Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سندھ اسمبلی میں پھیل گیا، ایک دو نہیں بلکہ کتنے اراکین میں ہوئی تشخیص؟

    کرونا سندھ اسمبلی میں پھیل گیا، ایک دو نہیں بلکہ کتنے اراکین میں ہوئی تشخیص؟

    کرونا سندھ اسمبلی میں پھیل گیا، ایک دو نہیں بلکہ کتنے اراکین میں ہوئی تشخیص؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورنا ٹیسٹ مثبت آگئے

    3جون کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے تمام ارکان کو کورنا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر سندھ اسمبلی کے اراکین نے کرونا کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 8 اراکین میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،

    سیکرٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کورنا ٹیسٹ کرائے بغیر کسی رکن کو اسمبلی آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر سندھ اسمبلی بھی کورنا ٹیسٹ کرائیں گے،محکمہ صحت کی ہدایت پر تمام ارکان اسمبلی کو عمل کرنا ہوگا، سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے.

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. پاکستان میں کرونا سے دو اراکین اسمبلی کی موت ہو چکی ہے، پنجاب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین کی گزشتہ روز موت ہوئی، بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق گورنر کی بھی کرونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

     

    ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. ن لیگی رہنماؤں امیر مقام، نہال ہاشمی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے.

  • کرونا سے پاکستان میں ایک اور صحافی چل بسا

    کرونا سے پاکستان میں ایک اور صحافی چل بسا

    کرونا سے پاکستان میں ایک اور صحافی چل بسا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے سینئر صحافی فخرالدین سید کوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے

    صحافی فخرالدین سید 92ٹی وی چینل سے وابستہ تھے،مرحوم صحافی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے،گزشتہ 10 دن سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے

    فخر الدین سید کو ایک روز قبل انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں پلازمہ بھی عطیہ کیا گیا تھا، سینئر صحافی کی نمازجنازہ 11 بجےگلبہار نمبر 2گلی نمبر 17 میں ادا کیجائےگی

    واضح رہے کہ اس سے قبل 27 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید بھٹی کی کرونا وائرس سے موت ہوئی ہے ، وہ اے پی پی ایمپلائیز یونین کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں.

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    پاکستان کے کئی میڈیا اداروں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اس ضمن میں‌کرونا کا شکار ہونے والے صحافیوں کے بارے میں پی ایف یو جے نے چند روز قبل ایک فہرست بھی جاری کی تھی.

  • پاکستان میں‌ کرونا کی سپیڈ جاری، 24 گھنٹوں میں‌2 ہزار سے زائد نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں‌ کرونا کی سپیڈ جاری، 24 گھنٹوں میں‌2 ہزار سے زائد نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں‌ کرونا کی سپیڈ جاری، 24 گھنٹوں میں‌2 ہزار سے زائد نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ‌2076 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 36 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2076 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 22 ہزار 37، سندھ میں 24 ہزار 206، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 483، بلوچستان میں 3 ہزار 616، گلگت بلتستان میں 651، اسلام آباد میں 2 ہزار 15 جبکہ آزاد کشمیر میں 219 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 86 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 491 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 20 ہزار 231 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 260 ہوگئی۔ سندھ میں 380، پنجاب میں 381، خیبر پختونخوا میں 425، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 41 اور اسلام آباد میں 19 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں. اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے.

  • دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد پانچ ارب ساٹھ کروڑ ، الجزیرہ چینل کا بلنڈر

    دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد پانچ ارب ساٹھ کروڑ ، الجزیرہ چینل کا بلنڈر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ چینل نے کرونا مریضوں کے حوالہ سے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد پانچ ارب ساٹھ کروڑ ہو گئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر الجزیرہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بلنڈر مارا گیا ہے، الجزیرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 5 ارب سے زیادہ ہو گئی ہے،

    الجزیرہ نے ہلاکتوں کے حوالہ سے بتایا کہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، یہ اعدادوشمار درست ہیں تا ہم مریضوں کے حوالہ سے الجزیرہ نے غلط بیانی کی، اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 57 لاکھ افراد کرونا کے مریض ہیں لیکن الجزیرہ نے اپنی خبر میں 5 کروڑ سے زائد بتا دیئے

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 505 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 99,805 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 121 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 36,914 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 61 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,877 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 41 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 600 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 اموات ہوئیں۔

    پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌28 افراد جان کی بازی ہار گئے

    پاکستان میں کوروناکےمجموعی کیسز کی تعداد 59 ہزار151ہوگئی ہے،سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 374 ہوگئی،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 23 ہزار507ہوگئی ہے،خیبرپختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 416 ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 8 ہزار 259ہوگئی ،

    پنجاب میں کوروناسے اموات کی تعداد 362 ہوگئی،بلوچستان میں کوروناکیسز کی تعداد 3 ہزار 236 ہوگئی،پنجاب میں کورونا سےمتاثر افراد کی تعداد21 ہزار118ہوگئی، بلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد42 ہے،اسلام آباد میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہے، اسلام آبادمیں کورونا کیسز کی تعداد 1 ہزار 879 ہوگئی ،

     

  • لاک ڈاؤن میں پاکستانیوں نے ہم وطنوں کی کیسے مدد کی؟  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ویڈیو جاری کر دی

    لاک ڈاؤن میں پاکستانیوں نے ہم وطنوں کی کیسے مدد کی؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ویڈیو جاری کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں پاکستانیوں نے ہم وطنوں کی کیسے مدد کی؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ویڈیو جاری کر دی

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ویڈیو شیئر کی ہے،

    https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1263027202167365632?s=08

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی لاک ڈاؤن کے دوران مدد کر رہے ہیں،

