگ کی جارہی ہے لاہور میں کنٹرول روم بنا ہوا ہے ، اعداد و شمار نہیں چھپائے جارہے لاہور میں 21 ہزار سیمپل لینے پر 6 کروڑ روپے خرچا آیا ،اب اسپتالوں میں صرف تشویشناک حالت میں مبتلا مریض رکھے جا رہے ہیں

  • اس سال حج ہویانہ ہوانڈونیشیا اپنے شہریوں کوحج کے لیے نہیں بھیجے گا، اہم فیصلہ ہوگیا

    اس سال حج ہویانہ ہوانڈونیشیا اپنے شہریوں کوحج کے لیے نہیں بھیجے گا، اہم فیصلہ ہوگیا

    جکارتہ :اس سال حج ہویانہ ہوانڈونیشیا اپنے شہریوں کوحج کے لیے نہیں بھیجے گا، اہم فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطباق انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے باعث اپنے شہریوں کے لیے رواں برس حج پروگرام منسوخ کرنے فیصلہ کرلیا اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا۔

    اس سال جج پرنہ جانے کے فیصلے کے حوالے سے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

    انڈونیشیاکی ویب سائٹ جکارتہ گلوب نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کافیصلہ کیاہے جس کے نتیجےمیں برسوں سے مذہبی فریضے کے منتظر مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔وزیر مذہبی امور فچوری راضی کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب نے اب تک کسی بھی ملک کو حج سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2020 کا حج کا سفر منسوخ کیا جائے، ہمارے لیے یہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل تھا اور ہم جانتےہیں کہ کئی شہری دلبرداشتہ ہوں گے’۔

    اس سے قبل انڈونیشیا کی حکومت نے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب نے 20 مئی تک کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا تو ہم اپنا سفر منسوخ کریں گے۔بعد ازاں 20 مئی کو انڈونیشیا کی حکومت نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر حج کی اجازت دینے سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔

    انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں رمضان المبارک کے ختم ہونے سے قبل فیصلہ ہونا چاہیے۔ترجمان وزارت مذہبی امور اومان فتح الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ حج ہونے یا منسوخ ہونے سے متعلق باضابطہ فیصلے کا اعلان جلد کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا نے سعودی سفری حکام کے ساتھ رہائش، نقل و حرکت اور دیگر معاہدوں کو روک لیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ابھی تک وزارت مذہبی امور نے کوئی معاہدے پر دستخط یا سعودی عرب میں حج سروسز کے لیے بیعانہ ادا نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے اور اس کے کم از کم 2 لاکھ 31 ہزار شہری حج کے لیے رجسٹرڈ کرواتے ہیں جو کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے بڑی نمائندگی ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے حج سے متعلق تیاری نہ کرنے کی درخواست کی تھی لیکن کوئی واضح فصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

    حج سعودی عرب کے لیے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے تاہم سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ سمیت دیگر مقدس مقامات کو گزشتہ کئی ماہ سے عام لوگوں کے لیے بند کردیا تھا لیکن گزشتہ ہفتے کچھ نرمی کا اعلان کیا گیا تھا۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا تھا۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران طلاقوں میں 30 فیصد اضافہ،کہیں مرد ذمہ دار تو کہیں بیوی

