Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • لاک ڈاون کے دوران ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے شوقین نقاب پوش چوروں کی کارروائی

    لاک ڈاون کے دوران ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے شوقین نقاب پوش چوروں کی کارروائی

    بھارتی ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں لاک ڈاون کے دوران ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے شوقین پانچ نقاب پوش افراد آدھی رات کو ایک ریسٹورنٹ میں گھس گئے اوروہاں کے باورچی خانے میں جا پہنچے. ان نقاب پوشوں نے باورچی خانے میں چاول اورآلو پکوڑہ کڑی خود ہی بناکراطمینان سے کھائی اور بغیر کوئی دوسری چیز کو ہاتھ لگائے وہاں سے واپس چلے گئے. اگلے روزمالکان نےواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جو کہ ریسٹورنٹ میں لگے سیکیورٹی کیمروں میں قید ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچوں افراد چاول اور آلوپکوڑہ کڑی پکا رہے ہیں . مالکان نے نامعلوم نقاب پوش کھانے کے شوقینوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیاہے.

  • عید کے موقع پر گھروں سے نکلتے ہوئے عوام کیا کریں؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیا مشورہ

    عید کے موقع پر گھروں سے نکلتے ہوئے عوام کیا کریں؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیا مشورہ

    عید کے موقع پر گھروں سے نکلتے ہوئے عوام کیا کریں؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس ہوا

    اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمداعوان، سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمدعثمان یونس، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیر، تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اورایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے ایمرجنسی پلان ،عید کے ایام میں ڈاکٹرزکے روسٹرم ودیگرمعاملات کاجائزہ لیا۔ دونوں سیکرٹریزنے صوبائی وزیرصحت کوایمرجنسی پلان کی تفصیلات پربریفنگ دی۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو سنٹرل کنٹرول روم سے مانیٹرکیاجارہاہے، ایمرجنسی پلان کے تحت عید کے ایام کے دوران تمام ڈاکٹرزروسٹرم کے مطابق فرائض سرانجام دینگے۔ عوام عید کے موقع پرگھروں سے باہرنکلتے ہوئے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے

  • شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ، رپورٹ بھی آ گئی

    شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ، رپورٹ بھی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ میں کرونا کی تشخیص کے بعد شہباز شریف نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا،عطاء تارڑ روزانہ کی بنیاد پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پارٹی امور پر ہدایات لینے کے لیے ملاقاتیں کرتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مجھ سے رابطے میں آنے والے کرونا کا ٹیسٹ کروا لیں

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    واضح رہے کہ عطا تارڑ ن لیگ کے اہم رہنما ہیں اور نواز شریف ، شہباز شریف کی عدم موجودگی میں انہیں پارٹی میں اہمیت حاصل ہے، گزشتہ دنوں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے کسی رکن اسمبلی کی بجائے عطا تارڑ شریک ہوتے تھے جس پر ن لیگی اراکین اسمبلی نے اعتراض بھی اٹھایا تھا

  • ماسک لازمی، صورتحال تشویشناک، نماز عید گھروں میں ادا کریں، ظفر مرزا کی اپیل

    ماسک لازمی، صورتحال تشویشناک، نماز عید گھروں میں ادا کریں، ظفر مرزا کی اپیل

    ماسک لازمی، صورتحال تشویشناک، نماز عید گھروں میں ادا کریں، ظفر مرزا کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے گزشتہ50اموات ہوئیں ،موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،عوام سے اپیل ہے عید کی نماز گھر پر ادا کریں

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ایک دن میں نئے کیسز اوراموا ت کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ،50سال سے زائدعمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سےگریزکریں،عوام سے اپیل ہے جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا،

    ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ عوام پر رش والی جگہوں میں ماسک پہنالازم ہے،کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے ہم نے خود اور اوروں کوبچاناہے سماجی فاصلےکاخیال نہیں رکھیں گےتوصورتحال خراب ہوسکتی ہے،مارکیٹوں،دکانوں میں لوگوں کاجم غفیردیکھاجارہاہے،

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ کے ڈاکٹر ظفر مرزا کوعہدے سے ہٹانے کے حکم پر عوام کے دلچسپ تبصرے

    ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھا گیا تو اسکے نتائج جوبھی ہونگے ذمے دارآپ خود ہونگے،کسی کو ذمے دارنہیں ٹھہراسکتے ،50 سال سےزائدعمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریزکریں،دکانوں اورریل سمیت ٹرانسپورٹ کے لیےایس اوپیزبنائیں،ماسک پہننا آپشن نہیں ،لازمی قرار دے دیا گیا ہے

    وزیراعظم نے دیا ڈاکٹر ظفر مرزا کو بڑا جھٹکا

  • عید کی چھٹیاں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول میں اجلاس جاری، ہوں گے عید بارے اہم فیصلے

    عید کی چھٹیاں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول میں اجلاس جاری، ہوں گے عید بارے اہم فیصلے

    عید کی چھٹیاں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول میں اجلاس جاری، ہوں گے عید بارے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے لئے چھٹیوں کا آغاز ہو گیا لیکن کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں آج بھی اجلاس جاری ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں روزانہ اجلاس ہوتا ہے جس میں کرونا کی صورتحال پر غور کیا جاتا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی سمیت مریضوں اور اموات میں اضافے یا کمی کی رپورٹ پر اہم فیصلے کئے جاتے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں سول و عسکری قیادت ملکر کام کرتی ہے

    آج جب عید کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں ، تمام دفاتر بند ہو گئے ہیں، لیکن کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی میٹنگ پھر بھی جاری ہے، آج کے اجلاس میں عید کے حوالہ سے ایس او پیز تیار کئے جائیں گے،کرونا سے بچاؤ کے لئے عید پر سماجی فاصلے کے قانون کو لازم پکڑنا ہو گا.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی جانب سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی گئی ہے، حکومت نے عید پر عید کی نماز کی ادائیگی کے لئے کھلے میدانوں میں ایس او پیز کے ساتھ اجازت دی ہے،

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    دوسری جانب لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے کرونا کے مریضوں میں بھی اضافہ جاری ہے، آج 26 سو سے زائد مریض سامنے آئے ہیں جو پاکستان کا ریکارڈ مریض ہیں، 24 گھنٹوں میں 50 ہلاکتیں ہوئیں یہ بھی سب سے زیادہ ہیں،

  • اسرائیل کے راستے آنے والا  اماراتی امدادی سامان فلسطین کا  قبول کرنے سے انکار

    اسرائیل کے راستے آنے والا اماراتی امدادی سامان فلسطین کا قبول کرنے سے انکار

    اسرائیل کے راستے آنے والا اماراتی امدادی سامان فلسطین کا قبول کرنے سے انکار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین نے متحدہ عرب امارات سے آنے والا کرونا امدادی سامان قبول کرنے سے انکار کر دیا

    16 ٹن سامان لے کر اتحاد ائیرویز کا طیارہ تل ابیب پہنچا تھا ،فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ امارات اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے مگر فلسطینی اس کام کے لیے اپنے کندھے استعمال نہیں ہونے دیں گے

    فلسطینی وزیر صحت کے مطابق ، فلسطینی اتھارٹی (پی اے) نے متحدہ عرب امارات سے امدادی کھیپ مسترد کردی ہے۔ کیوں کہ اماراتی فریق نے ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا تھا،ہم ایک خودمختار ملک ہیں ، اور انہیں پہلے ہمارے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے تھا، اسرائیل میں اترنے والا سامان ہم قبول نہیں کریں گے

    فلسطین کی جانب سے یہ فیصلہ اسوقت سامنے آیا جب اماراتی طیارہ امدادی سامان لے کر اسرائیل کے ایئر پورٹ پر پہنچا، متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات نہ ہونے کے باوجود دونوں ریاستوں کے مابین پہلی بار پرواز اسرائیل گئی،جس کی اسرائیلی اور اماراتی حکام نے تصدیق کی

    ایئر لائن نے منگل کے روز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اتحاد ایئر ویز نے فلسطینیوں کو طبی سامان کی فراہمی کے لئے 19 مئی کو ابوظہبی سے تل ابیب کارگو پرواز بھیجی ہے،

    اسرائیلی صحافی نے اس طیارے کی دو تصاویر ٹویٹ کی ہیں ، ساتھ لکھا ہے فلسطینیوں کے لئے ، ابوظہبی سے اسرائیل کے راستے محبت۔

    فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں عرب ممالک کے لئے پل نہیں بنیں گے،
    فلسطینی عوام کو کوئی بھی مدد بھیجنے کا مقصد پہلے پی اے کے ساتھ طے ہونا چاہئے تھا،

  • پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 50 ہلاکتیں،مریض 50 ہزار سے زائد ہو گئے

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 50 ہلاکتیں،مریض 50 ہزار سے زائد ہو گئے

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 50 ہلاکتیں،مریض 50 ہزار سے زائد ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں میں‌50 اموات ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں‌ میں سب سے زیادہ 2603 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 694 ہو گئی ہے، 50 افراد کی مزید موت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1067 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 18 ہزار 455، سندھ میں 19 ہزار 924، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74، گلگت بلتستان میں 602، اسلام آباد میں ایک ہزار 326 جبکہ آزاد کشمیر میں 158 مریض ہیں.

    ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 387 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 15 ہزار 201 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، سندھ میں 336، پنجاب میں 310، خیبر پختونخوا میں 365، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 39 اور اسلام آباد میں 12 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے

    لاک ڈاؤں میں نرمی کے بعد پاکستان میں کرونا مریضوں میں بڑی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی:پاکستان نےکرونا وائرس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے سرجیکل  ماسک اورحفاظتی کٹس کاجہازبھرکرامریکہ بھیج دیا

    اسے کہتے ہیں تبدیلی:پاکستان نےکرونا وائرس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے سرجیکل ماسک اورحفاظتی کٹس کاجہازبھرکرامریکہ بھیج دیا

    اسلام آباد: اسے کہتے ہیں تبدیلی : پاکستان نے امریکہ کے لیے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سرجیکل ماسک اورحفاظتی کٹس کا جہازبھرکربھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سرجیکل سامان اورحفاظتی کٹس بھیجنے پرشکریہ ادا کیا ہے

     

     

    اطلاعات کے مطابق پاکستان کی طرف سے امریکی عوام کے لے بہت زیادہ تعداد میں سرجیکل ماسک اورکرونا سے بچاوکے لیے حفاظتی کٹس کے بہت بڑاتحفہ بھیجا ہے، یہ سامان پاک فضائیہ کا کارکوجہاز لے کرامریکہ پہنچ گیا ہے،

    دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس بہت بڑی ڈونیشن پرحکومت پاکتسان کا شکریہ اداکیا ہے اورکہا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان یہ اچھے تعلقات کا بہت بڑا بولتا ہوا ثبوت ہے،

    امریکی طرف امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان نے نام اپنے ایک ا ہم پیغام میں کہا ہے وہ پاکستان کےبہت زیادہ مشکورہیں ، پاکستان نے مشکل وقت میں امریکہ کا ساتھ دیا ہے،

     

     

    دوسری طرف امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد محمود خان نے بھی ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے پاکستان کی طرف سے امریکی عوام کے لیے ایک بہت بڑی ڈونیشن کی خبردیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کی طرف سے بھیجا گیا کارگوجہازامریکہ کے انڈریوایئرپورٹ پراترا جہاں امریکی اعلیٰ حکام نے پاکستان کی طرف سے یہ امدادی سامان تقسیم کیا

  • بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض

    بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض

    بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، کرونا مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،بھارت میں کرونا سے 3584 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہو چکی ہے

    بھارت میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں، گجرات میں بھی کرونا مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دہلی میں بھی مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ جاری ہے،

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5609 مریض سامنے آئے،جبکہ 132 ہلاکتیں ہوئی ہیں، مہاراشٹر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار کے قریب ہو چکی ہے، جبکہ 1400 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تامل ناڈو میں چودہ ہزار مریض جبکہ 87 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، گجرات میں کرونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار اور 749 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    دہلی میں کرونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 534 نئے مریض سامنے آئے،مجموعی تعداد 11 ہزار 88 ہو گئی ہے، ہلاکتیں 176 ہو گئی ہیں، راجھستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 6015 ، ہلاکتیں 147 ہو گئی ہیں. اترپردیش میں کرونا مریضوں کی تعادد 5175 ، ہلاکتیں 127 ہو گئی ہیں

    بھارت میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جو 31 مئی تک جاری رہے گا

  • کرونا نے بڑوں کو پکڑنا شروع کر دیا، رکن اسمبلی سمیت گھر کے 6 افراد کرونا کا شکار

    کرونا نے بڑوں کو پکڑنا شروع کر دیا، رکن اسمبلی سمیت گھر کے 6 افراد کرونا کا شکار

    کرونا نے بڑوں کو پکڑنا شروع کر دیا، رکن اسمبلی سمیت گھر کے 6 افراد کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، رکن سندھ اسمبلی سمیت گھر کے 6 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    میونسپل کمیٹی چیئرمن زوھیب سرکی کا بھی کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا ،ڈاکٹر سھراب سرکی کا بھائی اور میونسپل کمیٹی گڑھی حسن کا چیئرمن امداد خان سرکی بھی کورونا سے نہ بچ سکا ،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے دو اراکین اسمبلی کی موت ہو چکی ہے، پنجاب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین کی گزشتہ روز موت ہوئی، بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق گورنر کی بھی کرونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون پر صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی خیریت دریافت کی۔ مراد علی شاہ نے غلام مرتضیٰ بلوچ کی مسلسل عوامی خدمت کی تعریف کی۔

    غلام مرتضی بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدربھی ہیں،وہ گڈاپ آئسولیشن سینٹر کی دیکھ بھال کرہے تھے۔

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نصرت نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر نصرت جلد صحت یاب ہوکر اپنی ملازمت پر آئیں گی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    قومی اسمبلی کے چیمبراٹینڈنٹ ظفر یاب سمیت اسمبلی کے متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مزید 8 ملازمین وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ان ملازمین کا تعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ سے ہے ۔

    اس سے قبل بھی متعدد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.