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شہری امداد کر رہے ہیں اور وہ ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستانیوں کے اس جذبے کو سراہا گیا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس میں نرمی کی گئی اور عید کے دنوں میں مارکیٹیں، ٹرانسپورٹ، ریلوے ، فضائی سروس بحال کر دی گئی

  • پاکستان میں ‌کرونا مریضوں میں اضافہ، 24 گھنٹے میں‌28 اموات

    پاکستان میں ‌کرونا مریضوں میں اضافہ، 24 گھنٹے میں‌28 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌28 افراد جان کی بازی ہار گئے

    پاکستان میں کوروناکےمجموعی کیسز کی تعداد 59 ہزار151ہوگئی ہے،سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 374 ہوگئی،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 23 ہزار507ہوگئی ہے،خیبرپختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد416ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 8 ہزار 259ہوگئی ،

    پنجاب میں کوروناسے اموات کی تعداد 362 ہوگئی،بلوچستان میں کوروناکیسز کی تعداد 3 ہزار 236 ہوگئی،پنجاب میں کوروناسےمتاثر افراد کی تعداد21 ہزار118ہوگئی، بلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد42 ہے،اسلام آباد میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہے، اسلام آبادمیں کورونا کیسز کی تعداد 1 ہزار 879 ہوگئی ،

    گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 638 اور اموات کی تعداد9 ہے، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 214 ہوگئی،اموات کی تعداد4 ہے، ملک میںٕ کوروناسے بیمار457 افراد کی حالت تشویش ناک ہے

    دوسری جانب پنجاب میں آج سے کاروباری مراکز پھر سے کھلیں گے۔ دکانوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے میں میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔پنجاب حکومت کے مطابق بیکریاں اور دیگر ناشتہ پوائنٹس صبح ناشتے سے لے کر رات 10 بجے تک کھلیں گے۔

    جبکہ عام بازاروں میں دیگر دکانیں پرانے شیڈول کے مطابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔صوبائی وزیر کے مطابق  دکانداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانیں بند کردی جائیں گی

  • شہباز شریف کے آفس سیکرٹری میں کرونا کی تصدیق، شہباز شریف نے عید نماز سیکرٹری کے ہمراہ ادا کی

    شہباز شریف کے آفس سیکرٹری میں کرونا کی تصدیق، شہباز شریف نے عید نماز سیکرٹری کے ہمراہ ادا کی

    شہباز شریف کے آفس سیکرٹری میں کرونا کی تصدیق، شہباز شریف نے عید نماز سیکرٹری کے ہمراہ ادا کی
    باغی ٹی وی :شہباز شریف کے آفس سیکرٹری میں کرونا کی تصدیق، شہباز شریف نے عید نماز سیکرٹری کے ہمراہ ادا کی تھی .
    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ‏شہباز شریف کے آفس سیکریٹری بدر شہباز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے . بدر شہباز نے عید کی نماز شہبازشریف کے ساتھ ادا کی تھی.شہباز شریف نے تمام افراد کا گھر میں داخلہ بند کردیا.لشہباز شریف نے خود کوقرنطینہ کرلیا.

    پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 57 ہزار 704 ہو گئی ہے جبکہ 1197 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 30 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مہلک وبا سے مزید 1356افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے متاثرہ 18ہزار 314مریض صحتیاب ہوگئے.سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 22ہزار 934ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں 1728، گلگت میں 630اور آزاد کشمیر میں 211 مریض ہیں، خیبر پختونخوا میں 8080، بلوچستان میں 3468 اور پنجاب میں 20ہزار 654 مریض ہیں۔

    پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 4لاکھ 90ہزار 908کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عیدالفطر کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کیساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی

  • کورونا کیسز. بھارت دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل

    کورونا کیسز. بھارت دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل

    بھارت میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 7 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ روز بھارت، ایران کو پیچھے چھوڑ کر کورونا سے متاثر 10بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ صرف ایک روز میں 6977 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 845 تک پہنچ گئی۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 154 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار21 ہو گئی ہے۔ بھارت میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 57 ہزار721ہو گئی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، عید کے دوسرے روز 30 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، عید کے دوسرے روز 30 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، عید کے دوسرے روز کرونا سے 30 اموات ہوئی ہیں، مریضوں کی تعداد 58 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے

    پاکستان میں‌ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 57 ہزار 704 ہو گئی ہے جبکہ 1197 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 30 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مہلک وبا سے مزید 1356افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے متاثرہ 18ہزار 314مریض صحتیاب ہوگئے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 22ہزار 934ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں 1728، گلگت میں 630اور آزاد کشمیر میں 211 مریض ہیں، خیبر پختونخوا میں 8080، بلوچستان میں 3468 اور پنجاب میں 20ہزار 654 مریض ہیں۔

    پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 4لاکھ 90ہزار 908کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عیدالفطر کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کیساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی۔

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات رہے تو حکومت لاک ڈاؤں سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ عید کے بعد حکومت حالات کا جائزہ لے گی۔

  • سعودی عرب کا لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان

    سعودی عرب کا لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان

    سعودی عرب کا لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 28 مئی کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیاں اٹھا لی جائیں گی

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے،سعودی عرب میں اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جاے گا،

    ملک بھر میں کاروباری زندگی بحال کرنے کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے،21جون کے بعد زندگی معمول کے مطابق مکمل بحال کردی جاے گی،مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں کے کرفیو اوقات میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا،28مئی سے 30 مئی تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا

    31مئی سے 20 جون تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا،28مئی سے 30 مئی تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2235 افراد کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    سعودی وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کے مطابق سعودی عرب میں مجموعی مریضوں کی تعداد 74 ہزار 765 ہو گئی جبکہ اب تک کرونا وائرس سے 399 افراد ہلاک ہو چکے ہیں