    لاک ڈاؤن کے دوران طلاقوں میں 30 فیصد اضافہ،کہیں مرد ذمہ دار تو کہیں بیوی

    ریاض :لاک ڈاؤن کے دوران طلاقوں میں 30 فیصد اضافہ،کہیں مرد ذمہ دار تو کہیں بیوی ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے سے جہاں یورپ اور مغربی ممالک میں طلاقوں اور خواتین پر تشدد میں اضافہ دیکھا گیا۔وہیں سعودی عرب میں بھی طلاقوں کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ وہاں شادیوں میں بھی 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کے اخبار اوکاز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس فروری میں ہی سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020 میں سعودی عرب بھر میں 7 ہزار 482 طلاقیں ہوئیں یا ان کے لیے قانونی کارروائی ہوئی۔اسی طرح صرف فروری کے مہینے میں ہی ملک بھر میں 13000 شادیاں رجسٹرڈ ہوئیں یا سرانجام پائیں جو کہ پچھلے سال فروری کے مہینے سے 5 فیصد زیادہ تھیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزات انصاف اور دیگر سرکاری اداروں کے سعودی حکام نے فروری کے بعد شادیوں اور طلاقوں کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کرنا بند کردیے ہیں، کیوں کہ حکام کو خدشہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث درست اعداد و شمار نہیں ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران نہ صرف عام سعودی جوڑوں میں طلاقیں ہوئیں بلکہ پڑھی لکھی سعودی خواتین نے بھی ماضی کے مقابلے زیادہ تعداد میں خلع کی درخواستیں دائر کیں۔خلع کی درخواستیں دائر کرنے والی زیادہ تر خواتین کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ ان کے شوہروں نے لاک ڈاؤن کے دوران دوسری شادی کی ہے۔اسی طرح خلع کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے والی خواتین میں کاروباری خواتین، ڈاکٹرز اور اہم سرکاری عہدوں پر تعینات خواتین بھی شامل ہیں اور ایسی خواتین نے شوہروں سے حق مہر کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    سعودی بھر میں طلاقوں کی شرح میں اضافے اور شادی شدہ جوڑوں کے تعلقات میں کشیدگی کے حوالے جدہ تھراپی ایسوسی ایشن کے سربراہ اور معروف سماجی رہنما طلال محمد النشیری کا کہنا تھا کہ ہر شادی شدہ جوڑے کے تعلقات یا معاملات مختلف ہوتے ہیں اور بعض جوڑوں کے معاملات اس وقت بھی کشیدہ ہوجاتے ہیں جب معاشرے میں دباؤ یا پریشانیاں پھیلنے لگتی ہیں جس باعث لوگوں کے ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث مختلف طرح کے سماجی مسائل سامنے آنے کے باعث بھی شادی شدہ جوڑوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

    تکمل ایڈ انی شیٹو کی سربراہ منال ال حارثی کا کہنا تھا کہ وبا اور لاک ڈاؤن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ازدواجی مسائل سامنے نہیں آئیں گے، اسی لیے خواتین گھر بیٹھے ہی آن لائن خلع کے لیے درخواستیں دائر کر رہی ہیں جن میں سے زیادہ تر جلد سے جلد خلع چاہتی ہیں۔

    شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاقیں اور خلع کے معاملات دیکھنے والے قانون دان صالح مسافر الغامدی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی پیشہ ورانہ خواتین بھی خلع کے لیے رجوع کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ان سے 5 ڈاکٹرز، کاروباری خواتین اور دیگر پیشہ ور خواتین نے خلع کے لیے رجوع کیا اورانہیں بتایا کہ انہیں حال ہی میں معلوم ہوا کہ ان کے شوہروں نے خفیہ طور پر دوسری شادی بھی کر رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس جنوری تک سعودی عرب میں ہر گھنٹے 7 طلاقیں ہو رہی تھیں، حکومت کی جانب سے کرائے گئے سروے سے پتہ چلا تھا کہ یومیہ 168 اور ہر گھنٹے میں 7 طلاقیں ہو رہی ہیں۔اس سے قبل گست 2019 میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا تھا کہ سعودی عرب میں ہر گھنٹے میں 5 طلاقیں ہو رہی ہیں۔اگست 2019 میں کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا تھا کہ ملک میں 84 فیصد طلاقیں شوہر اور بیوی کے درمیان بات چیت نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

  • امریکا میں ٹرمپ کے فوج بھیجنے کے اصرار کے بعد فسادات میں مزید شدت،حالات قابوسے باہر

    امریکا میں ٹرمپ کے فوج بھیجنے کے اصرار کے بعد فسادات میں مزید شدت،حالات قابوسے باہر

    واشنگٹن :امریکا میں ٹرمپ کے فوج بھیجنے کے اصرار کے بعد فسادات میں مزید شدت،حالات قابوسے باہر،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج کو روکنے کے فوج بھیجنے کے اصرار کے بعد فسادات میں مزید شدت آگئی۔

    خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو چرچ جانے کے لیے راستہ صاف کیا۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے فوج بھیجنے کے بیان کے بعد احتجاج میں شدت آگئی اور وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ساتویں روز بھی فسادات پھوٹ پڑے۔

     

    مظاہرین نے لاس اینجلس میں ایک شاپنگ مال کو نذر آتش کیا اور نیویارک سٹی میں اسٹورز میں لوٹ مار کی۔امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘کشیدگی کے خاتمے تک میئرز اور گورنر قانون کی سخت عمل داری قائم کریں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی شہر یا ریاست شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے انکار کرے تو امریکا کی فوج تعینات کردوں گا اور ان کے مسائل فوراً حل ہوں گے’۔

     

    ڈونلڈ ٹرمپ بیان جاری کرنے کے بعد اسی راستے سے سینٹ جانز چرچ پہنچے جس کو پولیس نے مظاہرین سے صاف کروایا تھا، انہوں نے بائبل کو اٹھائے اپنے بیٹی ایوانکا اور امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

     

    واشنگٹن ڈی سی میں قائم چرچ کے بشپ مائیکل کیوری بھی ٹرمپ کی جانب سے تاریخی چرچ کو تصاویر بنوانے کے لیے استعمال کرنے پر تنقید کرنے میں شامل ہوگئے۔بشپ مائیکل کیوری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘امریکی صدر سینٹ جانزچرچ کے سامنے کھڑے ہوئے، بائبل اٹھایا اور اپنی تصاویر کھینچیں، اس طرح انہوں نے چرچ کی عمارت اور بائبل کو جانب دارانہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا’۔تاریخی چرچ کو گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کے دوران معمولی نقصان بھی پہنچا تھا۔

    وائٹ ہاؤس میں مظاہرین کے خلاف تعینات کی گئیں فورسز میں ملیٹری پولیس نیشنل گارڈ، سیکرٹ سروس، محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی پولیس اور کولمبیا کی ضلعی پولیس شامل ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ علاقے کو کرفیو کے نفاذ کے بعد خالی کروالیا گیا ہے۔

     

    واشنگٹن میں فسادات کے گد ہزاروں مظاہرین نے بروکلین کی گلیوں میں مارچ کیا اور ‘اب انصاف’ کے نعرے لگائے جبکہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے کئی شہریوں نے بھی ان کی حمایت کی۔ٹیلی وژن میں دکھائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے کرفیو کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی مین ہٹن کے ففتھ ایونیو میں کھڑکیاں توڑی گئی ہیں اور مہنگی اشیا کو لوٹا جارہا ہے۔لوگوں کا قتل عام جاری ہے ، اورغیرملکی باشندے پناہ کی تلاش میں ادھر ادھرپھررہے ہیں ،

     

    ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت فلائٹس نہ چلنے کی وجہ سے یہ غیر ملکی سخت پریشان ہیں ، لاکھوں کی تعدادمیں غیر ملکی اپنے اپنے ملکوں کو جان بچاکرواپس جانا چاہیتے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی راستہ نہیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس وقت غیرملکی مسلم کمیونٹی کو زیادہ شدید خطرات لاحق ہیں کیوں کہ سیاہ فام اورسفید فام اپنا غصہ مسلمانوں پرنکال رہے ہیں لیکن چونکہ وہاں اس وقت سیاہ فاموں کی طرف سے سخت احتجاج ہے اوردنیا بھرمیں اس وقت یہی ایشو زیادہ زیربحث ہے اسی وجہ سے وہاں مسلم کمیونٹی پرہونے والے مظالم میڈیا پرنہیں دکھائے جارہے

  • ‘خواتین مردوں کے مقابلے میں خریداری میں بہت زیادہ وقت لگاتی ہیں’جاپانی میئراپنے فیصلے پرڈٹ گئے،پابندیوں میں توسیع

    ‘خواتین مردوں کے مقابلے میں خریداری میں بہت زیادہ وقت لگاتی ہیں’جاپانی میئراپنے فیصلے پرڈٹ گئے،پابندیوں میں توسیع

    ٹوکیو:’خواتین مردوں کے مقابلے میں خریداری میں بہت زیادہ وقت لگاتی ہیں’جاپانی میئراپنے فیصلے پرڈٹ گئے،پابندیوں میں‌توسیع،اطلاعات کے مطابق جاپانی شہراساکا کے میئر نے ایک بارپھرعورتوں کی خریداری پرپابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے اوراپنے شہر میں اس پرعمل بھی کردکھایا ہے ،اوساکا کے میئر کا کہنا ہےکہ ‘خواتین مردوں کے مقابلے میں خریداری میں بہت زیادہ وقت لگاتی ہیں

    تازہ بیان میں جاپانی میئر نے اپنے پہلے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہےکہ عورتیں جب کسی سپر اسٹورمیں داخل ہوجاتی ہیں‌تو پھر نکلنے کا نام ہی نہیں‌لیتیں ، جبکہ ان کی نسبت مرد خریداری میں جلدی کرتے ہیں اور بحث ومباحثہ بھی نہیں کرتے ،

    اس سے قبل بھی جاپانی شہر اوساکا کے میئر اشیرو ماتوشی سے ایک پریس بریفننگ کے دوران کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سپرمارکیٹس میں صارفین کی تعداد میں کمی کے امکان پر سوال کیا گیا تھا۔اس پر انہوں نے کہا تھا کہ ‘جب خواتین خریداری کرنے جاتی ہیں، تو زیادہ وقت لیتی ہیں، اگر آپ (مرد) جائیں تو جس چیز کو لینے کا کہا جاتا ہے، اس سیکشن کا رخ کرتے ہیں اور پھر گھر چلے جاتے ہیں’۔

    ذرائع کے مطابق میئر نے اس کی مزید وضاحت بھی کی ‘خواتین راشن خریدنے کے لیے زیادہ وقت لگاتی ہیں کیونکہ وہ مختلف مصنوعات کی جانچ پڑتال کرتی ہیں اور بہترین آپشن کا انتخاب کرتی ہیں، اس کے مقابلے میں مرد فوری طور پر چیز اٹھالیتے ہیں جو انہیں خریدنے کی ہدایت ملی ہوتی ہے اور سپرمارکیٹ میں گھومنے سے گریز کرتے ہیں’۔

    اوساکا جاپان کا تیسرا بڑا شہر ہے اور وہاں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد مختلف پابندیوں کا نفاذ کیا گیا تھا اور اب ان پابندیوں‌میں توثیق کردی ہے ۔اس بیان پر جاپان میں میئر کے خلاف سوشل میڈیا پر کافی احتجاج کیا گیا تھا ۔

    انہوں نے شہر میں خریداری کے حوالے سے ایک منفرد اقدام کا عندیہ بھی دیا ، جس میں خریداروں کے پیدائش کے مہینے کی بنیاد ہر شاپنگ کا دن مقرر کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے طاق مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد کو ہفتے کے مختلف دن خریداری کی اجازت ہوگی جبکہ جفت مہینوں میں پیدا ہونے والوں کو باقی دن گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

    جاپان میں پورے ملک میں 16 اپریل کو قومی ایمرجنسی کا نفاژ کیا گیا تھا اور جاپانی شہریوں کو دیگر افراد سے رابطوں میں کمی لانے کی ہدایت کی گئئی تھی۔جاپان میں قومی ایمرجنسی 6 مئی تک توسیع کی گئی تھی ، بعد ازاں مزید ایک مہینے کی توسیع کرکے اسے 6 جون تک بڑھا دیا گیا تھا

  • مقبوضہ کشمیر میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،مزید 3 اموات،155 نئے مریض بھی سامنے آ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،مزید 3 اموات،155 نئے مریض بھی سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا میں مبتلا مزید 3 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ کورونا کے 155 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ،جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کورونا میں مبتلا 2 افراد اور صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ کے ایک معمر شخص کی موت ہوئی ہے۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے ہانجی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہیں ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں پیر کے روز ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا 72 سالہ مریض کی موت واقع ہوئی۔جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے ساوتھ ایشین وائر کوبتایا کہ متوفی عارضہ قلب کے علاوہ کئی امراض میں مبتلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آیا تھا۔قبل ازیں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک45 سالہ شخص کی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب موت واقع ہوئی تھی جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ پیر کے روز مثبت آیا ہے۔

    سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ساوتھ ایشین وائر کوبتایا کہ متوفی کو اتوار کی شام دیر گئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی گردوں کے عارضہ کے علاوہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھا۔ڈاکٹر نے کہا کہ مذکورہ مریض کی موت اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو موت واقع ہوئی جب کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پیر کے روز دوپہر دو بجے مثبت آیا۔ان تین اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا میں مبتلا مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے جن میں سے 27 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 4 جموں کے رہنے والے ہیں۔کشمیر میں ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ اموات درج ہوئی ہیں جہاں اب تک کورونا سے 7 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اس کے بعد ضلع اننت ناگ اور بارہمولہ میں پانچ پانچ، کولگام میں چار، شوپیاں میں 4 اور ضلع بڈگام میں دو افراد کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 155 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور اس طرح مثبت کیسز کی کل تعداد 2,601 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نئے آنے والے کیسز میں سے 56 کا تعلق کشمیر سے اور 99 کا تعلق جموں سے ہیں۔ اس یونین ٹریٹری میں میں 1,624ایکٹو کیسز ہیں، 946 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور 31 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس دوران آج مزید 19 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میںجموں کے11 اور کشمیر کے 08 افراد شامل ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اب تک 1,76,309ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے یکم جون2020کی شام تک 1,78,599نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔جموں و کشمیر میں کورونا کے 155 نئے مثبت کیسزجموں و کشمیر میں کورونا کے 155 نئے مثبت کیسزعلاوہ ازیں اب تک 1,73,708افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں

  • میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں  ندا یاسر

    میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ندا یاسر

    عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان ندا یاسر نے خرابی صحت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے شکر اور مداحوں کی دعا سے میں بلکل ٹھیک ہوں اور میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ میزبان اور ان کے شوہر یاسر نواز میں کورونا کی علامات شدید ہونے پر طبیعت بگڑ گئی ہے۔

    ان کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیوز میں دعوی کیا گیا تھا کہ یاسر نواز کے مقابلے ندا یاسر کی طبعیت زیادہ خراب ہوچکی ہے

    اپنی صحت سے متعلق افواہیں پھیلنے کے بعد ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ کلئیر کرنا چاہتی ہوں ہوں کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CA4o4-jJVyg/?igshid=qvu80hesu2ic
    ندا یاسر نے لکھا کہ آپ کی دعائیں میرے ساتھ ہیں میں اور میرے تمام اہل خانہ کی صحت ٹھیک ہے لوگ میری صحت کے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں ہم گھر پر ہی ہیں-

    واضح رہے کہ گزژتہ ماہ کے آخر میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی تھی کہ وہ اور ان کے شوہر یاسر نواز اور بیٹی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں اور اب وہ گھر میں ہی آئسولیشن میں ہیں-

    ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار

    اداکار نوید رضا کا کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

  • پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

    ندا یاسر، یاسر نواز اور نوید رضا کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : اشوبز انڈسٹری کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا۔

    ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد کئے جائیں گے

    واضح رہے کہ اس سے قبل یاسر نواز اور ندا یاسر اور ان کی بیٹی کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد سے وہ آوئسلیشن میں ہے جس کی تصدیق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کی تھی علاوہ ازیں ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن کے اداکار نوید رضا بھی وبائی مرض کا شکار ہو گئے تھے جس کی تصدیق اداکار نے سوشل میڈیا پر کتے ہوئے بتایا تھا کہ کہ پہلے دن مجھے سر اور جسمانی درد کے ساتھ پانی کی کمی محسوس ہوئی جبکہ اُس کے اگلے دن مجھے بخار کے ساتھ ہی کمزوری بھی محسوس ہونے لگی لیکن اس کے ساتھ نہ مجھے فلو ہوا اور نہ ہی گلا خراب ہوا۔ تیسرے دن بھی میرے یہ ہی حالت رہی اور اُس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔

    ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار

    اداکار نوید رضا کا کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری

    اداکارہ میرا کےکورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

  • دنیا بھر میں کرونا سے متاثر افراد کی اموات پونے چار لاکھ سے زائد ہو گئیں

    دنیا بھر میں کرونا سے متاثر افراد کی اموات پونے چار لاکھ سے زائد ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، کرونا وائرس سے دنیا بھر میں پونے چار لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 77 ہزار 552 ہو گئی ہے ، وائرس سے اب تک 63 لاکھ 71 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ وائرس سے اب تک 29 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 53 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے،

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 730 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 106,925 ہو گئی ہے، جب کہ 18 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,988 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 111 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 39,045 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے،

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,475 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 58 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 400 سے زیادہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 اموات ہوئیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، برطانیہ، پیرو اور میکسیکو میں 100 سے زائد اموات، انڈیا میں 200 سے زائد اموات ہوئیں

    پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌78 اموات ہوئی ہیں جبکہ 3938 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 1621 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہزار 398 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 938 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 27 ہزار 850، سندھ میں 29 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 485، بلوچستان میں 4 ہزار 514، گلگت بلتستان میں 738، اسلام آباد میں 2 ہزار 893 جبکہ آزاد کشمیر میں 271 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 974 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 27 ہزار 110 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 78 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 621 ہوگئی۔ سندھ میں 503، پنجاب میں 540، خیبر پختونخوا میں 482، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 49 اور اسلام آباد میں 30 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں.