Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1347 مریض،عید کے بعد مکمل لاک ڈاؤن پر غور

    پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے 1347 مریض،عید کے بعد مکمل لاک ڈاؤن پر غور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، عید کے روز 1347 نئے مریض سامنے آ گئے ،13 ہلاکتیں ہوئیں

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 337 تک پہنچ گئی ہے۔

    پنجاب میں عید کے دنوں میں بھی کورونا وائرس کے تصدیق شدہ و مشتبہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، سی ای او میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9 تصدیق شدہ جبکہ 19 مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے میو ہسپتال دو افراد جاں بحق ہوئے.

    ڈاکٹر سلمان حسیب نے بتایا کہ سروسز ہسپتال میں دو مریض وائرس کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبے میں 197225 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے کرونا مریضوں میں اضافے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن پر غور کیا جا رہا ہے، شاپنگ مالز، مارکیٹوں کے اوقات کار کو کم کرنے یا مکمل لاک ڈاؤں کے حوالہ سے بدھ کو اجلاس ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب کو تجویز دی گئی ہے کہ اگر کرونا کے مریض اسی طرح بڑھتے رہے تو پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جائے

    پنجاب میں مکمل لاک‌ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان سے مشاورت سے کریں گے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے چاند رات اورعید پر بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چاند رات اورعید پر بازاروں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریوں پر تشویش ہے،عوام کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ کورونا وبا کے خلاف حکومتی اقدامات پر عملدر آمد میں ہی شہریوں اور ان کے پیاروں کی حفاظت ہے،شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید سماجی فاصلے برقراررکھتے ہوئے منائیں،آج کا وقتی فاصلہ مستقل فاصلوں سے بچائے گا۔

  • کرونا کا پھیلاؤ جاری، چیف سیکرٹری بھی کرونا کا بنے شکار

    کرونا کا پھیلاؤ جاری، چیف سیکرٹری بھی کرونا کا بنے شکار

    کرونا کا پھیلاؤ جاری، چیف سیکرٹری بھی کرونا کا بنے شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا ڈاکٹر کاظم نیاز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے

    سیکریٹری محکمہ ریلیف عابد مجید نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے تصدیق کردی،عابد مجید کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری نے خود کو 14دن کیلئے آئسولیٹ کرلیا،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ویڈیولنک کے ذریعے کام جاری رکھیں گے،

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے، وزیراعلیٰ محمو د خان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری نے کورونا کے خلاف ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیاہے،چیف سیکریٹری اور دیگر افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

    واضح رہے کہ  پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد56،349 ہوگئی ،پاکستان میں 24مئی کو کورونا کے1748 کیس رپورٹ ہوئے،اپاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز 37،700 ہوگئے،

    گزشتہ 24گھنٹے کےدوران کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے،پاکستان میں کوروناسےانتقال کرنے والے افرادکی تعداد 1167 ہوگئی

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 22،491،کے پی میں 7،905ہے،پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد 20،077 ہے ،بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3،407،اسلام آبادمیں1،641ہے،گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کی تعداد 619 ،آزادکشمیرمیں209ہے،

    بلوچستان میں اموات 40،گلگت بلتستان 7،آزاد جموں کشمیرمیں 2اموات ہوئی ہیں،خیبرپختونخوامیں کوروناسےاموات 398 ،اسلام آبادمیں تعداد 16ہے،سندھ میں کوروناسےاموات 367،پنجاب میں اموات 337ہوگئیں

    ملک بھر میں کورونا کے361مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ،چوبیس مئی کو ملک بھر میں کورونا کے 10ہزار49ٹیسٹ کیے گئے اب تک ملک بھر میں 4لاکھ 83ہزار 656 ٹیسٹ کیے جا چکے ،

  • سکولز کو فوری طور پر کھول دینا چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ کی تجویز

    سکولز کو فوری طور پر کھول دینا چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تجویز دی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو جلدی کھول دینا چاہئے

    امریکی صدر کی اس ٹویٹ پر انہین کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور امریکی شہریوں نے ٹرمپ کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے کہ جب تک کرونا کے کیسز کم نہیں ہوتے اور کرونا ختم نہیں ہوتا تعلیمی ادارے بند رہنے چاہئے

    واضح رہے کہ امریکا میں کرونا بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے،دنیا میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں اور سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکا میں ہوئی ہیں، کرونا کی وجہ سے امریکا کی کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے

    قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ بھر میں چرچوں سمیت تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ان کا تما م امریکی ریاستوں کے گورنرز سے کہنا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام سے تمام عبادت گاہوں کو کھول دیا جائے۔ انکے مطالبے کو نہ ماننے والے ہر گورنر کو معطل کردیا جائیگا۔

    متعدد امریکی ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی واقع نہیں ہوئی ،تاہم ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ کتنی ریاستیں اس پر عملدرآمد کریں گی

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک99 ہزار 300 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 86 ہزار 436ہو چکی ہے۔

    امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 35 ہزار 434 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 135 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 51 ہزار 702کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

  • ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کرونا کا شکار، شہباز شریف کی جانب سے دعائے صحت

    ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کرونا کا شکار، شہباز شریف کی جانب سے دعائے صحت

    ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کرونا کا شکار، شہباز شریف کی جانب سے دعائے صحت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے سینئر رہنما امیر مقام نے طبیعت کی خرابی پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور اس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ا

    میر مقام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔

    انہوں عوام سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امیر مقام کے کورونا کا شکار ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد سیاستدان اور اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور آئسولیشن میں رہنے کے دوران وہ وائرس سے صحتیاب ہو گئے تھے۔گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے دو بچوں کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی وائرس کا شکار ہو گئے تھے لیکن رواں ماہ دونوں شخصیات وائرس صحتیاب ہو گئی تھیں۔

    چند دن قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔اس سے ایک دن قبل رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے .ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    ڈاکٹر اختر علی گزشتہ روز ملتان کے ارکان اسمبلی کے ھمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملے تھے۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب و ملاقات میں ہمراہ دیگر افراد بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے

     

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.

  • مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں بستروں کی کمی ہو گئی

    مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں بستروں کی کمی ہو گئی

    مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں بستروں کی کمی ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلسل 3 روز میں کرونا وائرس کے 6 ہزار سے زائد مریض سامنے آنے کے بعد ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی ہو گئی ہے، کرونا مریض مشکلات کا شکار ہیں انہیں کوئی ہسپتال داخل کرنے کو تیار نہیں ہے

    بھارت کےعلاقے ممبئی میں جب کرونا کے مریض کو نجی لیلاوتی ہسپتال لے جایا گیا تو انہیں کہا گیاکہ ہسپتال میں کوئی بیڈز دستیاب نہیں ہے. 5 گھنٹے مسلسل سفارشوں کے بعد ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں مریض کو بیڈ ملا

    92 سالہ مریض کو کم از کم 3 ہسپتالوں میں لے کر جایا گیا تھا لیکن انہیں کہیں بھی بیڈ نہیں ملا تھا جس کے بعد لواحقین نے فون پر رابطے شروع کئے اور سفارشیں کروانا شروع کیں، انہیں 5 گھنٹے بعد مریض کو ہسپتال میں داخل کروانے میں کامیابی ہوئی

    مریض کو 5 گھنٹوں‌ بعد ہسپتال میں داخل تو کر لیا گیا لیکن اس کی موت ہو گئی، اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ،لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر پہلے ہسپتال داخل کر لیا جاتا تو مریض بچ سکتا تھا،اس حوالہ سے ہسپتال انتظامیہ نے کسی بھی بات چیت سے انکار کردیا ہے

    بھارت میں مریضوں کے اضافے کے بعد کئی ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مریضوں‌کو داخل نہیں کیا جا رہا، مریض شدید مشکلات سے دو چار ہیں،

    بھارت میں کرونا وائرس کے حؤالہ سے ممبئی کا پانچواں نمبر ہے، بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو ہسپتالوں میں‌ داخل کرنے کی ضرورت نہیں، جو مریض سیریس ہیں صرف انکو داخل کیا جائے گا، ہسپتالوں میں بیڈز کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں

    بھارت میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ایک دن میں‌7 ہزار کے قریب مریض سامنے آئے ہیں

    بھارت میں‌ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار کے قریب مریض سامنے آئے ہیں، بھارتی وزارت صحت کے مطابق 6767 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور مسلسل تیسرا دن ایسا ہو رہا ہے کہ چھ ہزار سے زائد مریض سامنے آ رہے ہیں.

    بھارت میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 947 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے 4024 ہلاکتیں‌ہو چکی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 147 مریض ہلاک ہوئے ہیں

    کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں جہاں اموات بھی زیادہ ہیں، مودی کے علاقے گجرات میں بھی مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2608 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 47190 ہو گئی ہے جبکہ 1577 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے

  • کرونا وائرس،بھارت میں ایک دن میں سب سے زیادہ سات ہزار نئے کیسز

    کرونا وائرس،بھارت میں ایک دن میں سب سے زیادہ سات ہزار نئے کیسز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ایک دن میں‌7 ہزار کے قریب مریض سامنے آئے ہیں

    بھارت میں‌ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار کے قریب مریض سامنے آئے ہیں، بھارتی وزارت صحت کے مطابق 6767 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور مسلسل تیسرا دن ایسا ہو رہا ہے کہ چھ ہزار سے زائد مریض سامنے آ رہے ہیں.

    بھارت میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 947 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے 4024 ہلاکتیں‌ہو چکی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 147 مریض ہلاک ہوئے ہیں

    کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں جہاں اموات بھی زیادہ ہیں، مودی کے علاقے گجرات میں بھی مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2608 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 47190 ہو گئی ہے جبکہ 1577 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے .

  • پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ،عید کے پہلے دن 32 اموات

    پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ،عید کے پہلے دن 32 اموات

    پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ،عید کے پہلے دن 32 اموات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد56،349 ہوگئی ،پاکستان میں 24مئی کو کورونا کے1748 کیس رپورٹ ہوئے،اپاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز 37،700 ہوگئے،

    گزشتہ 24گھنٹے کےدوران کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے،پاکستان میں کوروناسےانتقال کرنےوالےافرادکی تعداد 1167 ہوگئی،

    سندھ میں کورونامریضوں کی تعداد 22،491،کےپی میں 7،905ہے،پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد20،077ہے،بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3،407،اسلام آبادمیں1،641ہے،گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کی تعداد619،آزادکشمیرمیں209ہے،

    بلوچستان میں اموات 40،گلگت بلتستان 7،آزاد جموں کشمیرمیں 2اموات ہوئی ہیں،خیبرپختونخوامیں کوروناسےاموات 398،اسلام آبادمیں تعداد 16ہے،سندھ میں کوروناسےاموات 367،پنجاب میں اموات 337ہوگئیں

    ملک بھر میں کورونا کے361مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ،چوبیس مئی کو ملک بھر میں کورونا کے 10ہزار49ٹیسٹ کیے گئے اب تک ملک بھر میں 4لاکھ 83ہزار 656 ٹیسٹ کیے جا چکے ،

  • دنیا بھر میں کرونا کے کیسز تیز سے جاری

    دنیا بھر میں کرونا کے کیسز تیز سے جاری

    دنیا بھر میں کرونا کے کیسز تیز سے جاری

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54لاکھ 7 ہزار 414 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 44 ہزار 23 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 15 ہزار 429 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 588 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 لاکھ 47 ہزار 962 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 388 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 882 ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 21 ہزار 116 زندگیاں نگل چکا ہے۔

    اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 904 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 628 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 393 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 195 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 616 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 658 رپورٹ ہوئے ہیں۔

    فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 289 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 219 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 352 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 713 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 276 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 500 ہو گئےایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 300 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 31 ہزار 652 ہو گئے۔

    بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 728 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 149 ہو گئی۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 364 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 719 تک جا پہنچی ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 54 ہزار 440 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 131 ہو گئی۔

    کورونا وائرس کے ملک میں 36 ہزار 114 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 412 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 17 ہزار 195مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار

    ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار

    ندا یاسر ،اپنے شوہر کے ہمرا کرونا کا شکار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ کورونا وائرس کا نشانہ بن گئے۔

    ندایاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ندا کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملک میں پھیلی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود مارننگ شو کی شوٹنگ جاری تھی۔

    نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر اور میزبان رابعہ انعم نے انکشاف کیا ہے کہ مارننگ شو کی ہوسٹ اپنے شوہر اور پوری ٹیم سمیت کورونا میں مبتلا ہوگئی ہیں، تمام لوگوں کے لیے دعا،

    رابعہ انعم نے کوئی نام نہیں لیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے جاننے کی کوشش کی کہ آخر وہ کون ہیں؟ شیری نے لکھا کہ ندایاسر اور ان کے شوہر یاسر۔ جس پر رابعہ انعم نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے وہ خود نام بتا دیں گے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، اموات میں بھی لاک ڈاؤں میں نرمی کے بعد مزید اضافہ ہوا ہے

  • پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک روز میں 1743 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک روز میں 1743 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک روز میں 1743 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کی سپیڈ جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1743 نئے مریض‌ سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار 437 ہو گئی ہے جبکہ ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 101 ہوگئی۔

    کرونا وائرس کے پنجاب میں 18 ہزار 730، سندھ میں 20 ہزار 883، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 198، گلگت بلتستان میں 607، اسلام آباد میں ایک ہزار 457 جبکہ آزاد کشمیر،میں 171 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 4 لاکھ 60 ہزار 692 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 705 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 16 ہزار 653 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 101 ہوگئی۔ سندھ میں 340، پنجاب میں 324، خیبر پختونخوا میں 381، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 39 اور اسلام آباد میں 12 مریض جان کی بازی ہار گئے. اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے.